تازہ ترین

۔1089 سرپنچ اور 12168 پنچ نشستوں کیلئے چنائو کو منظوری

سرینگر//انتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی ،  جس نے دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے پیش کی گئی خالی سرپنچوں و پنچ حلقوں کیلئے انتخابات کے انعقاد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کو منظور ی دی ۔ اس ضمن میںمفصل شیڈول کو انتخابی حکام حتمی شکل دیں گے ۔ ان خالی پڑی آئینی اسامیوں کو پُر کرکے لوکل سیلف گورنمنٹ کی تیسری سطح پر بنیادی سطح پر منصوبہ بندی اور اختیارات کا تفویض یقینی بنے گا ۔ اس سے غیر فعال پنچائتیں متحرک ہو جائیں گی ۔ اس سے قبل پنچائتوں کیلئے 2018 میں انتخابات منعقد کئے گئے تھے جن میں سے 13257 نشستیں  استعفیٰ دینے کے سبب خالی پڑی ہیں ۔ ان خالی پڑی نشستوں میں سے 1089 سرپنچ جبکہ 12168 پنچوں کی نشستیں ہیں ۔انتظامی کونسل نے 1997 سُپر نیومرری اسامیوں کی ری ایلو کیشن کو منظوری دی ۔ ان اسامیوں پر درج کشمیری مائیگرنٹوں اور غیر مائیگرنٹ کشمیری پنڈتوں کو

بلاک دیوس دوم تقاریب کا انعقاد | عوامی مسائل کا حل حکومت کی ترجیح | چاڈورہ میں تقریب سے شرما کا خطاب

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے بلاک دیوس کے سلسلے میں چاڈورہ اور چرار ِشریف کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام ، ایس پی بڈگام ، ایس ڈی ایم چاڈورہ اور دیگر ضلعی سیکٹورل اَفسران تھے۔ چاڈورہ اور چرارِ شریف کے ایک روزہ طویل دورے کے دوران مشیر سے درجنوں عوامی وفود ملے ۔ اَپنے افتتاحی خطاب میں مشیر نے چاڈور ہ بوائزہائیر سکینڈری سکول میں منعقدہ بلاک دیوس میں عوام کی بھاری شرکت پر اپنے اطمینان اظہار کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی معاشی و معاشرتی حالت زندگی بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو بلاک دیوس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے سراہا ۔اس موقعہ پرتمام محکموں نے اَپنے سٹال قائم کئے تھے۔ مشیر نے بلاک دیوس کے دوران متعدد وفود اور افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل و مانگوں کی شنوائی کی۔ انہوں نے موقعہ پر ہی حق شہریت، آمدن ، ایس ایم اے ایس ، لاڈلی بیٹی

ڈولی پورہ رامحال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقہ میں ریچھ کے حملہ میں ایک معمر شہری شدید زخمی ہوا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بدھ کوڈولی پورہ  میں ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے ایک شہری ولی محمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ پر اس وقت حملہ کر کے زخمی کیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کام کر رہا تھا ۔ولی محمد نے شورمچایا جس کے بعد مقامی لوگو ں نے ڈنڈو ں اور کلہا ڑیو ں سے ریچھ کا تعاقب کیا ۔مقامی لوگو ں نے خون میں لت پت  شہری کو اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا جہاں ڈاکٹرو ں نے انہیں تشویش ناک حالت میں سرینگر منتقل کیا ۔  

سپدن خمینی چوک سڑک سے میکڈم اکھڑگیا | لوگوں کا محکمہ پر ناقص مواد بچھانے کا الزام

سرینگر//ضلع بڈگام میں محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے حالیہ ایام میں سڑکوں پر جو میکڈم بچھایا گیا تھا وہ اُکھڑ گیا ہے اور سڑکوں پر ایک بار پھر کھڈ بن چکے ہیں ۔سپدن بڈگام سے خمینی چوک تک حالیہ ایام میں میکڈم ڈالا گیا جوچند روز کے بعد ہی اُکھڑ گیا جس پر مقامی لوگوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناقص میٹریل استعمال کرنے کی وجہ سے سڑک پھر تباہ ہوگئی ہے ۔مقامی لوگوںنے کہا کہ اس طرح سے غیر ذمہ داری سے کام کرنے سے سرکاری پیسہ ضائع ہوجاتا ہے۔ لوگوںنے اس سلسلے میں محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں ۔ سی این آئی   

ریزن گنڈ میں جنگلات کی عمارت خستہ حال

کنگن//کنگن کے ریزن گنڈ میں محکمہ جنگلات کی عمارت استعمال میں نہ لانے کی وجہ سے خستہ ہوچکی ہے۔یہ عمارت 13برس قبل لاکھوں روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی لیکن تب سے لیکر آج تک اسے استعمال میں نہیں لایاگیا ۔ اِس عمارت کیلئے جس شہری نے اراضی وقف کی تھی ،وہ بھی محکمہ جنگلات سے نالاں ہے۔ بشیر احمدنامی اس شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 2006 میں محکمہ جنگلات نے اس عمارت کی تعمیرکیلئے مجھ سے اراضی حاصل کرتے وعدہ کیا گیا تھا کہ آپ کو اراضی کے بدلے سرکاری نوکری دی جائے گی مگر 14برس بیت چکے لیکن آج تک نہ مجھے نوکری دی گئی اور نہ کوئی معاوضہ فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ عمارت تعمیر ہوئی تب سے محکمہ جنگلات نے اس کی دیکھ ریکھ بھی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ عمارت اب خستہ ہوچکی ہے۔  

