کشمیر سے ملی ٹنسی کو ختم کر کے دم لیں گے

سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ عام شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں میں ملوث لوگوں کو اپنے گناہوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی سرزمین سے ملی ٹنسی کو پوری طرح ختم کر کے ہی دم لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔منوج سنہا آرمڈ پولیس کمپلیکس زیون میں 'پولیس یادگاری دن' کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا’’پچھلے دنوں بے گناہوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے جموں و کشمیر پولیس کے لئے ایک نیا چیلنج کھڑا ہوا ہے، ایک نہتے نوجوان پولیس افسر کو بھی نشانہ بنایا گیا، مجھے معلوم ہے کہ یہ ترقی کی رفتار کو روکنے اور سماج کے حوصلے کو پسپا کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے ‘‘۔ سنہا نے کہا کہ عام شہریوں اور اقلیتی فرقے کے لوگوں کے قاتل امن کے دشمن ہ

مرکزی ملازمین کا مہنگائی بھتہ، 3 فیصد اضافہ

نئی دہلی // حکومت نے مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت میں تین فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ میں لیے گئے اس فیصلہ سے مرکزی سرکار کے 47.14 لاکھ ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشنرزمستفید ہوں گے اور اس سے خزانے پر 9488.70 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔ مہنگائی اورراحت بھتے کی موجودہ شرح بنیادی تنخواہ/پنشن کا 28 فیصد ہے ۔ ملازمین کو آج کے فیصلے کے بعد تین فیصد اضافی بھتہ ملے گا۔   

جموں وکشمیر کے بنیادی صحت اداروں کی ترقی ترجیح:مرکزی وزیر

بارہمولہ//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے خواتین و ترقیٔ اَطفال اور آیوش ڈاکٹر منج پارہ مہند ر بھائی نے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ’’ جدید تناظر میں رِجمنٹل تھراپی ‘‘کے حوالے سے ایک سمینار کی صدارت کی ۔ وزیر مملکت نے حجامہ اور کپنگ تھراپی  کیمپ کا اِفتتاح کیا ۔ اُنہوں نے پی آر آئی کے نمائندوںکے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کے مطالبات اور شکایات سنے۔ ابتداً ، مرکزی وزیر نے حجامہ اور کپنگ تھراپی  کیمپ کا اِفتتاح اور اُنہوں نے’’ جدید تناظر میں رجمنٹل تھراپی ‘‘ کے تختی کے عنوان کی نقاب کشائی کی اور ایک سمینار کی صدارت کی ۔ سمینار کا اہتمام محکمہ صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں وکشمیر نے کیا ۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے آیوش کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہو

مرکزی وزیر مملکت شانتو ٹھاکر کا مارتنڈ میں سورج مندر کا دورہ

اننت ناگ//مرکزی وزیرجہازرانی، بندرگاہیں اور واٹر ویز شانتو ٹھاکر نے پہلگام کا 2روزہ دورہ جاری رکھتے ہوئے مار ٹنڈ سورج مندر کا دورہ کیا ۔مرکزی وزیر کو جانکاری دی گئی کہ سورج مندر دُنیا کے سب سے قدیم مندروں میں ایک ہے اور کونارک اور موڈیر سورج مندروں سے بہت پرانا ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مندر کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے ضروری اِقدامات کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مندر ایک اہم آثار قدیمہ کی یاد گار ہے اور اس کی سیاحتی صلاحیت ملحقہ علاقوں کی مقامی معیشت کو فروغ دے سکتی ہے۔وزیر مملکت شانتو ٹھاکر نے این ٹی پی ایچ سی اچھہ بل میں 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔اُنہیں جانکاری دی گئی کہ پلانٹ پر کام 2.5ماہ کی مدت کے اندر مکمل ہو جائے گا۔وزیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع میں گزشتہ 6ماہ کے دوران 11لاکھ کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے

چیف سیکریٹری کی صدارت میں میٹنگ منعقد

 سری نگر//چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے صحت و طبی تعلیم اور سماجی بہبود شعبوں کی فلیگ شپ سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر محکمہ صحت و طبی تعلیم ، اِنتظامی سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ ، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن اور متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ آیوشمان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی۔ پی ایم جے اے وائی) کے تحت تقریباً16لاکھ اور اے ۔ پی ایم جے اے وائی ۔ ایس اِی ایچ اے ٹی سکیموں کے تحت تقریباً38 لاکھ مستفیدکو گولڈن کار ڈ دئیے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے 239 ہسپتالوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاکہ مستحقین کو مفت اور کیش لیس ہیلتھ کور فراہم کیا جاسکے ۔ دونوں سکیموں کے تحت اِندراج کو بڑھانے کے لئے محکمہ کی طرف سے ایک خصوصی گائوں گائوں آیوشمان مہم شروع کی گئی ہے۔چیف سیکرٹری

