تازہ ترین

جموں و کشمیر میں کورونا معاملات

سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کئے جاننے والے تشخیصی ٹیسٹوں میں کمی کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص 38ہزار 462ٹیسٹ کئے گئے جن میں 84افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 221تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران منگل کوایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر میں اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4428بنی ہوئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران84افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں میں  12جبکہ کشمیر میں 72افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 72افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 45،بارہمولہ میں 12،بڈگام میں 8، کپوارہ میں 1،اننت ناگ میں 5، اور گاندربل میں 1شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے  جبکہ پلو

مسابقتی امتحانات| ڈیوٹی دینے والے 9ملازمین میں رد وبدل

سرینگر// انتظامیہ نے ابتدائی مسابقتی امتحانات2021  میں پبلک سروس کمیشن کو ڈیپوٹیشن پر9ملازمین کیلئے متبادل عملہ فراہم کرنے کو منظوری دی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے منگل کو جاری آرڈر میں کہا گیا کہ 13اکتوبر2021کو جاری سرکاری حکم نامہ میں جزوی ترمیم کر کے24اکتوبر اتوار کومشترکہ مسابقتی امتحانات (پرلیمنری) کے انعقاد کیلئے وادی میں8ملازمین کیلئے متبادل عملہ فراہم کیا گیا ہے،جن میں محکمہ خزانہ کے دفتری شوکت حسین کے بجائے محکمہ سیاحت کے سنیئر آفس اٹنڈنٹ محمد امین شیخ،محکمہ داخلہ کے آرڈرلی پرویز احمد پرے کے بجائے عمومی انتظامی محکمہ کے دفتری عبدالحمید بٹ، محکمہ افزئش بھیڑ و جانور کے آرڈرلی امتیاز احمد کے بجائے عمومی انتظامی محکمہ کے دفتری عبدالحمید بٹ، محکمہ صنعت و حرفت کے آرڈرلی اشفاق احمد خان کے بجائے عمومی انتظامی محکمہ کے دفتری عبدالرشید لون، محکمہ انفارمیشن کے آرڈرلی سی

حکومت تمام علاقوں کی جامع ترقی کیلئے کوشاں:منوج سنہا

 سرینگر //محترمہ کھیم لتا وکھلو ، حاجی نثار علی سابق وزراء جموں و کشمیر اور ضلع گاندر بل سے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے  لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔ محترمہ کھیم لتا وکھلو نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنی کتاب ’’ اے کشمیری سنچری ‘‘ پیش کی ۔ انہوں نے جموں کشمیر حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینے اور انہیں قوم کی تعمیر میں فعال طور پر مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات بھی پیش کئے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیری زندگی کے سماجی اور ثقافتی پہلوؤں پر کتاب لکھنے کیلئے محترمہ وکھلو کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کشمیری لوگ کس طرح صدیوں سے محبت اور بھائی چارے کی جامع ثقافت کیلئے کھڑے ہیں ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر اور عوام کے مفادات کو آگے بڑھانے کی اپنی نیک کوششوں کے جاری رکھیں ۔ سابق وزیر حا

مرکزی وزیرصنعت و حرفت کادوروزہ پہلگا م دورہ مکمل

 اننت ناگ// مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر صنعت و حرفت ، امورِ صارفین اور عوامی تقسیم و ٹیکسٹائل پیوش گوئیل نے  پہلگام کا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔مرکزی وزیر نے گالف کورس پہلگام میں پہلگام ڈیولپمنٹ ا۔ٹھارٹی کے سیاحتی ہٹ کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے سبزجموں کشمیرمہم کے بینر تلے چلائے جانے والی جنگلات محکمہ کی دیودار شجرکاری مہم کا بھی اِفتتاح کیا ۔اِس مہم کے تحت ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ مرکزی وزیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ پودے لگانے کے بعد کی دیکھ ریکھ کے لئے باڑ لگانا اور دیگر مناسب حفاظت اور وارڈ کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔اُنہوں نے پہلگام میں مقامی میڈیا اَفراد کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کشمیری عوام کا ترقیاتی عمل میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ان کی لگن کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی حکومت کی تر

