تازہ ترین

قومی سلامتی کانفرنس میں اہم گفت و شنید

نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو قومی سلامتی کی حکمت عملی کانفرنس کی صدارت کی جس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سہ پہر 3 بجے شروع ہوااور شام تک جاری رہا۔اعلی ذرائع نے بتایا کہ ریاستوں کے تمام ڈائریکٹر جنرلز ، انسپکٹر جنرلز ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور انسپکٹر جنرل کے درجے کے منتخب فیلڈ افسران ، سنٹرل پولیس فورسز کے سربراہان ، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے  اس بند کمرے کی کانفرنس میں حصہ لیا۔ان پولیس عہدیداروں کے علاوہ ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ، انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کے چیف اروند کمار اور آئی بی کے دیگر عہدیدار ، بارڈر گارڈنگ فورسز بی ایس ایف ، آئی ٹی بی پی ،، ای آر پی ایف کے ڈی جی اور ایس ایس بی کے ڈی جی پی بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایاسیکورٹی ایجنسیوں کے عہدیداروں کے مطابق ، اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیکیور

مرکزی وزیرپیوش گوئیل کا دورۂ پہلگام

  صنعت کاروں کے ساتھ ملاقات ،مستحقین میں بے بی کٹس،مالی امداداورٹرائی سائیکل تقسیم اننت ناگ//مرکزی وزیر ٹیکسٹائل ، صنعت و حرفت اور امورِ صارفین ،خوراک و عوامی تقسیم کاری پیو ش گوئیل نے پیرکو پہلگام کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر نے مختلف محکموں کے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔ مختلف محکموں کی جانب سے جن میںپشوپالن ، ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز ،آئی سی ڈی ایس ، سوشل ویلفیئر ، ہارٹیکلچر ، بھیڑپالن ، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں ، سٹال لگائے گئے تھے۔اِس موقعہ پر ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹس شانت منو،پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پی ٹھاکر ، کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے زبیر احمد ، ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران موجود تھے۔مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے سٹالوں پر اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سٹالوں پر آویزان مختلف

عید میلاد النبیؐ1443ہجری

 میرواعظ، ڈاکٹر فاروق، محبوبہ مفتی،میر، بخاری اورسجادلون سمیت کئی لیڈروں کی لوگوں کو مبارکباد سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر جی اے میر، اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون اورنجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ محمد عمر فاروق، جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی،انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو ،حقانی ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور ٹریڈ یونین لیڈر اعجاز احمد خان نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پراہل اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اہل اسلام خصوصاً جموں کشمیر کے مسلمانوںکو مبارکباد پیش کی ہے۔ڈاکٹر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضورؐ کی سیرت اخلاق حسنہ کا بے مثال وبہترین نمونہ

شوپیان میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے پیر کو ایک میٹنگ میںعید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں اِنتظامات کو حتمی شکل دی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ کووِڈ ایس او پیز کی تعمیل کو بالخصوص عقیدت مندوں کے ماسک پہننے اورفاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اِسلئے لوگوں کو ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنرنے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آنے والے مبارک موقعہ پر لوگوں کی سہولیت کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے پی ڈی ڈی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اِجتماعی مقامات کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے اِن علاقوں اور اس کے گردو نواح سٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کی بھی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پینے کے پانی کے ٹینکر کی دستیابی ، راشن کی مناسب فراہمی ، صحت سہولیات ،

ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

سرینگر//ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے ضلع سرینگر کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میںبتایا گیا کہ منریگا کے تحت منظور شدہ مزدور بجٹ کےبرعکس 0.96 لاکھ ، ضلع میں 0.36 لاکھ شخصی دن پیدا ہوئے اور 122 کاموں میں سے 24 کام مکمل ہوچکے ہیں۔PMAY (G) کے تحت ، 149 رجسٹرڈ مستحقین میں سے 30 مستحقین کو منظوری دی گئی ہے۔ 8 منظور شدہ کاموں میں سے 7 کام مکمل ہو چکے ہیں اور موجودہ مالی سال کیلئے مذکورہ اسکیم کے تحت 9 کاموں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک دفتر کی عمارت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ 582.59 لاکھ روپے 370.72 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ کل منظور شدہ 456 کاموں کے خلاف ، 225 کام کئے گئے اور 198 اسٹینڈ مکمل ہوئے۔متعلقہ افسران کو مقررہ وقت کے اندر اہداف حاصل کرنے ، پائیدار اثاثوں کی تخلیق اور مقررہ وقت کے اندر منریگا کے تحت اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ڈائریکٹر نے افسران پر

