سرینگر جنگجویت سے کبھی آزاد نہیں ہوسکتا

سرینگر// انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا کہ سری نگر ضلع جنگجویت کے اعتبار سے آزاد نہیں ہے کیونکہ جنگجو رقومات اور طبی امداد کے حصول کے لئے ضلع میں آتے رہتے ہیں۔ ملہ باغ علاقے میںمہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی گلباری سے متعلق تقریب کے حاشیہ پر آئی جی کشمیر نے  کہا جب تک جنگجویت موجود ہے سری نگر کبھی بھی عسکریت پسندی کے اعتبار سے آزاد نہیں ہوسکتا،کیونکہ جنگجو کئی مقاصد کیلئے شہر آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ بعض اوقات وہ علاج معالجے کے لئے آتے ہیں ، ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور کبھی فنڈز وصول کرتے ہیں‘‘۔ آئی جی پی کشمیر سے جب پوچھا گیا کہ سرینگر میں گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران ملہ باغ میں3خونین جھڑپیں ہوئیں،تو انہوں نے کہ اگر کسی ضلع میں تصادم آرائی نہیں ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ علاقہ یا ضلع جنگجویت سے آزاد ہے۔انہوں نے کہا’&r

مسجد رحت دیدی اننت ناگ کے امام و خطیب فوت | متعدد دینی تنظیموں کااظہار رنج و غم

اننت ناگ //رحت دیدی مسجدکے امام و خطیب مولوی مبارک احمد شیخ جمعہ کی صبح آبائی گھرمحی پورہ کولگام میں انتقال کر گئے ۔خاندانی زرائع کے مطابق50سالہ مولوی مبارک احمد جمعرات کو گھر پہنچے اور جمعہ کو فجر نماز پڑھنے کے بعد اُنہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے فوراََ بعد ان کا انتقال ہوا ۔انتقال کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے آبائی گائوں کی جانب رخ کیا۔اس بیچ پولیس نے کوویڈ 19کے پیش نظرکئی سڑکوں کو سیل کیا تاہم اس کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد اندرونی راستوں سے مرحوم کے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ 12:30بجے ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔دوران جنازہ لوگ زارو قطار رو رہے تھے ۔مولوی مبارک گذشتہ 30 سال سے مسجد رحت دیدی میں امامت و خطیب کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔موصوف کے اچانک انتقال پر جنوبی کشمیر کے کئی مذہبی ،علمی، سیاسی، سماجی تنظیموں اور

گلمرگ کے متعدد دیہات کی سڑکیں خستہ حال

 ٹنگمرگ//گلمرگ کے متعد دیہات میں رابطہ سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کے سبب عوام کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔ سب ڈویژن گلمرگ کے ہردہ شورہ سے ہری اوٹنو۔ بٹہ پورہ سے زرن ہردہ شورہ تا کنزر کہی پورہ تا ٹنگمرگ۔ شیخ پورہ سے کہی پورہ۔پیر پھٹ تا روات پورہ کہی پورہ تا حیدر بیگ پٹن۔ ہیر تا ہری اوٹنو ۔ چکتریرن تا شرائے۔ نمبلنار بابا ریشی۔ کاکوتھل تا کریری رابط سڑکیں مرمت نہ ہونے سے نا قابل استعمال بن گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کے ایک وفد نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کو ٹنگمرگ قصبے سے جوڑنی والی سڑکیں گہرے کھڈوں میں تبدیل ہوگئی ہیں اورگاڑیاں چلانے والوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ وفد کے مطابق سڑکوں کی حالت نا گفتہ بہہ ہونے سے لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔مقامی لوگوں نے سب ڈویژ ن گلمرگ میں خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت کرانے کے علاوہ میگڈم بچھانے کے لیے  ایل جی ان

میلیال کاچہامہ سڑک پر سست رفتاری سے کام جاری | مقامی آبادی برہم ،ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

کپوارہ//کاچہامہ میں 4کلو میٹر سڑک پر سست رفتاری سے کام جاری ہونے پر مقامی آ بادی سخت نالا ں ہیں۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ دوسال قبل سرکار نے میلیال سے کاچہامہ تک4کلو میٹر سڑک کو مرکزی سکیم پی ایم جی ایس وائی کے سڑک کی کشادگی اور میگڈم بچھانے کو منظوری دی جس کے بعد مذکورہ محکمہ نے ہنگامی بنیادو ں پر سڑک کاکام شروع کیا جبکہ سڑک کی کشادگی کے دوران زمیندارو ں نے اپنی اراضی بھی فراہم کی لیکن تا حال ان زمیندارو ں کو معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ۔ مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ خستہ حال سڑک کی مرمت کرنے پر لوگو ں نے خوشی کا اظہار کیا لیکن چند ہی مہینو ں کے بعد سڑک کاکام روک دیا گیا اور ایک سال گزر جانے کے باجود بھی سڑک پر صرف زمینی سطح پر کام کیا گیا اور دو تین روز مسلسل کام کر نے کے بعد سڑک کو ادھورا چھو ڑ دیا جاتا ہے ۔لوگو ں نے مزید بتا یا کہ میلیال کاچہامہ سڑک پر جس سست رفتاری سے کا

