تازہ ترین

حد متارکہ پر فوجی کی خود کشی | 4روز میں دوسرا واقعہ

کپوارہ//دو روز کے وقفے کے بعد کپوارہ کے حد متارکہ پر ایک اور فوجی اہلکار نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ مژھل سیکٹر میں اگلی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار پی ہریش کمار نے ہفتہ کی بعد دوپہر دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے کود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور زخمی ہوا ۔ خون میں لت پت فوجی اہلکار کو فوری طور سرینگر میں واقع 92بیس فوجی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا تاہم وہ اپنے زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔اس سے قبل ضلع کے نیاری کرالہ پورہ میں ملٹری انجینئرنگ سروس میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے اپنے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ 4روز میںیہ دوسرا واقعہ ہے ۔  

کولگام اور شوپیان اضلاع وائرس سے آزاد | کوروناسے82متاثر، کوئی فوتیدگی نہیں

سرینگر //جموں و کشمیر کا کولگام اور شوپیان ضلع کورونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے کیونکہ دونوں اضلاع میں وائرس کا کوئی بھی معاملہ سرگرم نہیں ہے ۔ کولگام اور شوپیان میں پچھلے 12دنوں سے کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے  41ہزار 702ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10مسافروں سمیت مزید 82افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران مسلسل 11ویں دن بھی جموں و کشمیر میں کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد 4426بنی ہوئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 82افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں  جموں میں 15جبکہ کشمیر میں 67متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 67متاثرین میں 7بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ 60افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 67افراد میں سرینگر

غیرمقامیوں کی ہلاکتیں | باعث شرم:الطاف بخاری،غیر انسانی اور وحشیانہ فعل :سنیل شرما

سرینگر// عید گاہ سرینگرمیں ایک غیرریاستی خوانچہ فروش اور لترپلوامہ میں غیرریاستی ترکھان کی ہلاکتوں کی سیاسی جماعتوں نے شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان میں ملوث لوگوں کو فوری طور گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنی پارٹی کے صدرالطاف بخاری نے عید گاہ سرینگرمیں ایک غیرمقامی خوانچہ فروش اروندکماراورلترپلوامہ میںصضیراحمد ترکھان کونشانہ بناکر ہلاک کرنے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں الطاف بخاری نے کہااس طرح کی بزدلانہ حرکت کامقصدوادی میں امن کودرہم برہم کرنا ہے تاکہ یہاں غیرمقامیوں میں خوف ہراس اورڈرکاماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ان نئے واقعات سے پہلے سے ہی خوفزدہ لوگوں میں مزیدڈرپیداہوگاخاص طور سے غیرمقامیوں میں جویہاں باعزت روزگار کمانے کیلئے آئے ہیں۔اس طرح بیہمانہ طور قتل کرنے کاکوئی جوازنہیں ہے اورہمارے سرشرم سے جھک جانے چاہیں ۔الطاف بخاری نے م

ہلال احمدراتھر پیپلز کانفرنس میں شامل ؔ | آج پی سی کا وقت ہے،کبھی ہم بھی اکیلے تھے :سجاد لون

سرینگر // نیشنل کانفر نس سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے صاحبزادے ہلال احمد راتھر نے ہفتہ کے روزجموں وکشمیر پیپلز کانفرنس میں  شمولیت اختیار کی ۔اس موقعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ ان کی پارٹی ہلال راتھر کاکھلے دل سے خیرمقدم کرتی ہے۔ لون نے کہا کہ پندرہ برس قبل ہلال صاحب کو پارٹی میں شامل ہونے کو کہا تھا اور ان کا جواب تھا کہ موقعہ ملا تو ایک دن ضرور آپ کے ساتھ ملوں گا تو وہ دن آج آگیاہلال ایک چھوٹے بھائی کی طرح ہے میں اسے کئی دہائیوں سے جانتا ہوں۔ سجاد لون نے کہا کہ الیکشن کب ہوں ،ہم اس وقت لڑیں گے لیکن آج پارٹیوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں جو سرکار ہے وہ جموں و کشمیر کے سیاسی مفادات کے لئے ضرر رساں ہے، ہم ان کے لئے اپنی جماعتوں کو برباد نہیں کر سکتے ۔موصوف نے کہا کہ ہم وہ پارٹی ہے جس نے صرف جیل دیکھے ہیں ہم

بانڈی پورہ میں خاتون لقمۂ اجل | ٹریکٹر کی زد میںآنے کا شاخسانہ

بانڈی پورہ//گرورہ بانڈی پورہ میں ایک خاتون ٹریکٹر کی زد میں آکرہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 32برس کی خاتون شکیلہ بیگم زوجہ امتیاز احمد میر سنیچر کی شام کو تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئی ، اگرچہ اُسے زخمی حالت میں ضلع ہسپتال پہنچایا گیا لیکن  ڈاکٹروں کے اُس کو بچانے کی کوششوں کے باوجودوہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ پولیس نے کیس درج کر کے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کووارثین کے حوالے کیا۔   

