تازہ ترین

۔11اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کا انتباہ

 سرینگر //انتظامیہ نے بالائی علاقوں میں برفانی تودوں کے گرآنے کاانتباہ جاری کرتے ہوئے اِن علاقوں جہاں برفانی تودے اور پسیاں گرآتی ہیں،رہائش پزیدلوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ کہیںآنے جانے میں احتیاط سے کام لیں۔ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ محکمہ نے جموں وکشمیر اور لداخ کے11اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے آنے کا انتباہ جاری کیا ہے ۔کپوارہ ،کشتواڑ اور بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں کیلئے درمیانہ درجے کے برفانی تودے گر آنے سے متعلق ( الرٹ) جاری کیا گیا ہے، جبکہ پونچھ ،راجوری ،ڈوڈہ ،اننت ناگ ،کولگام ،بارہمولہ ،گاندر بل اور لہیہ اضلاع کیلئے کم درجے کے برفانی تودے گرآنے سے متعلق (یلو الرٹ ) جاری کیا گیا ہے ۔لوگوں سے نقل وحرکت کے دوران حد سے زیادہ احتیاط بر تنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

۔ 3دسمبر تک مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع:محکمہ موسمیات

سرینگر //محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح سے موسم میں بہتری آئے گی ۔بدھ کو تیسرے روز بھی وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں ابھی بھی متعدد علاقوں کی اہم اور رابطہ سڑکیں گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند پڑی ہیں ۔وادی کشمیر میں گذشتہ3 دنوں سے وقفے وقفے سے ہونے والی برف  باری کا سلسلہ بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی دن بھر جاری رہا ۔ سیاحتی مقامات گلمرگ ،پہلگام اور سونہ مرگ میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ کپوارہ کے بالائی علاقوں میں بھی تازہ برف باری کی اطلاعات ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ ان مقامات پر 4سے6انچ تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں بشمول دارالحکومت سرینگر میں مسلسل تیسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔کنگن سے نمائندے غلام نبی رینہ کے مطابق کلن، گنڈ، اور سونہ مرگ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے نتیجے میں چھوٹی گاڑیوں

اونتی پورہ میں80دُکانیں منہدم | حکومت نے کارروائی سے پہلے کوئی نوٹس نہیںبھیجا:متاثرین

ترال//اونتی پورہ میں انتظامیہ کی جانب سے 80دوکانیں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوںکو منہدم کیا۔قصبہ اونتی پورہ میںخار موڈ کے مقام پر انتظامیہ نے بدھ کے روز یہ کارروائی انجام دی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ بدھ کی صبح علاقے میں کئی بلڈوزرنمودار ہوئے اور عوامی مزاحمت کے پیش نظر فورسز کی بڑی تعداد کو بھی تعینات کیا گیا ۔اس کارروائی میں تقریباً نصف کلو میٹر پر قائم مختلف قسم کی دوکانوں کو مسمار کیا گیا۔اس دوران یہاں اپنی دکانوں کو گرتے ہوئے دیکھ چند دوکاندار زار وقطاررو رہے تھے ۔متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا تاکہ وہ بھی اس حوالے سے کوئی اقدام کرلیتے۔فیاض احمد نامی ایک دکاندارنے بتایا کہ منگل کی شام ایک پٹواری نے انہیں اس حوالے سے مطلع کیا اور وہ چند گھنٹوں میں کچھ نہیں کر سکے ۔انہوںنے بتایاکہ وہ بھاری نقصا نات سے دو چار ہوئے ۔ایک شہری نے بتایاکہ انہیں صرف چار فٹ ہ

