تازہ ترین

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | سعید پورہ اور وارپورہ سوپورکی آبادی کا جل شکتی محکمہ کیخلاف احتجاج

سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے سعید پورہ اور وارپورہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر مقامی لوگوں نے منگل کوضلع انتظامیہ بارہمولہ اور جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے میں خواتین کی خاصی تعداد بھی شامل تھی۔ سوپورڈانگر پورہ روڑ پر دھرنا دینے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حرکت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی ۔اس موقع پر احتجاجی خواتین نے کہا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ دو سالوں سے پینے کے پانی کی قلت پائی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جل شکتی محکمہ کو کئی بار اس صورتحال سے آگاہ کیالیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سعید پورہ کے ایک باشندے منظور احمد ڈار نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ہر سال گرمی کے ایام میں پانی کی قلت ہوتی ہے اور لوگ مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نزدیکی ندی نالوں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ جل شکتی مح

۔بس اڈہ ترال میں کار پارکنگ کا منصوبہ قبول نہیں | ٹرانسپورٹ انجمنوں اور ڈارئیوروں کا احتجاج

ترال//ترال میں ٹرانسپورٹ انجمنوں نے بس اڈہ ترال کے ایک حصے میں ’ پیڈپارکنگ ‘بنانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کر کے انتظامیہ سے مداخلت اپیل کی ہے۔ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے سب ضلع ترال میں سومو اورچھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں کے لئے مخصوص بس اسٹینڈ کے ایک حصے میںسرکارکی جانب سے پیڈ پارکنگ بنانے کے منصوبے کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔احتجاج میں شامل ایسو سی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا کہ بس اسٹینڈ کے ایک حصے کو انتظامیہ پارکنگ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں ان کا روز گار متاثر ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسٹینڈ تقریباً ایک ہزار منی بسوں،بسوں اور سومو گاڑیوں کے لئے فراہم کیا گیا ہے جس کیلئے انہوں نے چالیس سال محنت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ اب پارکنگ اور دکانات بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ ٹرانسپوٹروں کے لئے باع

پوسٹ میٹرک سکالرشپ | درخواستیں پورٹل پر اَپ لوڈ کی گئی ہیں: ناظم امور قبائل

سرینگر//ناظم امورِ قبائل کے مطابق درجہ فہرست طلاب کے پوسٹ میٹرک سکالر شپ کے لئے تمام درخواستیں مجاز حکام کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد نیشنل سکالر شپ پورٹل پر اَپ لوڈ کی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ این ایس پی حکام نے اَب تک فی طلاب کے لئے وظیفے کی رقم سے متعلق ڈیٹا محکمہ امور قبائل کو ادائیگی کے لئے پیش نہیں کیا ہے ،جوں ہی این ایس پی حکام کی جانب سے ڈیٹا پیش کیا جائے گا ۔ وظائف پی ایف ایم ایس طریقۂ کار کے تحت تمام اہل درجہ فہرست قبائل اُمیدواروں کے حق واگذار کیا جائے گا۔   

رفیع آباد میں دلدوز سڑک حادثہ | 2دیورانیاں لقمۂ اجل، ڈرائیور گرفتار

سوپور // رفیع آباد بارہمولہ میں ایک تیزرفتار گاڑی نے 2خواتین کو ٹکر مارکرکچل ڈالا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے لائیسر کراسنگ رفیع آباد کے قریب 2 خواتین کو ٹکر مار کر کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھیں ۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں خواتین آپس میں دیوارنیاںتھیں ۔ پولیس نے خواتین کی شناخت سلیمہ بیگم اہلیہ بشیر احمد میر اور فاطمہ بیگم اہلیہ محمد یوسف ساکن وگے محلہ ہاری پورہ رفیع آباد کے طورکی ۔ادھر پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں سوار ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ،لیکن اُسے گرفتارکیاگیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں واترگام چوکی میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔دونوں خواتین کی لاشیں جب اُن کے آبائی گھروں پہنچائی گئیں تو

اسلحہ و منشیات سمگلنگ اور نوید بابو کیس کا معاملہ | بھاجپا خاتون لیڈر سمیت 10افراد کے گھروں پر چھاپے

سرینگر//قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) نے سرینگر اور اوڑی میں آر پار تجارت اور حزب کمانڈر نوید بابو کیس سے تعلق سے قریب 10جگہوں پرچھاپے مارے اور قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجٹل ساز و سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جن افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے ان میں بھاجپا کی ایک خاتون لیڈربھی شامل ہے۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو کیس میںطارق احمد میر ساکن ملڈیرہ شوپیان،جس کو امسال29اپریل کو مبینہ حزب جنگجوئوں کو ہتھیار سپلائی کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ،کے قریبی ساتھیوں آزاد احمد پیر ساکن درد کوٹ اوڑی اور حلیمہ بیگم ساکن بونیار بارہمولہ، شریں بی بی اہلیہ طارق میر ساکن چنار بارہمولہ،تفصل پارمو ساکن رحمت آباد حید پورہ اورمحکمہ بجلی میں تعینات انسپکٹرشاہین لون ساکن کانسپورہ بارہمولہ کے علاوہ انکے والد نسبتی کے گھر واقع وازہ محلہ پلہالن بارہمولہ میں چھاپ

