دلباغ سنگھ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

سرینگر//پولیس سربراہ  دلباغ سنگھ نے یہاں پولیس حکام کی ایک میٹنگ میں وادی میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے حفاظتی صورتحال  اور جنگجوئوں کی کارروائیوںکامقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی اقدامات پرزوردیا ۔ انہوں نے حکام پر زوردیا کہ وہ مرکزی مسلح دستوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھ کر وادی میں امن وقانون کی صورتحال کوبرقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پروردہ عناصرباربار وادی میں امن کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو سختی کے ساتھ کچلاجائے گا۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے موثررول کی ضرورت کواُجاگر کرتے ہوئے حکام سے تلقین کی کہ وہ جدید آلات کا بھر پور استعمال کرکے مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر نظررکھیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ امن قانون کی صورتحال میں بہتری سے امن دشمن عناصر کی نیندیں اُڑ گئیںہے اور لازمی ہے

امام باڑہ بڈگام میں دو ماہی نوحہ خوانی کا پروگرام اختتام پذیر

 سرینگر//مرکزی امام باڑہ بڈگام میں عشرہ محرم سے جاری دو ماہی نوحہ خوانی کا پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔اختتامی تقریب پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن مہمان خصوصی تھے ۔نوحہ خوانی کے اس پروگرام میں وادی کے مختلف علاقہ جات سے وابستہ دائرات حسینی  نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے عزاداری میں نوحہ خوانی کی اہمیت اور ناگزیریت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں نوحہ خوانی کے بغیر رسم عزاداری کی کوئی پہچان نہیں انہوں نے کہا کہ معیاری نوحہ خوانی تبلیغ دین کی ضرورتوں کے عین مطابق ہے اورامتیازی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے افغانستان کے شہر قندھار میں شیعہ برادری کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہلاکت خیز بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔  

ٹیگور ہال میں مزاحیہ ڈرامہ سے حاضرین محظوظ

سرینگر// ٹیگور ہال سرینگر میں ینگ ڈرامہ ٹسٹ سوسائٹی کی جانب سے ایک مزاحیہ ڈرامہ پیش کیا گیا جومرکزی وزارت ثقافت کے اشتراک سے پیش کیا گیا۔ ڈرامہ کو شیخ محمد حنیف نے تحریر کیا اور ہدایت کار بھی تھے ۔ناظرین کی اچھی خاصی تعداد نے ڈرامے کو دیکھا اور  محظوظ ہوئے۔ اگرچہ ڈرامہ مزاحیہ نوعیت کا تھا مگر اصل میں اس ڈرامے کے اندر ایک اہم سماجی مسلے کو ابھارا گیا تھا۔ آخر میں ینگ ڈرامہ ٹسٹ سوسائٹی کے صدر مشتاق بقال نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ینگ ڈرامہ ٹسٹ سوسائٹی آئندہ بھی تھیٹر اور کشمیری زبان کے فروغ کے لئے کام کرتی رہیں گی۔ انہوں نے مرکزی وزارت ثقافت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ڈرامے کو پیش کرنے میں معاونت کی۔تقریب کے آغاز میں حال ہی میں تھیٹر سے وابستہ ڈاکٹر عزیز حاجنی اور فاروق آفاق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا اور انکے فرزندوں اظہر حاجنی اور عمیق آفاق

سرینگر کیپیکس بجٹ : 425منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا

سرینگر //ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے جمعہ کو ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جو سال 2021-22کے کیپکس بجٹ کے تحت شروع کی گئی ہے۔میٹنگ میں سال 2021-22کے درمیان ضلع سرینگر کے مختلف منصوبہ پر غور و خوض کیا گیا اور منظورشدہ پروجیکٹوں کی موجودہ صورت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے جائزہ میٹنگ میں ضلع میں ہر شعبہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ کا جائزہ لیا اور 100فیصد ٹینڈرنگ اورمنظور شدہ پروجیکٹوں پر کام کرنے کی ضرورت دی۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ منظورہ شدہ پروجیکٹوں کی ٹیندرنگ اور کام کے تقسیم کا سلسلہ 2دنوں کے اندر اندر مکمل کرے تاکہ ضلع میں تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ آپسی تعاون کو برقرار رکھیں تاکہ منصوبوں کو مق

