تازہ ترین

زوجیلا اور زیرو پوائنٹ پر امسال کی پہلی برفباری | سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ پر بھی ہلکی برف گری

کنگن +کشتواڑ// محکمہ موسمیات کی طرف سے کی گئی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں دور دور کچھ مقامات پر رواں برس کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ برف کی ہلکی پرت بچھنے سے رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ آگئی اور سردی کا آغاز ہوگیا ہے۔سنیچر کی سہ پہر گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلے میں ہلکی برفباری ہوئی ، جو زیادہ دیر تک نہیں رہی ۔ اسی طرح مغل روڑ پر پیر گلی کے مقام پر ہلکی برفباری ہوئی۔دوران شب زوجیلا، سونہ مرگ، زیرہ پوائنٹ پر بھی سال رواں کی پہلی برفباری ہوئی۔تاہم ہلکی برفباری کی وجہ سے سرینگر لداخ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت میں کوئی خلل نہیں پڑا۔ زیرو پوائنٹ اور زوجیلا کے مقاات پر ایک انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا۔سونہ مرگ میں بھی ہلکی برفباری ہوئی لیکن ساتھ ہی بند ہوگئی۔ادھرکشتواڑ ضلع کے بالائی علاقوں سنتھن ٹاپ اورمرگن ٹاپ میں ہلکی برفباری ہوئی جس سے درج

کپوارہ کے متعدد دیہات پینے کے صاف پانی سے محروم

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں امسال خشک سالی کی وجہ سے پینے کے پانی کا سخت بحران ہے ۔ ضلع کے متعدد دیہات میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی سے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔ضلع کے اہم نالو ں میں ابھی تک پانی کی سطح اگرچہ برابر ہے لیکن جل شکتی محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی دیہات کی واٹر سپلائی سکیمیں بیکار پڑی ہیں ۔ڈھامہ رامحال کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ اُن کے گائوںمیں پینے کے پانی کی سخت قلت ہے اور واٹر سپلائی سکیم بیکار پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی خواتین کو ایک کلو میٹر دور نالہ کہمل سے پینے کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے ۔ادھر ضلع کے دیدی کوٹ ،آئورہ ،منون ،میر مقام ،ویلگام ،الاچی ذب ،ابدر ہامہ ،درگمولہ اور دیگر دیہات بھی پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کنوے بھی خشک ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کو جل شکتی محکمہ کی نو ٹس میں بھی لایا گیا اور

دہی علاقوں میں سڑک رابطوں کی ناگفتہ بہہ حالت | کانسپورہ بارہمولہ سڑک کی نظر انداز | آر اینڈ بی محکمہ گہری نیند میں

بارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ کے چک کانسپورہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جس کے نتیجے میںٹر انسپورٹروں ،مسافروں اور طلاب کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چک کانسپورہ اور سنگھ پورکے لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کو گزشتہ کئی برسوں سے نظر انداز کیا گیا اوراس کی مرمت کی خاطر کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔ ایک مقا می باشندے رمیض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چک کانسپورہ اور سنگھ پورہ کی سڑکوں کی موجودہ حالت اس قدر خستہ ہے کہ اس پر اب ٹریفک سروس جاری رہنا دشوار بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے۔مقامی آبادی کے مطابق اگر چہ ضلع میں اکثر سڑکوں پرمیکڈم بچھایاگیا تاہم اس سڑک کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیا گیا ۔انہوںنے محکمہ آر اینڈ بی پر غفل

۔ 30کلو میٹر سفر کیلئے150روپئے کرایہ وصول | ویری ناگ میں وین ڈرائیوروں کے وارے نیارے

