پولیس آگے آگے: ڈی جی

زیون// ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا  ہے کہ اس سال  جموں کشمیر میں ڈیوٹی کے دوران 13 پولیس سمیت 40 فورسز  اہلکار ہلاک ہوگئے۔ زیون میں پولیس یادگاری دن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یکم ستمبر2019سے رواں سال ابتک 13 پولیس اہلکاراوردیگرفورسزکے 27 اہلکار جنگجومخالف کارروائیوں اورتشددکے دیگرواقعات کے دوران جاں بحق ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ30برس کے دور ا ن 6000 پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ڈی جی پی نے پولیس یادگاری دن کے حوالے سے کہاکہ یہ دن 21 اکتوبر 1959 سے منایاجاتاہے کیونکہ اُس دن سی آرپی ایف کے10جوان لداخ میں چینی فورسزسے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوئے تھے ۔ پولیس سربراہ نے بتایا کہ حالیہ واقعہ اننت ناگ کے انسپکٹر محمد اشرف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوت شدہ پولیس  اہلکاروںکے لواحقین کو معاوضہ مہیا کیا جارہا ہے اور مقتول پولیس کے لواحقین

سرنڈر نہیں کرینگے:این سی

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس لیڈران نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلبی پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اختلافِ رائے کی کسی بھی آواز کو ختم کرنے کی مرکزی حکومت کی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔نیشنل کانفرنس کا ایک ہنگامی اجلاس جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر منعقد ہوا جس میں پارٹی کے چوٹی کے لیڈران شامل تھے۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے ڈاکٹر فاروق کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا گیا۔قرارداد میں محض3دن میں ڈاکٹر فاروق کی دوسری بار طلبی کو سیاسی انتقام گیری پر مبنی منصوبہ بند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا  گیاکہ ایسے حربے جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو توڑنے کی مذموم کوشش ہے۔ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں طلبی کو دھونس و دبائو کا حربہ قرار دیتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ گذشتہ روز 83سالہ رکن پارلیمان سے 6گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے بع

آتشزدگی وارداتیں | کوکرناگ میںرہائشی مکان اور ترال میں دکان خاکستر

اننت ناگ+ترال//کوکرناگ کے دیسو نامی علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو محمد صادق کوہلی کے گھر سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناََ فاناََ مکان اور گائو خانے کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ مقامی لوگ و فائر سروس عملہ نے کافی مشقت کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم  مکان اور گائو خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ مکان میں موجود لاکھوں روپئے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔لارنو پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے کارمولہ ترال میں آگ کی 2الگ الگ واردات میں ایک دکان اور جنگلات کا ایک بڑا حصہ راکھ کے ڈھر میں تبدیل ہوگیا۔قصبہ کے ایک دوردراز علاقے کار مولہ میں منگل کی رات دیر گئے علی محمد شیخ کی دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دکان کو اپنی لپیٹ میںلیا۔ادھر کارمولہ کے ہی جنگلات میں گزشتہ دو روز سے آگ جاری ہے جس نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں ل

تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ | کپوارہ ضلع کی آبادی پریشانیوں سے دوچار

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں ریت ،باجری اور بولڈر جیسے تعمیراتی مواد کی قیمتیں آ سمان کو چھو رہی ہیں جس کے نتیجے میں عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔ضلع کے مختلف ندی نالو ں سے ریت ،باجری اور بولڈر نکالنے کے لئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بولی مکمل ہونے کے با وجود بھی لوگو ں کو مناسب قیمتوں پر تعمیراتی مواد دستیاب نہیں ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل ضلع بھر کے مختلف ندی نالو ں سے تعمیراتی مواد حاصل کرنے کے لئے ای ٹینڈر نگ ہوئی لیکن3ماہ گزر نے کے باوجود یہ مواد نکالنے پر ابھی بھی پابندی بر قرار ہے جس کے باعث ضلع بھر میں غیر قانونی طور تعمیراتی مواد مہنگے دامو ں دستیاب ہے ۔مقامی لوگو ں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کی آنکھو ں کے سامنے ضلع میں دن کے اجالے میں ریت ،باجری اور بولڈر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور پھر تعمیرا

ڈورو شاہ آباد میں شکایتی ازالہ کیمپ کا انعقاد

اننت ناگ//عوام اور انتظامیہ کے بیچ بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی ایم آفس ڈورو میں بلاک دیوس اورشکایتی ازالہ کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ویری ناگ،ڈورواور قاضی گنڈ تحاصیل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کیمپ کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس کے سدا نے کی جبکہ مختلف محکموں کے افسران کیمپ میں موجود رہے ۔کیمپ میں لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے مختلف معاملات اور مطالبات رکھے جن میں پینے کا صاف پانی ،بجلی ، بہترسڑکیں اورگلی کوچے،طبی خدمات اور ٹریفک سہولیات وغیرہشامل ہیں۔انہوں نے ضلع کمشنر سے سبھی مسائل حل کرنے کی مانگ کی ۔ایس کے سدا نے اس موقع پر کہا کہ حکومت  لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور تعمیراتی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ڈورو علاقہ سے مال بردار گاڑیوں کی آوا جاہی پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