جموں و کشمیر میں پولیس کا یادگاری دن جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا

سرینگر // جموں و کشمیر میں جمعرات کو پولیس کا یادگاری دن منایا گیا۔ اس سلسلے میںمرکزی تقریب کا اہتمام آرمڈ پولیس کمپلیکس زیون میں کیا گیا تھا جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر ، چیف سکریٹری اے کے مہتا ، پرنسپل سکریٹری ہوم شالین کابرا ، ڈی جی پی جیل خانہ جات ڈاکٹر بی سرینواس ، سپیشل ڈی جیز آر آر سواین ، اے کے چودھری ، اے ڈی جی سیدجاوید مجتبیٰ گیلانی ، ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال ، ٹی نامگیال ، ایم کے سنہا ، سنیل کمار ، دانش رانا ، صوبائی کشمیر کشمیر پی کے پولے ، آئی جی ایس پی غریب داس ، وجے کمار ، آلوک کمار اور دیگر سینئر پولیس ، سی اے پی ایف اور سول افسران نے شرکت کی۔ یہ دن تمام زونل ، رینج ، یونٹس اور ونگ ہیڈ کوارٹروں میں منایا گیا جہاں سینئر پولیس افسران نے اپنے اہلکاروں کو قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے وا

امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت کانفرنس

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ہفتہ وحدت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کی صدارت صدرِتنظیم آغا سید حسن نے کی۔کانفرنس سے کئی شیعہ سنی علماء نے خطاب کیا جن میں سید محمد حسین موسوی گریند، آغا سید مجتبیٰ عباس ،سید محمد صفوی ، سید ارشد حسین ،میر واعظ وسطی کشمیر مولوی لطیف احمد،مدہوش بالہامی اور ماسٹر غلام حسن بابا شامل ہیں ۔مقررین نے سیر ت نبوی ؐکے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ آغا حسن نے نبی آخر الزمانؐ کی ولادت باسعادت اور عالم عرب کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزمانؐ کی ولادت کے زمانے میں دنیا بالخصوص عرب میں انسانی معاشرے کو جگر سوز مصائب کا سامنا تھا اور مظلوم انسانیت بڑی شدت سے کسی الٰہی نجات دہندہ کی تلاش میں تھ

موسم سرما کے سلسلے میں تیاریاں

ترال//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے جمعرات کو ٹائون ہال ترال میں موسم سرما کی آمدکے پیش نظرایک میٹنگ کی صدارت کی  جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔انہوںنے اے ڈی سی کو سٹاک پوزیشن اور دیگر طرح کی جانکاری فراہم کی ۔اے ڈی سی  نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ موسم سرما کے سلسلے میں مکمل تیاری کریں تاکہ لوگوں کو ضروریات زندگی بالخصوص بجلی ،پانی اوردیگرغذائی اجناس کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے افسران سے کہا کہ عوام کے خادم بن کر کام کریں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فارسٹ رائٹس ایکٹ کے حوالے سے بھی لوگوں اورمتعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں لوگوں نے انہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اے ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو عوام کو درپیش مشکلات فوری طور دور کرنے کی ہدایت دی ۔

اردو اساتذہ کی صلاحیت سازی

کولگام// انجمن فروغ ِاردو جموں و کشمیر نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اور عائشہ علی اکادمی کولگام کے اشتراک سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان’ اردو اساتذہ کی صلاحیت سازی‘ اختتام پذیر ہوا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز کی پہلی تکنیکی نشست کا باقاعدہ آغاز شاکر شفیع (لکچرر اردو محکمہ تعلیم و صدر ادبی مرکز حلقہ سونا واری ، جموں و کشمیر) کے لکچر سے ہوا۔’’نئی تعلیمی پالیسی اور اردو تدریس‘‘ کے موضوع سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اردو زبان کی تدریس کے مؤثر اور جدید طریقۂ ہائے کار کے ساتھ ساتھ نئی تعلیمی پالیسی کے اغراض و مقاصد ، اس تعلیمی پالیسی میں پیش کئے گئے اردو زبان کی تدریس سے متعلق ہدایات وغیرہ جیسے اہم ذیلی عنوانات کو زیر بحث لایا۔الطاف انجم صدر انجمن فروغ اردو زبان نے اپنے لیکچر ’’اردو تدریس کے مقاصد‘‘ میں اردو زبان

