ستیہ پال ملک صرف نام کا ستیہ کام کا نہیں: عمر عبداللہ

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کے سابق اور آخری گورنر ستیہ پال ملک کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ’’وہ صرف نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں‘‘۔ بقول ان کے ستیہ پال ملک جو اس وقت گوا کے گورنر ہیں، جھوٹ بولتے بولتے کبھی تھکتے نہیں ہیں۔ عمر عبداللہ نے گورنر ملک کے ایک بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پاکستانی دبائو کی وجہ سے پنچایتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا، کے ردعمل میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا،’’یہ نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں۔ جھوٹ بولتے بولتے کبھی نہیں تھکتا۔ 5اگست سے پہلے بھی جموں وکشمیر کے لوگوں سے جھوٹ بولا اور آج بھی بول رہا ہے۔ ہتک عزت کے مقدموں سے بچنے کے لئے راج بھون کا سہارا لے رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ یہ سب کچھ گورنر کی پوسٹ جانے کے بعد بھی بولتا ہے یا نہیں‘&ls

بصیراحمدخان کا دورئہ گاندربل

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیرا حمد خان نے گاندربل ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لیا اور جے این وی ہت بورہ گاندر بل میں قائم 400 بستروں والے کووِڈ کیئر مرکز کا معائنہ کیا۔مشیر موصوف نے ضلع کے دورے کے دوران نرسنگ کالج درن ناگہ اور مل شاہی باغ کے نزدیک زمینداری کوہلوں کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔ یہ زمین داری کوہلیں نزدیکی دھان کے کھیتوں کے لئے آبپاشی سہولیت کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور ان کی صفائی کا کام منریگا کے تحت ہاتھ میں لیا گیا تاکہ بہتر آبپاشی سہولیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روز گار بھی فراہم ہوسکے۔مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ ان کاموں پر 3 لاکھ اور 2.37لاکھ روپے صرف کئے جارہے ہیں اور اب تک کامگاروں کی اُجرتوں کی ادائیگی مکمل کی گئی ہے ۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے کامگاروں کو کووِڈ۔19 وَبا سے بچائے رکھنے کے لئے اُنہیں ماسک پہننے اور کام کاج

لیفٹیننٹ گورنر سے چیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی درخشاں اندربی ملاقی

 جموں//مرکزی وقف کونسل کی رکن اورچیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی وزارت اقلیتی امور حکومت ہند ڈاکٹر درخشان اندرابی یہاںراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوئی۔ڈاکٹر اندرابی نے وقف بورڈ کے کام کاج سے متعلق مختلف اہم معاملات پر لیفٹیننٹ گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جموںوکشمیر کی یونین ٹریٹری میں موجودہ صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کونسل کی جانب سے وقف جائیداد کی باز یافت اور تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی اُنہیں تفصیل دی۔انہوں نے سکل ڈیولپمنٹ کے لئے خواتین بہبودی اور تعلیمی سکیموں کی عمل آوری سے متعلق بھی انہیں بتایا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر کہا کہ حکومت سماج کے تمام طبقوں سے وابستہ اَفراد کی یکسان و متوازن ترقی یقینی بنانے کے لئے جامع اِقدامات اُٹھارہی ہے ۔اُنہوں نے ڈاکٹر اندرابی کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے اُن کی جانب سے جاری

الطاف بخاری کا بھرتی عمل میں تیزی لانے کا خیرمقدم

سرینگر//جموں کشمیر’اپنی پارٹی‘کے صدرسیدمحمدالطاف بخاری نے بھرتی عمل میں تیزی لانے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت آئندہ ایام میں جموں کشمیر کے پشتنی باشندوں کیلئے دس ہزار اسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا۔تاہم بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو نوکریوں کے خواہشمندوں سے اقامتی سند پیش کرنے پرزورنہیں دینا چاہیے بلکہ ریاستی کا پشتنی باشندہ ہونے کی سند کو ہی رہائش کا اصل ثبوت تسلیم کرناچاہئے کیونکہ محکمہ مال کے حاکم اس وقت کووِڈ- 19کی وباء کامقابلہ کرنے کیلئے صف اول پر کام کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں بخاری نے کہا کہ جموں کشمیر میں لاکھوں جوان سرکاری نوکریوں کے حصول کیلئے موقعہ کی تلاش میں ہیں لیکن حکومت کی طرف سے اقامتی درجہ کاتقاضا کئے جانے نے نوکریوں کے خواہشمندوں کو مایوس کیا ہے۔ اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ میں لیفٹینٹ گورنرکاخیرمقدم کرتا ہوں اور اُنہیں اورپوری تیزتربھرتی کمیٹی کومبارک