بھارت نے پاکستانی وزیرخارجہ کا بیان ردکیا

سرینگر//بھارت نے کشمیر پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اقوام متحد ہ میں دیئے گئے بیان کو بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونی والی داستان سے تعبیر کیا ۔ اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری ودیشا میترا نے پاکستان کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ میں سے ایک ہے۔کے این ایس، کے مطابق  اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری ودیشا میترا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کو بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونے والی داستان بتایاہے۔بھارت نے منگل کو پاکستان کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ میں سے ایک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کہا کہ اسلام آباد کو جنگجویت سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہئے۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

وادی میں زلزلہ کے جھٹکے سے دہشت،شدت 3.6ریکارڈ

 سرینگر/بلال فرقانی/ منگل کی شام سرینگر سمیت مضافاتی اضلاع میں اس وقت لوگ گھروں سے باہر آئے اور خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے جب لوگوں نے دھماکہ جیسی  آواز سنی۔ رات دیر گئے تک کوئی یہ اندازہ نہیں لگا سکا کہ یہ کوئی زیر زمین دھماکہ تھا یا زلزلہ آیا۔9بجکر40منٹ پر سرینگرمیں لوگوں نے  ایک زار دارجھٹکا محسوس کیا جس سے در و دیوار ہل گئے اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر آئے،اور کلمہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے صحنوں اور سڑکوں و چوراہوں میں جمع ہوئے۔ابتدائی طور پر لوگوں کو محسوس ہوا کہ شائد یہ زلزلہ نہیں بلکہ زوردار دھماکہ تھا کیونکہ زلزلہ کی طرح زمین نہیں ہلی بلکہ آواز بھی آئی۔ لیکن دیر رات گئے بھارت کی ارضیاتی سائنس کی وزارت کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے کہا گیا کہ سرینگر کشمیر میں 3.6شدت کا زلزلہ آیا ، جس کی گہرائی زیر زمین 5کلو میٹر تھی۔اس میں کہا گیا ہے کہ اس کا مر

۔10ویں جماعت کے امتحانات | امتحانی مرکز بڈنمبل سے چوکی بل کپوارہ منتقل کرنے پر طلاب برہم

کپوارہ//بڈنمبل کرالہ پورہ کے دسویں جماعت کے طلبہ کاامتحانی مرکز بڈنمبل سے پچیس کلومیٹر دور چوکی بل منتقل کرنے پر لوگوں نے احتجاج کیا۔اطلاعات کے مطابق جموں کشمیراسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بڈنمبل کراکہ پورہ کپوارہ کے دسویں جماعت کے امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کاامتحانی مرکز یہاں سے 25کلومیٹر دور چوکی بل میں رکھا ہے۔والدین اور طلاب کے مطابق یہ بڈنمبل کے طلبہ کے ساتھ سرارسرزیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڈنمبل کپوارہ کاایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں بنیادی سہولیات کافقدان ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی برس قبل حکومت نے یہاں کے مڈل اسکول کادرجہ بڑھا کراِسے ہائی اسکول بنادیا جو لوگوں کیلئے باعث اطمینان تھا۔انہوں نے کہا کہ یہا ں کے دسویں جماعت کے طلبہ کا امتحانی مرکز بھی اسی اسکول میں رکھاجاتا تھا لیکن اب بورڈ حکام نے اچانک فیصلہ لے کر یہاں کے طلاب کیلئے دسویں جماعت کاامتحانی مرکز پچیس کلومیٹر د

مزید خبریں

کشمیرپاورڈسٹری بیوشن کارپوریشن کی پہلی سالانہ میٹنگ | ادارے کو منافع بخش بنانے پر پرنسپل سیکریٹری کازور سرینگر//پرنسپل سیکرٹری بجلی و اطلاعات نے کشمیر پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمٹیڈ کی پہلی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کمپنی کو تمام مالی اسٹیٹمنٹ مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے سراہا ۔ انہوں نے افسران کو ایچ آر اور آئی ٹی کنسل ٹینسی شامل کر کے کمپنی کو فعال بنانے کیلئے کہا ۔ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور بھرتی قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی بھی کمپنی حکام کو ہدایت دی ۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر،کے پی ڈی سی ایل، حکومت ہند وزارت بجلی کے نمائندے ، سپیشل سیکرٹری فائنانس اور دیگر محکموں کے نمائندے میٹنگ میں موجود تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری جو کہ کمپنی کے چئیر مین اور ڈائریکٹر بھی ہیں ، نے تمام وسائل اور انہیں تفویض کئے گئے اختیارات کو موثر طور استعمال کر کے کمپنی