ترال، سوپور اور بانڈی پورہ میں پولیس پبلک میٹنگو ں کا انعقاد

سرینگر //پولیس اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خاطر ترال تھانہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔پبلک میٹنگ کے دوران شرکا ء نے اپنے مطالبات پیش کئے خاصکر منشیات کی وبا ، ٹریفک جام ، سڑکوں پر تعمیراتی کاموں کیلئے مختلف چیزیں ڈالنے کے علاوہ علاقے کے دیگر اہم مسائل اجاگر کئے ۔ ایس ڈی پی او ترال اور ایس ایچ او نے شرکاء کے مسائل غور سے سننے کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ادھر پولیس پوسٹ وتر گام سوپور میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہواجس کی صدارت ایس ڈی پی اورفیع آباد نثار احمد نے کی ۔پبلک میٹنگ کے دوران شرکاء نے اپنے مطالبات پیش کئے جن کو پولیس افسر ان نے سننے کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا ۔اس دوران بانڈی پورہ پولیس نے آرگام ، آلوسہ، ٹی شاہ ، سی اے خان سملار گریز میں پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈاڈسرہ میں جسمانی طور خاص افرادمیں آلات تقسیم

ترال// ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے بلاک دیوس کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران جسمانی طور خاص افراد میںکئی آلات تقسیم کئے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ،ضلع سوشل ویلفیئر افسر پلوامہ ڈاکٹرمختار احمداور دیگر افرادبھی موجود تھے۔جسمانی طور خاص افراد نے متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔  

ترال میں بنک گارڑ سے اسلحہ چھیننے کا معاملہ | دوسرا ملزم بھی گرفتار ؛پولیس

 ترال//اونتی پورہ میں پولیس نے بنک گارڑ سے بارہ بول رائفل  چھیننے کے معاملے میںملوث دوسرے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ ڈاڈسرہ ترال میں 19ستمبر کو جموں کشمیر بنک کے ایک محافظ سے بارہ بور کی رائفل چھیننے کے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔21تاریخ کو پہلے ہی ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 19تاریخ کو واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے یہاں سے ویڈیوں فوٹیج حاصل کر کے پہلے ملزم کو بارہ گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے ڈاڈسرہ میں سکول احاطے میںچھپائی گئی رائفل کو بر آمد کیا تھا۔جبکہ تین روز بعد مکمل تحقیقات کر کے  دوسرے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف ایک کیس  زیر نمبر 128/2020درج کر کے کارروائی شروع کی ہے ۔  

چاڈورہ کا نوجوان جنگجو صفوں میں شامل | اہلیہ اور والدین کی گھر واپس لوٹنے کی اپیل

 سرینگر // بڈگام کے قصبہ چاڈورہ میں مبینہ طور پر جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک بچے کے والدکے اہل خانہ نے اس کو اپنی حاملہ اہلیہ اور چار سالہ بیٹے کی خاطر گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ سی این ایس کے مطاق چاڈورہ کے ہانجی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے طارق احمد بٹ ولد عبد الحمید بٹ نے اپنے ایک صدابند بیان کے ذریعے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طارق احمد بٹ کی اہلیہ نے بتایا کہ میرا شوہر جمعہ سے غائب ہے اور اتوار کو معلوم ہوا کہ اس نے جنگجو صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے اور جب ہم نے یہ خبر سنی  تب سے ہم پرقیامت ٹوٹ پڑ ی جبکہ میرا چار سالہ بچہ با پ کی جدائی سے کافی پریشان ہیں۔ اس دوران مذ کورہ نوجوان کے گھروالوں نے جذباتی طو رپراس کی واپسی کیلئے روتے بلکتے ہو ئے کہا،’’  لوٹ آو اور ہماری جان لے لو، اس کے بعد چلے جانا، تم 

بونیار میں کمسن لڑکا نہانے کے دوران دریائے جہلم میں غرق | بڈگام میں بنگال کا مزدور بجلی کرنٹ لگنے سے لقمۂ اجل

اْوڑی//بونیاراوڑی میں ایک بارہ برس کالڑکا بدھ کو دریائے جہلم میں غرقآب ہوا جبکہ بڈگام میں ایک غیرریاستی مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔اطلاعات کے مطابق شاہداحمد ولدنورمحمدکنیال ساکن نوشہرہ ،اوڑی اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے جہلم میں نہارہاتھاکہ اس دوران تیزموجوں میں وہ گم ہوا۔اُس کے ساتھیوں نے اگرچہ اُسے ڈھونڈنے کی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام ہوئے۔ اس دوران پولیس کو بھی مطلع کیا گیااور پولیس نے بھی ’ایس ڈی آرایف‘ٹیم کے ساتھ لڑکے کی تلاش شروع کی تاہم تاایں دم لڑکے کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ایس ڈی پی او،اوڑی جنیدولی کے مطابق ایس ڈی آرایف اہلکار اور پولیس بچے کو تلاش کررہے ہیں ۔ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے ملحقہ چاڈور میں پلائی ووڈ فیکٹری میں برقی رو کرنٹ لگنے سے غیر ریاستی مزدور جاں بحق ہوگیا.چاڈورہ بڈگام کے سنزی پورہ میں واقع پلائی ووڈ فیکٹری میں کام کرنے کے د