تازہ ترین

تمام اضلاع میںبلا امتیاز مجموعی ترقی میرامشن : منوج سنہا

سرینگر//جموں کشمیر کے تمام اضلاع کی بنا کسی امتیاز کے مجموعی تعمیر و ترقی میرا مشن کی بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا  ہے کہ زوجیلا کے بعد جموں کشمیر کیلئے مزید سات ٹنلیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور ان پر مقررہ وقت کے اندر کام مکمل کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ  انہوں نے کسانوں کیلئے راحت پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی والے نرخوں پرکسانوں کو  500 ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔راج بھون سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ’’میں اپنے وعدے پر کاربندہوں کہ میں بلا امتیاز جموں کشمیر کے تمام 20 اضلاع کی ترقی کو یقینی بناؤں گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع سے امتیاز نہیںہوگا اور ہر ضلع میں یکساں ترقی ہوگی ۔ 14.15 کلومیٹر لمبی زوجیلا ٹنل جس پر آج سے کام شروع ہو گیا ،کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج

’میرا قصبہ میرافخر‘پروگرام19اکتوبرسے

سرینگر //چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے 19 اور 20 اکتوبر 2020 کو منعقد کئے جانے والے دو روزہ پروگرام ’میرا قصبہ میرا فخر‘ کیلئے کی جانے والی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں مکانات و شہری ترقی اور داخلہ کے انتظامی سیکرٹریز ،جموں اور کشمیر صوبوں کے صوبائی کمشنران  ، ایس ایم سی /جے ایم سی کے کمشنران ، تمام ڈپٹی کمشنران ، متعلقہ محکموں کے سربراہان میٹنگ میں موجود تھے ۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنا کر مزید مستحکم بنانا ہے اور اس کے تحت بلدیاتی اداروں کے کام کاج کا جائیزہ بھی لیا جائے گا ۔ یہ پروگرام حال ہی میں اختتام پذیر بیک ٹو ولیج پروگرام کی طرز پر منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت مختلف دستاویز کی معین مدت کے اندر فراہمی یقینی بنائی جائے گی جن میں حقِ شہریت ، درجہ فہرست ذاتوں قبائل ، پسماندہ زمروں کے تحت ا

محبوبہ مفتی کی بجبہاڑہ میں والد کے مزار پر حاضری

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کی صبح بجبہاڑہ جاکر والد مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضر ی دی اورفاتحہ پڑھی۔محبوبہ مفتی کے ہمراہ ان کی صاحبزادی التجا مفتی کے علاوہ بعض مقامی لیڈران بھی تھے۔محبوبہ مفتی جب والد کی قبر کے سامنے فاتحہ پڑھ رہی تھیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو بھی رواں تھے۔ محبوبہ مفتی نے مزار کے باہر انتظار کر رہے نامہ نگاروں سے خیر و عافیت معلوم کرنے کے علاوہ کوئی بات نہیں کی۔نظر بند ہونے کی وجہ سے محبوبہ مفتی امسال اپنے والد کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضر نہیں ہوسکی تھیں۔مفتی محمد سعید 7 جنوری 2016 کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دلی میں انتقال کر گئے تھے۔  

سوپور میں 11ویں جماعت کے طلاب پھر سڑکوں پر

سوپور// سوپور میں 11ویں جماعت کے طلاب نے جمعرات کو اقبال مارکیٹ میں ماس پر موشن کے حق میں پھر احتجاج کیا۔11ویں جماعت کے طلاب کی اچھی خاصی تعداد دوبارہ سڑکوں پر اتر آئے اور مظاہرے کئے جس میں انہوں نے طلبا کے ساتھ انصاف کرو" کے نعرے لگائے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحرکت کئی گھنٹوں تک متاثر ہوئی۔ احتجاجی طلاب نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی ماس پرموشن کے تحت اگلی جماعت میں بغیر امتحان شامل کیا جائے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہوجائے۔ احتجاجی طلاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے اسکول بند رہے اور انٹر نیٹ کی ناقص رفتار کی وجہ سے وہ نصاب مکمل نہیں کرسکے۔اس سلسلے میں ایڈشنل ڈسرکٹ مجسٹریٹ سوپور پرویز سجاد اور ایس، ایچ او سوپور عازم خان موقع پر پہنچ گئے اور احتجاجی طلاب کو یقین دلایا کہ وہ ان کی مانگوں کو محکمہ تعلیم کے عہدیداروں تک پہنچاینگے۔  

وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی کاگرین کیمپس میں طلاب سے تبادلہ خیال

گاندربل // سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ یونیورسٹی کے گرین کیمپس میں مختلف شعبوں کے کلاس نمائندوں (سی آر) کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ جمعرات کو یہاں پروفیسر معراج الدین میرڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر ڈاکٹر معراج الدین شاہ کے ہمراہ گرین کیمپس پہنچے جہاں انہوں نے طلباء کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں کے بارے میں دریافت کیا اور جلد از جلد اس کے خاتمے کے لئے ذمہ داروں کے ساتھ اس طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرمعراج الدین نے کہا کہ یونیورسٹی نے طلباء کے حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ہمیشہ اہم اور فعال انداز اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران یونیورسٹی نے تدریسی عمل کو بری طرح متاثر نہیں ہونے دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ نے مواد یونیورسٹیوں کی ویب سائٹوں اور سوشل نیٹ و