براری آنگن جنگلات میں آگ پر قابو میں پالیاگیا

اننت ناگ //براری آنگن اننت ناگ کے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے ۔براری آنگن کے جنگل میں کمپارٹمنٹ نمبر72میں جمعرات شام کو اچانک آگ نمودار ہوئی ۔اس دوران محکمہ جنگلات کو آگ کی خبر موصول ہوئی اور آگ بجھانے کی کارروائی میں لگ گئے اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد جمعہ دوپہر کو آگ پر قابو پالیا گیا ۔ محکمہ نے کولنگ کا عمل شروع کیا ہے ۔آگ لگنے کے باعث کئی درختوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فیروز احمد چاکٹ نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی ملازمین اور چند رضاکار وں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے ۔اُنہوں نے جنگلوں میں رہائش پذیر گوجر بکروالوں سے آگ جلاتے وقت زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔  

ہدی پورہ رفیع آباد میں عمارتی لکڑی برآمد | ڈرائیور گرفتار، گاڑی ضبط،کیس درج

بارہمولہ //ہدی پورہ رفیع آباد میں محکمہ جنگلات نے غیر قانونی لکڑی سے لدی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی ضبط کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ کنزرویٹر فاریسٹ نارتھ سرکل عرفان رسول وانی نے کہا کہ جمعہ کو محکمہ جنگلات نے ہادی پورہ میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی کو روک لیا جو وترگام میں ایک جوئنری مل کیلئے غیر قانونی لکڑی میں لے جارہا تھا۔ " انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات بارہمولہ کنٹرول روم کے اہلکاروں نے ایک مخصوص اطلاع پر ہدی پورہ رفیع آباد میں ایک  ناکہ بچھایاتھا  گیا جس کی سربراہی رینج آفیسر (آر او) فرہان محروج صوفی کی سربراہی میں جنگل کے عہدیداروں کی ٹیم نے کی تھی ، جو اس وقت جے وی فاریسٹ ڈویڑن میں رینج کی تربیت حاصل کررہی ہے۔  عرفان وانی نے مزید کہاکہ ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK05D-2629  کو جب ناکہ ٹیم نے روکا گاڑی سے کاٹی گئی  53 مکعب فٹ غیر قانونی عمارتی لکڑی برآمد کی گئ

ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کا دورہ حد متارکہ | ترقیاتی پروجیکٹوں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت

کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے حد متارکہ پر واقع کیرن کا دورہ کر کے وہا ں پر ہورہے تعمیراتی پروجیکٹوں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ انہوںنے لوگو ں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران انہیں بنیادی سہولیات سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔انشل گرگ نے انتظامیہ کے دیگر آفیسران کے ہمراہ سرحدی تحصیل کیرن کا تفصیلی دورہ کر کے وہا ں پر ہورہے تعمیراتی پرو جیکٹوں پر جاری کا کا جائزہ لیا۔ انہو ں نے متعلقہ محکمو ں کے سر براہان کو ہدایت جاری کی کہ وہ کیرن میں ہورہے زیر تعمیر ترقیاتی کامو ں میں تیزی لائیں تاکہ یہ پروجیکٹ وقت مقرر پر مکمل ہوجائیں گے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے منڈین میں زیر تعمیر رسیو نگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور محکمہ کے ذمہ دارن کو ہدایت دی کہ رسیونگ اسٹیشن میں دوہفتو ں کے اندر اندر بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے ۔انہو ں نے ہائی سکول منڈین کے ہیڈ ماسٹر کو ہدایت دی کہ وہ طا

کرناہ کے طبی مراکزمیں اَلوبول رہے ہیں،طبی عملہ منسلک | 4برسوں میں 2ڈاکٹراور 14ملازمین کپوارہ من پسند جگہوں پرتبدیل