اعلیٰ ترین سرکاری شخصیات کے دورے

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر کے دورے پر خاص الخاص شخصیات (وی وی آئی پی) کے دورے سے متعلق بلا خلل انٹرنیٹ سہولیات کی دستیابی اور ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے افسروں کا تقرر عمل میں لایا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری کو فوری طور پر نئی جگہ پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری غلام نبی بٹ،جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ کے طور پر تبدیل کیا گیا تھا،کو اپنی ذمہ داریوں سے فاررغ کیا گیا ہے اور فوری طور نئے عہدے اور جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سرکار نے جموں کشمیر میں اہم شخٰصیات کے دورے پر ڈیوٹیوں کو بھی تفویض کیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہ گیا کہ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر جموں کشمیر میں ریاستی انفارمیٹکس افسر ابھے کمار مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں وی وی آئی پی کے دوروںکے دوران ، نوڈل آفیسر ہوں گے تاکہ راج ب

پرائیویٹ سکول نئے حربے استعمال نہ کریں

سرینگر// جموں کشمیر کے تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں فیس مقرر کرنے والی کمیٹی نے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے سرکاری اور عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزیوںکا سخت نوٹس لیتے ہوئے سکول منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ نت نئے حربوں سے فیس وصولنے او رطلاب کی تعلیم میں فیس کے نام پر رخنہ ڈالنے کی کوششوں سے گریز کریں ۔فیس و ضوابط متعین کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین جسٹس(ر) مظفر حسین عطار  نے  جمعرات کو ایک حکم نامہ میں بتایا کہ انکی سربراہی والی کمیٹی کو مختلف ذرائع سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ پرائیویٹ سکول طلبہ اور والدین سے رفنڈیبل فیس کے نام سے رقم وصول کررہے ہیںجبکہ کچھ سکول طلبہ سے سال یا چھ ماہ کی پیشگی فیس مانگ رہے ہیں اور کچھ سکول فیس کی وصولی کے لئے بچو ں کی تعلیم میں یا تو رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں یارخنہ ڈالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جسٹس عطار نے کہا کہ’ رفنڈیبل فیس‘ کی کو

شہر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی

سرینگر//انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا ہے کہ شہر میں موٹر سائیکلوںکو ضبط کرنا اور کچھ علاقوں میںانٹر نیٹ خدمات کی معطلی صرف جنگجویانہ گرمیوں کے پیش نظر ہے اور ان معاملات کا وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں کشمیردورے سے کوئی بھی واسطہ نہیں ہے۔سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹرپر اپنی ایک ٹویٹ میں آئی جی پی  نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ اس کے چلتے کئی علاقوں میںموٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کے علاوہ کچھ علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات کی معطلی بھی بیشتر اوقات رہتی ہے اور یہ سب جنگجویانہ واقعات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات صاف کردینا چاہتا ہوں کہ ایسی کارروائی کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں کشمیر دورے سے کچھ بھی لینا  دینانہیں ہے ۔   

وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سرینگر //کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں آئے دن گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے اور جمعرات کو سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 7.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ جوں جوں دن گزرتے رہیں گے ،درجہ حرارت میں گراوٹ آتی رہے گی۔ محکمہ نے آج رات سے وادی کے موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے کشمیر میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس کا اثر یہاں پڑے گا ۔محکمہ کے مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ نے اس تعلق سے 20اکتوبر 2021کوکشمیر ،جموں اورلداخ ڈویژنوں کے صوبائی کمشنروں کے نام ایک موسمیاتی ایڈوائزری ارسال کردی ۔انہوںنے جاری کردہ ایڈوائزری میں تینوں صوبائی کمشنروںکوخبردارکیا ہے کہ مغربی ہوائوں کی غیرمعمولی نقل وحرکت کے باعث جموں وکشمیراورلداخ میں 22اکتوبرکی