پرائمری ہیلتھ سنٹر شیری بارہمولہ میں منشیات مخالف پروگرام

 بارہمولہ// پرائمری ہیلتھ سنٹر شیری نارواو بارہمولہ میں پولیس نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ایک منشیات مخالف پروگرام منعقد کیا جس میں محکمہ صحت و پولیس کے علاوہ کئی علماء بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹروں نے لوگوں سے منشیات استعمال کرنے والے لوگوں کی پہچان کرنے کے نسخے بتائے اورپولیس افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پولیس کے رابطے میں رہیں اور منشیات استعمال کرنے والے اوردھندہ کرنے والے لوگوں کے بارے میں موقع پر ہی جانکارہی دیں تاکہ پولیس اان لوگوں کے خلاف کارروائی کرسکے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بارہمولہ گلزار رشید نے لوگوں پر زور دیا کہ اگر اُن کی نذر میں ایسا کوئی نوجوان ہے تو اُسے رسوا کرنے کے بجائے اسے پیار سے سمجھائیں یا پھر جانکاروں سے رابطہ کریں ۔ڈاکٹر اشرف نے منشیات کی لت اور علاج ومعالجے کی سہولیات کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ اافراداس لت

اونتی پورہ میں پولیس کا عوامی دربار

سرینگر//اونتی پور ہ تھانہ میںایس ایس پی اونتی پورہ کی صدارت میں ایک عوامی دربارمنعقدہوا جس میں ایس ڈی پی او اونتی پورہ اور ایس ایچ او اونتی پورہ کے علاوہ علاقے کے تاجروں ، نمبرداروں ، چوکیداروں اور ٹرانسپوٹروں کے علاوہ کئی ذی عزت شہریوںنے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے منشیات کی بدعت ، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ ڈالنے، ٹریفک جام، چرسو کے نزدیک ڈرین کی تعمیر اور ٹرانسپوٹروں کی طرف سے  اضافی کرایہ وصول کرنا جیسے مسائل اجاگر کئے ۔ایس ایس اونتی پورہ نے تمام مسائل غور سے سننے کے بعد عوام کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے شرکا کو بتایاکہ منشیات کا دھندہ اور دیگر سماجی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پولیس کو اپنا دست تعاون پیش کریں تاکہ معاشرے کو تمام طرح کے جرائم سے پاک کیا جائے۔   

آمدن سے زیادہ اثاثے

سرینگر// جموں میونسپل کارپوریشن کے سابق کمشنر کی کروڑوں روپے کی جائیداد انسداد کورپشن ادارے’’اینٹی کورپشن بیورو‘‘ نے منسلک کرتے ہوئے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے ایک سابق بلاک منیجر کی گرفتاری عمل میں لائی۔اینٹی کورپشن بیورو نے جموں مونسپل کارپوریشن کے سابق کمشنر اور سٹیٹ فارسٹ کورپوریشن کے سابق بلاک منیجر کی کروڑوں روپے کے املاک کو منسلک کیا۔اے سی بی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات بیورو نے کی اور سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے بلاک منیجر کے معاملے میں ایک کیس زیر نمبر 03/2020 زیر دفعات13شق(ٍ1)،انسداد کورپشن ایکٹ مجریہ1988 دفعہ13کی شق2 کے تحت درج کی گئی،جبکہ دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئے کہ مذکورہ آفسر نے مبینہ طور پر ان کے معلوم ذرائع آمدنی کے برعکس کافی بڑی غیر منقولہ جائیداد کو جمع کیا۔بیورو کا کہنا ہے کہ خانقاہ معلیٰ سوپور کے رہائشی فی الوقت شمس آباد سرینگر میں

سکمز صورہ میں سہولیات کی کمی: سوز

سرینگر//پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسرسیف الدین سوز نے کہا ہے کہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں مختلف قسم کی سہولیات کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ ایک بیان میں پروفیسر سوزنے کہاکہ ’میں نے اس سلسلے میں فائناشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اٹل ڈلو سے بات کی اوراُن کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اور اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ سکمز(SKIMS) سے وابستہ ڈاکٹر صاحبان کے ساتھ ایک جامع میٹنگ لیں اور خود مشکلات کا جائزہ لے کر اُن کا ازالے کریں‘‘۔انہوںنے کہاکہ یہ کسی قدر پریشان کن بات ہے کہ وسائل کی کمی پر مریض اور اُن کے تیماردار عام طور پر عدم اطمینان اظہار کرتے رہتے ہیں، جس سے پورے نظام کی افادیت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے ۔ پروفیسر سوز نے کہاکہ ’مجھے کچھ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جب کسی مریض کو سکمز صورہ میں فوری توجہ کے لئے داخل کیا جاتا ہے ، تب اُس کے ساتھ تیمادار کو مارکیٹ سے دوائ

