تازہ ترین

میرواعظ مولوی فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کی برسی

سرینگر//جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے بانی خواجہ عبدالغنی لون اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد فاروق کو ان کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں سیاسی اور سماجی انصاف کیلئے ریاست کی جدوجہد کے مشعل راہ قرار دیا۔ایک بیان میںمحبوبہ مفتی نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرامن جدوجہد میں میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کے خاتمے کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے خراج عقیدت پیش کیا۔اُدھر خواجہ عبدالغنی لون کے فرزند اورپیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجادغنی لون نے کہا&

راجیو گاندھی کی 31ویں برسی،جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا خراج عقیدت

 سرینگر//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو ان کی 31 ویں برسی پر سرینگردفتر میں پھول چڑھائے۔راجیو گاندھی کی برسی پر جے کے پی سی سی نے پارٹی کے سینئر لیڈروں،جے کے پی سی سی عہدیداروں، ڈی سی سی صدور اور سرکردہ کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد کیا جس میں قائدین نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور قوم کے لیے بے لوث خدمات کو یاد کیا۔سینئر کانگریس لیڈر اور سی ڈبلیو سی کے رکن طارق حمید قرہ نے میٹنگ کی صدارت کی اور مرحوم رہنما کی طرف سے قوم کیلئے کی گئی عظیم کامیابیوں اور بے لوث خدمات پر روشنی ڈالی، انہیں ایک انقلابی اور بصیرت والا قرار دیا۔راجیو گاندھی کو تین ٹائر پنچایت راج نظام کے ذریعے لوگوں کی دہلیز پر ترقی لانے کا سہرا دیا گیا، جو ہندوستان کی بنیادی سطح پر خاص طور پر دیہی ہندوستان میں جامع ترقی م

رعناواری کے متصل علاقہ رومی محلہ کنہ کچ میں آتشزدگی کی واردات | دو رہائشی عمارتیں اور تین کچن خاکستر،لاکھوں روپے کی اشیا خاکستر

سرینگر//ارشاد احمد//سرینگر کے رعناواری سے ملحقہ ڈل میں واقع رومی محلہ کنہ کچ میں آتشزدگی کی واردات میں دو رہائشی عمارتیں اور تین کچن راکھ کے ڈھیر میں تبدیل.محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اعلی حکام عارف جمال نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بعد از دوپہر 3 بجکر 10 منٹ پر ہمیں رعناواری کے علاقہ رومی محلہ سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے فورا بعد فائر اینڈ ایمرجنسی عملے موقع واردات پر پہنچ گئے جہاں مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران دو رہائشی مکان اور تین کچن خاکستر ہوگئے ہیں.مقامی لوگوں کے مطابق آتشزدگی کی اس واردات میں دو مکان اور تین باورچی خانے جن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیابھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔دو رہائشی عمارتیں میں آٹھ خاندان رہائش پذیر تھے جن میں محمد یوسف بٹ، غلا

ڈاکٹر فاروق کی ڈل آتشزدگان سے اظہار یکجہتی | انتظامیہ سے متاثرین کی بازآبادکاری کی اپیل

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نٹی محلہ میر بحری کلان رعنا واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ دنوں آگ کی ہولناک وارادت سے متاثر ہوئے کنبوں کی ڈھارس بندھائی اور اُن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ اُن کے ہمراہ سینئر پارٹی لیڈر آغا سید محمود بھی تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بتایا گیا کہ محکمہ مال کے حکام یا ضلع ترقیاتی کمشنر نے ابھی تک آتشزدگی کا حال پوچھنے کی زہمت بھی گوارا بھی نہیں اور متاثرین کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق نے انتظامی طریقہ کار پر زبردست افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور ضلع انتظامیہ سرینگر پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ یہ مصیبت زدہ لوگ اپنا سب کو آگ کی اس ہولناک واردات میں کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے ایم پی فنڈ میں سے بھی ان کی امداد کریں گے۔ ان

فقیر گجری میں میگا طبی کیمپ کا انعقاد | سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگوں کی شرکت

