تازہ ترین

اننت ناگ اور ٹنگمرگ کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم

اننت ناگ+ٹنگمرگ//موسم سرما سے قبل ہی ضلع اننت ناگ کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی کٹوتی شروع ہوچکی ہے جس کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دیالگام،عشمقام،اچھ بل،ڈورو ویری ناگ اورکوکرناگ میں بجلی کی کٹوتی اب معمول بن چکا ہے ۔صارفین کے مطابق ہر10منٹ کے بعد بجلی گل ہوجاتی ہے اور یہ صورتحال بیشتردیہات میں دیکھنے کو ملتی ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر معمولی کٹوتی قبل از وقت ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو محکمہ کوکوئی حق نہیں بنتا ہے کہ وہ عوام سے بجلی فیس وصول کریں ۔اس بیچ محکمہ نے منگل کو ایک نیا آرڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق گرڈ اسٹیشن لسر اور میر بازار لسر ٹرانسمیشئن لائین کے تحت آنے والے علاقوں میں21سے25اکتوبر تک صبح 9بجے سے شام5تک ضروری مرمت کے پیش نظر سپلائی بند رہے گی۔اس سے قبل رواں مہینے میں محکمہ نے 4مرتبہ ترسیلی لائنوں کی مرمت کا بہانہ بنا کر دن بھر بجلی بند

بارسو گاندربل میں آگ | دو رہائشی مکانا ت مکمل طور خاکستر،لاکھوں روپے کی املاک تباہ

گاندربل//گاندربل کے بابا سالنہ بارسو علاقے میں باورچی خانے میں رسوئی گیس خارج ہونے سے آگ لگ گئی جس سے دو رہائشی مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔عبدالرحیم رضوان ریشی ولد غلام احمد کے باورچی خانے سے گیس خارج ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے آنا فاناً پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔اس موقع پر مکان میں موجود دو گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں آگ تیزی سے پھیل گئی تاہم اہل خانہ معجزاتی طور پر بچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی تھی تاہم آگ بجھانے والی گاڑیوں نے آنے میں دیر کردی،جس کے نتیجے میںعلی محمد خان ولد غلام محمد کا رہائشی مکان بھی لپیٹ میں آگیا۔آگ کی اس واردات میں دونوں رہائشی مکانات مکمل طور خاکستر ہوگئے اور ان میں موجود مال اسباب بھی راکھ ہوگیا۔واضح رہے کہ عبدالرحیم رضوان شہربین کے نمائندہ برائے گاندربل ہیں ۔  

میرا قصبہ میری شان | تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا | بھٹناگرکااونتی پورہ میں لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال

سرینگر//میرا قصبہ میری شان پروگرام قصبہ جات میں تعمیر و ترقی کے لئے ایک نیا دور شروع کرے گی ۔ اس کا اظہار آر آر بھٹناگر نے اونتی پورہ میں میرا قصبہ میری شان پروگرام کے دوسرے دن شرکت کے دوران کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح اوّل ہے اور اس پروگرام کے اِنعقاد کا مقصد عوامی خدمات کی بہتری لانااور او ر عوامی شکایات کا کم از کم مدت کے اندر ازالہ یقینی بنانا ہے اور ساتھ ہی اِنفرادی سماجی بہبود سکیموں کی صد فیصد عمل آوری کو بہتر بنانا ہے۔مشیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی پلوامہ کے علاوہ دیگر ضلع افسران تھے۔اَونتی پورہ ٹاون ہال میںمشیر نے مختلف محکموں کی جانب سے قائم کئے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور عوامی شکایت ازالہ نظام کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دورے کے دوران انہوں نے متعدد افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا او ران کی شکایات اور مسائل کی شنوائی کی ۔اس م

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی تیاریاں شروع

سرینگر//جموں وکشمیرکی حکومت نے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے انعقاد کیلئے نقش راہ مرتب کرنے کیلئے پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ کی سربراہی میں 7رُکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جبکہ کمیٹی کی معاونت کیلئے جموں اور کشمیر میںصوبائی سطح کی2الگ الگ کمیٹیاںبھی تشکیل دی گئی ہیں ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک آرڈر زیر نمبر 958-JK(GAD) of 2020 بتاریخ 19 اکتوبر 2020 کو جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیرکی حکومت نے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے انعقادکیلئے روڑمیپ تیارکرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اور2صوبائی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ حکومتی آرڈرکے مطابق اعلیٰ سطحی کمیٹی 7ممبران پرمشتمل ہوگی ،جسکے سربراہ یاچیئرمین پرنسپل سیکریٹری محکمہ امور داخلہ ہونگے جبکہ کمیٹی کے اراکین میں ڈائریکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس( سی آئی ڈی)،کشمیروج

