تازہ ترین

خاردار تاروں اورکھمبوں کو تبدیل کریں | مشیر بصیر خان کی محکمہ بجلی کے افسران کو ہدایت

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کھمبوں اور خاردارتاروں کو تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کریں تا کہ سردیوں کے موسم سے پہلے ہی یہ کام مکمل ہو جائے ۔ انہوں نے یہ ہدایات سول سیکریٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران ترسیلی لائن اور دیگر مواد کی خریداری کے حوالے سے اہم مسائل کو حل کرنے کے دوران دی۔ اجلاس میں چیف انجینئر ( ڈسٹری بیوشن ) ، چیف انجینئر پروجیکٹس اینڈ پرکیور منٹ کشمیر ، چیف انجینئر ( ڈسٹری بیوشن ) جے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر جے پی ٹی سی ایل اور چیف انجینئر پروجیکٹس اینڈ پرکیور منٹ جموں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مشیر نے جموں صوبے کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈبل شفٹوں میں کام کریں تا کہ خریداری کا سارا عمل 10 دن میں مکمل ہو جائے ۔مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مواد کی ضروری خریداری کریں اور کام کو مقر

سول سیکرٹریٹ میں کئی وفودکی ملاقات

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے سیول سیکریٹریٹ میں کئی وفود اور افراد نے ملاقات کی اور انہیں اَپنی شکایات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔وفود نے اَپنے اَپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُٹھائے اور اِس سلسلے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔بمنہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ایک وفد جو 72 کمیٹیوں کا انضمام ہے مشیر سے ملاقی ہوا اور کئی مسائل گوش گزار کئے۔ کوارڈی نیشن کمیٹی نے لیفٹیننٹ گورنر اور مشیر بصیر احمد خان کا شکر یہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے علاقے میں پارک کی ترقی اور لوگوں کے لئے راستے کی سہولیات فراہم کی۔اُنہوں نے کچھ مطالبات بھی اُٹھائے جن میں سروس لین / سب وے کی توسیع اور رہائشی سہ سرکاری کالونی کے لئے پارکنگ کی جگہ شامل ہے جس میں کئی سرکاری دفاتر بھی ہیں ۔ اُنہوں نے ابراہیم کالونی ،سیّد کالونی ( سیکٹر 1،2) ،ابوبکر کالونی کی اندرونی سڑکوں کی میکڈیمائزیشن اورقبرستان سمیت

وادی میں پہلی مرتبہ Bentall’sجراحی | سکمز میں ڈاکٹروں نیخاتون کے دل کے کئی حصے تبدیل کردئے

سرینگر // شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں شعبہ امراض قلب کے ماہرین نے ایک 54سالہ خاتون کے دل کی سب سے لمبی نس کے بنیادی حصے کو تبدیل کرکے ایک انوکھی جراحی انجام دی ہے۔ جراحی انجام دینے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرجری کے دوران دل کی مختلف نسوں کو نئی بنیاد میں نصب کیا گیا ۔ جراحی کے اس عمل کو Bentall’s operationکے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ پہلی مرتبہ سکمز میں انجادی گی گئی۔ پروفیسر محمد اکبر بٹ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کپوارہ سے تعلق رکھنے والی 52سالہ خاتون پر جراحی عمل میں لائی ہے۔ پروفیسر محمد اکبر بٹ نے بتایا ’’ دل کی سب سے لمبی نس کے بنیادی حصہ میں درد  سے مریضہ پریشان تھی جبکہ اس کے ایک حصہ سے خون بھی باہر آرہا تھا‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’ صورتحال ابتر ہونے کی وجہ سے مریضہ کی جان خطرے میں تھی اور وہ کبھی بھی ح

ترال میںشہری اخروٹ کے درخت سے گرکرلقمہ اجل | کولگام میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 35سالہ نوجوان کی موت

سرینگر//کشمیرمیں درختوں سے اخروٹ اُتارنے کاسیزن پورے جوبن پرہے لیکن اس دوران حادثات کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ترال میں ایک ساٹھ سالہ شخص اخروٹ اُتارنے کے دوران درخت سے گرکرلقمہ اجل بن گیا۔یہ حالیہ دنوںمیں اس نوعیت کادوسرا حادثہ ہے۔ گزشتہ ہفتے اوڑی میں ایک55سالہ شخص اسی طرح اخروٹ کے درخت سے گرکرلقمہ اجل بن گیا تھا۔ترال کے لام نامی گائوںمیں ایک 60سالہ شخص محمداکرم ڈار ولدعبدالعزیزجمعرات کواخروٹ اُتارنے کے دوران درخت سے گرکرشدیدزخمی ہوگیا۔مذکورہ شخص کوفوری طورپرسب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال پہنچایا گیا تاہم یہاں موجودڈاکٹروںنے اُسے مردہ قرار دے دیا۔اس دوران ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقہ میں ایک 35سالہ نوجوان ٹریکٹر کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ معلوم ہواکہ جمعرات کو 35سالہ جاویداحمدگنائی ولدعبدالقدوس ساکن چھجمولہ دمہال کوایک تیزرفتار ٹریکٹرنے ٹکرمارا ۔مذکورہ نوجوان کونزدیکی اسپتال پہنچایا گیا