سرینگر//فقیر گجری میں میگا طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔کیمپ کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر سلیم خان گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ایس پی ایم کے سربراہ نے کیا۔اس موقع پر فقیر گجری کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبر، بی ڈی سی چیئرپرسن، مختلف پنچایت ممبران، پھاک ڈیولپمنٹ فورم کے ارکان،گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے وابستہ عملہ موجود تھا۔کیمپ کا اہتمام بلاک میڈیکل افسر حضرت بل، محکمہ سماجی اور احتیاطی ادویات گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے زیر اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر میڈیکل بلاک حضرت بل کی طرف سے انجام دینے والی صحت کی سرگرمیوں کی نمائش کی گئی۔ صحت میلہ میں متعدد افراد نے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے جن کی طرف سے مقامی آبادی کا ہجوم راغب ہوا۔میگا صحت میلہ میں شرکت کرنے ضلع سرینگر کے دور دراز قبائلی علاقے میں ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے بلاک میڈیکل افسر حضرت بل اور ان کے عملہ کی کاوش

بارہمولہ:سڑک حادثے میں خاتون لقمہ اجل

سری نگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے جلشیری علاقے میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون آٹو رکشا کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔   تفصیلات کے مطابق آٹو رکشہ نے خاتون راہگیر کو ٹکر مار دی جس کی شناخت سلیمہ بانو زوجہ وحید احمد ساکن جلشیری بارہمولہ کے طور پر ہوئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔   انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔   دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔  

فوجی سربراہ 2روزہ دورے پر وادی پہنچے|سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

سری نگر//آرمی چیف جنرل منوج پانڈے ہفتے کے روز کشمیر کے دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچے اور بادامی باغ فوجی چھاونی میں فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ ملاقات کی ۔   ذرائع نے بتایا کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران فوجی سربراہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔   معلوم ہوا ہے کہ جنرل منوج پانڈے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا بھی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے جس دوران اُنہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔   ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فوجی چیف کشمیر کی صورتحال کے بارے میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اس بارے میں مکمل جانکاری فراہم کریں گے۔   ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ اگلی چوکیوں پر جا کر وہاں پر بھی

وادی میں آج ہلکی اور کل تیز ہواﺅں کے ساتھ بھاری بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

  سری نگر// ماہر موسمیات نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر خاص طور پر دوپہر اور شام کے دوران ہلکی بارش اور گرج چمک کا ایک مختصر سلسلہ ہو سکتا ہے، اور درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔   مقامی محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا، "فی الحال کشمیر کے بیشتر مقامات پر موسم عام طور پر ابر آلود ہے، جموں کے پہاڑی علاقوں میں اور جموں کے میدانی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی لہر جموں و کشمیر سے کم ہوئی۔   انہوں نے کہا، "جموں اور کشمیر کے کئی مقامات پر خاص طور پر دوپہرسے شام تک بارش/گرج چمک کا ایک مختصر سلسلہ ہو سکتا ہے"۔    انہوں نے مزید کہا،” 22 مئی اور 23 مئی کو کشمیر میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ وسیع بارش/گرج چمک کا امکان ہے۔ جموں کے علاقے میں 25 مئ

سونہ مرگ ، زوجیلا اور گلمرگ میں ہلکی برفباری،وادی اور خطہ چناب میں بارشیں

سرینگر//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وسطی، شمالی اور جنوبی کشمیر کے علاوہ جموں کے کچھ ایک علاقوں میں جمعہ کووقفے وقفے سے کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارشیں ہوئیں جبکہ کچھ علاقوں میں تیز آندھی سے درخت اکھڑ گئے۔ سونہ مرگ کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24مئی تک موسم خراب رہیگا۔ جمعرات کوجاری ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے سیاحوں وسیلانیوںکوخبردارکیاکہ 24مئی تک کشمیر کے مختلف علاقوںمیں 30سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائوں ،شدید ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے،اسلئے سیاح وعام لوگ جھیل ڈل میں شکاراسواری ا ورگلمرگ گنڈولہ کی سواری سے گریز کریں ،ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے زمینداروں اورکسانوں کومشورہ دیاکہ وہ23مئی تک کھیتوں وباغات میں کھاد کے استعمال اور آبپاشی سمیت کسی بھی قسم کے کیمیکل سپرے سے پرہیز کریں ۔محکمہ کی پیشگو

