تازہ ترین

امشی پورہ انکوائری پر ردعمل

خاطی فوجیوں کو سزا دی جائے: حسنین مسعودی نیوز ڈیسک   سرینگر//نیشنل کانفرنس رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے شوپیان میں ہوئے فرضی تصادم میں راجوری کے 3معصوم اور بے گناہ نوجوانوں کی وحشیانہ اور سفاکانہ ہلاکت میں فوجیوں کو خصوصی اختیارات تجاوز کرنے کا مرتکب ٹھہرانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ مہلوک نوجوانوں کے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے اور خاطیوں کو قانون کے تحت قرار واقعی سزای دی جائے تاکہ مستقبل میں انسانی حقوق کے ایسے بدترین واقعات رونما نہ ہونے پائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں مزدوری کے سلسلے میں راجوری سے شوپیان آئے تھے اور اگر فوج نے SOPپر عملدرآمد کیا ہوتا تو شاید یہ نوجوان آج زندہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے امشی پورہ کی ہلاکتوں کے معاملے میں خصوصی اختیارات کی حد بھی تجاوز کی تھی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا ارتکاب عمل

منوج سنہا نے گفتگو میں اردو زبان کا استعمال کرنا شروع کر دیا

 سرینگر// مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے گفتگو میں ٹھیٹ ہندی زبان کے بجائے اردو زبان کے الفاظ کا استعمال کرنا شروع کیا ہے۔انہوں نے ہفتے کو راج بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں نہ صرف آسان ہندی زبان کا استعمال کیا بلکہ اپنے خطاب کا آغاز بھی اردو زبان کے ایک شعر سے کیا اور اختتام بھی اردو زبان کے ہی ایک شعر سے کیا۔ منوج سنہا نے پریس کانفرنس کا آغاز بشیر بدر کے شعر،’’'ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے۔۔۔جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا‘‘ جبکہ اختتام،’’بہت لمبا ہے سفر ابھی بہت دور جانا ہے۔۔۔۔ گر چلتے رہے تو پاس ہی منزل کا ٹھکانہ ہے‘‘ سے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اردو زبان کے الفاظ کا بھی اچھا خاصا استعمال کیا جس سے صحافیوں کو ان کا خطاب سمجھنے میں کوئی دقت

مجہ گنڈ، کپوارہ، پلوامہ اورمژھل میں مختلف حادثات

سرینگر //وادی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک اوردوفوجی اہلکاروں سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے۔سرینگر کو نواح مجہ گنڈ میں ایک تیزرفتارٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک خاتون چل بسی۔اطلاعات کے مطابق سرینگر شہر کے نواحی علاقہ مجہ گنڈ کے مقام پر ٹرک زیر نمبر JK16A-8123 نے مخالف سمت سے آ رہے چیسز نمبر موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 55 برس کی سارہ بانو زوجہ محمد رمضان پرے ساکنہ زینہ کوٹ ایچ ایم ٹی شدید زخمی ہوگئی۔ اگرچہ اُسے زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل لیجایا گیا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 220/2020 درج کرکے ٹرک ڈرائیور طارق احمد وازہ ولد علی محمد ساکنہ چوہدری باغ گاندربل کو گرفتار کرلیا ہے۔ قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی۔ کپوارہ

ڈاڈسرہ میں بینک محافظ پر کلہاڑی سے حملہ

ترال//ترال کے ڈاڈسرہ گائوں میںجموں و کشمیر بینک شاخ کے محافظ پر نا معلوم افراد نے کلہاڑی سے حملہ کیا اورآنکھوں پر مرچ پاوڈر لگا نے کے بعد اسکی بارہ بور بندوق اڑا لی ۔اس دوران پولیس نے سی سی فوٹیج حاصل کرکے حملہ آور کی تلاش تیز کر دی ہے۔یہ واقعہ سنیچر کی صبح ساڑے دس بجے کے قریب پیش آیا۔بینک گارڑ شوکت احمد ساکن سیموہ ترال کلہاڑی سے حملہ کے دوران زخمی ہوا۔واقعہ کی وجہ سے بینک شاخ میں کچھ وقت تک ہلچل مچ گئی اور ملازمین خوف ہراس میں مبتلا ہوئے۔اس دوران واقعے کے فوراً بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے ڈاڈسرہ پہنچ کر صورتحالکا جائزہ لیا۔پولیس نے کیس درج کر کے حملہ اور کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے۔  

