لیفٹیننٹ گورنر کا مذہبی رہنماؤں کیساتھ تبادلہ خیال

سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کووڈ 19 وباء سے متعلق جانکاری اور احتیاطی تدابیر پر منعقدہ میٹنگ میں ایس کے آئی سی سی میں جموں کشمیر کے مذہبی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا ۔ مذہبی رہنماؤں کے سماجی شمولیت کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں اس وباء کے پھیلاؤ پر قدغن لگانے کیلئے لوگوں کے برتاؤ میں تبدیلی لانے ، وباء سے متعلق جانکاری عام کرنے اور مثبت معاملات کی نگرانی کرنے کیانتظامیہ کی کوششوں پر معاونت کرنے کیلئے کہا ۔ مذہبی قاعدین کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایل جی نے کووڈ سے متعلق رہنما خطوط اور احتیاطی تدابیر سے متعلق جانکاری عام کرنے میں اُن کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اپنے خطبے میں لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ وباء کی موثر روکتھام کیلئے 4  اہم پہلوؤں بشمول ٹیسٹنگ ، طبی نظام کی تیاری ، بیماری کی روکتھا

پلوامہ میں صحافیوں کی مار پیٹ

سرینگر//پولیس نے دوفوٹوجرنلسٹوں کی منگل کے روز پلوامہ ضلع میں ایک جھڑپ کااحاطہ کرنے کے دوران مبینہ طورمارپیٹ کی۔ان کی شناخت نیوزکلک کے کامران یوسف اورفری لانسرفیصل بشیر کے طور ہوئی ہے ۔یہ واقع مارول کاکہ پورہ میں منگل صبح اس وقت پیش آیا جب یہاں فورسزاور جنگجوئوں کے درمیان گولہ باری کاتبادلہ ہورہاتھا۔کامران نے فیس بک پر ایک مفصل پوسٹ میں لکھا،ــ’’آج جب میں مارول میں تصاویر کھینچ رہاتھا،مجھے پولیس والوں ،جن کے ساتھ ڈپٹی سپرانٹنڈنڈ نٹ  پولیس تھے،نے حملہ کرکے بری طرح مارا۔مجھ پر قریب دس پولیس اہلکارٹوٹ پڑے اور مجھے بندوق کے بٹھوں سے بغیر کسی وجہ کے مارا۔میں نے ان کی منت سماجت کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوا۔ اگر میں ہمت کرکے بھاگ نہیں جاتا،مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ میں ماراجاچکا ہوتا۔یہ فوٹو جرنلسٹوں پر ایک حملہ تھا جو اپنا کام کررہے تھے۔مجھے شدیدچوٹیں آئیں ۔مجھے درد

پنچایت او ربی ڈی سی ضمنی اِنتخابات

سرینگر//حکومت نے جموںوکشمیر پنچایتوں اور بلا ک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے ضمنی اِنتخابات کے انتظامات کیلئے ایک چوٹی کی سطح کی اور دو صوبائی سطح کی کمیٹیا ںتشکیل دی ہیں۔چوٹی کی سطح کی کمیٹی یونین ٹریٹری میں خالی پنچایتوںاور بلاک ڈلپمنٹ کونسلوں کے لئے انتخابات کے انعقاد کے لئے نقش راہ اور مفصل شیڈول مرتب کرے گی۔چوٹی سطح کی کمیٹی صوبائی سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی جانب سے فراہم کئے جانکاری کی بنیاد پر اپنی انتخابات کے لئے اپنی تیاری کرے گی ۔ کمیٹی اس ضمن میں زمینی سطح پر حفاظتی، عملے ، سازو سامان اور لاجسٹک کا جائز ہ بھی لے گی۔چوٹی سطح کی کمیٹی کی قیادت پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ کریں گے۔صوبائی سطح کی کمیٹیاں افراد قوت ، حفاظتی،سازو سامان او ردیگرضروریات کے تجزیہ کے بنیاد پر انتخابی عمل کے امکانات اور اس میں درپیش رُکاوٹوں سے متعلق تفصیلات چوٹی کی سطح کی کمیٹی کو پیش کرے گی۔جموں وکشمیر میں صو