مہلوک پولیس اہلکاراور ایس پی اوزکے لواحقین

 جموں //پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لئے مدد فراہم کرنے کے لئے ،جو دوران ڈیوٹی فوت ہوئے ہیں،ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے دس ایسے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے انحصار / قانونی ورثاء کے حق میں سپیشل ویلفیئر ریلیف کے طور پر 1.90 کروڑ روپئے کی رقم کومنظوری دی ہے۔دس ہلاک پولیس اہلکاروں ایس آئی مظفر دین ، ایس آئی بشیر احمد ، ہیڈ کانسٹیبل عبد المجید ، نذیر احمد ، شبیر احمد، سلیکشن گریڈ جاوید اقبال ، سی ٹی منظور احمد ، ٹی ریاض احمد ، امداد الدین  کے انحصار / قانونی ورثاء کے حق میں ہر ایک کو 19 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی امداد منظور کی گئی ہے۔، فالور کمل جیت کور جو خراب صحت کی وجہ سے متعلق مسائل کی وجہ سے  دوران  ڈیوٹی فوت ہوئی ۔ متعلقہ یونٹوں کی طرف سے انکے آخری رسوم ادا کرنے کیلئے ان کے کنبہ کو پہلے ہی ایک کو ایک لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔ یہ مالی معاونت شراکت پولیس ویل

کھنموہ میں 50ایم وی اے بجلی ٹرانسفارمر کا اِفتتاح

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے گرڈ سٹیشن کھنموہ میں 132کے وی بجلی ٹرانسفارمرکا اِفتتاح کیا۔ اس موقعہ پر چیف انجینئر ٹرانسمیشن اور محکمہ بجلی کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔کھنموہ گرڈ سٹیشن وی پی ایم آر پی ۔2005 کے تحت تعمیر کیا گیا تھا اور 2009 ء میں 50ایم وی اے کی صلاحیت کے ساتھ کھریو اور کھنموہ کے صنعتی علاقوں کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چالو کیا گیا تھااور اب 132/33 کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب سے گرڈ کی صلاحیت 100ایم وی اے کا اضافہ کیا گیا ہے۔پروجیکٹ پر 6.33کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ بجلی کی دستیابی میں اضافہ سے نہ صرف صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ علاقے کے دیگر صارفین بھی اس سے مستفید ہوں گے۔انہیں مزید بتایا گیا کہ کھنموہ گرڈ سٹیشن کی صلاحیت کی اضافہ پانپور گرڈ سٹیشن پر دبائو کافی حد تک کم ہوگا جس کے سبب پلوامہ اور سری نگر ک

ٹاٹا موبائل حادثہ میں ڈرائیور زخمی

درہال// درہال ۔راجوری سڑک پر ایک ٹاٹا موبائل حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجہ میں اسکا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔ درہال سڑک ایک ٹا ٹا موبائل زیر نمبری JK02B/5787 جو فوج کے ساتھ منسلک ہے، سنیچر کے روز تھنہ منڈی سے درہال میں فوج کے لئے ضروری سامان لیکر گئی تھی کہ اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نیچے کھائی میں جا گری جسکی وجہ سے ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ ٹاٹا موبائل کے ڈرائیور کی شناخت امتیاز احمد ولد ظہور احمد سکنہ منہال تھنہ منڈی کے طور پر ہوئی ہے، ،جسکی مرہم پٹی سب ضلع ہسپتال درہال میں کی گئی ہے۔  