اننت ناگ//ویری ناگ سے بانہال جانے والی وین سروس مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن چکی ہے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے رہنما خطوط کو بالائے طاق رکھ کر گاڑیوں میں پچاس کے بجائے سو فیصد سواریاں بٹھائی جاتی ہیں وہیں کرایہ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافر وں کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ویری ناگ سے بانہال تک تقریباََ30کلو میٹر کاسفر ہے ۔کووڈ19- سے قبل ویری ناگ سے بانہال تک 70روپئے کرایہ مقرر تھا ۔ایک طرف انتظامیہ کے حکمنامہ کے حکمنامہ پر کوئی عمل نہیں کیا جارہا ہے تو دوسری طرف مسافروں سے 30کلو میٹر کے اس سفر کیلئے 150روپئے کرایہ وصول کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔مسافروں نے پولیس و انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔  

بارہمولہ میں عطیہ خون کا کیمپ

سرینگر//حیدربیگ فوجی کیمپ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے اشتراک سے عطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر سید مقصود اور جی ایم سی بارہمولہ نے کیا۔ کیمپ میں عام شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عطیہ خون پیش کیا۔ خون عطیہ کرنے کے لئے کووڈ- 19پروٹوکول کو برقرار رکھنے کیلئے ابتدائی طور پر تمام عطیہ دینے والے افرادکاریپڈ ٹیسٹ کیا گیا ۔ عطیہ خون کے اس کیمپ میں 35یونٹ خون پیش کیا گیا۔  

کشتواڑاورکوکرناگ میں سڑک حادثات | خاتون سمیت 2لقمۂ اجل | رام بن میں مشکوک حالت میں ٹرک ڈرائیورمردہ پایا گیا

اننت ناگ+ کشتوار+ رام بن//ککرناگ اور کشتوار میں الگ الگ سڑک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک اوردوزخمی ہوگئے جبکہ رام بن میں ایک ڈرائیور کو ٹرک میں مشکوک حالت میں مردہ پایاگیا۔کوکر ناگ میں موٹر بائیک ،وین اور لوڈ کیریئر کے بیچ زوردار ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گوہن وائیلو کے نزدیک موٹر بائیک زیر نمبرJK03-7704،وین JK01T-7479اورنامعلوم لوڈ کیریئرکے درمیان زوردار ٹکر ہوئی،جس کے نتیجے میں سجاداحمدڈیکاولدفیاض احمد،بلال احمدڈیکاولدثناء اللہ ڈیکاساکنان ڈیسوڈکسم اور جاویداحمد ولدنذیراحمدساکنہ بدہارڈکوکر ناک شدیدزخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیاجہاں سجاداحمدڈیکا زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔لوڈ کیریئرجائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا،تاہم پولیس نے کیس درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔/سنیچر کی دوپہر سب ڈویژن چھاتر

عالمی یومِ سیاحت | سیاحتی شعبہ سے منسلک لوگوں کے چہروں پر بدستور مایوسی

سرینگر // اتوار کو پوری دنیا میں عالمی یوم سیاحت منایا گیا۔محکمہ سیاحت نے اس سلسلے میں اگرچہ کشمیر وادی میں بھی تقریبات کا اہتمام کر کے شکارا اور سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی تاہم اس دن پر اس شعبہ کے ساتھ منسلک لوگوں کے چہروں پر مایوسی برقرار تھی کیونکہ کشمیر کی اقتصادیا ت کیلئے ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جانے والا سیاحتی شعبہ گزشتہ ایک برس ٹھپ پڑا ہے اور اس صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد نان شبینہ کے محتاج ہیں ۔شہر کے مشہور جھیل ڈل کے سینکڑوں شکارے کناروں پر کھڑے ہیں ، ہاوس بورڈ بھی ویران پڑے ہیں ،ہوٹلوں پر اُلو بول رہے ہیں ،سیاحتی مقامات کی سیر کو بھی کوئی نہیں آرہا ہے ۔ٹراول ایجنٹ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ، گھوڑے والے اور ٹرانسپوٹر بھی سیاحوں کے انتظار میںہیں، لیکن ان کا یہ انتظار ختم نہیں ہو رہا ہے ۔ معلوم رہے کہ 2019میں اگست کے مہینے سے قبل ساڑھے 3لاکھ کے قریب سیاح وادی کی سیر کوآئ