لیفٹیننٹ گورنرجموںوکشمیر کے این ای ای ٹی ٹاپر سے ملے

 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا راج بھون میں ’این ای ای ٹی ‘ٹاپر باسط بلال خان سے ملے اور اس کی لامثال کامیابی کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میںاس کے لئے اور بھی کامیابیوں کا تمنا رکھتا ہوں ۔ وہ ہمارے مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کی محنت شاقہ اور نظم و ضبط دوسروں کو بھی اَپنی مقاصد کے حصول کی ترغیب دے  گا۔ یونین ٹریٹری سے این ای ای ٹی کے امتحان پاس کرنے والے  نوجوانوںکی کوششوں کو سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں خطے کے لوگوں کی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہوں اور حکومت ان کی ترقی کے لئے مطلوبہ ماحول مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اَپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے ہر موقعہ ملنا چاہیئے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں وسائل اور مدد فراہم کریںجو انہیں کامیابی کے لئے درکار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابی

پولیس سربراہ مہلوک پولیس افسر کے لواحقین سے ملے

اننت ناگ //جموں و کشمیرپولیس کے سربراہ  دلباغ سنگھ، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈی آی جی جنوبی کشمیر اتل گوئل اور ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے گزشتہ روز ہلاک کئے گئے پولیس افسر محمد اشرف کے گھر جاکر لواحقین کی تعزیت پرسی کی۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔ڈی جی پی  نے مہلوک پولیس آفسر کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔. واضح رہے گذشتہ شام جنوبی ضلع اننت ناگ کے سوند پورہ علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے محمد اشرف نامی پولیس افسر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا تھا۔ اگرچہ مذکورہ آفیسر کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔  

حکومت انتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک لانے کیلئے وعدہ بند:بصیرخان

اننت ناگ//میرا قصبہ میرا غرور پروگرام کے سلسلے میں لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کے ہمراہ عیش مقام قصبہ کا دورہ کیا اور زین الدین ولی ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی ۔ سرکاری ملازمین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خان نے کہا کہ حکومت انتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک لانے کیلئے وعدہ بند ہے اور اسی مقصد سے جموں کشمیر یو ٹی میں بی 2 وی اور میرا قصبہ میری شان پروگرام شروع کئے گئے ہیں ۔ قصبے کے دورے کے دوران مشیر نے پمدار سے کھرٹینگ براستہ زیارت چوک عیش مقام  0.05 کلو میٹر سڑک مسافت کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ٹی ایف سی کا بھی افتتاح کیا ۔ پروگرام کے دوران عیش مقام اور اس کے ملحقہ علاقوں کی تعمیر و ترقی سے متعلق مختلف مانگیں اور مسائل اٹھائے گئے جن میں ڈگری کالج ، سب ضلع ہسپتال کیلئے خصوصی پیکج ، شاہ کوہل کے کناروں کی دیدہ زیبی ، ذیلی س

ڈاکٹر فاروق کی اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلبی

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ تاچھ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف غم وغصہ کااظہار کیا۔ایک بیان کے مطابق وادی،جموں،خطہ پیرپنچال،چناب،لداخ اور کرگل کے تمام اضلاع میں نیشنل کانفرنس کی ضلعی اکائیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس دوران مقررین نے اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طلبی پرناراضگی کااظہار کرتے ہوئے اِسے نئی دہلی کی بوکھلاہٹ سے تعبیرکیاگیا۔مقررین نے کہا کہ بھاجپاحکومت کے5اگست2019کے فیصلے زمینی سطح پرناکام ہوگئے ہیں اور جموں کشمیرمیں ان غیرجمہوری اورغیرآئینی فیصلوں کیخلاف قائم ہوئے سیاسی اتحادسے نئی دہلی بے چینی کاشکارہوگئی ہے اور اب بھاجپامختلف حربے اپناکراساتحاد کودھونس دبائو سے خاموش کرنا چاہتی ہے۔مقررین نے کہامرکز جموں وکشمیر کی خصوصی پ

کشمیرٹائمزاورکے این ایس دفاتر کوسیل کرنے پر سیاسی جماعتیں برہم

سرینگر//نیوز ڈیسک//سیاسی جماعتوں نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز سروس اور انگریزی روزنامہ کشمیر ٹائمز کے دفتروں کو سیل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کے اس عمل کو میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا۔ کانگریس کے نائب صدر غلام نبی مونگا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی سرکار آزادی صحافت کو خاموش کرنے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے نہیں چھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہر اس ادارے کے خلاف کاروائی کر رہی ہے جو سرکاری پالیسوں کے خلاف حساس موقف رکھتا ہے۔مونگا نے کہا’’ کسی بھی طریقہ عمل کو نہیں اپنایا جا رہا ہے اور ایسٹیٹس محکمہ میڈیا اداروں کو اندھا دھند طریقے سے مقفل کر رہاہے جو قابل مذمت ہے‘‘ انہوں نے کہا کہ حکام کو اپنے اختیارات کا استعمال کرنے میں غیر معمولی صبر و تحمل کا استعمال کریں،کیونکہ کشمیر میں صحافت  کبھی آسان نہیں رہی ہے،او