ٹنگمرگ میں ٹریکٹراُلٹنے سے نوعمرلڑکا لقمۂ اجل

 ٹنگمرگ //ٹنگمرگ میں ٹریکٹراُلٹ جانے سے ایک کم عمر لڑکا لقمہ اجل بن گیا۔دورافتادہ نملناڈ ٹنگمرگ میں جمعہ شام دیرگئے اُس وقت کہرام مچ گیاجب حجام محلے میں ایک لوڈ کیریئراُلٹ گیاجس کی وجہ سے ٹریکٹر میں سوارسہیل احمد راتھر ولد ماسٹرمحمد سلطان راتھر شدیدزخمی ہوگیا، اگرچہ اُسے فوری طور اسپتال لیجایا گیالیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔جونہی اُس کی لاش گھر پہنچائی گئی تووہ بستی میں صف ماتم بچھ گیا۔فوری طور معلوم نہیں ہوسکاکہ ٹریکٹر کیسے الٹ گیا۔  

۔18سال سے زائد کی عمر کے لوگ

 سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے یو ٹی میں ویکسینیشن کی پہلی خوراک کی 100 فیصد کوریج کے ساتھ ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کوویڈ ٹاسک فورس اور ڈی سی ، ایس پیز کے ساتھ کوویڈ کنٹینمنٹ اقدامات اور ویکسینیشن کوریج کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ وار اجلاسوں کی صدارت کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنرز کو لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایت کی کہ وہ کوویڈ ویکسین کی دوسری خوراک کو ترجیح دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی سی ، ایس پیز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں کوویڈ پروٹوکول کے مضبوط نفاذ اور کوویڈ ایس او پیز پر عمل کرنے پر مزید متاثر کیا۔میٹنگ کے دوران ڈی سیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اضلاع میں ڈینگی سے بچا ئوکے لیے پیشگی اقدامات کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ڈی سیز کو عوامی اہمیت کے متعدد امور پر ہدایات بھی دیں ، بش

صدر جمہوریہ کووند کی دراس میں کرگل جنگ یادگار پر حاضری

سرینگر// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعہ کو لداخ کے دراس علاقہ میں کرگل وار میموریل پر حاضری دے کر کرگل جنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر جمہوریہ ہند کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا،’’صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کرگل وار میموریل دراس کا دورہ کر کے ملک کی حفاظت کرنے کے دوران عظیم شہادتیں پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے‘‘۔قبل ازیں صدر جمہوریہ نے ضلع اودھم پور میں واقع بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹرز پر سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے وہاں فوجی افسروں و اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں دسہرے کے تہوار کی مبارک باد پیش کی۔یہ جانکاری بھی صدر جمہوریہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹس میں فراہم کی گئی۔ٹویٹ میں کہا

ڈینگو بخار کی روکتھام کیلئے اقدامات کاجائزہ

سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر میں ڈینگو کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں طبی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم کے ساتھ متعلقہ افسران اور طبی پیشہ ور افراد نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ جموں میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی بناپر جمعہ کوپانی کو صاف کرنے ، ویکٹر مچھروں کی افزائش ، ڈینگو انفیکشن کا جلد پتہ لگانا اور مناسب طبی دیکھ بھال کی دستیابی کیلئے ایک سرشار مہم شروع کی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے میٹنگ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر پورے علاقے میں تھرمل فوگنگ کرنے اور تالابوں میں لاروا مچھلیوں کے تعارف کے علاوہ ڈینگو انفیکشن کی جلد تشخیص کیلئے مفت ٹیسٹ کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر مہتا نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ احتیاطی مشورے /الرٹ جاری کر

جموں کشمیرمیں بیروزگاری اورمہنگائی میں اضافہ

 سرینگر //سی پی آئی(ایم)کے رہنما یوسف تاریگامی نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح 21.6 فیصد اور افراط زر کی شرح 7.39 فیصد انتہائی پریشان کن ہے اوریہ بی جے پی حکومت کے ’ترقی‘کے بلند و بانگ دعوں کی نفی کرتے ہیں۔ خطے میں 2019 کے بعد وزارت شماریات اور پروگرام اور سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی(سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں بیروزگاری کی شرح 21.6 فیصد ہے جو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح ، سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای)کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7.39 فیصد کی افراط زر کی شرح نے خطے کو ہندوستان میں رہنے کے لیے مہنگا ترین مقام بنا دیا ہے۔  اپنے ایک بیان میں تاریگامی نے کہا جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی سطح کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جون 202

الحاق کے وقت دی گئی آئینی ضمانتیں

سرینگر//جموں کشمیرمیں بیگانگی اوربداعتمادی کی فضا متواترمرکزی حکومتوں کی طرف سے یہاں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کاایفا نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔اس بات کااظہار کرتے ہوئے پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے مرکزی حکومت پرزوردیا کہ وہ جموں کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق کے موقعہ پر دی گئی آئینی ضمانتوں کوخلوص اورایمانداری کے ساتھ پورا کریں تاکہ سابق ریاست جموں کشمیرمیں سیاسی وسماجی غیر یقینی کاخاتمہ ہوسکے ۔ایک بیان میں انہوں نے جموں کشمیرمیں عوامی حکومتوں کے قیام پرزوردیتے ہوئے کہا اس سے لوگوں کی سماجی، سیاسی اور ترقیاتی  امنگوں کو پوراکیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزکو بامعنی اعتمادسازی کے اقدام کرنے ہوں گے تاکہ باہمی بھروسے اوراعتماد کے ماحول کو جموں کشمیرمیں پیداکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ متواتر مرکزی اورریاستی حکومتیں گزشتہ 70سال سے جموں کشمیر کو آئین ہندمیں دی گئی ضمان