ٹرانسفارمر پندر ہ روز سے خراب

سرینگر//کلنار گجر پتی بازی پورہ اجس کابجلی ٹرانسفارمر گذ شتہ پندر ہ دنوں سے خراب پڑا ہے اور اسکی مرمت نہ ہونے سے پورا علاقہ گھپ اندھیر ے میں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دو ہفتے قبل اجس با زی پورہ گجر پتی کا ٹرا نسفا رمر خرا ب ہوا جس کے بعد اسے مرمت کیلے پی ڈی ڈی سمبل ڈویژن منتقل کیا گیا ۔ مقامی آ بادی کے بعد پندر ہ روز گزرنے کے باوجود اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث پورا علاقہ اند ھیر ے میں ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ یہ معاملہ کئی مرتبہ پی ڈی ڈی حکام کی نوٹس میں لایا گیا تا ہم انہوںنے ٹرا نسفار مر کی مرمت کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ مقامی لوگوں نے علا قہ میں بجلی ٹرانسفارمر جلد از جلد نصب کرنے کا مطا لبہ کیا ۔  

کرناہ میں غیر سرکاری تنظیم کی امدادی سرگرمیاں

کرناہ //خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کرناہ نے ہفتے کے روز ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں 185 سے زائد بیوائوں اور دیگرمستحقین میں راشن کے کٹ تقسیم کئے تاکہ عید الفطر کے موقع پر ان کی پریشانیوں کو کسی حد تک کم کیا جاسکے۔اس کام کیلئے ٹرسٹ نے پورے کرناہ میں 15ٹیموں کو تشکیل دیا تھا جنہوں نے مزید سینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے آج یہ کام نہچیاں سے لیکر ٹیٹوال سیماری تک انجام دیا۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح بیوائوں اور مسکینوں میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔   

مزید خبرں

ضلع پلوامہ کی فون ڈائریکٹری منظر عام پر سید اعجاز   پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ میں عوام کی سہولیات کیلئے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے پی این کشمیر پریس نیوز نے2020-21 کی ٹیلیفون ڈائریکٹری منظر عام پر لائی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے ہا تھوں اس ڈائریکٹری کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ ٹیلیفون ڈائریکٹری میں ضلعے کے تمام سرکاری دفاتر، اعلیٰ افسران کے علاوہ صحافت سے وابستہ افراد ،شعراء، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں کے  کے فون نمبرات درج ہیں۔   کنگن میں مارکیٹ چیکنگ غلام نبی رینہ   کنگن//عیدالفطر کے پیش نظر سب ڈویڑنل انتظامیہ کنگن اور پولیس نے دن بھر مارکیٹ چکنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چکنگ سکارڑ نے دوکانداروں کو ہدایت دی کہ صارفین سے اضافی قیمتیں وصول نہ کریں۔ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنو

لاک ڈائون کا63واں دن؛ شہر میں چلنے پھرنے پر قدغن، دکانیں بند

 سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے63ویں روز وادی میں صبح کے وقت اگر چہ بہت حد تک نرمی برتی گئی لیکن 9بجے کے بعد ہی ایک بار پھر سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں اور پائین شہر کے علاوہ لال چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، مہاراجہ بازار ، بٹہ مالو اور دیگر علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال بنائی گئی۔البتہ گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی اور پوچھ تاچھ کے بعد پرائیویٹ گاڑیوںکو چلنے کی اجازت رہی۔ شہر کے سیول لائنز علاقوں میں دوسرے دن بھی آٹو رکھشا سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے۔شہر کے کسی بھی علاقے میں دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگرچہ بیکری دکانوں اور سبزی  و میوہ فروشوں کے ساتھ ساتھ کریانہ دکانوں کو احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن سنیچر کو شہر کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی دکان کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔صبح سویرے لوگوں نے بازاروں کا رخ کیا تھا لیکن اسکے ساتھ ہی پولیس کی گاڑ

وین پانپورمیں ٹپر کو حادثہ ،ڈرائیور ہلاک

سرینگر//ووین پانپوراوربانڈی پورہ میں سڑک کے الگ الگ حادثوں میں ایک ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔ووین پانپور میں جمعہ صبح ایک ٹپرزیر نمبرJK01AL 5859ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکرحادثے کاشکار ہوا۔حادثے میں ٹپرڈرائیور عبد الغنی ڈار ولد غلام احمد ڈاار ساکن واتھ پورہ لسجن سرینگر بری طرح زخمی ہواجسکوعلاج کیلئے  اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ادھربانڈی پورہ کے بوٹھو نامی گائوں میںجمعہ کی صبح ایک مسافر گاڑی زیر نمبرJKOB2531پلٹ کر حادثے کا شکار ہوئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار6افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد انہیں رخصت کیاگیا۔حادثے میں سوموگاڑی مکمل تباہ ہوئی۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے ایک کیس درج کر لیا ہے ۔  