کشمیر کا واحد کیٹامائن کلنک

سرینگر //انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز کاٹھی دروازہ میں قائم کیٹا مائن کلنک میں 2سال کے دوران خود کشی پر آمادہ  70افراد کی جان بچائی گئی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیٹامائن کی دوائی جراحی کے دوران مریضوں کو بے ہوش کرنے میں استعمال کی جاتی ہے لیکن پوری دنیا میں اب کیٹامائن کو ذہنی دبائو اور خود کشی پر آمادہ افراد کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر یاسر راتھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ ذہنی دبائو اور خود کشی پر آمادہ چند مریضوں پر ادویات کا کوئی بھی اثر نہیں ہوتا اور اسلئے ایسے مریضوں کی جان بچانے کیلئے ketamineنامی دوائی کا استعمال کیا جاتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوائی مریض کے ذہن سے بہت جلد خودکشی کے خیالات اور ذہنی دبائو کو ختم کرتا ہے اور ایسے مریضوں کو 6سے 8خوراکوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران کیٹا

بانڈی پورہ کے غرقآب چرواہے کی لاش برآمد

 سری نگر//سیرجاگیر سوپورمیںسات روزقبل دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے بانڈی پورہ کے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔ایک ہفتہ قبل 20برس کانذیراحمد چیچی ولدمحمدیوسف ساکن پاناربانڈی پورہ دریائے جہلم میں اُس وقت غرقآب ہوا،جب وہ منہ دھونے کیلئے دریائے جہلم پرگیااوروہاں پیرپھسلنے کے سبب دریامیں غرق ہوا۔مذکورہ چرواہا سیرجاگیر مویشی کسی گھروالے کے حوالے کرنے گیاتھااوررات کووہیں رکا،صبح وہ منہ دھونے دریائے جہلم پر گیااوروہاں پیرپھسلنے سے غرق ہوا۔ اُسے ڈھونڈنکالنے کیلئے وسیع پیمانے پرکارروائی شروع کی گئی تاہم اس کی لاش برآمدنہ ہوئی۔بچائو ٹیم نے منگل کو سیرجاگیر سوپور میں مذکورہ نوجوان کی لاش برآمد کرکے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کی۔  

مودی حکومت کشمیر میں تشدد روکنے میں ناکام: راہل گاندھی

 نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے یہ واضح ہے کہ مودی حکومت کے پاس کشمیر کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں تشدد کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے ، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں سکون و سلامتی فراہم کرنے میں مودی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا ،’’ مودی حکومت کشمیر میں تشدد کو کنٹرول کرنے اور تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ قتل کے مسلسل واقعات افسوسناک ہیں۔ بہار یوپی سے باشندے  ہمارے کچھ بھائیوں کو بھی اس تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت‘‘۔کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے عسکری

دورافتادہ علاقوں میں راشن کاذخیرہ نہ کرناافسوسناک:ساگر

 سرینگر// نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے تاکید کی ہے کہ وہ موسم سرما کے پیش نظر لوگوں کو ضروریات زندگی جن میں بغیر خلل بجلی ، پینے کاپانی ، غذائی اجناس خصوصا چاول اور آٹے کے علاوہ مٹی کا تیل ، رسوئی گیس اور بالن کا وافر سٹاک لوگوں کیلئے دستیاب رکھیں، تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امسال موسم سرما سے قبل ہی پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں برفباری ہوئی ہے اور سردی کی لہر نے میدانی علاقوں کو بھی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں چونکہ وادی اور لداخ وکرگل کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے بہت سارے علاقے جن میں مژھل ، ٹنگڈار ، کیرن، گریز اور صوبہ جموں مروا، مڈون اور دچھن جیسے علاقے وغیرہ شامل ہیں، جموں کشمیر کے دیگر علاقوں سے بھاری برف بھاری کی وجہ سے کٹ جاتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا

کپوارہ گرلزکالج کا تالاب کم سن بچے کی موت کاباعث بنا

 کپوارہ// سلکوٹ کپوارہ میں ایک کمسن بچہ تالاب میں گر کر غرقآب ہو گیا ۔ کپوارہ قصبہ سے 2کلو میٹر دور سلکوٹ علاقہ میں ایک چھ سالہ کمسن بچہ موسیٰ قیوم اپنے ساتھیوں کے ساتھ منگل کی شام گرلز ڈگری کالج کپوارہ کے نزدیک کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہ کالج کے احاطہ میں ایک تالاب میں گر گیا ۔شام دیر گئے جب وہ گھر نہیں لو ٹا، تو اس کے والدین نے اُس کی تلاش شروع کی تاہم دو گھنٹہ تک کمسن کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں ملا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے جو بچے موسیٰ کے ساتھ کالج کے احاطہ میں کھیل رہے تھے ،انہو ں نے بعد میں کہا کہ موسیٰ کالج کے احاطہ میں بنائے گئے تالاب میں گر گیا جس کے بعد مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور موسیٰ کی تلاش شروع کی اور کافی دیر کے بعد کمسن موسیٰ کی نعش کو سر سے نکالا تاہم وہ پہلے ہی دم تو ڑ بیٹھا تھا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سلکوٹ میں قائم گرلز ڈگری کالج کے لئے نئی عمارتو ں ک

وادی کے22نظربند آگرہ جیل منتقل،اہل خانہ پریشان

 سرینگر//پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند 22کشمیری اسیران کو اُتر پردیش کے آگرہ ہائی سیکورٹی جیل منتقل کیاگیا ہے ۔ یہ سبھی اسیران وادی اور جموں کے مختلف جیلوں میں مقید تھے ۔ادھر ان قیدیوں میں سے بعض کے رشتے داروں نے بیرون جموں کشمیر کے جیلوں میں ان کی منتقلی پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو درجن کے قریب اسیران کو اُترپردیش کے جیل میں منتقل کیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں کشمیر سرکار کے ایک حکمنامہ PB-V/776 of 2021 بتاریخ 16/10/2021کے تحت وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 22قیدیوں کو جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کشمیر کی مختلف جیلوںجن میں سنٹرل جیل سرینگر،سنٹرل جیل جموں ، کوٹ بلوال جیل جموں ، ڈسٹرکٹ جیل اودھمپور، اور ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں سال 2020سے قید تھے، کو اُتر پردیشن کے انتہائی حساس حفاظتی حصار والے آگرہ جیل منتقل کیا

صدرکوٹ بالا اجتماعی قتل واردات

 بانڈی پورہ//صدر کوٹ بالا میں 25 سال قبل ایک خاندان کے7 افراد کے اجتماعی قتل  ملوث اخوانی کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی پورہ محمد ابراہیم وانی نے سنٹرل جیل سرینگر جوڈیشل حراست میں بھیج دیا ہے۔ صدر کوٹ بالا میں 5 اکتوبر 1996 کو کوانٹرانسرجنسی سے تعلق  رکھنے والے تین افراد پر مشتمل سرکاری بندوق بردار جن کو عرف عام میں اخوانی کہتے تھے،نے غلام قادر کے گھر میں داخل ہوکر 5مرد اور 2خواتین سمیت کنبے کے سات نہتے افراد کو قتل کیاتھا۔ اس کنبے کا قصور یہی تھا کہ اس کنبے نے 1996 کے چنائو میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار محمد اکبر لون کے حق میں ووٹ ڈالے تھے ۔غلام قادر کے وکیل ایڈووکیٹ بٹ شفیق نے بتایا ہے کہ پولیس نے ٹیرٹوریل آرمی کے نائیک سابق اخوانی ایوب ڈار ساکن ہاکبارہ سمبل کو 25سال بعد گرفتار کر کے سوموار کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم وانی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس د