سوپور میں کورونا جانچ کیلئے دوسری مہم شروع

سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر مصروف بازار’ اقبال مارکیٹ‘ میں کورونا جانچ کیلئے دوسری مہم شروع کی گئی۔بلاک میڈیکل آفیسر سوپور ڈاکٹر عاصف احمد کھانڈے کی نگرانی میں مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں دوکانداروں، چھاپڑی فروشوں، ٹرانسپوٹروں، مسافروں اور دیگر راہگیروں کا ریپڈ ٹسٹ کیاگیا۔ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کے ملازمین اور پولیس کے اہلکاروں نے لوگوں کو یہ ہدایت دی کہ وہ ماسک اور سینی ٹائزر کا لگاتار استعمال کریں۔بلاک میڈیکل آفیسر سوپور ڈاکٹر عاصف کھانڈے نے بتایا کہ کورونا جانچ کی مہم کو وہ قصبہ کے دوسرے علاقوں میں بھی منعقد کریںگے۔    

شہلال ہندوارہ میں آگ | سرکاری پرائمری اسکول اور رہائشی مکان خاکستر

کپوارہ // شمالی کشمیر کے شہلال ہندوارہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں سر کاری پراِئمری اسکول ،بالن شیڈ اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔ بدھ کی شام دیر گئے مشتاق احمد بٹ کے بالن شیڈ سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک رہائشی مکان اور ایک اسکولی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت نمودار ہوئی جب نمازعشاء کیلئے لوگ مسجد کی طرف جارہے تھے۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک گورنمنٹ پراِئمری اسکول کی عمارت اور محمد اسحاق گنائی نامی شخص کا رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔ اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ اس قدر زوردار تھی کہ کارروائی بے سود ثابت ہوئی۔ اس دوران فائر ٹنڈر کی گاڑیاں پولیس اور فوج  جائے واردات پر  پہنچ گئے اور آگ کو بجھانے کی  انتھک کوشش کی تاہم بالن شیڈ اور اسکولی عمارت مکمل طور خاکستر ہو

نیشنل کانفرنس اور جمعیت ہمدانیہ کا خواجہ ثناء اللہ کو برسی پر خراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کے معروف اور کہنہ مشق صحافی مرحوم خواجہ ثنا اللہ بٹ کی 11ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف صحافتی میدان میں خداداد صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے روزنامہ آفتاب کے ذریعے کشمیری عوام کے مشکلات اور مسائل اُجاگر کرنے میں جو رول ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ ثناء اللہ نے ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کو مضبوط بنانے اور کشمیری عوام خاصکر سرحدی علاقوں کے مسلمانوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں سبقت لی۔درایں اثنا پارٹی کے سینئر لیڈران محمد شفیع اوڑی، مبارک گل، عبدالرحیم راتھر، میاں الطاف احمد، شریف الدین شارق ،شمیمہ فردوس ،پیر آفاق احمد ، تنویر صادق اور ترجما ن عمران ن

گاندربل میں لیگل سروسز اتھارٹی کا جانکاری پروگرام

گاندربل//پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد یوسف وانی کی صدارت میںڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کے ذریعہ ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی مہم کے تحت ہفتہ منایا گیا۔ یہ پروگرام تمام شہریوں کے لئے مناسب منصفانہ اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لئے مرتب کیا گیا تھا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل محمد یوسف وانی ، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل سجاد الرحمان، بار ایسوسی ایشن سے وابستہ وکلاء اور پی ایل وی نے اس پروگرام میں شرکت کی۔چیئرمین ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی گاندربل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی۔  

ترال میں سیاسی سرگرمیاں جاری | ستورہ ،گلشن پورہ اور آری پل میں انتخابی ریلیاں

ترال //جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مختلف علاقوں میں ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے سیاسی لیڈران کی جانب سے ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں لوگوں کو ان کے علاقوں میں ضروریات زندگی بہم پہنچانے کے وعدے کئے جا رہے ہیں وہیں دہی علاقوں کی ان انتخابی ریلیوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔بدھ کے روز حلقہ انتخاب آری پل کے آزاد امیدوار محمد یاسین پسوال نے نارستان،بنگ ڈار ،ستورہ اور دیگر کئی علاقوں کا دورہ کر کے وہاں عوامی ریلیوں سے خطاب کیا ۔اس دوران محمد یاسین پسوال نے بتایا کہ ترال کے دیہی علاقوں خاص کر گوجر طبقہ سے آج تک ووٹ حاصل کئے گئے ہیں ،پھر ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا ترقی کے جدید دور میں بھی لوگوں کے مسائل حل نہیں کئے گئے اور نتیجے کے طور انہیں اپنے عوام کیلئے سیاست میں آنے کے علاوہ کوئی چارہ نظر نہیں آیا ہے ۔اسی طرح پیپلز الائنس کے امید وار منظو