کشمیر میں کورونا وائرس سے بیکری کا کاروبار تباہ

سری نگر// کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی کشمیر میں بیکری کا کاروبار از متاثر ہوا ہے اور جہاںعید سے قبل بیکری دکانوں کے باہر لوگوں کی بھیڑ کہیں نظر نہیں آرہی ہے، وہیں بیکری والے بھی بہت ہی کم مقدار میں محدود اقسام کی بیکری تیار کررہے ہیں۔ضلع انتظامیہ سری نگر نے عیدالفطر کے پیش نظر بیکری سے جڑے افراد کو تربیت دینے کے بعد انہیں بیکری مصنوعات لوگوں کے گھروں تک پہنچانے یعنی اس کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی ہے۔ بیکری فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ امسال کام میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیکری کی جتنی قسمیں بنائی جاتی تھیں ان میں سے صرف دو یا تین قسمیں ہی تیار کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عید سے دو یا تین قبل ہی وادی میں بیکری دکانوں پر لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ لگی رہتی تھی اور لوگ مختلف اقسام کی بیکری خریدتے تھے جس سے بیکری والے حد درجہ کمائی کرتے تھے۔سری نگر میں کورونا وائرس لاک

واٹر سپلائی سکیم 3روز قبل ٹھپ

  کپوارہ// ریڈی چوکی بل کرالہ پورہ میں گزشتہ تین دنوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ریڈی چوکی بل کو فراہم کرنے والی واٹر سپلائی سکیم میں تین روز قبل خرابی ہوئی ہے لیکن تاحال اس کی مرمت نہیں کی گئی۔لوگوں کا کہنا کہ خواتین کو ماہ رمضان کے ان ایام میں دور جاکر ندی نالوں سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جو مضر صحت ہے۔لوگوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ فوری طور عید سے قبل ریڈی چوکی بل کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔   گوٹلی باغ میں پانی کی قلت  آبادی آتشِ زیر پا گاندربل//ارشاد احمد//گاندربل کے مضافاتی علاقہ گوٹلی باغ میں آبادی پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے۔ یعقوب محلہ وائل وڑر گوٹلی باغ میں ماہ رمضان کے میں پینے کے صاف پانی کی عدم د

عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں: لون، مسعودی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے پارلیمنٹ ممبران محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے پیش نظر لوگوں کو راحت رسانی کے سامان بہم رکھے جائیں۔ اکبر لون اور حسنین مسعودی نے بجلی اور پانی کی موثر دستیابی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل لاک ڈائون کے نتیجہ کی وجہ سے5اگست سے ہی پوری وادی محصور ہے،جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پارٹی کی سینئر لیڈر سکینہ ایتو،صوبائی سیکریٹری شوکت احمد میر،یوتھ لیڈر احسان پردیسی اور دیگر ذمہ داروں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے پیش نظر عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سادگی کے ساتھ عید منائے۔  

مزید خبرں

امام خمینی ٹرسٹ آج عید منا ئے گا،اثنائے عشریہ نہیں سرینگر// امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے کرگل میں سنیچر کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا، تاہم ٹرسٹ کے ایک اہم جز انجمن مدرسہ اثنائیہ عشریہ کا کہنا ہے وہ عید الفطر سنیچر کو نہیں منائیں گے۔اثنائے عشریہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو انہوں نے ماہ رمضان کا28واں روزہ رکھا،اس لئے وہ سنیچر کو شوال کا چاند دیکھیں گے۔امام خمینی میموریل ٹرسٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ گنڈ منگل پور کرگل میں9لوگوں نے شوال کا چاند دیکھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گند منگل پور کرگل ہمیشہ چاند دیکھنے میں ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہا ہے۔      ڈورو اننت ناگ میں نوجوان کی خود کشی عارف بلوچ اننت ناگ//ڈورواننت ناگ میں ذہنی دبائو کاشکار ایک نوجوان نے مبینہ طوراپنے گھر میں خود کوپھانسی پر لٹکایا۔نتھی پورہ گائوں کے 26برس کے اس نوجوان کو اگر چہ گھر وا