انجینئروں کا قومی دن

 سرینگر //لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج انڈین انسٹی چیوٹ آف انجینئروارنسی سینٹر کی جانب سے منعقدہ آن لائن تقریب کی صدارت کی۔ جو معروف انجینئر اور بھارت رتن سر موکشا گندم ویسوارایا کا جنم دن منانے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی ۔لیفٹینٹ گورنر نے  معروف انجینئر اور بھارت رتن سر موکشا گندم ویسوارایا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو ایک عظیم انجینئر تصور کئے جاتے ہیں اور جنہوں نے انجینئرنگ کے میدان میں مثالی خدمات انجام دی ہیں ۔ یاد گاری تقریب میں معروف انجینئران بشمول ایمیریٹس پروفیسر شعبہ انجینئرنگ آئی آئی ٹی وارنسی ایس این اپادھیائے پروفیسر وی کمار ، انجینئر سنتوش موویا ، ڈاکٹر وپن سری واستوا ، معروف انجینئر شری اجھول بینر جی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر نے انجینئرنگ شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دُنیا کی ترقی میں انجینئروں ک

طلاب کیلئے آن لائن کیرئیر ایجوکیشن پلیٹ فارم کا ای۔ افتتاح

سرینگر //لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آن لائن پروسیس بیس سٹینڈرڈ ڈائیزڈ اینڈ سکیل ایبل کیرئیر ایجوکیشن پلیٹ فارم کا آج یہاں ای افتتاح کیا ۔ آن لائن پروسیس بیسڈ یہ کیرئیر ایجوکیشن پلیٹ فارم جموں کشمیر حکومت نے ٹرانسفارم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شروع کیا ہے جس کا مقصد جموں کشمیر کے نوجوانوں کی توانائیوں، اُن کے ذوق و شوق اور اُن کے خوابوں کو ایک حقیقی شکل دینا ہے ۔ اس کا کلہم مقصد نوجوانوں میں تجسس تخلیقی سوچ اور جانکاری پیدا کرنے کے ساتھ اُن میں فیصلہ سازی کا ہُنر پیدا کر نا ہے ۔ اس موقعہ پر لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم ، پرنسپل سیکرٹری اطلاعات ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری موجود تھے جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ اس میں شرکت کی ۔ یہ پہل ابتداء میں جموں کشمیر کے گاندر بل اور اودھمپور اضلاع میں

سوپور اور ہندوارہ میں سڑک حادثات

سوپور+ہندارہ//شمالی کشمیر کے سوپور ا ور ہندارہ علاقوں میں سڑک کے الگ الگ حادثوں میں دولڑکیوں سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔سوپور کے مضافات رامپورہ راجپورہ کی پہاڑی سے ایک نجی کار کے کھائی میں گرجانے سے اس میں سوار تین افرادزخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق گاڑی زیرنمبر JK05J-2738 سوپور سے رام پورہ راج پور جارہی تھی کہ اس دوران کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگری اور گاڑی میں سوارمحکمہ جنگلات کے ملازم سمیت تین افراد کو چوٹیں آئی،جن کی شناخت پرویزاحمد،غلام محی الدین اورمحکمہ جنگلات کے ملازم مشتاق احمدصوفی کے طور ہوئی ۔انہیں حادثے کے فوراًبعدسوپوراسپتال پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے مشتاق احمد صوفی کی نازک حالت کو دیکھ کر اُسے سرینگر منتقل کیا۔اس سلسلے میں پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا اور متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا۔ادھر ہندوارہ میں دو الگ الگ حادثات میں دو

زیڈمورٹنل کیلئے بلاسٹنگ

کنگن//غلام نبی رینہ//گگن گیر سونہ مرگ میں بلاسٹنگ کی وجہ سے ایک رہائشی مکان میں دراڑیں پڑگئی ہیں جس کی وجہ سے مکین خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ محمد افضل بٹ نامی ایک شہری نے بتایا کہ گگن گیر میں تعمیر کی جارہی 6.5 کلو میٹر زیڈ مور ٹنل میں منگل کی رات کو جب بلاسٹنگ کی گئی تو پوری بستی دہل اٹھی اور اس کے بعد میرے مکان میں کئی جگہوں پر ڈرارئیں پڑگئیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا معاینہ کرکے نقصان کا تخمینہ لگائیں اور مکان کی مرمت کرنے کے لئے رقم واگزار کریں۔  

