تازہ ترین

بدعنوانی کے خاتمے اور ایمانداری کے کلچر کو فروغ دینے کی حلف برداری | ’ ویجی لنس بیداری ہفتہ ‘

 گاندربل +بانڈی پورہ +سرینگر//وادی کشمیر کے تما م پولیس اداروں اور ہیڈکواٹروں میں ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقع پر حلف برداری کی تقریبات کاانعقاد کیاگیا جہاں پولیس آفیسران و جوانوں نے ایک بات کا حلف لیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مل جل کرکام کریں گے اور بدعنوانی میں ملوث افراد کی نشان دہی کرکے انہی کیفر کردار تک پہچائے گے۔ پی ایچ کیو سر ینگر میں بھی اس تعلق سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں وکشمیر پولیس ، ٹریفک پولیس ،  ویجی لنس  پولیس ، ریلوے پولیس کے علاوہ دیگر یونٹوں سے وابستہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران انہوں نے عہد لیا کہ وہ کاروباری طریقوں کو فروغ دیں گے اور ایمانداری اور دیانت کے کلچر کو فروغ دیں گے۔ہندواڑہ میں پولیس نے اس ہفتہ کی مناسبت سے ایک مباحثہ کا اہتمام کیا ۔منی سیکٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں عہد لینے کی تقریب منائی گئی۔ ڈ

بدعنوانی کے خاتمے اور ایمانداری کے کلچر کو فروغ دینے کی حلف برداری | ’ ویجی لنس بیداری ہفتہ ‘

گاندربل +بانڈی پورہ +سرینگر//وادی کشمیر کے تما م پولیس اداروں اور ہیڈکواٹروں میں ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقع پر حلف برداری کی تقریبات کاانعقاد کیاگیا جہاں پولیس آفیسران و جوانوں نے ایک بات کا حلف لیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مل جل کرکام کریں گے اور بدعنوانی میں ملوث افراد کی نشان دہی کرکے انہی کیفر کردار تک پہچائے گے۔ پی ایچ کیو سر ینگر میں بھی اس تعلق سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں وکشمیر پولیس ، ٹریفک پولیس ،  ویجی لنس  پولیس ، ریلوے پولیس کے علاوہ دیگر یونٹوں سے وابستہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران انہوں نے عہد لیا کہ وہ کاروباری طریقوں کو فروغ دیں گے اور ایمانداری اور دیانت کے کلچر کو فروغ دیں گے۔ہندواڑہ میں پولیس نے اس ہفتہ کی مناسبت سے ایک مباحثہ کا اہتمام کیا ۔منی سیکٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں عہد لینے کی تقریب منائی گئی۔ ڈسٹرکٹ&

مزید خبریں

 سڑکوں کے کناروں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیرجمع | اننت ناگ میںراہگیر پریشان ، غفونت پھیلنے کا اندیشہ نیوز ڈیسک   سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی مختلف سڑکوں کے کناروں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے سے وہاں بدبھو پھیل رہی ہے جس سے لوگوں کو کئی طرح کی بیماریاں لگنے کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے ۔ اننت ناگ ، شانگس ، اننت ناگ پہلگام، ہانجی دانتر ملہ پورہ ، ہرناگ پشواڑہ دانتر ، اننت ناگ سیپن ،اننت ناگ ڈورہ ، منگہال میر بازار اور دیگر لنک سڑکوں پرگائوخانوں سے نکلنے والا گوبر اور دیگر گندگی سڑکوں پر ڈالے جانے سے عام لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے جبکہ اس سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ان سڑکوں کے آس پاس رہنے والے لوگ اپنے گائو خانوں سے گوبر اور دیگر گندگی نکال کر ان سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ پہلے اس گوبر اور د

مزید خبریں

 سڑکوں کے کناروں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیرجمع | اننت ناگ میںراہگیر پریشان ، غفونت پھیلنے کا اندیشہ نیوز ڈیسک   سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی مختلف سڑکوں کے کناروں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے سے وہاں بدبھو پھیل رہی ہے جس سے لوگوں کو کئی طرح کی بیماریاں لگنے کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے ۔ اننت ناگ ، شانگس ، اننت ناگ پہلگام، ہانجی دانتر ملہ پورہ ، ہرناگ پشواڑہ دانتر ، اننت ناگ سیپن ،اننت ناگ ڈورہ ، منگہال میر بازار اور دیگر لنک سڑکوں پرگائوخانوں سے نکلنے والا گوبر اور دیگر گندگی سڑکوں پر ڈالے جانے سے عام لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے جبکہ اس سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ان سڑکوں کے آس پاس رہنے والے لوگ اپنے گائو خانوں سے گوبر اور دیگر گندگی نکال کر ان سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ پہلے اس گوبر اور د

چیف سیکرٹری نے کاروبار کرنے میں آسانی کے نفاذ کا جائزہ لیا | نومبر 2021 کے پہلے ہفتے تک تمام سکیموں /سروسز کی ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت

سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نیجموں و کشمیر میں بزنس ریفارم ایکشن پلان /کاروبار کرنے میں آسانی کے نفاذکا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ مالیات ، ہاوسنگ اور شہری ترقی ، زراعت کی پیداوار اور کسانوں کی بہبود ، جنرل ایڈمنسٹریشن ، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ، جنگلات ، ماحولیات ، صنعت و تجارت ، اسکولی تعلیم ، خوراک ، سول سپلائیز اور کنزیومر افئیرز اور قانون ، انصاف کے محکموں کے انتظامی سیکر ٹریز ، پارلیمانی امور اور متعلقہ سیکٹرل سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈی پی آئی آئی ٹی کی جانب سے مالی سال 2018-19کیلئے جاری کردہ بی آر اے پی رینکنگ میں جموں و کشمیر 21 ویں نمبر پر تھا ، یو ٹی مالی سال 2021-22 کے دوران ای او ڈی بی رینکنگ میں ملک کے پہلے دس نمبروں میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے ۔ محکمہ نے مطلع کیا کہ مالی سال 2019-20 کیلئے ای او ڈی بی ک

مرکزی وزیر مملکت امور خارجہ کا دورئہ بارہمولہ | ماحولیاتی توزان برقرار رکھنے کیلئے شجرکاری پر زور

بارہمولہ//جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی نے بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی اہمیت کی حامل کئی سرگرمیاں انجام دیں ۔ مرکزی وزیر مملکت نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس کے دوران اسکول کے احاطے میں متعدد پودے لگائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے تمام محکموں پر زور دیا جو اس مہم میں حصہ لینے کیلئے وہاں موجود تھے کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے اچھی خاصی تعداد میں درخت لگائے جائیں جو کہ ایک صحت مند اور ترقی پسند معاشرے کیلئے بہت ضروری ہے ۔ وزیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس باوقار پروگرام کا حصہ بنیں اور شجرکاری مہم ک

سیاسی جماعتوں اور طلباء انجمن کا میڈیکل طلاب کیخلاف کیس واپس لینے کا مطالبہ

سرینگر//سیاسی جماعتوںنے بیک زبان گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور شیرکشمیرانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے میڈیکل کالج کے کئی طلاب کی طرف سے مبینہ طور عالمی کرکٹ کپ میںبھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کی پاداش میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روکتھام سے متعلق قانون کا طلاق کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حکومت ہند تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اپنی شناخت پاکستان کے ساتھ کرانے کی وجوہات معلوم کرانے کی بجائے انتقامی کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں کی عمل آوری سے حکومت اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کی کشمیری نوجوانوں کے ساتھ ‘من کی بات’ پاکستان کی ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت حاصل کرنے پر طلبا پر جشن م

اوڑی اسپتال میں حاملہ کی موت | ایس ڈی ایم تحقیقات کررہے ہیں

اوڑی//اوڑی سب ضلع اسپتال میں گزشتہ دنوں ایک 24 سالہ حاملہ خاتون کی موت کے بعد ایس ڈی ایم اوڑی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایس ڈی ایم اوڑی ہر ویندر سنگھ نے بتایا کہ وہ اس معاملے کی از خود تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ متاثرہ کنبے اور اسپتال عملے سے پوچھ تاچھ کر کے حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کے علاج میں لاپرواہی برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ وہ جلدہی ایک تفصیلی انکوائری رپورٹ بنا کر ڈپٹی کمشنر کو روانہ کریں گے۔متوفی حاملہ کے شوہر افتخار حسین منہاس نے الزام لگایا تھا کہ اس نے اپنی حاملہ بیوی کو 18 اکتوبر کی صبح 5 بجے اوڑی سب ضلع اسپتال لایا تھا جہاں طبی عملہ کاکوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ صبح 8 بجکر 30 منٹ پر ایک نرس آئی جو دیکھ کر واپس چلی گئی-انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی در

برف باری کے بعد سونہ مرگ میں چہل پہل پھر لوٹ آئی

کنگن//چارروزقبل وادی  کے بالائی علاقوںمیں ہوئی برف باری کے بعداگرچہ سونہ مرگ میں سیاحوں کی چہل پہل میں کمی ہوئی تھی تاہم منگل کوموسم میں بہتری آنے اورکھلی دھوپ کے ساتھ ہی اس سیاحتی مقام پر سیاحوں کی چہل پہل اورگہماگہمی دوبارہ شروع ہوئی۔ سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے کہا کہ اگرچہ معمول کے مطابق 15نومبر کے بعد سونہ مرگ کو برف باری کی وجہ سے آمدورفت کیلئے بندکیاجاتاتھا لیکن اس سال حکومت نے سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران بھی کھلا رکھنے کا جوفیصلہ لیا ہے وہ خوش آئند ہے۔انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل سیاح سونہ مرگ سے11کلومیٹر پہلے ہی لوٹ جاتے تھے،لیکن اس برس حکومت نے جو پہلگام اور گلمرگ کی طرح سونہ مرگ کو بھی موسم سرما کے دوران کھلارکھنے کاجو فیصلہ لیا ہے ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے گلمرگ کی طرح سونہ مرگ میں بھی برفانی کھیلوں کاانعقاد کیاجائے

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | اوڑی کنٹرول لائن پر واقع 4دہیات مشکلات سے دوچار