مرکزی وزیر نے بانڈی پورہ میں شہد جانچ لیبارٹری کا اِفتتاح کیا

 بانڈی پورہ//مرکزی وزیر زراعت و بہبودی کساناں نریندر سنگھ تومرنے  ہنی ٹیسٹنگ اینڈ بی ہائیو پروڈکٹس ٹیسٹنگ لیبارٹری کا عملی طور پراِفتتاح کیا اور کے وِی کے بانڈی پورہ کو نیشنل بی بورڈ ( این بی بی )نے نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن (این بی ایچ ایم ) سکیم کے تحت مالی مددفراہم کی۔تقریب میں ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کشمیر پروفیسر دِل محمد مخدومی ، ڈائریکٹر فائنانس سکاسٹ کشمیر بشیر احمد حاجی ، ہیڈ ڈویژن آف انیٹو لوجی سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر ایم اے پرے ، پرنسپل انوسٹی گیٹر این بی ایچ ایم پروجیکٹ بانڈی پورہ (اِنچار ج پولینیشن سینٹر سکاسٹ کشمیر) ڈاکٹر پروینہ بانواور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر فرحناز نے شرکت کی۔مرکزی وزیر موصوف نے اِفتتاحی تقریب کے دوران گاندربل کے ولیوار سے تعلق رکھنے والے ایک ترقی پسند مگس پالن امتیاز احمد قریشی کے ساتھ عملی طور پر بات چیت کی جو کے وِی کے بانڈی پو

عصوم شہریوں پر بزدلا نہ حملے

  سرینگر // جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعہ کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا، جہاںپر انہوں نے افسران اور جوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا،اس دوران انہوں نے ڈی پی او آفس بارہمولہ میں افسران کے ایک اجلاس کے دوران ضلع بارہمولہ میںسیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی شمالی کشمیر ادے بھاسکر بلہ، ایس ایس پی بارہمولہ، رئیس محمد بٹ، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سجاد بخاری، ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز اور دیگر متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی۔ انہوں نے بارمولہ پولیس کے کام کی سرہنا کی جنہوں نے جنگجوئوں کا پردہ فاش کیا ۔ ڈی جی پی نے کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے باریک بینی سے تحقیقات کر نے کی بھی ہدایت دی۔ ا نہوں نے تمام مجرموں کی مثالی سزا یقینی بنانے کے لیے جدید اور سائنسی آلات استعمال کر نے پر ذور دیتے ہو ئے کہا کہ کیس کی پیشرفت کے بارے

روزانہ 2پروازیں چلیں گی

سرینگر //ڈویژنل کمشنر کشمیرپی کے پولے نے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اس سال عازمین حج کی روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈی آئی جی پولیس، ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی سیکورٹی، ڈویژ ن لداخ اور جموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 30 مئی سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 6700 عازمین سالانہ حج کیلئے روانہ ہوں گے جس کے لیے روزانہ دو پروازیں چلیں گی۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر نے افسران سے کہا کہ وہ عازمین حج کو حج ہاؤس سرینگر میں پرواز کے روانگی کے وقت سے پانچ گھنٹے پہلے اطلاع دیں تاکہ وہ وقت پر پہنچ سکیں اور کسٹم اور امیگریشن کی ضروریات کو وقت پر پورا کیا جاسکے تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ لداخ اور جموں میں مقیم عازمین حج کے لیے حج ہاؤس سری نگر میںرہائش کے انتظامات کریں ۔دریں اثناء ڈویژ

کنگن میں ٹپر گاڑی کو حادثہ

کنگن //جمعہ کے روز سرینگر سے کرگل کی طرف جارہی ایک ٹپر گاڑی وسن کنگن کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی تاہم گاڑی کا ڈرائیور بال بال بچ گیا ۔پولیس کے مطابق سرینگر سے کرگل کی طرف جا رہی مال سے بھری ایک ٹپر گاڑی زیر نمبر 1050/JK04A کو وسن کنگن کے مقام پر حادثہ پیش آیا اور گاڑی دیوار کے ساتھ ٹکرا گئی ،تاہم اس حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور بال بال بچ گیا لیکن گاڑی کو نقصان پہچا ۔  