ترال میں زون سطح کے کئی مقابلوں کا انعقاد

 ترال //ہائی سکول ترال میں زون سطح کا ایک پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں 18سکولوں کے 70طالب علموںنے شرکت کی۔ نجی و سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء نے ان مقابلوں میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ طلباء کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے 4 جج تعینات تھے۔ مباحثے میں الکمی سکول ترال اور گلوبل ویژن سکول ترال نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کوئز میں سی پی ایم سکول اور ہائی سکول ترال بالا نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پینٹنگ میںہمدرد گرائمر سکول اور الکیمی نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کیا۔اس دوران زونل ایجوکیشن افسر ترال نے کہا’’ہم سکول کے ذمہ داروںکے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں طلباء کو اس مقابلے کے لیے تیار کیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا’’یقینی طور پر اس طرح کے پروگراموںسے طلباء کی ہمت بڑھتی ہے اور اساتذہ کو طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کا پتہ

کشمیری معاشرے میں محبوب العالمؒ کاکردار

 سرینگر// مرکز نور کشمیر یونیورسٹی نے آبِ رواں سرینگر کے تعاون سے پیر کو محبوب العالمؒ  ایوارڈز کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈین اکیڈمکس پروفیسر فاروق مسعودی نے تقریب کی صدارت کی ، جس میں معروف معززین اور علماء نے شرکت کی جن میں مفتی ناصر الاسلام ( مفتی اعظم جموں و کشمیر ) ، ڈاکٹر نثار حسین مبارک ، مولانا شوکت حسین کینگ اور ظریف اے ظریف شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مسعودی نے کشمیری معاشرے کے اندر بھائی چارے ، ہمدردی اور ہم آہنگی کی اقدار کو فروغ دینے میں محبوب العالمؒ اور دیگر جیسی شخصیات کے کردار پر زور دیا۔اپنے استقبالیہ خطاب میں چیئرمین سی ایس اے ایس پروفیسر جی این خاکی نے کشمیر کے صوفیوں اوراولیاء کی اہمیت پر زور دیا ، خاص طور پر محبوب العالمؒاور وادی میں روحانی اخلاق کو تشکیل دینے میں ان کی عظیم شراکت کو یاد کیا۔ کشمیر کے مختلف اسکولوں اور دیگر اد

کنزر ہائر سیکنڈری میں لیگل سروسز کمیٹی کے اہتمام سے مصوری مقابلہ

سرینگر//گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کنزر ٹن میں تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کی جانب سے سوموار کو ریگنگ کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلاب کو ریگنگ کے بارے میں قانونی ماہرین ایڈوکیٹ طارق احمد بٹ اور ایڈوکیٹ اویس احمد نے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پرطلاب کے علاوہ سکول کا عملہ اور پرنسپل عبدالرشید ملہ بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر مصوری کا ایک مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔  

بین الاقوامی پروازیں23اکتوبر سے

سرینگر//کشمیرکے صوبائی کمشنر پانڈورانگ پولے ،نے سرینگرکے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کے شروع کئے جانے کے حوالے سے ایک میٹنگ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے23اکتوبر کوبین الاقوامی پروازیں شروع ہوں گی جن سے کشمیر باقی دنیا سے جڑ جائے گا۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بڈگام، ڈائریکٹر ائرپورٹ اتھارٹی سرینگر، ریجنل ڈائریکٹر شہری ہوابازی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکمشیر،سی آئی ایس ایف کے کمانڈنٹ،سی ایم اوبڈگام،سی ایم اوسرینگر اورسرینگر ائرپورٹ کی ڈاکٹر غزالہ شامل تھیں۔اس موقعہ پرڈائریکٹر ائرپورٹ اتھارٹی نے سرینگرائرپورٹ پر سرگرمیوں کے ریگولیشن اورآپریشن کاخاکہ پیش کیا۔اس دوران ائرپورٹ پر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے دوران مسافروں کی روانگی اورآمد کے موقعہ پربندوبست دیکھنے پرسیرحاصل بحث ومباحثہ ہوا۔صوبائی کمشنر نے اس موقعہ پر تمام انتظامات کوجن میں مساف