مزید خبرں

انتخابات میں عدم شرکت |  عام آدمی کے مفادات کو نقصان پہنچے گا : تاریگامی کولگام //سی پی آئی (ایم) کی طرف سے کولگام میں یک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت پارٹی کے ضلع سیکریٹری محمد افضل نے کی۔ کنونشن میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور سابق ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جموں و کشمیر انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ان کاکہناتھاکہ ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کا اعلان غیر یقینی صورتحال اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے درمیان کیا گیا لیکن اس کے باوجود ڈی ڈی سی انتخابات میں عدم شرکت سے عام آدمی کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔تاریگامی نے کہا’’ووٹ دینا یا نہ دینا کشمیر میں کئی سال سے بحث کا موضوع ہے، تاریخ اور تجربے سے یہ واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ نہ تو ووٹنگ اور نہ ہی بائیکاٹ نے کشمیر کے

گاندربل ضلع میں قائم بجلی پروجیکٹوں کی صلاحیت میں کمی واقع | کنگن کے بیشتر علاقوں میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے

کنگن// ضلع گاندربل میں جہاں 142میگاواٹ صلاحیت والے پن بجلی پروجیکٹ قائم ہیں وہاں بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میںلوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ ان بجلی پروجیکٹوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے صلاحیت کم ہو کر صرف 39میگاواٹ رہ گئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت ضلع میں بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہے اور بیشتر علاقوں میں ترسیلی لائنیں کھمبوں کے بجائے درختوں سے لٹکی ہوئی ہیں جس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع میں اس وقت 142میگاواٹ صلاحیت والے تین پن بجلی پروجیکٹ قائم ہیں جن میں سے گاندربل پاور پروجیکٹ ملشاہی باغ کنال کی مرمت کی وجہ سے گزشتہ نو ماہ سے بند پڑا ہے ۔محکمہ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ ان بجلی پروجیکٹوں میں 105میگاواٹ جی صاحب کنگن بجلی پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کو 2002میں کمیشن کیا گیا تاکہ ضلع میں بجلی کے حوا

سیلو ڈانگرپورہ سڑک کی حالت نا گفتہ بہ | لوگوں کو عبورومرور میں مشکلات، حکام سے توجہ کی اپیل

سوپور //شمالی قصبہ سوپور میں سیلو ڈانگر پورہ سڑک کی حالت کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ تین کلومیٹر سڑک ضلع کپوارہ کو سوپور کے علاقہ زینہ گیر سے ملاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کو آج تک نظر انداز کیا گیا ہے جس کے باعث اب اس کی حالت اس قدر تباہ ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران یہ جھیل کا منظر پیش کرتی ہے جس سے راہگیروںاور ٹرانسپورٹروں کوگوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک پرگہرے کھڈ بننے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے اب مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی ہے۔اس سلسلے میں سیلوکے ایک سماجی کارکن مظفر احمد نے بتایا کہ گزشتہ 25 برسوں میں اس سڑک پر صرف ایک بار تار کول بچھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی کشادگی اور مرمت کے لئے دو سال قبل کام شروع کیا گیا مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس پر کام شروع ہوتے ہی بن

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | درد ہرے کرالہ پورہ گوناگوں مشکلات سے دوچار