سوشل میڈیا پر ہتھیار اٹھانے کی تصویر وائرل | ایک دن بعد لولاب میں3نوجوان گرفتار

کپوارہ//پولیس نے کپوارہ میںدعویٰ کیا ہے کہ فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ان 3نوجوانو ں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جنہو ں نے ایک روز قبل اپنے ہاتھو ں میں اسلحہ اٹھا کر سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کی ۔ذرائع کا کہنا ہے فوج اور پولیس نے لولاب کے گجر پتی گنگ بک سوگام جنگلات میں تلاشی کارروائی کے دوران شالہ گنڈ اور کلاروس کے ان تینوں نوجوانو ں کوگرفتارکیا ۔ لولاب وادی کے شالہ گنڈ کے2اور کلاروس کے ایک نوجوان بدھ کی صبح کو اپنے گھرو ں سے لاپتہ ہو گئے اور چند ہی گھنٹوں کے بعد ان تینو ں کی ایک تصویر اسلحہ سمیت سو شل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔فوج کی 28راشٹریہ رائفلز اور لولاب پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے تینو ں نوجوانو ں کو گرفتار کرنے کے لئے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سوگام علاقہ کے گنگ بک جنگلات کو گھیرے میںلے لیا اور جنگجوئ

لنگیٹ قرنطینہ مرکز میں سہولیات کا فقدان | ۔40افرادکیلئے 3کمرے اور ایک بیت الخلاء

کپوارہ//لنگیٹ ہندوارہ میںقائم قرنطینہ مرکز میں 40افراد کو 3کمروں میں رکھا گیا ہے اورایک بیت الخلاء ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نیشنل پبلک سکول میں قرنطینہ کے مرکز میں رکھے گئے لوگوں کاالزام ہے کہ یہاں سہولیات کا سخت فقدان ہے۔ بیرون ریاست سے لوٹنے والے لوگوں کاکہنا ہے کہ سکول عمارت 24کمروں پر مشتمل ہے جبکہ عمار ت میں4بیت الخلاء موجود ہیں اورپینے کے صاف پانی اور بجلی کا معقول انتظام ہے۔ لوگوں کاالزام ہے کہ ان کیلئے فقط ایک بیت الخلاء کھلا رکھا گیا ہے جس کے نتیجہ میں وہ انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کاالزام ہے کہ 40کے قریب افراد کو صرف 3کمرو ں میں رکھا گیا جس کی وجہ سے سماجی دوری کا کوئی لحاظ نہیں رہتا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ انہیں جو کھانا فراہم کیا جاتا ہے وہ بھی کسی خاص ڈھنگ کا نہیں ہوتا جبکہ ان کے کمرو ں تک کھانے پہنچانے کے لئے بھی انتظامات نہیں ہی

عید سے قبل ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں:ایمپلائز کانفرنس

سرینگر//گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے چیئر مین اشتیاق بیگ نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل تمام چھوٹے بڑے ملازمین اور یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے افراد کی تنخواہیں واگزار کی جائیں ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں سرکار سے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل تنخواہیں واگزارکی جائیںتاکہ مذکورہ ملازمین بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکیں ۔  

سیول سروسزامتحانات 5جون کوفیصلہ لیا جائے گا

سرینگر//یونین پبلک سروس کمیشن نے سیول سروسزامتحانات کے حوالے سے5جون کوفیصلہ لینے کااعلان کیاہے ۔یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے امسال قومی سطح کے مختلف اعلیٰ 31مئی سے لئے جانے والے تھے لیکن ملک میں کوروناوائرس پھوٹ پڑنے اوراس مہلک وائرس کی روکتھام کیلئے لاگولاک ڈائون کے باعث مجوزہ امتحانات کوملتوی کیاگیا۔یوپی ایس سی نے بدھ کوبتایاکہ سیول سروسزکے امتحانات کے حوالے سے فیصلہ5جون کولیاجائے گاجس کے فوراً بعدنئی تاریخوں کویوپی ایس سی کی ویب سائٹ پراَپ لوڈ کیاجائے گا۔جے کے این ایس  

تازہ ترین