سرینگر //دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں طبی عملے کی کمی جہاں ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے ،وہیں صحت عامہ کے شعبہ میں کرناہ میں تعینات عملے کو ایک ایک کر کے کپوارہ لا یاجارہا ہے جبکہ ان ملازمین کی تنخواہیں کرناہ سب ضلع ہسپتال سے ہی واگذار کی جاتی ہیں ۔کرناہ سے اب تک 2ڈاکٹروں سمیت 14 دیگر ملازمین کے تبادلے عمل میں لائے جا چکے ہیں۔ اس طبی ونیم طبی عملے میں 4 ملازمین این ایچ ایم کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ 10 معمول کے ملازم ہیں ۔ 30جون کو سی ایم او کپوارہ نے ایک آرڈر زیر زنمبر 857/861جاری کیا جس میں انہوں نے کرناہ ہسپتال کی ایک نرس ریحانہ حمید کو سوگام ہسپتال کے ساتھ منسلک کر دیا اور بلاک میڈیکل افسر ٹنگڈار سے کہا گیا کہ وہ مذکورہ ملازمہ کی تنخواہ واگزار کریں گے ۔میڈیا میں خبر آنے کے بعد سی ایم او کپوارہ نے آرڈرمنسوخ کردیا ۔  2جولائی 2020 انہوں نے ایک اور آرڈر زیر نمبر CMO/NHM/KUP/882.

مزید خبرں

کووڈ 19 کے دوران جعل سازی اور سمگلنگ | فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کاویب نار دہلی //فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے یہاں کووڈ 19 وباء کے دوران اور اس کے بعد جعل سازی اور سمگلنگ سے نمٹنے کے موضوع پر ایک ویب نار کا انعقاد کیا ۔ ایف آئی سی سی آئی کی  جعل سازی اور سمگلنگ سرگرمیوں کے خلاف کمیٹی ، جن سے معشیت کو نقصان پہنچتا ہے، کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ’ایف آئی سی سی آئی ‘، ’سی اے ایس سی اے ڈی ‘کے چیئر مین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل کرائم جموں کشمیر پولیس ، ایڈیشنل سیکرٹری خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین ، سابق پرنسپل ڈائریکٹر جنرل ، ڈی آر آئی اور سابق چیئر مین انفورسمنٹ کمیٹی ، ورلڈ کسٹمز آرگنائیزیشن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر کے پولیس اور صنعتی اداروں کے مابین پالیسی سطح کے تعا

۔1لاکھ عارضی ملازمین کی خدمات سرکاری دفاتر کیلئے ریڑھ کی ہڈی

سرینگر// سرکاری محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف ملازمین انجمن کے اتحاد ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے روزانہ اجرتوں پر کام کر رہے ملازمین کی تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی کے صدر شاہ فیاض نے کہا کہ سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے کیجول ملازمین اور ڈیلی ویجر کام کر رہے ہیںجنہیںآج تک مستقل نہیں کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بھی اس بات سے با خبر ہے کہ قریب ایک لاکھ عارضی ملازمین نے ہی اصل امورات اور عوامی خدمات کے لازمی شعبے چلاتے ہیں تاہم اس کے باوجود اس حقیقت کو انتظامیہ نظر انداز کر رہی ہے۔ شاہ فیاض نے کہاکہ سیکریٹریٹ اور اعلیٰ دفاتروں میں انتظامی امورات سے متعلق جو منصوبہ بندی اور پالیساں مرتب کی جاتی ہے،ان کو بھ

محکمہ جل شکتی کے آئی ٹی آئی کیجول ملازمین بھی برہم

 سرینگر//محکمہ جل شکتی میں تعینات آئی ٹی آئی تربیت یافتہ کیجول ملازمین نے مطالبات کو منوانے کیلئے 6 جولائی کو ہڑتال کی کال کا اعلان کیا ہے۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سال 2006 میں محکمہ پی ایچ ای میں بحثیت آئی ٹی آئی تربیت یافتہ کیجول ملازمین کے تحت تقرری عمل میں لائی ہے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ سال 15سے لیکر محکمہ کے چیف انجینئر کشمیر اور جموں نے انکے حق میں مستقلی کو لیکر متعدد احکامات صادر فرمائے تاہم وہ ابھی تک بار آور ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ملازمین کے مطابق انہوں نے موجودہ انتظامیہ کی توجہ اپنے مسائل کی جانب مبذول کرانے کیلئے ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال کی مکمل تائید کا اعلان کیا ہے جوکہ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ فیاض احمد شبنم نے دی ہے۔ملازمین نے جموں و کشمیر کے گورنر سے جائز مطالبات کو منوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔  