کولگام میں ڈی ایل آر سی اجلاس کا انعقاد

سرینگر// موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے سالانہ کریڈٹ پلان اور دیگر سرکاری اسکیموں کے تحت ضلع کولگام میں بینکوں اور لائن محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ، جے اینڈ کے بینک نے (ڈی ایل آر سی) کا انعقاد کیا ، جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) شوکت اعجازبٹ نے کی۔ ضلع کے لیڈ بینک آفس کے زیر اہتمام اجلاس میں سی پی او ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر ، ڈی ڈی ایم نیبارڈ ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے ڈرسٹک افسران ، کلسٹر ہیڈ جے کے بینک ، دیگر بینکوں کے ضلعی کوآرڈی نیٹر اور دیگرافسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ایل ڈی ایم جی آر میر نے ایوان کو بتایا کہ 30 جون 2020 تک بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹ 1803.70 کروڑ روپے تھے ، جس میںسالانہ بنیادوں پر 16.57فی صد کی شرح نمو رہی جبکہ مجموعی ایڈوانسز1405.14 کروڑ روپے تھے جو کہ مارچ 2020 کے اعدادوشمار کے مقابلے میں 4.16 فیصداور سال

ٹنگڈار ٹیٹوال سڑک کی حالت ناگفتہ بہ

 سرینگر //ٹنگڈار ٹیٹوال سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں بیکن محکمہ کے خلاف عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔یہ سڑک ، باغ بالا ، ٹنگڈار مین بازار ، لونٹھا ، شاٹھ پلہ ، کنڈی ، دلدار ، بٹ پورہ ، چھمکوٹ ،سکھ بریج ، تھمڑیاں ،درنگلہاور ٹیٹوال تک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے۔حال ہی میں محکمہ بیکن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ٹنگڈار کے مقام پر 2 پلوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ٹیٹوال سے ٹنگڈار سڑک کو کشادہ بنانے اور اس پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا لیکن چار ماہ کا عرصہ گزر نے کے باوجود بھی محکمہ بیکن کرناہ میں یہ کام انجام دینے میں ناکام ہے ۔سڑک کی حالت اس قدر تباہ ہے کہ گرمیوں کے موسم میں گاڑیوں کے چلنے سے اس پر گردوغبار سے چلنا پھرنا محال بن جاتاہے جبکہ بارشوں  میں یہ سڑک نالے کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔ٹرانسپورٹ یونین کرناہ کا کہنا ہے کہ اس وقت علاقے میں 500کے قریب سومو گاڑیاں موجود ہیں

ڈورو میں شہری درخت سے گر کرلقمۂ اجل

اننت ناگ //ڈوروشاہ آباد میں ایک نوجوان اخروٹ اُتارتے ہوئے درخت سے گر کر ہلاک ہوا۔اطلاعات کے مطابق 35برس کے غلا محمد خان ولدمحمداکبرخان ساکن کشتوارحال براگام اخروٹ اُتارنے میں مصروف تھااوراس دوران اپنا توازن کھونے کی بناپردرخت سے گرپڑا۔ اگرچہ اُسے فوری طوراسپتال پہنچایا گیاتاہم ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا۔جونہی اُس کی لاش گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔  

ڈومیسائل اسناد دہلیز پر

 ترال//ترال میں انتظامیہ نے اقامتی اسناد کو لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کی مہم شروع کی ہے جس دوران انتظامیہ نے منگل کے روزبٹ نور نامی گائوں میں ایک کیمپ منعقد کیا ، جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں یہ اسناد تقسیم کی گئیں۔ سب ضلع ترال کے دور افتادہ گائوںبٹ نورگائوں میں منگل کے روزمڈل سکول بٹ نور میںتحصیلدار ترال زبیر احمد کی سربراہی میںخصوصی کیمپ کاانعقاد عمل میںلایا گیاجس دوران 800 افراد میں اقامتی اسناد کو تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے افسران کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ ادھر تحصیلدار زبیر احمد نے بتایا کہ لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھاا ور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔ 

مرکز جموں وکشمیر کے تئیں وسعت قلبی کا مظاہرہ کرے

سرینگر//اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے حکومت ِ ہند پر زور دیا ہے کہ جموں وکشمیر کی عوام کو راحت فراہم کرنے کے لئے مزید انسانی رویہ اختیار کرتے ہوئے چند ٹھوس اعتماد سازی اقدامات کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ایک بیان میں منہاس نے کہاکہ اس عمل کا آغاز کرتے ہوئے حکومت ِ ہند کو چاہئے کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت سبھی سیاسی قیدیوں کو رہاکیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری حقوق اور شہری آزادی کی بحالی تک زمینی سطح پر لوگوں میں بیگانگی اور اجنبیت کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔چند سیاسی کارکنان خاص طور سے نوجوان جوکہ عادی مجرم نہ ہیں، کو کئی سالوں سے جیلوں میں قید کر کے رکھاگیا ہے جن کے اہل خانہ سزا بھگت رہے ہیں۔ منہاس نے کہا،’’ لوگوں میں کھوئے ہوئے اعتماد کی بحالی وقت کی ضرورت ہے، اور یہ کیا جاسکتا ہے اگر آپ اُن کنبوں کی مشکلات کا ازالہ کریں جن کے عزیز وقارب بلا