فن افسانہ نگاری

سرینگر//جمعرات کو 2بجے غوثیہ ماڈل پبلک ہائی سکول آدی پورہ سوپور میں فن افسانہ نگاری کے حوالے سے ایک سمینار کا  انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام غوثیہ ماڈل پبلک ہائی سکول آدی پورہ سوپور نے ہی کیا تھا۔ جس کا بنیادی مقصد نئی نسل کو فن افسانہ نگاری کے متعلق جانکاری فراہم کرنا تھا ۔اس نشست کی صدارت معروف نقادو محقق ڈاکٹر ریاض توحیدی اور معروف افسانہ نگار ناصر ضمیر نے کی جبکہ ایوان صدارت میں کشمیری زبان کے شاعر یوسف صمیم اور معروف افسانہ نگار ایف آزاد دلنوی زونل ایجوکیشن افسر فیاض احمد بٹ ،معروف استاد محمد سعید مسعودی اورمعروف استاد شیخ ارشادبھی ایوان صدارت میں شریک رہے ۔ میزبانی کے فرایض مشہور غوثیہ سکول کے روح رواں اور ایڈوکیٹ فاروق احمد نے انجام دئے ۔ معروف افسانہ نگار رافعیہ ولی ،ایف آزاد دلنوی، جی ایم عباس کے علاوہ سکول کی چند طالبات نے بھی محفل افسانہ میں شرکت کی اور اپنی تخلیقات پیش ک

ساہتیہ اکادمی نئی دِلی کی طرف سے ’’ لٹریری فورم پروگرام‘‘ کا انعقاد

سرینگر//ساہتیہ اکادمی نئی دلی کی طرف سے مرکز نور شیخ العالم سنٹر کشمیریونیورسٹی میں’ لٹریری فورم‘ سیریز کے تحت ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر اعجاز محمد شیخ نے کی جبکہ پروفیسر بشر بشیر، شیخ العالم سٹیڈیز سنٹر کے سربراہ پروفیسر جی این خاکی، اعجازاحمد ککرو بھی ایوانِ صدارت میں تھے۔ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ساہتیہ اکادمی کشمیری ایڈوایزری بورڈ کے کنوینر غلام نے آتش نے کہا کہ ساہتیہ اکادمی کشمیری زبان و ادب کی ترقی وہ ترویج کے مختلف نوعیت کے پروگرام سال ہا سال کرتی آرہی ہے جس میں ترجمے، مشاعرے، ناری چیتنا، سمینار وغیرہ قابلِ ذکر ہیں اور آج کا لٹریری فورم پروگرام اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساہتیہ اکادمی نے آج تک بے شمارکشمیری ترجموں پر مبنی کتابیں شائع کی ہیں ۔ غلام نبی آتش نے ساہتیہ اکادم

سرینگر میں سی آئی ائی یوتھ سنگم

سرینگر//کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) نے ملک بھر کے سرکردہ صنعت کاروں اور خاندانی کاروبار کے مالکان کے ساتھ جو 16 سے 22 مئی 2022 تک کشمیر میں "CII J&K Youth Confluence Summer in Srinagar" کے انعقاد کے ایک ہفتے کے دورے پر ہے، SSM کالج آف انجینئرنگ کیمپس پٹن کا دورہ کیا۔ 19-05-2022 کو اور ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ نے وادی کشمیر کے ابھرتے ہوئے کاروباریوں کے ساتھ دورہ کرنے والی ٹیم کے انٹرفیس اور بات چیت کی میزبانی کی۔دورہ کرنے والے وفد کی سربراہی ڈاکٹر راہل میرچندانی، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ایریز ایگرو لمیٹڈ کر رہے تھے، جس میں دیگر کے علاوہ پروفیسر تلسی جیا کمار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایس پی جین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ریسرچ، جیکب رائے ڈائریکٹر جے جے کنفیکشنری پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے۔ کالج میں ممبران کا خیرمقدم کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی وائس چیئرپرسن دل افروز ق