سرینگر میں خواتین اور بچیوں کی تلاشی لینے پر محبوبہ برہم

 سری نگر//گزشتہ کئی روز سے سرینگر میں خواتین فورسز اہلکاروں کی جانب سے لڑکیوں اور بچیوں کی تلاشی لینے کے تصاویر وائرل ہونے کے بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں اب خواتین بلکہ بچوں پر بھی شک کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جن سے ہم دہائیاں پیچھے چلے گئے ہیں۔ کے این ایس کے مطابق جمعرات کو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی اس تصویر کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا جس میں سی آر پی ایف کی خواتین ونگ کی اہلکار ایک نو دس سالہ بچی کے بیگ کی تلاشی کرتی ہیں۔محبوبہ مفتی کا ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’یہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا لب لباب ہے جہاں اب خواتین یہاں تک بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے، جموں و کشمیر کو اس ڈگر پر بی جے پی نے لایا ہے ان کی پالیسوں نے ہمیں دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے‘۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ

مرکزی وزیر داخلہ ریاستی درجہ بحال کرائیں: حکیم

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ چیئرمین اور سابق وزیر حکیم محمد یاسین نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر زور دیا کہ وہ اپنے دورے کے دوران جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کریں اور سیاسی قیدیوں اور نوجوانوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کریں ۔حکیم یاسین نے ایک بیان میں کہا ’’جموں وکشمیر امن اور جمہوریت کے پھلنے پھولنے کے لیے ترس رہا ہے جو اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات کے حوالے سے کوئی بڑا اقدام نہ کیا جائے‘‘۔سابق وزیر نے اُمید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ اپنے آئندہ سرینگر دورے کے دوران نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی ، ریاست کی بحالی کا اعلان کریں گے۔سابق وزیر نے کہا کہ ریاست کی بحالی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے سب سے بڑا سی بی ایم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو مرکزی وزراء کے وادی کے حالیہ دورے

موہن بھاگوت کی لوگوں کو اس امر پر سوچنے کی تاکید

 سر ینگر // سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ’’ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے حال ہی میں ناگپور میں کشمیر پر ایک مدلل بیان دیا تھا جس میں اُنہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آئین کی دفعہ 370 اور 35A کو کالعدم کرنے کے بعد ابھی بہت کچھ کرنا ہے تاکہ کشمیر ہندوستان میں دوسری ریاستوں کی طرح مدغم ہو جائے ۔ ایک بیان کے مطابق پروفیسر سوز نے کہاکہ موہن بھاگوت نے اپنے لوگوں کو اس امر پر سوچنے کیلئے تاکید کی ہے،اسی کے ساتھ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر (یعنی ریاست جموںوکشمیر) کے لوگ بنیادی طور پر ہندوستان سے الگ ہو کر آزادی چاہتے ہیں، اسی لئے وہ مکمل ادغام کیلئے رائے مانگتا ہے تاہم بھاگوت جی کو کشمیر کے لوگوں کو کچھ نہیں کہنا ہے کیونکہ اُس کی سوچ کے مطابق کشمیر کے لوگ قانونی باتیں (ٹیکنیکل سوالات) کرتے ہیں۔اس پس منظر میں کشمیر کے لوگوں کو دھیان میں رکھنا ہو گا کہ

مزید خبریں

بڈگام میں نانوائی پر دوبارہ سیفٹی ایکٹ عائد   سری نگر//بڈگام میں پولیس نے چند ماہ قبل جیل سے رہائی پانے والے ایک نوجوان کو دوبارہ پی ایس کے تحت جیل بھیج دیا ہے ۔اس دوران افراد خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے جو غریب کنبے کا واحد سہارا ہے جس کو فوری طور رہا کیا جانا چاہے۔ کے این ایس کے مطابق پکھرپورہ بڈگام کا رہائشی معراج الدین کمار کو پولیس نے گزشتہ دنوں تھانے بلایا اور اسے دوسرے تھانے لے جایاگیا جہاں سے اسے جمعرات کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے ۔مذکورہ نوجوان کے کنبہ نے میڈیا کو بتایا معراج ایک غریب ہے اور نانوائی کا کام کر کے اپنے بچوں اور معمر والدین کی کفالت کرتا ہے ۔انہوں نے روتے بلکتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے دعویٰ کیا ہے ان کا بیٹا کسی بھی ملک دشمن کارروائی میں ملوث نہیں ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کو رہائی کیا جائے

تازہ ترین