کورونامعاملات میں کمی کے بعد لوگ بے خوف

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے معاملات میں کمی کے نتیجے میں لوگوں میں پیدا ہوئی خوش فہمی سے کووڈ19کی دوسری لہر پیدا ہوسکتی ہے جوکہ موجودہ وقت سے کئی گنا تک بھیانک ہوسکتی ہے ۔ لوگ اب بے پرواہ ہوچکے ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔سی این آئی کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرکے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کووڈ19کے کیسوں میں کمی کے بعد لوگ اب بے پرواہ ہوچکے ہیں اور اس خوش فہمی میں مبتلاء ہوچکے ہیں جو آگے چل کر ہمارے لئے پریشانی کھڑا کرسکتی ہے ۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ کوروناوائرس کے حوالے سے خوش فہمی وادی میں ایک اور لہر پیدا کرسکتی ہے جو موجودہ وقت سے زیادہ بھیانک ثابت ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ بے فکری کے عالم میں اب ماسک کا بھی استعمال کرنا ضروری نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ اب عام طور پر لوگ اس وائرس

گولڈن کارڈ کی اجرائی میں تاخیر تشویشناک: حسن میر

سرینگر//اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے گولڈ کارڈ اجراکرنے میں کی جارہی غیر ضروری تاخیر پر جموں وکشمیر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی معاونت والی اسکیم آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ اسکیم کی عمل آوری میں تاخیر سے اِس سے مستفید ہونے والے صحت خدمات نہیں حاصل کرپارہے۔ زرہامہ کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز کانفرنس حلقہ صدر محمد امین خان کی اپنی پارٹی میں شمولیت کے  موقعہ پر منعقدہ تقریب میں میر نے کہاکہ کینسر، گردے کی ناکامی، جگر اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کو مہنگے علاج ومعالجہ کی وجہ سے سخت پریشان حال ہیں،اگر انہیں گولڈن کارڈ جاری کئے جاتے تو اِن کے لئے مفت بہتر سے بہتر علاج ممکن ہوسکتا ۔اس تقریب میں پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، انچارج زیڈی بل حلقہ عرفان نق

دفعہ370کی بحالی یااِس کا متبادل وضع کرنے کا مطالبہ

سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے ریاست کے خصوصی درجہ دفعہ370کوبحال کرنے یااس کا کوئی مکمل متبادل وضع کرکے نافذکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک بیان میں سوزنے کہا کہ مرکزکی یہ بڑی غلطی تھی کہ اس نے یکطرفہ طریقے سے ریاست کے خصوصی درجے کوتحلیل کیا۔انہوں نے کہا جموں کشمیرکے اُس درجے کو یاتوبحال کیا جائے یا اُس کا مکمل نعم البدل وضع کرکے ریاست پر نافذکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ریاستی درجے کاتعلق ہے ،وزیرداخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں برملااعلان کیاتھا کہ یہ ہیت جلدازجلدبحال کی جائے گی۔اس لئے سارے معاملے کی اصلیت عوام کی سامنے ہے ۔ سب سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ ریاست کا وہ درجہ جو آئین کی دفعہ 370 میں محفوظ تھا، اُس کو بحال کیا جائے یا اُس کی جگہ مکمل متبادل وضع کیا جائے۔سوزنے لوگوں کو بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ خلط بحث کر رہے ہیں یعنی ذہنوں میں انتشار

ایک سال بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول

کپوارہ//اشرف چراغ //کپوارہ کی ایک خاتون جس کاایک سال قبل موٹر سائیکل حادثے میں انتقال ہواتھا،کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اُسے زہر دے کر ماراگیا تھا۔کپوارہ کے کندھار لولاب کی جواں سال خاتون جس کی شادی ڈل کلاروس میں ہوئی تھی، ایک سال قبل اس وقت فوت ہوگئی جب اس کا شوہر اس کو مو ٹر سائیکل پر کرالہ پورہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کیلئے لے جارہا تھا تاہم شوہر نے کہا کہ اس کی زوجہ مسرت جان موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوئی،اور  اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت واقع ہوئی ۔ کندھار لولاب کی مسرت جان کی شادی کئی سال قبل مشتاق احمد میر ولد عبد الرشید میر ساکن ڈل کلاروس لولاب کے ساتھ ہوئی اور ان کے دو بچے بھی ہوئے ۔مسرت جان کے چاچا ارشاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ شادی کے بعد سسرال میں اسے بہت ستایا گیا اورکئی بار اُس کی مار پیٹ کرنے کے علاوہ اُسے بجلی کی کرنٹ بھی دی گئی ۔ارش