سینٹرل یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر

گاندربل//پروفیسر فاروق احمد شاہ شعبہ سکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز اور ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سربراہ نے پیر کو وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کا عہدہ سنبھالا۔ پروفیسر فاروق احمد شاہ نے سابق وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالا۔اس سے قبل پروفیسر فاروق شاہ متعدد تعلیمی اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں سربراہ اسٹوڈنٹس ویلفیئر ، ڈائریکٹر DIQA ، چیف پراکٹر اور سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں چیف وارڈن شامل ہیں۔ان کے پاس تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تدریس اور تحقیق کا تجربہ ہے۔ پروفیسر شاہ کے اکائونٹنگ ، فائنانس اور تنظیمی امور پر تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی شہرت کے جریدوں میں شائع ہوئے ہیں۔انہوں نے آٹھ کتابیں اور 50 کے قریب تحقیقی مقالے بھی تصنیف کئے ہیں۔ پروفیسر شاہ نے ہندوستان اور بیرون ملک متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں حصہ ل

ہلاکتوں کا مقصدکشمیرکوبدنام کرنا:ناصر وانی

سرینگر// نیشنل کانفرنس  کے صوبہ کشمیر کے صدرناصراسلم وانی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں کشمیرکے تینوں خطوں کی یکساں ترقی ،تہذیب و تمدن کی رکھوالی اور بھائی چارے کی علمبردار جماعت رہی ہے اور ہماری جماعت آج بھی اپنے سنہری اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے۔ایک بیان کے مطابق ناصر اسلم وانی نے پارٹی صدردفتر پرتنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کی ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ،اہل کشمیر اِس کی مذمت اور ملامت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں کشمیریوں کو بدنام کرنے کیلئے کی جارہی ہے لیکن دشمن کبھی بھی اپنے ان مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نئے لوگوں خصوصاً پڑھے لکھے نوجوانوں کے آنے سے جماعت کو ایک نئی جہت ملتی ہے اور مجھے اُمید ہے کہ آپ سب نیشنل کا

۔23اور 24کے درمیان پھر بارشوں کا امکان

سرینگر//جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد سوموار بعد دوپہر محخمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسم میں بہتری آئی اور مطلع صاف ہوا ۔ محکمہ موسمیات نے 22اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  23 اور24اکتوبر کو وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں معمولی برف باری ہو سکتی ہے ۔ سنیچر رات دیرگئے سرینگر سمیت پورے کشمیراورجموں سمیت اس صوبے کے بیشترعلاقوںمیں گرج چمک کیساتھ بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ،جو مطلع ابروآلودرہنے کے بیچ وقفے وقفے سے سوموارکی صبح تک جاری رہا ،جبکہ اس دوران میدانی یانچلے علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوتی رہیں۔گلمرگ وزوجیلا ، سادھنا ٹاپ ، پھرکیاں ٹاپ ، زیڈ گلی، رازدان ٹاپ سمیت کئی اونچے مقامات پر برف باری ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں گزشتہ 24گھنٹوں

جموں کشمیرمیں میرے دورمیں سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا؛ستیہ پال ملک

 سری نگر//سابق ریاستجموںوکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ اْن کے دورِ اقتدار میں سرینگر میں 50 سے 100 کلومیٹر کے دائرے  میں کوئی بھی جنگجوداخل ہونے کی ہمیت نہیں کرتا تھا جبکہ پتھر بازی اور دیگر قسم کے واقعات بھی ختم ہوئے تھے ۔انہوں نے کشمیر میںغیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ اب غریب لوگوں کو مارا جارہا ہے  ۔ کے این ایس  کے مطابق اپنے متضاد بیانوں کی وجہ سے میڈیا میں چھائے رہنے والے جموںو کشمیر کے سابق اور میگھالیہ کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک نے پیر کے روز بتایا جب میں کہ جب میںجموںوکشمیر کا گورنر تھا تو میرے دور میں کوئی بھی جنگجو سرینگر کے 50سے 100کلومیٹر کے دائرے میں میں داخل نہیں ہوتا تھا اور نا ہی نئی جنگجوبھرتی ہوتی تھی نا ہی پتھر بازی ہوتی تھی سب کچھ ہم نے کنٹرول میں رکھا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جنگجو اب سرینگر میں غریب