ٹنگمرگ میں تیندوے کے حملہ میں نوجوان مضروب | لولاب میں ریچھ نے میاں بیوی کوزخمی کیا

ٹنگمرگ+کپوارہ//ٹنگمرگ میں تیندوے نے ایک نوجوان کو زخمی کردیا جبکہ کلاروس کپواڑہ میں ریچھ نے میاں بیوی کو مضروب کیا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والا مزدور شوکت احمد کھٹانہ ولد جلال الدین کھٹانہ ساکنہ قاضی پورہ اس وقت ٹنڈل بسکو سکول کے نزدیک تیندوے کے حملے میں زخمی ہوگیا جب وہ شام دیر گئے ٹنگمرگ بازار سے گھر قاضی پورہ پیدل جارہاتھا ۔اس دران نزدیکی جنگل سے اچانک تیندوا نمودار ہوا جس نے مذکورہ مزدور کو زخمی کردیا اور اسے فوری طور سب ڈسڑکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج معالجہ چل رہا ہے۔ ادھر  کلاروس لولاب علاقہ میں میا ں بیوی شدید طور زخمی ہوئے ہیں ۔ ناگسری کلاروس میں بدھ کی شام دیر گئے ایک خونخوار ریچھ بستی میں دا خل ہو گیا اور وہا ں عبدالعزیز کھٹانہ اور اس کی اہلیہ صائبہ پر حملہ کر کے انہیں شدید طور زخمی کیا ۔میاں بیو ی کی چیخ و پکار کی وجہ سے آس پاس کے لوگ

مزید خبریں

ارجن منڈانے بانڈی پورہ میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا | فلاحی سکیموںسے قبائلی آبادی کی سماجی ومعاشی حالت بدلے گی بانڈی پورہ //مرکزی وزیر برائے قبائلی امور ارجن منڈا نے مرکزی حکومت کے جاری عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر  بانڈی پورہ کا دورہ کیا ۔ وزیر نے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور متعدد عوامی وفود ، پنچائت راج اداروں کے اراکین اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے علاوہ نوجوانوں بالخصوص کھیلوں سے وابستہ افراد کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے ارن بلاک کے باپورہ میں ایک پُل کا افتتاح کیا جو ارن کو قبائلی علاقوں سے جوڑتا ہے ۔ انہوں نے ایک نئے تعمیر شدہ پنچائت گھر کا بھی افتتاح کیا ۔ عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے ضلع کی قبائلی آبادی کو بتایا کہ حکومت نے بہت سی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں جن سے قبائلی آبادی کی سماجی و معاشی حالت بدل جائے گی جس میں مہارت ک

ہندوارہ میں پر اسرار دھماکہ،فسٹ ائر طالبہ لقمہ اجل

کپوارہ// تارت پورہ رامحال ہندوارہ میں ایک پر اسرار دھماکہ میں فسٹ ائر کی 19سالہ طالبہ لقمہ اجل جبکہ اسکا والد اور ماں سمیت 6اہل خانہ زخمی ہوئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل تارت پورہ کے متصل ایک اور گائوں میں اسی طرح کے ایک واقعہ میں جنگل سے ایک بارودی شل کو آگ میں ڈالا گیا جس میں دھماکہ ہوا اور ماں بیٹی لقمہ اجل بن گئی تھیں۔تارت پورہ میں یہ واقعہ رات کے 9بجے اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ کھانا کھا رہے تھے۔پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ گیس سلنڈر پھت گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ  پر اسرار دھماکہ تھا جو غالباً بارودی شل پھٹنے سے ہوا ہے تاہم پولیس نے کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کررہے ہیں کیونکہ گیس سلنڈر دھماکہ نہیں تھا اور برتنوں میں آہنی ریزوں سے بڑے اور چھوٹے چھید ہوگئے ہیں۔ غلام محمد وانی، انکی اہلیہ راجہ بیگم، انکی بیٹی 19سالہ شبنم اختر،6سالہ بچی زاہدہ بانو ،رفعت بانو،مختی بیگ