ٹنگمرگ میں محکمہ بجلی کی کارروائی | سینکڑوں میٹر تارضبط

 ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں محکمہ بجلی نے غیر قانونی طور لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں میٹر تار کھمبوں سے اتار کر ضبط کی ھے۔محکمہ بجلی نے درنگ،مہاین ، فیروزپورہ ،قاضی پورہ اور کٹہ پورہ نامی دیہات میں پے درپے چھاپہ مارکر سینکڑوں میٹر تار ضبط کی ۔ محکمہ بجلی نے لوگوں سے تعلقین کی کہ وہ بائے پاس کنکشنوں سے باز ائیے بصورت دیگر بھاری جرمانے کے لیے تیار رہیں۔  

آئورہ ترہگام پنچایت گھر کو ڑے دان میں تبدیل | پنچایت ممبران دیہی ترقی محکمہ سے برہم

 کپوارہ//شمالی قصبہ ترہگام کے مضافاتی علاقہ آئورہ علاقے میںدہائیوں قبل تعمیر کیاگیا پنچائت گھر کی عمارت کو ڑے دان میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پنچائت کے نامزد ممبران کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ عمارت اس قدر خستہ ہو چکی ہے کہ اب اس میں بیٹھنے سے خطرہ لا حق رہتاہے ۔لوگو ں نے کہا کہ آئورہ ترہگام میں 1996میں تعمیر شدہ پنچایت گھر کی عمارت خستہ حال ہوچکی ہے جو اب مکمل طور پر بوسیدہ ہوچکی ہے اور عوام مذکورہ پنچایت گھر عمارت کو بطور کوڑے دان استعمال کرتے ہیں جبکہ مقامی گرام پنچایت ممبران اور سرپنچ کو گائو ں کے مسائل اجاگر کرنے کے دوران مذکورہ پنچائت گھر میں بیٹھنا تک گوارا نہیں کرتے ۔پنچایت ممبران نے محکمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یا آئورہ علاقہ میں پنچائت کیلئے نئی عمارت کا کام ہاتھ میں لیں یا خستہ حال عمارت

زوجیلہ اورشوپیان میںسڑک حادثات ، 2ہلاک،3 زخمی | بڈگام میں نوجوان مردہ پایا گیا،رانی پورہ اننت ناگ سے لاش برآمد

سرینگر+گاندربل+اننت ناگ+بڈگام// سڑک کے دوالگ الگ حادثوں میں دوشہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے جبکہ بڈگام اوراننت ناگ میں دوشہریوں کی لاشیں پراسرار حالات میں برآمد ہوئی۔کنگن//زوجیلا پر سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو فوجی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کرگل سے گاندربل آرہی ایک ٹرک زیر نمبرJK03B-4773زوجیلا پہاڑپر باجری نالہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دوسوفٹ نیچے کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں گاڑی کا کنڈیکٹرعبدالواحدخان ولد محمدلطیف خان ساکن کھلہ مولہ ناگہ بل گاندربل موقعہ پرہی ہلاک ہواجبکہ ڈرائیور محمدسلیم ریشی ولدمحمد یوسف ریشی ساکن کھلہ مولہ زخمی ہوگیاجسے فوری طور علاج کیلئے پرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ لایا گیاجہاں سے اُسے مزید علاج کیلئے میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ منتقل کیا گیا،جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔اس دوران جب گاڑی حادثے کاشکار

مزید خبرں

آئین کی73ویں ترمیم کا جموں کشمیرمیں نفاذ | لیفٹینٹ گورنر نے مرکزی حکومت کا شکریہ اداکیا سرینگر//لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہا نے مرکزی حکومت کاجموں کشمیرکے مرکزی زیرانتظام علاقے میں آئین کی73ویں ترمیم1989 لاگوکرانے کیلئے شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے اس فیصلے کو جموں کشمیرکی تاریخ میں ایک سنگ میل قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا اس سے جموں کشمیرمیں تین دائروں والے پنچایتی راج نظام کے قیام اوراُسے  زمینی سطح پرمضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تین دائروں والے پنچایتی راج اداروں سے عوام کی بہبودی کیلئے ترقیاتی ایجنڈا کومزید فروغ حاصل ہوگا ۔لیفٹینٹ گورنر نے وزیراعظم نریندر مودی کا جموں کشمیرمیں تین دائروں والے پنچایتی راج اداروں کے قیام کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ بڑی اورحتمی ضرورت جو زمینی سطح پر پنچایتی راج نظام کو مضبوط کرنے کیلئے لازمی

تازہ ترین