بے قصورافراد کیخلاف تشدد قابل مذمت

سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے  مرکزی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیرکی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس،اپنی پارٹی ،کانگریس،کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ اوردوسری کئی جماعتوں کے ساتھ صلاح مشورہ کرکے مذاکرات کاراستہ کھولیں تاکہ کشمیر کی سیاسی گھٹن ختم ہوجائے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا،’’بے قصور اور غیر مسلح افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی خاص طور تشدد قابل مذمت ہے۔ کشمیری سماج کی روایات میں کسی قسم کا تشدد جائز نہیں ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ میں 10 اکتوبرکومقتول مس سُپندر کور کے گھر کے افراد کو ڈھارس بندھانے اور اُن کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرنے کیلئے اُن کی رہائش گاہ واقع آلوچی باغ سرینگر گیا۔ اس سے قبل میں مکھن لال بندرو کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کیلئے بھی گیا تھا۔ واپسی پرمیڈیا سے وابستہ کئی نمائندوں نے

اکثریتی طبقہ اقلیتوں میں احساس تحفظ پیداکرے:عثمان مجید

سرینگر//سابق وزیر اور اپنی پارٹی نائب صدر عثمان مجید نے وادی کشمیر میںجنگجوؤں کے ہاتھوں غیر مقامی شہریوں کی بہیمانہ ہلاکتوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اُسے انتہائی افسوس ناک قرار دیا اورکہا کہ ہر انسان کو اِس پر ماتم کدہ ہونا چاہئے۔ وادی کے مختلف علاقوں میں جنگجوؤں کی طرف سے غیر مقامی مزدوروں کو ہلاک کرنے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام کسی بھی معصوم کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔عثمان مجید نے کہاکہ ان اقعات نے 1990کی یاد یں تازہ کر دی ہیں۔ حالیہ ’ٹارگٹ کلنگ‘نے اقلیتی طبقہ کو خوفزدہ کر دیا ہے اور بہت سارے یہاں سے گھروں کی طرف جارہے ہیں۔ اپنی پارٹی نائب صدر عثمان مجید نے کہاکہ وادی کشمیر میں اقلیتوں اور غیر مقامی افراد کے تحفظ کا ذمہ یہاں کے مسلمانوں پر ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ صورتحال خراب ہے مگر اِس میں بہتری آئے گی۔ البتہ مسلم اکثریت کو غیر مقامی افرا

مزید خبریں

CBSEامتحانات ۔10ویں اور 12ویں کیلئے 30نومبر اور یکم دسمبر سے نئی دہلی//سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اہتمام سے دسویں جماعت کے امتحان 30 نومبر اور 12ویں  جماعت کے امتحان یکم دسمبر سے شروع ہوں گے۔امتحانات کنٹرولر سانیم بھاردواج کے مطابق اعلان شدہ تاریخیںاہم مضامین کیلئے ہیں جبکہ دیگر مضامین کیلئے امتحان کی تاریخیں اسکولوں کو الگ سے بھیجی جائیں گی۔دیگرمضامین کیلئے دسویں جماعت کیلئے17نومبرجبکہ12ویں جماعت کیلئے16نومبر سے بالترتیب شروع ہوں گے۔     رجنی پاٹل،میراورقرہ راہل گاندھی سے ملے جموں کشمیر کی حفاظتی صورتحال پر اظہار تشویش    سرینگر//کل ہند کانگریس کے جموں کشمیرامور کے انچارج اوررکن پارلیمان رجنی پاٹل اور پردیش کانگریس صدرغلا م احمد میرنے پیر کوکانگریس ورکنگ کمیٹی ممبر طارق حمیدقرہ کے ہمراہ نئی دہلی میں راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات