تازہ ترین

فورسزاہلکارکا اقدام خودکشی، 13روزدم توڑ بیٹھا

سرینگر//2ہفتے قبل اقدام خود کشی کرنے والا سی آر پی ایف اہلکار صدر اسپتال سرینگر میں دم توڑ بیٹھا۔ سی آرپی ایف 141ویں بٹالین ڈی کمپنی سے وابستہ اہلکارنے 12اکتوبر کو شیرگڑھی میں واقع کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا۔خودکشی کی کوشش کرنے والے فورسزاہلکارکواُسی روز صدراسپتال سری نگرمنتقل کیاگیا تھا۔ تاہم اتوار رات گئے وہ دم توڑ بیٹھا۔  

بدنظمی اور بدانتظامی سے لوگوں کو بدترین مصائب کا سامنا

سرینگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے آئے روز نت نئے عوام مختلف اقدامات کر رہی ہیں اور پہلے سے ہی مشکل ترین دور سے گزر رہے جموں وکشمیر کے عوام پر مزید مشکلات کا بوجھ ڈالا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ذرائع ابلاغ میں گُڈ گورننس کے دعوے کررہی ہیں لیکن زمینی سطح پر اس گُڈ گورننس کا نام و نشان نہیں، بدنظمی اور بدانتظامی سے لوگوں کو بدترین مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہرودیہات میں پینے کے پانی کی ہاہا کار ہے اور لوگوں کی طرف سے آئے روز احتجاج کے باوجود بھی حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔ بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن جاری ہے اور حکومت سمارٹ میٹر نصب کرنے میں لگی ہے۔ این سی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور مرکزی حکومت کے تمام تجربے ناکام ثابت ہوگئے

سی ٹی اسکین سے کووِڈ- 19کے زیادہ معاملوں کی نشاندہی ہوتی ہے:ڈاک

 سرینگر//گلے اور ناک کے پتلے مادہ کی جانچ سے زیادہ چھاتی کا سی ٹی اسکین کرنے سے مزید کووِڈ- 19معاملات کاپتہ چل سکتا ہے۔ اس بات کا انکشاف ڈاکٹرس ایسوسی ایشن آف کشمیرکے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ ناک اور گلے کے پتلے مادہ کی جانچ سے زیادہ چھاتی کاسی ٹی اسکین کرنے سے کوروناوائرس کی بہتر تشخیص ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر جو گلے اور ناک کے پتلے مادہ کوکوروناوائرس کی جانچ کیلئے استعمال کرتا ہے وہ60سے70فیصد تک درست ثابت ہوتا ہے جبکہ 30فیصدمثبت کورونا معاملے اس جانچ میں چھوٹ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک اورٹیسٹ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہے جو50فیصد تک درست ثابت ہوتا ہے اوراس جانچ سے50فیصد کورونامثبت معاملے چھوٹ سکتے ہیں ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سی ٹی اسکین کی درستگی86سے98فیصد تک ہے اوراس سے غلط منفی معاملات کی

سوپور اورحاجن میں ہاسپٹل ڈیولپمنٹ فنڈ عارضی ملازمین کااحتجاج

سوپور+حاجن//سب ضلع اسپتال سوپوراورحاجن بلاک میں اسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت کام کررہے متعددعارضی ملازمین نے سوموار کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیااورمطالبہ کیا کہ انہیں مستقل بنایا جائے اوران کی روکی گئی اجرتوں کو واگزار کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ وہ حکام کی سردمہری کی وجہ سے سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں ۔احتجاجی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے اسپتال انتظامیہ نے ان کی اجرتوں کو واگزار نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے وہ فاقہ کشی کاشکار ہونے کو ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کیلئے گھر کے خرچہ کا بندوبست کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ان ملازمین نے کہا کہ ہم کورناوائرس کی عالمگیر وباء کے باوجود دن رات کا م کررہے ہیں لیکن ہماری اجرتوں کوواگزار نہیں کیا جارہا ہے ۔طارق احمدنامی ایک ملازم نے کہا کہ ان حالات میں اجرتوں کے بغیر کام کرتے ہوئے ان کیلئے گھر