گرلز ہا ئرا سکینڈری سکول ترہگام بد نظمی کا شکار | ناظم تعلیم نے پرنسپل کو عملہ سمیت آج دفتر طلب کیا

کپوارہ//ناظم تعلیم کشمیرنے ترہگام گرلز ہائراسکینڈری اسکول کے پرنسپل کو آج اپنے دفتر میں عملہ سمیت طلب کیا ہے ۔  ترہگام کا گرلز ہائراسکینڈری اسکول رواں برس کے آغاز سے ہی مبینہ بدنظمی کا شکار ہے اوراس وجہ سے ناظم تعلیم نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے پرنسپل کو عملہ سمیت اپنے دفتر طلب کیا ہے۔مذکورہ اسکول کی انتظامیہ پر مالی بے ضابطگیوں اور طالبات سے اضافی فیس وصول کرنے کاالزام ہے۔ طالبات نے الزام لگایا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے داخلہ کے دوران ان سے 450روپے اضافی فیس  وصول کیا جبکہ اسکول فیس صرف 1650 روپے تھا اوراسکول انتظامیہ نے طالبات سے 2050 روپے بطور فیس وصول کئے،جس کے بعد یہ معاملہ ناظم تعلیم کی نوٹس میں آیااورانہوں نے اس کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے اپنی تحقیقات میں اس الزام کو درست میں پایا۔بتایا جاتا ہے کہ اسکول میں اس معاملے پر رسہ کشی آج تک جاری ہے جس

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل | ہمارے بیٹے کو واپس گھر بھیج دیا جائے

سرینگر//سوشل میڈیاپر وائرل ایک ویڈیو میں ترال کے لاپتہ نوجوان کے والدین نے اُن لوگوں جن کے پاس ان کا بیٹا ہے،سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو واپس گھر بھیج دیاجائے۔کے این ایس کے مطابق سب ضلع ترال کے نئی بھُگ گائوں کاایک نوجوان وارث احمد بٹ 25اگست کو لاپتہ ہواہے۔والدین کے مطابق وہ اُس روزگھر سے جوتا لانے کی غرض سے نکلااور جب وہ شام تک واپس نہیں آیا تو پریشان والدین نے اُسے فون کیا جو بندآرہاتھا۔اس دوران لاپتہ نوجوان کے غم سے نڈھال والدین کاایک ویڈیو گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے جس میں نوجوان کے والدین اُن لوگوں جن کے پاس اُن کا بیٹا ہے ،سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو واپس گھر بھیج دیا جائے ۔38سکینڈ کے ویڈیو میں نوجوان کی والدہ اُن سے اپیل کرتی ہے کہ ہمارے گھر کے حالات خراب ہیں اورہم سبھی افراد خانہ بیمار ہیں،میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کو واپس بھیج دیاجائے ۔&

مزید خبرں

سابق وزیر جسونت سنگھ کا انتقال |  لیفٹینٹ گورنر کااظہار تعزیت  سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہنہ مشق سیاست دان اور سابق وزیر جسونت سنگھ کی وفات پر تعزیت کا اِظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سابق وزیر جسونت سنگھ کی وفات سے انہیں گہرا دُکھ ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آنجہانی نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے تن دہی اور لگن سے کام کیا  ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ بے مثال سیاست دان تھے اور وہ ملک کی خدمات کے لئے ہمیشہ رکھے جائیں گے ۔انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ دلّی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔         حکومت کلی طور سنجیدہ نوٹس لیکر ازالے کے اقدام کریں:قدفین سرینگر//عالمی یوم سیاحت کے موقعہ پرکانگریس رہنما قدفین چودھری نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیرمیں سیاحت کے شعبہ سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کا کلی ط

تازہ ترین