جنوبی کشمیر میں یاترا روٹ پر سیکورٹی کا جائزہ

اننت ناگ //انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے جنوبی کشمیر کا دورہ کیا اور آنے والے سالانہ امرناتھ یاترا کے انتظامات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ وجے کمار نے یاترا 2022 کی سیکورٹی تیاریوں کے سلسلے میں اننت ناگ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ مختلف قسم کے خطرات خاص طور پر یاتریوں کے قافلے اور سیکورٹی فورسز پر ڈرون حملے اور چپکنے والے بموں کے خطرات اور سیکورٹی منظر نامے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران آئی جی پی نے محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں آئندہ امرناتھ یاترا کیلئے مجوزہ حفاظتی اقدامات وانتظامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ پریزنٹیشن میں سیکورٹی کے مختلف پہلو شامل تھے مثلاً مجوزہ تعیناتی، کیمپ سیکورٹی کے انتظامات، جدید؍تکنیکی آلات کا استعمال، سڑک کی افتتاحی پارٹیاں، اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی کا عمومی منظرنامہ، ڈیز

الطاف بخاری کا ممبر شپ مہم تیز کرنے پر زور

سرینگر// اپنی پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں جمعہ کو پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں طے پایا گیا کہ پارٹی کی جانب سے ممبر شب اور عوامی مہم تیز کی جائے گی۔ موصولہ بیان کے مطابق جموں کشمیر اپنی پارٹی اس اہم اجلاس کی صدارت پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کی۔ انہوں نے تنظیم کے لیڈروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پورے جموں کشمیر میں پارٹی کی ممبر شپ مہم کو تیز کریں اور عوامی رابطہ مہم میں بھی سرعت لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کے لیڈران اور ورکرز کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ خود کو ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے مہیا رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کو درپیش اجتماعی مسائل اور مشکلات کو حل کرانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہے کیونکہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کو سیاسی اور اقتصادی طور با اختیار بنانے کے وعدہ بند ہیں۔ سید الطاف بخاری نے کہا، عوام کو اپنی پارٹی سے بے پناہ امیدیں و

پروفیسر نیلوفر خان نے کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وی سی کا چارج سنبھال لیا

سرینگر//پروفیسر نیلوفر خان نے جمعہ کو کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔ یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پروفیسر خان کی بطور وائس چانسلر تقرری کا حکم جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جاری کیا تھا جس کی مدت تین سال ہوگی۔ ماہر تعلیم نیلو فر خان  کو 30 سال سے زیادہ کا تدریسی تجربہ ہے وہ ڈین کالج ڈیولپمنٹ کونسل، رجسٹرار، ڈین فیکلٹی آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ بھی رہ چکی ہیں ۔خان کو یونیورسٹی کی پہلی خاتون ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر اور سنٹر فار وومن سٹڈیز اینڈ ریسرچ کی بانی ڈائریکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نیو ایڈمنسٹریشن بلاک کے احاطے میں یونیورسٹی پولیس کے ایک دستے نے انہیں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد انہوں نے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے اس دوران کہا کہ "میرے دفتر

سرینگر میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے

سرینگر //انٹیلی جنس ایجنسی را ء کے سابق سربراہ اور کشمیر کے بارے میں بھارت کے اہم ترین سکیورٹی ماہرین میں سے ایک اے ایس۔ دولت نے دعویٰ کیا کہ وادی کشمیر میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندوں کے حملوں کے پیچھے سری نگر میں ایک پیشہ ور آزاد "دہشت گردی سیل" کا ہاتھ ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق دی وائر کے ساتھ ایک انٹرویو میں، دلت نے کہا کہ یہ سیل واضح طور پر پاکستان سے منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس کا کام اس سے کہیں زیادہ پیشہ ورانہ ہے جو ہم نے پچھلے تین سالوں میں دیکھا ہے۔" دولت نے دعویٰ کیا کہ اس ’’ٹیرر سیل‘‘ کے ارکان کون ہیں یا وہ کہاں واقع ہیں اس کا کوئی علم نہیں ہے۔کشمیر "اگست 2019 کے بعد سے سب سے خطرناک دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔ وادی میں عسکریت پسند گروپوں اور دوسرے لوگوں سے جو عسکریت پسند گروپوں سے ہمدردی رکھتے ہیں، سے