زبان و ادب کا فروغ معاشرے کی نشو نما کیلئے اہمیت کا حامل

 سرینگر//محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسین سامون نے کہا ہے کہ زبان و ادب کا فروغ ایک احسن معاشرے کی نشو نما کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اورنئی نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنے ادبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑے رکھنا بے حد لازمی ہے۔موصوف سول سیکریٹریٹ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں ریاست کے نامور قلمکار پرویز مانوس کے پہاڑی شعری مجموعہ (درد گلاباں نے )کی رسمِ اجراء انجام دی گئی۔اس موقع پر ناظم تعلیمات محمد یونس ملک نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی جبکہ تقریب میں نامور ادیب نور شاہ،ڈائریکٹر نیوز آل انڈیا ریڈیو سرینگر مشتاق احمد تانترے ،سابق ڈی ڈی جی دور درشن کیندر سرینگر سلا م الدین بجاڑ ،معروف فلم میکر مشتاق علی احمد خان ،معروف ادیب شبنم تلگامی اور زبیر قریشی شامل تھے۔ڈاکٹر سامون نے مقامی زبانوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے ک

سوپور میں6دہائی قبل تعمیر کیاگیا پُل ڈھہ گیا

سوپور// چھانہ کھن سوپو رمیں 60برس قبل تعمیر کیاگیا پُل ڈھہ گیا۔ دریائے جہلم پر 1955میںسابق وزیر اعظم بخشی غلام محمد کے دور میںتعمیر کیاگیا 250فٹ لمبا پُل بدھوار کی شام ڈھہ گیا البتہ کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ پُل میں دراڑیں پڑنے اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے 1999 میں اسے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کیاگیا تھااور2019میں پیدل چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ جامع مسجد پُل کے بعد بخشی پُل دوسرا بڑا پُل تھا جو سوپور کو سرینگر اور بارہمولہ علاقوں سے ملاتا تھا۔ اکنامک الائنس سوپور کے چیئرمین محمد اشرف گنائی کاکہنا ہے کہ پُل محکمہ آر اینڈ بی کی غفلت شعاری اور عدم توجہی کا شکار رہا اورنتیجہ یہ ہے کہ پُل کو گزشتہ 20 برسوں سے آمدو رفت کے لئے بند رکھا اور تب سے آج تک وہ اس پل کو منہدم نہیں کر پائے۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ پل میں کافی تعداد میں  لکڑی اور لوہا موجود ہے جو قصبہ کے کسی اور ترقیاتی ک

شوپیان اور پلوامہ میں محاصرے

شوپیان // پولیس و فورسز نے شوپیان اور پلوامہ میں کئی دیہات کا محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔ جمعرات کی صبح حاجی چیک حرمین کا 44آر آر ،14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ،گنڈ درویش ناگہ بل کا44آر آر ، 178 سی آر پی ایف اور پولیس اورآونیورہ کافسٹ آر آر، 178 سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرہ کرکے وہاں تلاشی کارروائی شروع کی۔ فوج نے ان علاقوں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو گھروں میں محصور کردیا جب کہ گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران مکانوں کی تلاشی کے علاوہ نوجوانوں کے شناختی کارڈ چک کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔تاہم کسی بھی جگہ جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بھی قابل اعتراض شئے بر آمد ہوئی۔ادھر پتھن پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کو اس علاقے میں جنگجو ئوںکے چھپے بیٹھنے کی اطلاع ملی تھی

لولاب اور کپوارہ میں آتشزدگی وارداتیں

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میںآتشزدگی کی الگ الگ واردات میں 3رہائشی مکانات اور12دکانیںمکمل طور خاکستر ہوئے ۔ لولاب  کے دیور علاقہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو محمد مقبول بٹ کے رہائشی مکان سے آگ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور آس پاس کے ڈھانچو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔مقامی لوگو ں نے فائر سروس ٹینڈر کو طلب کر کے بچائو کارروائی شروع کی تاہم اس تباہ کن واردات میں 9دکانیں مکمل طور خاکستر ہوئیں جبکہ محمد مقبول بٹ کا رہائشی مکان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔آگ کی اس ہو لناک واردات میں لاکھو ں روپئے کی املاک بھی تباہ ہوگئی ۔ آگ لگنے بجلی کا شاٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے ۔اس دوران زرہامہ مڑہامہ میں بھی جمعرات کی دوپہر کو آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور3دکانیں خاکستر ہوئیں جبکہ کیگام درگ