اونچے داموں اینٹیں فروخت کرنے کاشاخسانہ

اننت ناگ//عارف بلوچ//اننت ناگ میں مہنگے داموں اینٹ فروخت کرنے کی شکایت پر انتظامیہ نے تین اینٹ بٹھو کوسربمہرکرکے قصورواروں سے 7لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر غلام حسن نے ضلع ترقیاتی کمشنرکی ہدایت پرکئی اینٹ بٹھو ں کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے کئی بٹھ مالکان کو سرکار کی طرف سے مقرر نرخوں سے زیادہ قیمت پر اینٹ فروخت کرتے ہوئے پایا۔انہوں نے اُن کے خلاف موقعہ پر ہی کارروائی کرتے ہوئے تین اینٹ بٹھوں کو سربمہرکرکے قصورواروں سے سات لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے اینٹ بٹھ مالکان کوہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر ہی اینٹ فروخت کریں۔قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ نے 3000درجہ اول کی اینٹوں کی قیمت 21000روپے مقرر کی ہے ۔  

نیو کالونی گنڈ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی

کنگن//نیو کالونی گنڈ کی آبادی کا الزام ہے کہ انہیں فلٹرکئے بغیر پینے کا صاف پانی سپلائی کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے۔ بستی میں رہائش پذیر لوگوں نے جل شکتی محکمہ کی جانے سے بیس برس قبل تعمیر کئے گئے فلٹریشن پلانٹ کو دو برس قبل ناکارہ قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں کو اسی فلٹریشن پلانٹ سے پانی فراہم کیا جارہاہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں گدلا پانی سپلائی ہوتا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ نیو کالونی کے لئے نئے فلٹریشن کو منظوری ملی ہے لیکن ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو مضر صحت پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نئے فلٹریشن پلانٹ پر کام شروع کیا جائے ۔  

بوٹینگو سوپور میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ

سوپور//غلام محمد //شمالی قصبہ سوپور کے بوٹینگو علاقے میں گزشتہ پیر کی شام کو اُس وقت افرا تفری اور خوف کا ماحول پیدا ہوا جب بٹ محلہ میں آوارہ کتوں نے کئی افراد پر حملہ کیا، جس میں ماں بیٹی سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوراًسوپور اسپتال پہنچایا گیا۔اسپتال عملہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’ ہم نے دو خواتین اور دو بچوں کا علاج کیا جنہیں کتوں نے بری طرح سے زخمی کیا‘‘۔ زخمیوں کی شناخت حسینہ بیگم، پوشہ بیگم، خوشبو اور عرفات کے طورہوئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی دن نہیں جب یہاں آوارہ کتوں کے حملوں سے کوئی نہ کوئی زخمی ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں آوارہ کتوں کی تعداد اس قدر بڑ گئی ہے کہ مقامی آبادی خاصکر بچے خوف زدہ رہتے ہیں وہ گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں۔  

مزید خبرں

فوج کا پلوامہ کے لاپتہ طالب علم کو بازیاب کرنے کا دعویٰ یواین آئی    سری نگر// فوج نے پلوامہ کے چرسو علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ طالب علم، جس نے مبینہ طور پر جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، کو باز یاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف طالب علم نے کونسلنگ کے بعد خود سپردگی کی ہے۔ سرینگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے،’’بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ کے چرسو سے لاپتہ 21 سالہ طالب علم کو رابطہ ٹریسنگ کے ذریعے باز یاب کیا ہے۔ اس نے کونسلنگ کے نتیجے میں 13 ستمبر کو خود سپردگی کی‘‘۔فوج کی پندرہویں کور نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کے حوالے سے کہا ہیِ’’جذبات کے بہکاؤے میں آکر لوگ غلط اقدام ا

تازہ ترین