کپوارہ// کپوارہ ضلع میں جہاں لوگ برفباری کی وجہ سے پریشان ہیں وہیں ضلع کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہو لیات کا فقدان ہے اور لوگوں کو طرح طرح کے مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔درد ہرے کے دانہ محلہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ آ بادی گزشتہ 4روز سے پینے کے پانی سے محروم ہے ۔آ بادی کا کہنا ہے کہ 4روز قبل درد ہرے کے دانہ محلہ کو سپلائی کر نے والی پائپ لائن بند ہو گئی اور متعلقہ عملہ کومطلع کرنے کے با وجود بھی پائپ لائن کو ٹھیک نہیں کیا گیا ۔انہو ں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بستی کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے فیلڈ عملہ کو جوابد ہ بنائیں تاکہ موسم سر ما میں لوگو ں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ بجلی کے حوالے سے بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ فیس ادا کرنے کے با جود بھی صارفین کو بہتر بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے

بانڈی پورہ میں ہولناک آگ،4رہائشی مکانات خاکستر

بانڈی پورہ//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سوموار کی شب شام دیر گئے آگ کی ایک ہولناک واردات میں4رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ۔قصبہ کے وارڈ نمبر3میں ناگہ مسجد کے متصل فاروق احمد میر کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئیجس نے آناً فاناًمزید3 مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔فائر سروس محکمہ اور مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پرقابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کی اس واردات میں 4 رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔    

کھریو پانپور بنیادی سہولیات سے محروم | فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت کو خطرات

پانپور//کھریو پانپوراس جدید دور میںبھی حکام کی نظروں سے اوجھل ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کوطرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں رابستہ سڑکیں خستہ حال ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبورر مرور میںدقتوںکاسامنا کرنا پڑ تا ہے جبکہ علاقے میں پینے کے پانی کی بھی سخت قلت پائی جا رہی ہے ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ علاقے میں فیکٹریوں کی موجودگی سے  آلودگی نے لوگوں کو مختلف امراض میں مبتلا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں دیرینہ مطالبات کے بعد ایک بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا لیکن ابھی تک اسے شروع نہیں کیا گیا جس کے باعث بستی میںبجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں قائم طبی مرکز  کا چند سال قبل درجہ بڑھایا گیا تاہم اس طبی مرکز میں کوئی بھی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔لوگوں نے سرکار سے ہسپتال میں طبی و نیم طبی عملے کی فوری دستیابی ک

شیری نارواو میں کورونا جانچ کیلئے دوبارہ مہم کاآغاز

بارہمولہ //محکمہ صحت بارہمولہ نے ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر مین بازار شیری نارواو میں کورونا ٹسٹنگ مہم کا دوبارہ آغاز کیا۔ منگل کو مین مارکیٹ شیری میں بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) ڈاکٹر شیخ فاروق کی نگرانی میں اس مہم کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام دکانداروں ، ٹرانسپورٹروں اور دیگر مسافروں کی جانچ کی گئی۔ لوگوں سے اپل کی گئی کہ وہ ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔اس مہم میں بلاک شیری کے ڈاکٹر طارق احمد اور محکمہ صحت سے وابستہ دیگر ملازمین نے کیا۔اس موقع پر نائب تحصیلدار نارواو اور شیری پولیس کی ٹیم بھی موجود تھی۔  

ورلڈ اینٹی بائیوٹک آگاہی ہفتہ | آرینز انسٹچوٹ میں فورٹس کے زیر اہتمام ویبنار

سرینگر //ورلڈ اینٹی بائیوٹک آگاہی ہفتہ کے اختتام پر فورٹس اسپتال موہالی کے ساتھ مل کرآرینز کالج آف فارمیسی اور آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ نے ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین آرینز گروپ نے ویبنار کی صدارت کی۔اس موقع پرڈاکٹر جونیجا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس عام طور پر بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لئے استعمال ہوتے ہیں ، لیکن عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے بارے میں عوام میں شعور اور آگاہی کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کے بارے میں عالمی تعلیم کو فروغ دینے ، ان کا استعمال کس طرح کیا جانا چاہئے اور اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو فروغ دینے کے لئے ہر نومبر میں عالمی اینٹی بائیوٹک آگاہی کا ہفتہ منایا جاتا ہے۔طالب علموں کے شکوک و شبہات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کسی کو ان کی ضرورت نہ ہو تو اینٹی بائیوٹ