نقل مکانی کرچکے پنڈتوں کی عارضی رہائش

 سرینگر// حکومت نے وادی سے نقل مکانی کرنے والے پنڈتوں کیلئے بڈگام کے شیخ پورہ اور کولگام کے ویسو علاقے میں عارضی رہائش کیلئے فلیٹس کے تعمیراتی کام کے دائرہ کار میں تبدیلی کا جائزہ لینے کے لیے حقائق کی تلاش( فیکٹ فائنڈنگ) کمیٹی کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ سرکار کی جانب سے منگل کو جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا کہ سرکاری آرڈر نمبر 862-JK (GAD) 2021  محررہ 8ستمبر2021کے تناظر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔ فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) محکمہ خزانہ کی سربراہی والی اس3رکنی کمیٹی کو ایک بیڈ روم،ہال و کچن(بی ایچ کے) سے2بی ایچ کے میں تبدیل کرنے کے پیچھے حقائق اور حالات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے چیئرمین 1 مالیاتی کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) ، محکمہ خزانہ ہوںگے جبکہ کمیٹی میں محکمہ آفات سماویٰ،ریلیف،راحت، بحالی

کووِڈمتاثرین کیلئے اضافی امداد

 سرینگر //کووِڈ متاثرین کے لیے اضافی مالی امداد کے تحت چیف سکریٹری نے ایگزیکٹو کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ خزانہ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ری ہبلیٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن کے محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔یو ٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف جاری کرنے کو منظوری دی۔ کووِڈ وبائی مرض کے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 50000 روپے کی امدادکو منظوری دی ہے ۔کمیٹی نے ڈی ایم آر آر آر کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے ساتھ مشاورت سے ہدایات مرتب کرے۔بتایا گیا کہ اب تک 4176 افراد کووِڈ 19 کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں اور امداد لنکڈ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے ذریعے تصدیق کے عمل کے بعد متاثرہ کنبوں کے حق میں تقسیم کی جائے گی۔مزید یہ کہ کمیٹی نے ان فنڈز کے استعمال کی صورتحال کا جائزہ لیا جو اس سے قبل کووڈ مینجم

عید میلاد النبیؐ 1443ہجری

 نماز اداکی اور موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان اوررکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کو درگاہ حضرت بل میں حاضری دی ۔مشیر فاروق خان نے وہاں نمازادا کی۔انہوں نے سہ پہر درگاہ پر حاضری دی اور عصر کی نماز اَدا کی ۔انہوں نے جموںوکشمیر میں اَمن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے دعا کی اور عقیدتمندوں اور وقف حکام کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے موئے مقدس کی زیارت بھی کی اور جموںوکشمیر کے لوگوں کی خیرو عافیت کے لئے دعا کی۔اس دوران رکن پارلیمان و نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ ظہر وہیں ادا کی۔انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء، جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان ، لوگوں کی خوشحالی ، مشکلات اور مظالم سے نجات کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ لوگوں سے بھی ملاقی ہ

کنگن میں شہد سے وابستہ تاجر مشکلات سے دوچار

کنگن//وادی کشمیر میں شہد کے کاروبار سے وابستہ افراد دو برسوں سے مشکلات سے دو چار ہیں ۔ گاندربل ضلع کے کلن ،ریول ،ریزن اورگگن گیر علاقوں میں شہد کے کاروبار سے وابستہ لوگ ہر سال دوماہ کیلئے اراضی کرایہ پر لیتے ہیں اورپھر شہد تیار ہونے کے بعداس شہد کو  فروخت کرتے ہیں ۔ان تاجروں کا کہنا ہے کہ دو برسوں سے اُن کاروز گار متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں گزشتہ دو برسوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے اُن کا کاروبار کافی متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں۔  