قانون کا محافظ قانون شکن نکلا

گاندربل//ارشاد احمد//ڈسٹرکٹ پولیس لائن گاندربل میں تعینات پولیس اہلکار کے گھر سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات برآمد کرکے اہلکار کو گرفتارکیاگیا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ گاندربل کے مقامی لوگوں کو نشہ آور ادویات کے عادی بنانے میں گاندربل سے ملحقہ کرہامہ کا مقامی پولیس اہلکار کانسٹیبل شوکت احمد گنائی ملوث ہے۔ پولیس نے مذکورہ اہلکار کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے گھر پر چھاپہ ڈالکر800 سے زائد کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کیں۔ایس ایس پی گاندربل خلیل پسوال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ’’ ہمارے پاس پولیس اہلکار کے بارے میں شکایت موصول ہوئی تھی اورباضابطہ کارروائی کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے گھر سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات برآمد کرکے اس کے خلاف8/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس زیر نمبر25/2020 درج کرلیا گیا ہے۔انہوںنے ک

منشیات مخالف مہم| سمبل میں شہری گرفتار، نشیلی ادویات ضبط

 بانڈی پورہ// بانڈی پورہ پولیس نے اندرکوٹ سمبل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔اُس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں نشیلی ادویات برآمد کرکے کیس ررج کرلیا ہے ۔ایس ایچ او سمبل نے کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او سمبل کی ہدایت پر اندر کوٹ سمبل میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران معرااج الدین نجار کو گرفتار کر لیا گیا جو علاقے میں منشیات کے دھندے میں ملوث تھا ۔اس کے قبضے  سے37بوتلیں اوربھاری مقدار میں نشیلی دوائیاں برآمد کی گئیں۔مذکورہ منشیات فروش کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر105/2020سمبل تھانے میں درج کیا گیا۔ 

’اقامتی قانون مستقل باشندوں کیلئے منظم امتیازی سلوک ‘

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے اس بات کو دہرایا ہے کہ ڈومیسائل قانون سے جموں و کشمیر کے مستقل باشندوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک کے دور کا آغاز ہوگا اور اس سے مقامی نوجوانوں کے پہلے سے ہی قلیل روزگار کے ذرائع معدوم ہوکر رہ جائیں گے۔ڈاکٹر کمال نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی تشویش کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقامتی قانون کو یہ کہہ کر ہمارے گلے سے اُتارنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا، جو دعوے اور وعدے کئے جارہے ہیں لوگوں کو ان پر شک و شبہات اور تحفظات ہیں اور اس کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقامتی قانون کے پس پردہ عزائم ، جن کے بارے میں عوام کو خدشات تھے، وہ ہر دن گزرنے کے ساتھ صحیح ثابت ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس روز اول سے ہی اس قانون کی مخالف رہی ہے اور ہماری جماعت 5اگست2019 کے بعد لاگ

’رہبرِ جنگلات ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت ناانصافی‘

سرینگر//اپنی پارٹی لیڈر محمد اشرف میر نے جموں وکشمیر حکومت پرزور دیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت تعینات ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کی جائے۔ ایک بیان میں اشرف میر نے کہا کہ رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت جوفارسٹری گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ یافتہ تعینات کئے گئے ہیں، رہبرِ تعلیم، رہبرِ زراعت اور رہبرِ کھیل اسکیموں کے تحت تعینات ملازمین کے برعکس اِ ن کے پے گریڈ ودیگر کئی تفاوت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رہبرِ جنگلات ملازمین کی تنخواہوں میں جو فرق ہے ،اُس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ چیف سیکریٹری کی سربراہی والی کمیٹی رہبر جنگلات پالیسی پر نظر ثانی کرے اور بلاتاخیر اپنی سفارشات پیش کریں ۔اشرف میر نے کہاکہ اِسی نوعیت کی دیگر پالیسیوں کے برعکس رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت تعینات پوسٹ گریجویٹ کا فاریسٹ گارڈ پوسٹ سے موازنہ کیاگیاہے جوکہ جموں وکشمیر سر

سوپورمیں بنیادی سہولیات کا فقدان

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے سوپورقصبہ اوراسکے نزدیکی علاقوں کوتعمیروترقی ،روزمرہ کی عوامی ضروریات اوراہم ترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں نظرانداز کیاہے ۔موصولہ بیان کے مطابق قصبے میں پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ ارشاد رسول کاراورسینئرکارکن غلام حسن گوجری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں سوپور قصبہ اوراسکے نواحی علاقوں کے مسائل کوزیرغور لایاگیا۔میٹنگ میں ارشاد کارنے تشویش کا اظہار کیا کہ سوپور کی جانب کافی عرصہ سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ،جس کے نتیجے میں سوپور اوراسکے نواحی علاقوں ودیہات میں رہنے والے ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ لوگ سخت مشکلات اورپریشانیوں سے دوچار ہیں ۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ کئی ماہ قبل سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپورکوکووڈ 19اسپتال میں تبدیل کیاگیا،جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔میٹنگ میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور کی اصل ہئیت بحال کرنے کا

تازہ ترین