تازہ ترین

پرائیویٹ سکولوں کی ماہانہ فیس میں 30فیصد رعایت | احکامات عنقریب جار ی ہونگے،عدالت عالیہ حکم کے پابند:سامون

سرینگر//حکومت نے کہا ہے جموں کشمیر کے پرائیوٹ اسکولوں کی جانب سے اگر کورونا لاک ڈائون کے آغازیعنی مارچ 2020 سے  طلاب کے فیس میں30فیصد رعایت نہیں دی گئی،تو سکولوں کو اگست 2019 سے یہ رعایت دینا پڑے گی،کیونکہ پچھلے ایک سال سے اسکول بند ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے تحت ایسا کرنا لازمی ہے اور فیس میں 30 فیصد رعایت دینے کے سلسلے میں با ضابطہ طور پر احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔پرنسپل سیکریٹری ایجوکیشن و فروغ ہنر ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے مزیدکہا کہ جو نجی اسکول داخلہ فیس لیتے ہیں،ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اردو کونسل کی جانب سے آن لائن اردو مضمون نگاری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرسامون نے کہا کہ اگر کوئی نجی اسکول داخلہ فیس لیتا ہے تو والدین کو شکایت کرنی چاہیے،تاکہ ان اسکولوں ک

گاندربل اور کنگن کی متعدد سڑکیں تباہ حال | برسوں سے نہ مرمت ہوئی نہ میکڈم بچھایا گیا ،مقامی لوگ حکام سے نالاں

گاندربل //ضلع گاندربل کی متعدد رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں لیکن حکام ان سڑکوں کی تعمیر ومرمت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے جس کے نتیجے میں مکینوں کو عبور ومرور میں سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کنگن سے ملحقہ علاقہ نجون،اور اکہال کی رابطہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، مقامی لوگوں نے اگرچہ متعدد بار حکام کو سڑک کی مرمت کے حوالے سے آگاہ کیا لیکن محکمہ اس سڑک کی مرمت میں لیت لعل سے کام لے رہا ہے اور عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سالوں سے نجون اور اکہال کی رابطہ سڑک برسوں سے مرمت کی منتظر ہے کیونکہ اس سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان جہاں آجز آچکے ہیں وہیں عام شہری بھی پیدل چلنے سے کتراتے ہیں کیونکہ یہ سڑک جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے اور سڑک کے بیچوں بیچ گہرے کھڈے پیدا ہو چکے ہیں ۔لوگوں نے بتایا کہ جب معمو

بصیر خان کا کولگام دورہ | متعدد وفود ملاقی، مسائل حل کرنے کی موقعہ پر ہدایت جاری کی

کولگام// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے سنیچر کو کولگام کا دورہ کر کے وہاں جاری جن ابھیان پروگرام کے دوران عوام کے مسائل اور مانگوں کی شنوائی کی ۔ اس موقعہ پر درجنوں وفود مشیر سے ملے جن میں میوہ اگانے والوں کی کولگام کی انجمن ، ٹرانسپورٹ انجمن ، مذہبی قاعدین انجمن ، تاجر انجمن ، کولگام ورکنگ جرنلسٹ انجمن اور ڈی ایچ پورہ ، قایمو ، کنڈ ، دیوسر ، اوقاف کمیٹی ، کنڈ کولگام ، فرسل ، یاری پورہ اور دیگر علاقوں سے آئے وفود شامل تھے ۔ جنہوں نے مشیر کو انہیں درپیش مسائل اور مانگوں سے آگاہ کیا ۔ مشیر نے ان وفود کی شکایات اور مانگوں کو بغور سُنا اور کئی ایک مسائل کے فوری حل کیلئے موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ۔ اس سے قبل مشیر نے ضلع میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا ۔ جن میں زنگل پورہ میں سیلاب سے بچاؤ حفاظتی باندھ کا بھی معائینہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ ض

اپنی زمہ داریوں سے منہ نہیں موڑیں گے : الطاف بخاری | متعدد سیاسی کارکنان اور ٹریڈ یونین لیڈران اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر// اپنی زمہ داریوں سے کبھی منہ نہ موڑنے کا عہد کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے اپنے لیڈران سے کہا کہ وہ لوگوں تک جائیں اور اُن کے روز مرہ کے مسائل کو حل کرنے میں سہولت کار بنیں۔ضلع بڈگام کے اسمبلی حلقہ خانصاحب سے متعدد ممتاز سیاسی کارکنان کے علاوہ ٹریڈ یونین لیڈران نے ہفتہ کے روز اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن کا خیر مقدم پارٹی سربراہ نے کیا ، اس  موقع پر پارٹی سربراہ الطاف بخار ی نے کہا’’ہمارے نئے ساتھیوں کیلئے پارٹی کی طرف سے پہلا اور اہم پیغام یہ ہے کہ لوگوں تک جائیں اور اُن کے روز مرہ مسائل کو حل کرنے میں سہولت کار بنیں۔ ہم عوامی خدمت کے وعدہ بند ہیں اور ہم جموں وکشمیر کی عوام کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریوں سے کبھی منہ نہیں موڑیں گے‘‘۔ لال چوک سرینگر میں منعقدہ پروگرام کے دوران شوکت