ترال میں حمام تپانے کے دوران نوجوان جھلس گیا

ترال/ ترال میں حمام تپانے کے دوران ایک نوجوان سحران احمد نائیک ولد محمد عبد اللہ نائیک ساکن شیر آباد بری طرح جھلس گیا ۔مذکورہ نوجوان کو فوری طورقصبے میں قائم فوجی یونٹ کے ہیڈ کواٹر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعداُسے سب ضلع ہسپتال ترال منتقل کیا  ۔42آر آرکے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سحران 50سے60فیصد جھلس گیا تھاجس دوران افراد خانہ نے اسے فوری طور بجونی فوجی کیمپ پہنچایا جہاں موجود فوج کے طبی عملہ نے اُسے ابتدائی علاج کے بعد ایس ڈی ایچ منتقل کیا۔ایس ڈی ایچ ترال میں موجود ڈاکٹروں نے جھلسے نوجوان کو مزید علاجہ ومعالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا۔  

ڈاکٹر فاروق کا اشفاق جبار سے اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لار گاندربل کی سیاسی شخصیت خواجہ شیخ غلام محی الدین کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً پارٹی لیڈر وضلع صدر شیخ اشفاق جبار کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم شیخ اشفاق جبار کے چچا تھے۔ دونوں لیڈران نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران میاں الطاف احمد، ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، محمد سعید آخون اور تنویر صادق نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔    

معروف شیعہ عالم قلبِ جاوید اور صوفی اجمل کی الطاف بخاری سے ملاقات | شیعہ وقف بورڈ کے قیام اورخانقاہوں پر معقول انتظامات کیلئے اپنی پارٹی کی مداخلت طلب

سرینگر// لکھنو سے معروف شیعہ عالم دین مولانا قلبی جاوید نقوی کی قیادت میں اسکالروں اور کارکنوں کے ایک وفد نے اپنی پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری سے اُن کی رہائش گاہ واقع شیخ باغ سرینگر میں ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ تفصیلی ملاقات کے دوران مولانا موصوف نے جموں وکشمیر میں شیعہ برادری سے متعلق کئی اہم مسائل ومعاملات کو اُجاگرکرتے ہوئے اُن کے حل کے لئے اپنی پارٹی صدر سے مداخلت کی گذارش کی۔ مولانا جاوید جوکہ مجلس علماء  ہند کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، کا تعلق ایک ایسے کنبہ سے ہے جنہیں ’خاندان ِ اجتہاد‘کے نام سے جاناجاتا ہے اور ملک بھر کے اندر شیعہ برادری میں اُن کا اچھا خاصا اثر رسوخ ہے۔ جموں وکشمیر میں شیعہ طبقہ کو درپیش مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں طبقہ کے باوقار ،متقی وپرہیز گار شخصیات پر مشتمل شیعہ وقف بورڈ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے شیعہ ب

بلاک ڈیولپمنٹ اور ضلع ترقیاتی انتخابات | ڈی سی سرینگر کی امیدواروںکے ساتھ میٹنگ | مختلف امور پر غورو خوض، ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے پر زور

سرینگر //ڈسٹرک الیکشن آفیسر( ڈپٹی کمشنر) سرینگر ڈاکٹر شاہر اقبال چودھری نے منگل کو مختلف سیاسی جماعتوں اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سے متعلق مختلف امور پر غور وخوض کیا گیا ۔ میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے شوکت احمد میر، انڈین نیشنل کانفرنس کے قدفین چودھری، اپنی پارٹی کے نور محمد شیخ، بھارتہ جنتا پارٹی کے عاصف معسود، پیپلز مومنٹ کے شوکت احمد بٹ، پینتھرس پارٹی کے عارف احمد اور آزاد اُمید وار مجید گلکار شامل ہیں۔ میٹنگ کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کو ضلع سرینگر میں ڈی ڈی سی کونسل، پنچایت اور اربن لوکل باڈیز انتخابات کو صاف و شفاف کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی جانکاری دی۔ مختلف پارٹی کے نمائندوں کو کورونا وائرس کے پیش نظرکئے گئے اقدامات اور قوائد و ضوابط پر