اوڑی//اوڑی کنٹرول لائن پر واقع موٹھل،ہتھلنگا،سلی کوٹ اور بلکوٹ نامی چار دہیات میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ان علاقوں کے ایک وفد نے بتایا کہ ان کے علاقوں کے لئے نزدیکی گائوں نامبلہ کے نالہ سے ایک واٹر سپلائی سکیم شروع گی تھی جواب ناکارہ ہوچکی ہے۔وفد نے بتایا کہ سرکار نے’رکھیاں ہتھلنگا سے بلکوٹ‘واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی تھی جس پر2018میں کام شروع کیا گیاتھا مگر اس سکیم کو ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ گیا اور گزشتہ دو سالوں سے اس پر کام رکا ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار جل شکتی دفتر اوڑی کو صورتحال سے آگاہ لیکن کوئی معقول جواب نہیں ملا۔انہوںنے بتایا کہ وہ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے پریشان ہیں۔لوگوں کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے ایس ڈی ایم اوڑی کو بھی تحریری طور آگاہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی اوڑی نا

شکارگاہ ترال میں آگ | رہائشی مکان خاکستر

ترال//جنوبی کشمیر کے قوئل شکار گاہ ترال میںگزشتہ رات آگ کی ایک واردات میںمرحوم اسد اللہ بٹ کا رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا ہے جس کے نتیجے میں مکان میں رہائش پذیر ایک بیوہ اپنے بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئی ۔اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے علاقے کا دورہ کرکے متاثرہ کنبے کو ابتدائی امداد فراہم کی۔ مقامی لوگوں نے سرکار سے اپیل کی کہ کنبے کو موسم سرما سے قبل ہی مکمل امداد فراہم کی جائے تاکہ سردی کے ایام میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس دوران بھاجپا لیڈر عبدالرشیدگوجرنے  انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کنبے کو مکمل امداد فراہم کی جائے ۔  

گاندربل کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ کٹوتی شروع | صارفین میںمحکمہ بجلی کے خلاف برہمی کا اظہار

گاندربل//سردیوں کے ایام شروع ہونے کے ساتھ ہی گاندربل کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کی شروعات ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں صارفین میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔صارفین نے بتایا کہ سردیوں کے ایام شروع ہونے کے ساتھ ہی محکمہ بجلی نے کٹوتی شروع کردی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو گھنٹوں گھپ اندھیرے میں رہنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔گاندربل کے بیشتر علاقوں جن میں شالہ بگ، ژھندنہ ،واکورہ ،بٹہ وینہ ،تولہ مولہ ،سہ پورہ، صفاپورہ، لار،چونٹھ ولی وار ،بنہ ہامہ ،منیگام ،وسن اور کنگن کے علاقوں میں گھنٹوں بجلی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین میں محکمہ بجلی کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔کئی صارفین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ بجلی نے گزشتہ ایک ہفتے سے غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی شروع کردی ہے۔لار قصبہ کے مشتاق احمد شیخ نامی ایک شہری نے بتایا کہ روزانہ گھنٹوں بجلی چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سا

مزید خبریں

جموں کشمیر میں 1990جیسے حالات:سی پی آئی ایم | دفعہ370کی منسوخی کے بعد حالات بہتر نہیں نئی دہلی//سی پی آئی ایم نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورئہ جموں کشمیر کے دوران اس بیان کو افسوسناک قرار دیا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے۔سی پی آئی ایم کی مرکزی کمیٹی نے نئی دہلی میں تین روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے جموں کشمیر پہنچنے سے قبل بڑے پیمانے پر فورسزکو تعینات کیا گیا تھا اورسینکڑوں لوگوں کو حراست میں لے لیاگیا تھا۔ شہری ہلاکتوں کی حالیہ لہر نے 1990 جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے جو تشویشناک ہے۔بیان کے مطابق جب تک جمہوری عمل کی بحالی میں عوام کی شرکت قائم نہیں ہوتی، اس بڑھتے ہوئے انتہا پسندانہ تشدد کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔مرکزی کمیٹی نے ریاست جموں و کشمیر کی فوری بحالی، تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی، میڈیا پر پ

سردی کی شدت،گلمرگ اور پہلگام میں منفی درجہ حرارت درج

سرینگر //وادی میںغیر متوقع برفباری کے بعد شدید سردی کی وجہ سے پہلی بار درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا ہے۔قریب 40سال کے بعد اکتوبر کے مہینے میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔گذشتہ شب گلمرگ میں سب سے کم منفی 1.4ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہا جبکہ پہلگام میں منفی 1.7ڈگری درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ سب سے کم درجہ حرارت منفی 10ڈگری دراس میں درج ہوا، تاہم سرینگر میں درجہ حرارت قدرے بہتر رہا جو  7.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا’’موسمیاتی سسٹم کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ یکم نومبر کو دوبارہ بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ یکم نومبر کی شام سے دوئم نومبر کی دوپہر تک بارشوں کا بھی امکان ہے اور برفباری بھی متوقع ہے‘‘۔تاہم انہوں نے