’مسئلہ کشمیرنیوکلیائی فلیش پوائنٹ‘ | سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل در آمد کرے :عمران خان

سرینگر//پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ’نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ‘سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس دیرینہ تناعہ کا حل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے عین مطابق نہیں نکالا جاتا ،تب تک برصغیر میں قیام امن ناممکن ہے ۔کے این ایس، کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ور چو ئل اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 72 برسوں سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے، جوکشمیر کے عوام کی خواہشات کے برعکس اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے گزشتہ برس5 اگست کو غیر قانونی اور یک طرفہ طور پر جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی اور اضافی فوجی تعینات کر دیئے جس سے فوجیوں کی تعداد9 لاکھ ہوگئی اور80 لاکھ کشمیری محصور ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تمام کشمیری قیادت کو قی

نئی دہلی کا اسلام آباد پر جوابی حملہ | ’’70برسوں میں پاکستان کی واحدکامیابی دہشت گردی ‘‘

سرینگر//اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر نئی اہلی نے اسلام آباد پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی 70 برسوںکی واحد کامیابی صرف اور صرف دہشت گردی ہے۔کے این ایس، کے مطابق بھارت نے جمعہ کو پاکستانی وزیر اعظم عمر ان خان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں و کشمیر کا معاملہ اٹھانے پرجوابی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ایک بار پھر جھوٹ کا اعادہ کیا اور ہندوستان پر ذاتی حملے کیے۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے، سفیر ٹی ایس ترومورتی نے کہا کہ70  برسوں میں دہشت گردی پاکستان کا واحد فخر ہے۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے، سفیر ٹی ایس ترومورتی نے ٹویٹ کیا،’’پاکستان کے وزیر اعظم کا بیان ایک اور سفارتی زوال ہے۔ ایک اور جھوٹ کا پلندہ، ذاتی حملہ، پاکستان کے اقلیتوں پر مظالم اور سرحد پار سے ہونے وا

سوپور کے دو نوجوان 25ستمبر سے لاپتہ

سوپور//سوپور کے دونوجوان 25ستمبر سے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔پولیس بیان کے مطابق نائیکوپورہ سوپور کے دوشہریوں نے پولیس تھانہ سوپور میں اطلاع دی کہ ان کے بیٹے 20برس کاساحل احمد ملہ ولدشبیراحمد ملہ تعلیم12ویں جماعت  اورتوحیداحمد بٹ عرف عاقب ولدمحمداشرف بٹ 25ستمبررات نوبجے گھر سے لاپتہ ہوگئے ۔اس سلسلے میں کیس درج کرکے عام لوگوں سے ان لڑکوں کو بازیاب کرانے میں تعاون طلب کیا گیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق اس حوالے سے فون نمبرات 596773010, 9596773024, 9596773025 ، ،7006707586. پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 23ستمبر کوبھی واڈورہ سوپور کے دونوجوان لاپتہ ہوگئے ۔ان نوجوانوں کے گھر والوں نے سوشل میڈیا پراپنے بچوں کو گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔   

کشمیر میں خوشبودار باسمتی چاولوں کی کاشت | بانڈی پورہ میں پہلی فصل کی کٹائی، سائنسدانوں کو مبارکباد

بانڈی پورہ//کرشی وگیان کیندر بانڈی پورہ نے سنیچر کو باسمتی (خوشبودار چاول) اورایس آر- 4کی پہلی فصل کی کٹائی کی۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرظہوراحمد میرمہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پرانہوں نے کرشی وگیان کیندر کے پتوشاہی میں دوسوکانل اراضی پرچاول کی نئی اقسام کی کامیاب پیداوار کیلئے سائنس دانوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ان اقسام کی بوائی سے پیداوار میں اضافہ ہوگاجس کے نتیجے میں ضلع کے کسانوں کی آمدن بڑھ جائے گی۔انہوں نے اراضی کوبہتر طور استعمال کرنے پر کرشی وگیان کیندرکی سراہنا کی۔انہوں نے متعلقین پرزوردیا کہ وہ کسانوں کو جدید تیکنالوجی سے آگاہ کرنے کیلئے بیداری پروگراموں کا انعقاد کریں ۔ ظہوراحمد میرنے کہا کہ کرشی وگیان کیندرہمیشہ کسانوں کی مدد کی کوشش کرتا ہے تاکہ ان کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ اس موقعہ پر پیرزادہ شفاعت حسین دیوانی نے شرکاء کو بتا

تازہ ترین