شبانہ سردیوں میں اضافہ ،لیہہ میں منفی 5.5 پر جم گیا

 سرینگر//موسم سرما کی آمد سے قبل ہی وادی کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے کو ملا گیا ہے جبکہ رات آسمان صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میںکمی آنے لگی ہے ۔ ادھر سرینگر میں سوموار اور منگل کی رات رواں موسم کی سرد ترین ریکارڈ کی گئی جبکہ لہہہ میں شبانہ درجہ حرارے منفی 5.5پہنچ گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق موسم سرما کی آمد سے قبل ہی وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور رات کے درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رواں موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی جہاں شبانہ درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو معمول سے 1.6 ڈگری کم ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چار دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جس کے نتیجے

قلم آباد کاحافظ قرآن ’نیٹ‘امتحان میں سرخرو

کپوارہ//اشرف چراغ //شمالی قصبہ ہندوارہ کے قلم آباد سے تعلق رکھنے والے حافظ قرآن نوجوان نے نیٹ کا امتحان پاس کر کے اپنے والدین کانام روشن کیا ہے ۔شانو قلم آ باد ہندوارہ کے فیضان الاالسلام وانی ولد محمد مقبول وانی نے 2017میں بارہویں جماعت کا امتحان 88فیصدنمبرات کے ساتھ پاس کیا جس کے بعد انہو ں نے اپنے والدین کو نیٹ امتحان کی تیاری کرنے پر راضی کیا کیونکہ فیضان ڈاکٹر بننا چاہتاتھا ۔فیضان کا والد محمد مقبول وانی ہندوارہ قصبہ میں دکانداری کرتا ہے اور اس کی تمنا تھی کہ وہ محنت کر کے پیسہ کماکر اپنے لخت جگر کو اچھی تعلم سے آراستہ کریں، تاہم محمد مقبول کے مطابق انہو ں نے اپنے لخت جگر فیضان کو جماعت چہارم میں ہی شوپیاں میں قائم ایک سکول مدرسہ سراج العلوم میں دا خلہ کیا جہا ں انہو ں نے 3سال میں ہی قرآن پاک حفظ کیا جس کے بعد انہو ں نے فیضان کو ایک مقامی سکول میں دا خل کرکے مڈل پاس کرایا جس ک

مزید خبرں

پولیس اِنسپکٹر کی ہلاکت  لیفٹیننٹ گورنر کی مذمت سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اننت ناگ میں جنگجوئوں کے ہاتھوں پولیس اِنسپکٹر محمداشرف کی ہلاکت کی مذمت کی ۔اِنسپکٹر کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ایک مقامی مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہلاکت پر اَپنے گہرے رنج و غم کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس نوعیت کے بیہمانہ حملے وادی میں انتشار پید ا کرنے کی کوششیں ہیں جب یہاں بے مثال ترقیاتی عمل جاری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پولیس دستے اِس قسم کی  حرکتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا رہیں گے اور مجرموں کو کیفرکرادار کا پہنچایا جائے گا۔  لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوارکنبے کے ساتھ دِلّی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے دائمی سکون کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے مارے گئے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مددفراہم

’کووِڈ - 19کی روکتھام میں نرسوں کارول‘ | اسلامک یونیورسٹی میں سہ روزہ ورکشاپ شروع

اونتی پورہ // اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منگل کو’’کووڈ 19وبائی بیماری کو قابو کرنے میں نرسوں کے بڑھتے اور وسیع رول‘‘ کے موضوع پر تین روزہ آن لائن انٹرنیشنل ورکشاپ کا آغاز ہوا ۔ ورکشاپ کا انعقاد وبائی بیماریوں کو قابو کرنے کے بین الاقوامی ہفتے کے موقع پر’’انفکیشن کے تسسل کو توڑو‘‘ کے موضوع پر کیاجارہا ہے جس میں پوری دنیا سے 100ماہرین شامل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق احمد صدیقی نے تمام طبی تحفظ کے ماہرین خاصکر نرسوں کا شکریہ ادا کیا اور وبائی بیماری سے نپٹنے میں نرسوں کے رول کی سراہنا کی ۔ انہوں نے عالمی سطح پر شعبہ نرسنگ میں آنے والی تبدیلوں کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ ان تبدیلی سے نرسنگ شعبہ میں کافی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے انفیکشن کے پھیلائو کو

تازہ ترین