زیڈموڑ اور زوجیلا پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں: میاں الطاف

 سرینگر // نیشنل کانفرنس کے سینئررہنما اور سابق ایم ایل اے کنگن میاں الطاف احمد نے جمعرات کو زوجیلا ٹنل کی کافی انتظار کے بعد کام شروع کرنے کا خیرمقدم کیاہے۔پریس کے نام جاری ایک بیان میں میاں الطاف نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ خطے کے مقامی کوگوں کا ایک طویل عرصے سے مطالبہ ہے کہ موسم سرما میں ان خطوں کو آپس میں جوڑا جائے ۔انہوں نے کہا کہ زیڈ موڑ اور زوجیلا سرنگوں کی تعمیر سے معاشرتی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔میاں الطاف نے مطالبہ کیا کہ تعمیراتی کمپنیاں دونوں سرنگوں کی تعمیر میں مقامی لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کریں۔علاقہ کے مقامی افراد زیادہ تر غریب ہیں اور اپنی روزی روٹی کمانے کیلئے سیاحت کی سرگرمیوں پر انحصار کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی کمپنی اور ٹھیکیدار دونوں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ مقامی بے روزگار نوجوانوں کو ترجیح دی جائے اور جہاں ضرورت ہو ،اس منصو

عارضی ملازمین مسائل ومصائب سے دوچار

سرینگر//ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے کالجوں میں تعینات عارضی اساتذہ،نریگا عملے،این وائی سی اور دیگر سرکاری محکموں میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے مستقبل کے سلسلے میں حکومت پر حتمی فیصلہ لینے کی اپیل کی۔ایوان صحافت کشمیر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر شاہ فیاض نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کام کر رہے ڈیلی ویجر،کیجول لیبر اور دیگرزمروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کالجوں میں گزشتہ20برسوں سے اندرونی تدریسی انتظامات کے تحت عملہ کام کر رہا ہے اور سرکار کے پاس انہیں مستقل کرنے کیلئے کوئی بھی واضح پالیسی نہیں ہے ۔شاہ فیاض نے کہا کہ یہ تدریسی عملہ تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے،اور انہیں محکمہ ذہنی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہی حال این وائی سی کا بھی ہے جو2500روپے کی معمولی تنخواہوں پر کام کرتے ہیں جو کہ

مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی:ڈیلی ویجرس فورم

 سرینگر//جموں کشمیر کیجول ڈیلی ویجرس فورم نے حکومت پر61ہزارملازمین کے حقوق پر شب خون مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے21اکتوبر کو راج بھون گھیرائو کا اعلان کیا۔فورم نے متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ عنقریب ہی کام چھوڑ ہڑتال شروع کریں گے۔ فورم کا مشاورتی اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا،جس دوران ان کے مسائل کو سرد خانے کے نذر کرنے پر برہمی کا اظہارکیا گیا۔فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے کہا کہ اگر61ہزار عارضی ملازمین کے مسائل کو حل نہیں کیاگیا اور وزیر اعظم ہند کے اعلان کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو عارضی ملازمین ٹنل کے آر پار فیصلہ کن جدوجہد شروع کریں گے۔ پرے نے کہا کہ میٹنگ کے دوران اس بات کا بھی فیصلہ لیا گیا کہ عارضی ملازمین کے تسلیم شدہ معامالت کے حق میں ملازمین21اکتوبر کو میونسپل پارک سے راج بھون تک مارچ کریں گے۔ انہوںنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سرکار کو ا

محکمہ ایسٹیٹس نے خبررساں ایجنسی کے این ایس دفتر پر تالاچڑھایا

سرینگر//محکمہ ایسٹیٹ نے مگرمل باغ میں کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کے دفترکو تالا بند کیا ۔ جمعرات کی صبح11بجے محکمہ اسٹیٹ کے افسران کے این ایس دفتر میں داخل ہوئے اور یہاں موجود عملے کو فوری طور پر اپنا سامان جلدی سے سمیٹنے کے لئے کہا اور دفتر پر تالا لگادیا ۔ کے این ایس نے جب محکمہ ایسٹیٹ کے افسران کو دفتربند کرنے کے حوالے سے تحریری حکمنامہ مانگا گیا تو کوئی تحریری دستاویز فراہم نہیں کیااور کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ انہیں دفتر کو تالا بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کے این ایس انتظامیہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ دفتر کو بغیر کسی نوٹس کے تالابند کرنا قانون کے منافی ہے۔علاوہ ازیں کے این ایس انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ وہ محکمہ اسٹیٹ کے ساتھ دفتر کے تمام معاہدے کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔کے این ایس انتظامیہ نے کاکہنا ہے کہ ہمیں یہ پختہ یقین ہے کہ لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا

مزید خبرں

 درماندہ 6,11,452شہریوں کی واپسی  گھریلو پروازو ں کے ذریعہ 3,801مسافر یوٹی لوٹے  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے6,11,452شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔سرکاری اَعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف رِیاستوں اور یوٹیز سے1,40,292درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور4,71,160اَفراد کو حکومت نے155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے937مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 6,11,