نیلہ گراٹھ سونہ مرگ میں گاڑی لڑھک گئی | حادثہ میں3زخمی ،2سکمز منتقل

کنگن//دراس سے سونہ مرگ آرہی ایک کار رات کے دوران ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکر نیلہ گراٹھ کے مقام پرڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر100فٹ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں دوشدیدزخمیوں کو سکمزصورہ منتقل کیاگیا ہے۔دراس سے سونہ مرگ آرہی ایک Swift کار زیرچیسزنمبر01AS 1366 CHنیلہ گراٹھ سونہ مرگ کے قریب ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں تین افراد جن کی شناخت سٹینزن گیالٹون،سٹینزن ریچن قائصراورٹائمورساکن فنٹسونگ لیہہ کے طور ہوئی،زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سونہ مرگ پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اورزخمیوں کو کھائی سے اوپر لایااورپرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعددوزخمیوں کومزید علاج کیلئے سکمزصورہ منتقل کیاگیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ رات کے دوران پیش آیاجس کی وجہ سے زخمیوں کا کافی خون ضائ

سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سبکدوش | فیکلٹی اور غیرتدریسی عملہ نے الوداع کہا

گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میراپنے عہدے کی تکمیل کے بعد سبکدو ش ہوگئے اور انہیں یونیورسٹی کے عملہ نے محبت کے ساتھ الوداع کیا۔اس موقعہ پرفیکلٹی ممبران اورانتظامی عملہ نے پروفیسر معراج الدین میر کو دیانتداراور شہرت کی حامل شخصت قراردیا۔سینٹرل یونیورسٹی کاوائس چانسلر مقررہونے کے بعد پروفیسر معراج الدین میر نے تمام محاذوں پریونیورسٹی کی مجموعی ترقی کیلئے انتھک محنت کی۔انہوں نے اس بات کا یقینی بنایا کہ یونیورسٹی سرینگر میں کرائے کی رہائش گاہوں سے گاندربل منتقل ہوجائے۔فیکلٹی ممبران نے معیاری تدریسی اورغیرتدریسی عملہ کی بھرتی میں ان کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔  رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے پروفیسر معراج الدین میر کو ایک عظیم اور لگن کے ساتھ اعلی ترین دیانت کا آدمی قرار دیا۔ پروفیسر زرگر نے کہا،’’پروفیسر مہراج الدین میر کی کمان میں یونی

گاندربل میں غیر قانونی کان کنی | 4ڈرائیور گرفتار،4 ٹپر ضبط

گاندربل//اندربل میں پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ٹپر ضبط کرکے4  ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت، مٹی ، بجری اور بولڈر نکال رہے افراد کو موقع پرہی گرفتارکرلیا۔ گرفتار کئے گئے ڈرائیوروں کی شناخت اشفاق احمد میر ساکنہ گلاب باغ، نظیر احمد ڈار ساکنہ کوندہ بل ، مظفر احمد ڈار ساکنہ گنگرہامہ اور فیاض احمد شاہ ساکنہ چیک ینگورہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے 4ٹپرزیرنمبراتJK01C/6626،  JK19/1821،  JK01M/7361 اور JK01F/4094کو ضبط کرکے ایف آئی آر زیر نمبر61/2021درج کرلیاہے۔   

مزید خبریں

 مشیر فاروق خان کا دورہ ٔقاضی گنڈ | منظورشدہ کاموں کومقررہ وقت میںپورا کرنے کی ہدایت  اننت ناگ//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے قاضی گنڈ کا دورہ کیا ۔ مشیر کے ہمراہ ڈائریکٹر زراعت کشمیر اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر بھی تھے ۔ مشیر نے پی آر آئی ممبران ، میونسپل کمیٹی قاضی گنڈ کے کونسلرز ، مقامی تاجر ، اوقاف ایسوسی ایشنز اور قاضی گنڈ کے شہریوں کے کئی وفود سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وفود کے تمام مطالبات اور شکایات کو غور سے سُنا ۔ وفود نے ترقیاتی امور سے متعلق مختلف مطالبات پیش کئے جن میں پی ایم اے وائی اہداف میں اضافہ ، 14 ویں فائنانس کمیشن گرانٹس کے تحت کاموں کی تکمیل ، ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان ، ایف آر اے 2006 کے تحت حقیقی مستحقین کے فوائد کو یقینی بنانے کیلئے ایس ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ، پنچائتوں اور قصبے میں کھیل کے میدانوں کی ترقی ، قاضی گنڈ ٹاؤن اور نیشنل ہائی وے میں اسٹری