کانگریس جل شکتی اور دیگرمحکموں کے عارضی ملازمین کے مطالبات کی حامی

سرینگر// کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے محکمہ جل شکتی  اور دیگر محکموںمیں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں کی مستقلی کی مکمل حمائت کا اعلان کرتے  ہوئے ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین کا ہر ایک گھر تک پانی کی رسائی میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے بھی زیادہ لوگوں کی خدمات انجام دینے کے بعد ان کے مسائل کو پس پردہ ڈالنا بدقسمتی ہے اور انہیں فوری طور پر حل کیا جانا چاہے۔ غلام احمد میر نے محکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ،پی ایچ ای  اور دیگر محکموں کے عارضی ملازمین کی مستقلی کے مطالبہ کی حمایت کرتی ہے اور انکے جائز مطالبات  پوراکرنے کیلئے جدوجہد کرے گی۔ میر نے سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے میں ناکام رہی،جبکہ

جموں وکشمیر میں روزگارکے ذرایع زوال پذیر: ناصروانی

سرینگر//مرکز کی طرف سے 5اگست 2019کے بعد مسلسل سخت ترین کرفیو اور بندشوں نے جموں وکشمیر کو ہر لحاظ سے پیچھے دھکیل دیا اور اس دوران یہاں بے روزگاری حد سے تجاوز کر گئی اور جو کسر باقی رہ گئی تھی اُسے کورونا وائر س کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈائون نے پوری کردیا اور آج حالت یہ ہے کہ یہاں کا تجارتی و کاروباری سیکٹر دم توڑنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پرائیویٹ سیکٹر کے روزگار سے محروم ہوئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ایک وفد کیساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی میں براجمان بھاجپا کی سرکار نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں یہ جواز دیا کہ دفعہ370اور35اے جموںو کشمیر کی تعمیر و ترقی میں حائل ہے لیکن آج مرکزی حکومت کے یہ سارے فریبی اور من گھڑت دعوے سراب ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے ک

بے روزگاری میں اضافہ تشویشناک: حکیم

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے سینٹرفار مانیٹرنگ  انڈین اکانومی کی اُس رپورٹ پر تشویش کااظہار کیا ہے جس میں جموں کشمیرمیں روزگار کے مواقع کے سکڑ جانے اوریہاں بیروزگاری میں حد سے زیادہ اضافہ ہونے کاانکشاف کیا گیا ہے۔ایک بیان میں حکیم یاسین نے اس رپورٹ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر روزگار کے وسائل کابھر پور استعمال کرنے میں مکمل طور ناکام ہوا ہے ۔انہوں نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا پر زوردیا کہ وہ جموں کشمیرمیں بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے جامع اور ٹھوس اقدام کریں۔انہوں نے کہا کہ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کی رپورٹ میں بے روزگاری کی قومی شرح کو6.7فیصد ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسی رپورٹ میں جموں کشمیرمیں بیروزگاری کی شرح کو16.2فیصد بتایا گیا ہے جو قومی شرح سے بہت زیادہ ہے اور باعث تشویش ہے۔  

کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کیخلاف لڑنے والی خاتون وکیل

سرینگر//کھٹوعہ عصمت دری اور قتل کیس میں سرخیوںمیں رہنے والی خاتون وکیل دیپیکا راجاوت کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون وکیل نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کے بعد ان کے خلاف خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایڈوکیٹ دیپیکا سنگھ راجاوت پر تعزیرات ہندکی دفعہ 295 اے اور 505 (بی) (2) کے تحت مختلف طبقات کے لوگوں میں دشمنی اور نفرت پیدا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔جموں سے تعلق رکھنے والی وکیل نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس پر ہندو برادری کے ممبروں نے اعتراض کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ راجاوت نے فرقہ وارانہ جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے، راجاوت نے اس وقت پولیس سے مدد طلب کی تھی جب ایک ہجوم نے اس کی رہائش گاہ کے باہر نعرہ بازی شروع کی تھی۔پولیس ذرائ

ناگسری کلا روس سرکارکی نظرو ں سے اوجھل

کپوارہ//ضلع کپوارہ کے دور دراز علاقہ ناگسری کلاروس سرکارکی نظرو ں سے اوجھل ہے ۔ علاقے میں لوگ پینے کے پانی کی عدم دستیابی ،بجلی کے نا قص نظام اور سڑکو ں کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں انہیں ندی نالوں کے پانی پر ہی اکتفا کرنا پڑتا وہ صاف ہو یا ناصاف۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کے پانی کے وسائل تو موجود ہیں لیکن انہیں صاف پانی  نصیب نہیں ہو تا بلکہ یہا ں کا پانی دوسرے علاقوں کو فراہم کیا جاتا ہے ۔ناگسری کے وارڈ نمبر7کے باشندوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ جل شکتی محکمہ نے یہا ں پائپ لائن برائے نام بچھائی ہے جس کے ذریعے پینے کا پانی کبھی فراہم نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہا ں پانی جمع کر نے والے رزر

پٹن کے کئی دیہات اوردہرنہ ڈورو میں پینے کے پانی کی قلت

 بارہمولہ+اننت ناگ// شمالی قصبہ پٹن کے متعدد دیہات میں پینے کے صاف پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو مختلف مسائل کا سامناہے ۔ گنڈ خواجہ قاسم ، وانی گام ، تلہ گام اور سنگھ پورہ کے کئی دیہات میں رہائش پذیر لوگوں نے جل شکتی محکمہ پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ محکمہ ہذا کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ ایک مقامی شہری نثار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اگر چہ سرکار نے کئی سال قبل متعدد واٹر سپلائی اسکیموں پر کام شروع کیا تھا لیکن ستم ظریفی ہے کہ ابھی تک وہ تشنہ ٔتکمیل ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس مسئلہ سے آگاہ کیالیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ مقامی لوگوںنے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو پینے کا صاف

بدر کلی مندر میں مہانومی میلہ اختتام پذیر

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے بدر کلی مندر میں مہانومی کا تین روز میلہ اتوار کواختتام پذیر ہوا جس میں کشمیری پنڈتو ں کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی ۔اس موقع پر مسلمان برادری نے کشمیری پنڈتوں کو اپنا تعاون فراہم کرکے روایتی بھائی چارے کا ثبوت پیش کیا۔ان تین دنوں کے دوران مہا نومی تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس موقع پر پنڈت برادری نے پوجا پاٹ کیا ۔اس موقع پر مسلم برادری نے اپنے پنڈت بھائیوں کے ساتھ ملکر اس تہوار کو منایا اورانہیں مبارکباد دی جبکہ جگہ جگہ انتظامات کئے تھے ۔سشیل رینہ نامی ایک کشمیری پندت نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ وہ کئی سالو ں سے مسلسل اس تہوار کو منانے کے لئے بدر کلی آتے ہیں جہا ں وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ملتے ہیں۔انہوں نے کہا’’ ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب ہم اس تہوار پر اپنے مسلمان بھائیو ں کے لئے طر ح طرح کے پکوان تیار کرتے ہیں اور برسو ں پران

جموں و کشمیر میں 4جی موبائل انٹرنیٹ بحال کیا جائے: جاویدمصطفی میر

جموں// پیپلز مومنٹ کے صدر جاوید مصطفی میر نے حکومت سے جموں و کشمیر میں 4جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کشمیر میں حالات تھوڑے بہت خراب ہیں تو جموں میں کس وجہ سے4جی موبائل انٹرنیٹ بند ہے۔موصوف نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹول پلازہ پر دو بار گاڑیوں سے پیسے وصولے جاتے ہیں یہ سلسلہ بھی بند ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مثالی یونین ٹریٹری بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اس سمت میں مؤثر کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ میر نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کی حالت بہت ہی خراب ہے اور مریضوں کی طرف بھر پور دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے جو وعدے کئے گئے تھے ان کو عمل میں نہیں لایا جا رہا ہے۔یو این آئی   

ملازمین کی جبری سبکدوشی بلاجواز:ای جے سی سی

 سرینگر//مختلف ملازم انجمنوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹوکمیٹی EJCCنے ملازم فورموں کی جانب سے سرکاری آرڈر325کی عمل آوری کیخلاف 31،اکتوبر کوپُرامن احتجاج کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے تمام ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مجوزہ کال پرلبیک کہتے ہوئے سنیچر کے روز آوازبلند کریں ۔جے کے این ایس نے میڈیا کیلئے جاری بیان کے حوالے سے کہاکہ ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹوکمیٹی کے سینئرلیڈروں اورذمہ داروں کی ایک میٹنگ کمیٹی کے چیئرمین اعجاز احمدخان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔  EJCCکے اجلاس میں سرکار کی جانب سے آرڈرنمبر325کے تحت48سال کی عمراور22سال کی سروس مکمل کرنے والے ملازمین کوملازمت سے سبکدوش کئے جانے کی نئی پالیسی پرغوروخوض کیاگیا۔ملازم لیڈروں نے اجلاس کے دوران سرکار کے مذکورہ اقدام پراپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اس قسم کے یکطرفہ اوربلاجواز اقدام

سرینگر لیہہ شاہراہ پرٹریفک بحال

کنگن// سرینگر لیہہ شاہراہ کو سوموار دوپہر کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دوبارہ کھول دیاگیا۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق اتوار کو منی مرگ، دراس اور زوجیلا پر تازہ برفباری کی وجہ سے ٹریفک حکام نے سرینگر لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر دونوں طرف گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کردیا جس کے نتیجے میں سونہ مرگ اور منی مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں تھی ۔ایس ڈی ایم دراس اصغر حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شیطانی نالہ، زوجیلا اور کیپٹن موڑکے مقام پر برفباری کی وجہ سے پھسلن پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے گاڑیو ں کی آمد رفت کو احتیاطی طور پر بند کردیا گیا تھا اور موسم میں بہتری آنے بعد سوموارکو شاہراہ کو آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے منی مرگ سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو سرینگر کی طرف روانہ کیا گیا  اور  بعد میں سونہ مرگ سے کرگل کی طرف درماندہ گاڑیوں کو

کشمیرمیں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

 سرینگر //پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ لداخ میں بھی شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ،تاہم اس بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو گا ۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث شبانہ سردیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گلمرگ میں تازہ برف باری کے باعث پہلی بار شبانہ درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیاجہاں کم سے کم درجہ حرات منفی1.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پہلگام وادی کا ایک اور سرد ترین مقام تھا جہاں درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہتا تھا جو معمول سے 2.3 ڈگری درجہ حرارت کم تھا۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو گذشتہ رات 2.6ڈگری سے کم تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ

مزید خبرں

کلنگام ہندوارہ سڑک حادثہ میںنوجوان ہلاک اشرف چراغ    کپوارہ// کلنگام ہندوارہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔اطلاعات کے مطابق  کلنگام میںایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوئے جن کی شناخت جہانگیر احمد شیخ اور آصف احمد شیخ  کے طور ہوئی۔مقامی لوگوں نے خون میں لت پت زخمی نوجوانوں کو ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں  نے جہانگیر احمد شیخ کو مردہ قرار دیا۔پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔   بجبہاڑہ میں 4 سالہ بچہ چشمہ میں غرقآب عارف بلوچ   اننت ناگ //پنج پورہ بجبہاڑہ میں سوموار شام کو ایک چار برس کا کمسن لڑکا چشمہ میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق مذمل احمد شیخ ولدغلام حسن شیخ آسٹین محلہ پنج

تازہ ترین