معیشت کی بحالی کیلئے مالی پیکیج بھونڈا مذاق:نیشنل کانفرنس

 سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے اقتصادی سیکٹر میں نئی روح پھونکنے کیلئے اعلان کئے گئے مالی پیکیج کو اعداد و شماری کی ہیرا پھیری اور فریب کاری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 13ماہ کے دوران یہاں کے اقتصادی سیکٹرکو 45ہزار کروڑ روپے سے زائد نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے اور 1350کروڑ روپے کا مالی پیکیج اس وسیع نقصان کی بھرپائی کیسے کرسکتا ہے؟ پارٹی کے ترجمان نے عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اعلان کئے گئے 1350کروڑ میں صنعتی سیکٹر کیلئے بجلی اور پانی کے فیس میں کمی پرصرف ہونے والی بہت بڑی رقم بھی شامل ہے، ایسے میں چند سو کروڑ روپے سے کون سی معیشت کو بحال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے صنعتی سیکٹر میں بجلی اور پانی کے فیس میں محض ایگریمنٹ رقوم پر 50فیصد کمی کا اعلان کیا ہے نہ کہ پوری بلوں پر۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مالی پیکیج ایک بھونڈا مذاق

امشی پورہ شوپیاں فرضی تصادم

فوجی اہلکاروں پر فرد جرم عائد کرنا تصادم کے فرضی ہونے کا ثبوت: تاریگامی یواین آئی   سری نگر// سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 18 جولائی کو راجوری کے تین مزدوروں کے قتل پر نا معلوم فوجی اہلکاروں پر فرد جرم عائد کرنے سے اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ یہ ایک فرضی انکاؤنٹر تھا۔انہوں نے ہفتے کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی طرف سے کی گئی کورٹ آف انکوائری حوصلہ افزا ہے لیکن اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ کسی بھی بہانے انصاف کرنے میں تاخیر نہ ہوجائے۔ تاریگامی نے الزام عائد کیا کہ راجوری سے یہ تین افراد شوپیاں مزدوری کے لئے آئے تھے لیکن وہاں انکواؤنٹر کے نام پر ان کو قتل کر دیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے ڈی این اے نمونوں کی جلد تصدیق کی جانی چاہئے تاکہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچ

میڈیکل کالج اننت ناگ میں شہری کی موت پر ہنگامہ

اننت ناگ //لارکی پورہ اننت ناگ کے ایک شخص کی موت کے بعد میڈیکل کالج اننت ناگ میں ہنگامہ ہوااور متوفی کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کاالزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔مظاہرین لاش کو ٹرالی پر لے کر اسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر لے گئے اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، جس کی وجہ سے جنگلات منڈی ،اچھہ بل روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا۔ تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد لاش کو ایمبولینس کے ذریعہ آبائی علاقہ روانہ کیا گیا۔انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے الزام لگایا کہ پینسٹھ سالہ غلام محمد ڈار کو کچھ روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اُسے کورونا پازیٹیو قرار دیکر کووِڈ- 19 وارڈ میں داخل کیا گیا۔ تاہم چند روز بعد دوبارہ جانچ کرنے کے بعد مریض کی کووڈ منفی ہونے کی تصدیق کی گئی لیکن اس دوران مریض کی حالت خراب ہوئی اور ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے اسکی موت واقع ہوگ

سوپور میں مسلسل چوتھے روز بھی موبائل انٹرنیٹ بند

سوپور//سوپورسب ضلع میں موبائل انٹر نیٹ،جو بدھ کے روز ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد بند کیاگیا تھا،مسلسل چوتھے روزبھی معطل رہا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کم رفتار کی انٹر نیٹ سروس بدھ کو ایک نوجوان عرفان احمد ڈار کی ہلاکت کے بعداحتیاطی طور بندکی گئی تھی۔اس دوران طلاب نے بتایا کہ سست رفتارانٹر نیٹ سروس کی مسلسل معطلی سے انہیں زبردست مشکلات درپیش ہیں ۔ عمر رشید نامی ایک طالب  علم نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی کے مختلف امتحانات میں آن لائن طور شامل ہونا ہے اور گزشتہ چار روزسے انٹرنیٹ سروس کے معطل رہنے کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔انہوں نے لیفٹینٹ گورنرسے اپیل کی کہ سب ضلع میں انٹرنیٹ سہولیات کو فوراًبحال کیاجائے۔  