پینے کے پانی کی قلت

 ترال// ترال کی گوجر بستی زار ہاڑ میںپینے کی صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے بستی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ گائوں میں موسم سرما سے قبل ہی پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ہر سال پانی کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں تاہم زمینی صورتحال اس کے باوجود بھی مختلف ہے ۔مقامی خواتین نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار جل شکتی محکمہ کے ملازمین کو اس صورتحال سے آگاہ کیا تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ اس دوران بستی کے پائین علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی اسی طرح کی شکایت کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے توانہیں ناصاف پانی سپلائی ہوتاہے ۔ انہوں نے انتظامیہ اورمحکمہ کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔   

تیجسوانی اسکیم کے تحت سرینگرمیں10کیس منظور

 سرینگر// ضلع سرینگر میں تیجسوانی اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی) کا اجلاس منگل کوضلع ترقیاتی  کمشنر محمد اعجاز اسد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں تیجسوانی اسکیم کے نفاذ کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ضلع سرینگر کی بے روزگار اہل خواتین کاروباری افراد کے کئی معاملات کمیٹی کے سامنے منظوری کے لیے لائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تیجسوانی اسکیم کے تحت ضلع سرینگر کی اہل خواتین کے 10 مقدمات کی منظوری دی۔اس اسکیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین ڈی ایل آئی سی نے کہا کہ’تیجسوینی‘ سکیم کا مقصد نوجوان خواتین کو ان کی مہارت اور تربیتی اہلیت کے مطابق نفع بخش روزگار کے منصوبوں کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد 18 سے 35 سال کی عمر کی نوجوان خواتین کو بااختیار بن

سی ٹی گلوبل ایجوکیشن سروسز کی خدمات سرینگر میں شروع

 سرینگر// سی ٹی گلوبل ایجوکیشن سروسز نے سرینگر میں  کے ساتھ مل کر اپنی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ افتتاح کور ممبران سی ٹی گلوبل ایجوکیشن سروسز نے کیا۔ راج باغ سرینگر میں اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گورو کھنہ نے کہاکہ یہ قدم طالب علموں اور نوکری کے خواہشمند افرادکے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی گروپ ایک اعلیٰ درجہ کا تعلیمی گروپ 2 سکول کیمپس ، 2 کالج کیمپس جالندھر اور 1 اعلیٰ درجہ کی صنعت سے چلنے والی یونیورسٹی لدھیانہ میں چلا رہا ہے۔ اب  سی ٹی گلوبل ایجوکیشن سروسز کے نام سے نیا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اس موقع پر موجود دیگر عہدیداروں میں ماجد مسگر (سینئر منیجر - کارپوریٹ ریلیشنز اور ہیڈ مارکیٹنگ اور اسٹریٹجک پلاننگ برائے سی ٹی

مزید خبریں

سویبگ پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا دو افراد گرفتار،پیسے اور مال مسروقہ برآمد ارشاد احمد بڈگام// سویبگ بڈگام میں 14 اکتوبر کو مقامی شہری علی محمد ملہ ولد عبدالرحمن ساکن درگنڈ بڈگام کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد نے اس کا بٹوہ اور 22000 روپے کی نقد رقم چرالئے۔بٹوے میں اے ٹی ایم کارڈ اوراُس کا پاسورڈ ایک پرچی کے ساتھ موجود تھا۔ کچھ دنوں کے بعد اے ٹی ایم کارڈ غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا اور شکایت کنندہ کے اکاؤنٹ سے 40 ہزار کی نقد رقم نکال لی گئی۔شکایت کی بناء پر پولیس چوکی سویہ بگ نے کیس زیر نمبر 317/2021 درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج جموں کشمیر بنک سے حاصل کی گئی لیکن ملزمان نے اے ٹی ایم میں پیسے نکالنے کے دوران ماسک اور ٹوپیاں پہن کر اپنی شناخت چھپائی تھی ۔تفتیشی ٹیم نے مسلسل کوششیں جاری رکھ