بڈگام میں رِنگ روڈ کی تعمیر کیلئے حاصل کی گئی اراضی کامعاوضہ

 سرینگر//نیشنل کانفرنس نے ضلع بڈگام کے گڈستھو میں رنگ روڑ کی تعمیر کیلئے حاصل کی گئیں زمینوں کی قیمتیں کم کرنے پر نیشنل ہائے وے اتھارٹی کے حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ 4سال قبل زمین مالکان سے 17لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے زمینیں خریدی گئیں تھی لیکن آج ان مالکان کو مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں صرف 14لاکھ روپے فی کنال دیئے جائیں گے۔ پارٹی کے معاون صوبائی ترجمان مدثر شاہمیری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رنگ روڑ کی تعمیر کیلئے جتنے زمینداروں سے اراضی حاصل کی گئی تھی اُن میں سے 60فیصد افراد کو 2017 میں ہی 17لاکھ روپے کے حساب سے رقومات دیئے گئے اور جن لوگوں کو ابھی تک پیسے نہیں ملے ہیں انہیں 4سال گذر جانے کے بعد مطلع کیا جارہا ہے کہ انہیں صرف14لاکھ روپے کے حساب سے معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ان علاقوں میں زمینوں کی قیمتیں 50سے 60لاکھ روپے فی کنال

ہلسی دار شاہ آباد کے آتشزدگان کی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ڈورو شاہ آباد کے ہلسی دار علاقے میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ آتشزگان کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین نے آگ کی اس وارداست میں اپنا سب کچھ کھو دیا ہے اور کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔ حسنین مسعودی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاہے فائر برگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آگر پر قابو نہیں پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شانگس، کوکرناگ، کپرن جیسے علاقوں میں فائرسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کمر علاقے میں فائرسٹیشن کی عمارت تعمیر ہوئی ہے لیکن وہاں آگ بجانے کا کوئی ساز و سامان موجود نہیں ہے۔ مسعودی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایک فائر آڈٹ کرکے ایسے علاقوں میں ف

مزید خبریں

لداخ میں کووِڈ- 19کے 6نئے معاملات لیہہ//لداخ میں چھ نئے کووِڈ- 19معاملات کے سامنے آنے کے بعد یہاں کورونامتاثرین کی تعداد 20867 ہوگئی ہیں جبکہ مرکزی زیرانتظام خطے میں فعال کووِڈمریضوں کی تعداد 44ہے۔ اس با ت کااظہار حکام نے کیا ہے۔ لداخ میں کورونا وائرس سے 208 لوگ مرے ہیں جن میں 105لداخ اور58کرگل میں شامل ہیں۔لداخ میں لیہہ کے تین اور کرگل کے ایک مریض کو اسپتال سے رخصت کرکے یہاں  کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد20615 ہوگئی ہے۔نئے تمام مریض لیہہ کے ہیں اوریہاں1008نمونوں کی جانچ کی گئی جوسب منفی تھے۔حاکموں کے مطابق اس وقت  لیہہ میں42کووِڈ کے مریض ہیں جبکہ کرگل میں دوایسے مریض ہیں۔   پرائمری اورمڈل اسکولوں میںدرس وتدریس شروع کیاجائے:والدین کامطالبہ  سرینگر//جموں و کشمیر کے نجی و سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے جمعہ کولیفٹینٹ گورنران

اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور مرکزی حکومت نے خفیہ ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی ہے ، جس پر زمینی سطح پر جلد عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ’’ میں حالیہ بد قسمت ہلاکتوں کی ذمہ داری لیتا ہوں، یہ یقینی بنانے کیلئے کہ ایسے قتل دوبارہ نہ ہوں، کیونکہ بالآخر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومتوں کا کام ہوتا ہے‘‘۔نیوز 18کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے’’ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر ایک مضبوط حکمت عملی تیار کی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ امن ا مان کو ختم کرنے کیلئے اس طرح کے حادثات کو انجا دیا گیا ہے اور جو بھی لوگ مارے گئے انکی موت کا بدلہ لیا جائیگا اور جنگجویانہ سسٹم اور نظام تباہ ہوجائ

تازہ ترین