حکومت قومی تعلیمی پالیسی2020کی موثر عمل آوری کی وعدہ بند:سامون

 سرینگر//تعلیمی پالیسی 2020 اور جموں کشمیر میں اس کی موثر عمل آوری کیلئے نقشہ راہ پر ایک آن لائن پینل مباحثے کا انعقاد ہوا ۔ پینل مباحثے کا اہتمام سماگرہ سکھشا جے اینڈ کے اور انڈین انسٹی چیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ، جے کے ریجنل برانچ کی جانب سے کیا گیا ۔ مباحثے میں قریباً 150 شرکاء نے حصہ لیا جن میں چیف ایجوکیشن افسران ، ڈی آئی ای ٹیز کے پرنسپل اور سربراہان ، نجی سکولوں کے نمائندگان ، اساتذہ ، آئی آئی پی اے اور سول سوسائٹی کے ارکان نے حصہ لیا ۔ پرنسپل سیکریٹری تعلیم اور سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اپنے خطبے میں جموں کشمیر میں تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی موثر عمل آوری کیلئے وعدہ بند ہے اور اس کیلئے تعلیمی ڈھانچے اور اس کے قواعد و ضوابط میں اصلاحات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ک

انسداد بدعنوانی ، انفیکشن اور روکتھام

سرینگر// نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اور کشمیر یونیورسٹی نے یونیسف کے تعاون سے کووڈ 19 کے تناظر میں ’’انسداد بدعنوانی اور انفیکشن ، روکتھام اور کنٹرول‘‘ سے متعلق ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام میں تربیتی سیشن ڈاکٹر ویویک ورندر( ہیلتھ کنسلٹنٹ ، یونیسف) ، ڈاکٹر النورالئیو یونیسف اور ڈاکٹر شیخ محمد نے انجام دیئے۔چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ یونیسف کشمیر چیپٹر ہلال بٹ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں انفیکشن کی روکتھام میں شامل بنیادی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر مصور احمد این ایس ایس پروگرام کوآرڈی نیٹر ، این ایس ایس کشمیر یونیورسٹی نے وبائی امراض جیسی آفات کے اثرات کو کم کرنے میں کمیونٹی کی کوششوں میں نوجوانوں کے رضاکاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر یاسر حامد پروگرام آفیسر اور تنویر احمد یونیسف کے کنسلٹنٹ ن

منشیات سے پاک بھارت

اننت ناگ //ڈورو شاہ آباد میں منشیات سے پاک بھارت ’’نشہ مکت بھارت ‘‘کے موضوع پر ایک سمینار منعقد ہوا۔سمینار کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے کیا تھاجس میں اسکولی بچوں کے علاوہ سیول سوسائٹی اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سمینار میں مقررین نے نشہ آور چیزوں کے مضر اثرات پر مفصل روشنی ڈالی۔ڈسڑکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فرحت نے اس موقع پرکہا کہ انتظامیہ نشہ کے عادی افراد کی کونسلنگ کے لئے ہر وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اس بدعت کے برے اثرات سے آگاہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں عنقریب نشہ آور چیزوں کی خریدوفروخت پر مکمل روک لگانے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ سمینار میں حصہ لینے والے طلاب اور دیگر افراد میں تو صیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔  

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات16اکتو کو

سری نگر//مرکزیزیرانتظام علاقہ لداخ انتظامیہ نے لداخ خود مختار ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ انتخابات کے سکریٹری سوگت بسواس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات 16 اکتوبر 2020 کو منعقد کئے جائیں گے۔ بتادیں کہ موجودہ کونسل کی پانچ سالہ معیاد 27 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو رہی ہے اور اسی دن نئے کونسل کو بھی تشکیل دیا جائے گا۔ادھر اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس نے لداخ میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعے اور کورونا وبا کے پیش نظر انتخابات کو موخر کرنے کی اپیل کی تھی۔مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 21 ستمبر سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل شروع ہوگا اور کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تایخ 28 ستمبر طے پائی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 ستمبر کو ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر مقرر ہوئی ہے

مزید خبرں

 درماندہ 4,65,721 شہریوں کی واپسی جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے 4,65,721 شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا  رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے 934مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔ اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 150کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 4,65,721شہریو ں کو کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر پرعمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 18 ستمبرسے19 ستمبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے4032 درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے جبکہ1132مسافر آج 129ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اَب تک 129ریل گاڑیوں  میںیوٹی کے مختلف اَ

ناگم کولگام میںپانی کی عدم دستیابی، محکمہ آب رسانی کے خلاف لوگوں کا احتجاج

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ناگم کولگام میں مقامی لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے تنگ آ کر متعلقہ محکمہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔اس دوران متعلقہ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ گائوں میں دو روز کے اندر اندر پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے گا ۔ضلع کولگام کے نوگام ڈی ایچ پورہ کی مقامی آبادی نے جمعہ کے روز سڑکوں پر نکل کر محکمہ آب رسانی کے خلاف زوردار احتجاج کیا ہے ۔مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد مسجد شریف کے نذدیک جمع ہو ئے اور محکمہ کے خلاف نعرے بلند کر کے ناگم نور آباد روڑ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا۔احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا علاقے میںپینے کا پانی کافی دنوں سے غائب ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو طرح طرح کے مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا آبادی نے درجنوں مرتبہ محکمہ کو اس حوالے سے مطلع کیا تاہم آج تک کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں

تانترے محلہ سے ہاکنار گنڈ سڑک پر8 برس سے کام بند

 کنگن //تحصیل گنڈ کے تانترے محلہ سے ہاکنار گنڈ مولوی سڑک پر گزشتہ 8 برس سے کام بند پڑا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کی وسیع آبادی کے لوگوں کو گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تانترے محلہ گنڈ سے ہاکنار تک جو سڑک محکمہ آر اینڈ بی نے تعمیر کی ہے اس پر صرف 95 فیصد کام مکمل کیا گیا لیکن جو 5فیصد سڑک کا کام باقی رہ گیا ہے اس کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے لوگوں کو عبور ومرور میں سخت ترین مشکلات پیش آتی ہیں ۔ غلام محیٰ الدین تانترے نامی ایک شہری کے مطابق وہ اس تعلق سے کئی بار لیفٹیننٹ گورنر کے مشیروں سے بھی ملے ،جنہوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے افسران پر لکھ کر دیا کہ سڑک پر جو 5فیصدکام ادھورہ گیا ہے اس کی تعمیر جلد شروع کی جائے لیکن اس پر بھی کوئی عمل نہیں کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس وسیع آبادی میں آگ کی واردات رونما ہوجائے تو یہاں فائر برگیڈ ک

پٹن میں تلاشیاں| چاڑورہ میں شبانہ کریک ڈائون

  بارہمولہ /فیاض بخاری/شمالی کشمیر کے پٹن علاقہ میںایک گائوں کا 12گھنٹے کے بعد محاصرہ ختم کیا گیا۔ فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کی پٹن کے گوہیوہ گائوں میں کچھ جنگجو چھپے بیٹھے ہیں، جس کی بنا پر جمعہ علیٰ صبح 29 آر آر، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموںنے ایک وسیع علاقے کو  پوری طرح سیل کیا اورتلاشی کارروائی شروع کی جو شام دیرگئے تک جاری رہی ۔ ذرائع کے مطابق جنگجوئوں کو تلاش کرنے کی خاطر ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ ۔ تاہم گائوں میں کوئی قابلِ اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد تلاشی کارروائی ختم کی گئی۔ادھر بڈگام کے  چاڑورہ علاقے میں جمعہ شام دیر گئے 50آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے پتھ یار سرسیار اور بٹہ پورہ دیہات کا محاصرہ کیا اور دونوں بستیوں کی بڑے پیمانے پر ناکہ بندی کر کے روشنیوں کا انتظام کیا گیا۔ رات گئے تک دونوں دیہات میں آپریش

بالاکوٹ اور گریز سیکٹروں میں شدید گولہ باری

مینڈھر+بانڈی پورہ//پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹرمیں مسلسل دوسرے روز بھی ہندوپاک افواج کے مابین فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجس کے نتیجہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ادھر گریز سیکٹر میں بھی دن بھر گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیونندر آنند نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بالاکوٹ کے علاقے میں اشتعال انگیزفائرنگ اور گولہ باری کی جس پر بھارتی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔گزشتہ روز بھی بالاکوٹ میں شدید فائرنگ اور گولہ باری ہوئی تھی جس کی وجہ سے فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا تھاجبکہ کم از کم دس رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا تھا۔جمعہ کی صبح فوج کے بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے بالاکوٹ کے دیہات میں پڑے چار 120 ملی میٹر کے مارٹر شیلوں کوناکارہ کردیا۔ پاکستانی فوج نے جمعہ کی شام 4 بج کر 40 منٹ پر بالاکوٹ علاقے میں اشتعال انگیز فائرنگ اور شلنگ کی اوراس دوران کانگا گلی ، ہمیر پور

این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم طلاب کا انتظامیہ سے سوال | جب ہوسٹل کا استعمال نہیں کیا، تو فیس کیوں بھریں

سرینگر//نیشنل انسٹی چیوٹ ٹیکنالوجی سرینگر (این آئی ٹی)میں زیر تعلیم طلبہ نے جمعہ کو انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا بحران کے ابتدائی مہینوں کے ہوسٹل فیس کو معاف کریں کیونکہ ہوسٹل سہولیات کا استعمال کووڈ۔19مریضوں نے کیا ،جنہیں یہاں کورنطین میں رکھا گیا تھا۔ این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم طلبہ کے ایک وفد نے بتایا کہ کووڈ ۔19کی وبا کشمیر میں پھیلنے کیساتھ ہی تعلیمی اداروں کو بند کردیا جبکہ ہاسٹل میں قیام پذیر طلبہ کو گھر جانے کا حکم دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اُسی وقت طلبہ نے ہوسٹل خالی کیا اور گھروں کو لوٹ گئے جبکہ سے لیکر وہ ہوسٹل کا استعمال نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا ’ کئی ہوٹلوں اور تعلیمی اداروں کو کورنطین مراکز میں تبدیل کیا گیا ،جن میں این آئی ٹی بھی شامل ہے ‘۔ تاہم اب این آئی ٹی انتظامیہ نے طلبہ سے ہوسٹل فیس کا تقاضا کیا ،جو کہ طلبہ کیلئے باعث تش

بارہمولہ میں 6 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد | 4 افرادپولیس کی گرفت میں ،بڈگام میںبھی سمگلر گرفتار

بارہمولہ // جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروئی تیز کر دی ہے ۔جمعہ کو بارہمولہ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات(کوکین) ضبط کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ بڈگام پولیس نے بھی ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ منشیات فروشوں کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع پولیس کو ملی تھی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے بارہمولہ اوڑی شاہرہ پر خانپورہ پُل کے قریب ناکہ لگایا جس دوران ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی، گاڑی سے براؤن شوگر برآمد کیا اور کار میں سفر کرنے والے 4 افراد کی گرفتار ی عمل میں لائی۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اْن سے پوچھ تاچھ کی جس دوران گرفتار شدگان نے منشیات کے 6 پیکٹوں کا پتہ بتایا۔ان پیکٹوں میں منشیات (کوکین) جیسی چھ کلو گرام اشیاء پائی گئی جس کی

پاکستان کے ساتھ دوستی کے خواہشمند | مرلی دھرن کا اسلام آباد پرسازگارماحول پیدا کرنے پرزور

سرینگر//پاکستان کے ساتھ دوستانہ ماحول بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ معمول کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن اسلام آباد کو شدت پسندی کے خلاف قابل اعتماد اور ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔سی این آئی کے مطابق پاکستان کے بارے میں بھارت کی موجودہ خارجہ پالیسی پر راجیہ سبھا میں وزیر  نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات کی خواہش رکھتا ہے لیکن اسلام آباد کو قابل اعتماد اقدام کرکے ایک سازگار ماحول بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے کنٹرول میں آنے والے کسی بھی خطے کو کسی بھی طرح سے بھارت کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی عسکریت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔وزیر نے کہا کہ حکومت کی مستقل کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان سے پیدا ہونے والی شدت پسن