تازہ ترین

پنجاب میںبیرہ کےطالب عالم کی پُراسرار ہلاکت پر رنج کی لہر | ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور حکیم یاسین کا اظہارِافسوس،تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے لدھیانہ پنجاب میں  آر آئی ایم ٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیر طالب علم عمر احمد دیو ولد عبدالاحد دیو ساکن چیوڈارا بیروہ بڈگام کی پُراسرار موت پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مہلوک نوجوان کے والدین کے ساتھ  تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یہ معاملہ پنچاب حکومت کے ساتھ اُٹھایا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نوجوان سب انسپکٹر ارشد اشرف میر ساکن ہندوارہ کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور واقعہ کو ناقابل قبول قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ تشدد کیخلاف رہی ہے اور ایسے واقعا ت کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی ایک مہذب سماج میں کوئی جگہ نہیں اور ایسے واقعات ک

ڈاکٹر عزیزحاجنی کی رحلت کشمیری زبان و ادب کیلئے بڑا نقصان | کئی سماجی ،ادبی اور مذہبی انجمنوں کا اظہار رنج و غم

سرینگر// مراز ادبی سنگم کی طرف سے ڈاکٹر عزیزحاجنی کی موت پر ایک آن لائن تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر عزیز حاجنی کی ادبی، لسانی تہذیبی، تمدنی اور ثقافتی خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس کی صدارت جنوبی کشمیر کے نامور ادیب غلام نبی آتش نے کی۔انہوںنے حاجنی کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک اچھے شاعر، قلمکار اور محقق تھے۔ ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔علی شیدا نے کہا کہ حاجنی کشمیری زبان کی ایک منفرد اور معتبر آواز تھی جو ہمیشہ کشمیری زبان کو اعلی مقام دلانے کیلئے بے خوف وخطر بلند ہوتی رہی۔اقبال انجم نے ان کی موت کو کشمیری زبان کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا حاجنی صاحب جیسے مخلص اور ملنسار قلمکار کے انتقال سے جو خلاپیدا ہوا اسے پر کرنا نا ممکن ہے۔یوسف جہانگیر نے حاجنی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عزیز حاجنی آخری دم تک کشمیری زبان

پاگل کتے کے حملے میںکمسن بچی سمیت5افراد زخمی | لرو جاگیر ترال میں خوف و ہراس، لوگ برہم

ترال//جنوبی قصبہ ترال سے قریب7کلو میٹر دور لرو جاگیر نامی گائوں میں پیر کی صبح ایک پاگل کتے نے ایک 4سالہ بچی سمیت 5افرادکو حملے میں زخمی کر دیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچی سب سے زیادہ زخمی ہے ۔ایک عینی شاہد منظور احمد بابا نے بتایا کہ وہ رستے سے جا رہا تھا جس دوران کتے نے ایک بچی کو پیروںمیں پکڑ کر رکھاتھا ۔انہوں نے کہا ’’میں نے چپل سے کتے کو پیٹا اوربچی کو شدید زخمی حالت میں آزاد کرنے میں کامیابی حاصل کی ‘‘۔اس دوران مقامی لوگوں نے بعد میں پاگل کتے کا تعاقب کر کے اسے ڈھنڈوں سے پیٹ کر مار ڈالا ۔  اس گائوں میںان حملوں کے بعدبچوں اورخواتین میں خوف اور تشویش کی لہر پھیل گئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ترال کے بیشتر دیہات میں شہری علاقوںسے کتوں کو گاڑیوں میں لاکریہاں چھوڑا جاتا ہے جو لوگوں پر حملوں کے موجب بن جاتے ہیں۔ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے

میر میرک اندرابی ؒکا عرسِ مبارک، ملارٹہ اور پانپورمیں تقاریب کا اہتمام

سرینگر/نیوز ڈیسک/خانقاہِ اندرابیہ ملارٹہ میںحضرت میر میرک اندرابیؒ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی، ختمات المعظمات اور دورد ازکار کی مجلس آراستہ ہوئی جس کی پیشوائی درگاہِ اندرابیہ کے سجادہ نشین سید وجیہ اندرابی نے کی۔ اس موقعے پر سید محمد شفیع اندارابی نے حضرت میر میرک اندرابیؒ کی سیرت پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ دینی ،علمی ، ادبی اور سماجی خدمات میںاُن کی خدمات  ایک سنہری باب ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپیل کی کہ وہ قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہوکر اپنی آخرت سنواریں۔ادھر عرس مبارک حضرت خواجہ مسعودی ولی پانپورؒ کے سلسلے میں خانقاہِ پانپور میں بھی تقریب ہوئی۔ اس سلسلے میں قرآن خوانی اور دورد و ازکار کی مجلس آراستہ ہوئی اور ہر نماز کے بعد تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔  

میاں الطاف سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

کنگن//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کے والد نسبتی اور مرحوم میاں بشیر احمد لاروی کے بھائی میاں جنید احمد نظامی کے انتقال پر بابانگری وانگت کنگن میں تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،عمر عبداللہ،ناصر اسلم وانی اور پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغنی وکیل سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بابانگری وانگت جاکر میاں الطاف احمد کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔مرحوم کا چہارم 14ستمبر بروز منگل انجام دیاجارہا ہے ۔  

قاضی گنڈ محمود آباد ڈوروسڑک خستہ حال

سرینگر//قاضی گنڈ، ڈلوچھ اور محمود آباد ڈورو سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے مسافرگاڑیوں نے اس سڑک پر سروس بند کردی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے اگرچہ کئی بار متعلقہ حکام سے اپیل کی گئی تاہم انہوں نے اب تک اس کی مرمت بھی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی اب دشوار بن چکا ہے ۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن قاضی گنڈ نے کہا کہ سڑک کی مرمت کاکام جلد شروع کیا جائے گا۔سی این آئی  

منشیات سےنجات پانے کیلئے والدین کا تعاون اہم | روہامہ رفیع آباد میں جانکاری پروگرام

سوپور// سوپور پولیس نے روہامہ رفیع آباد میں منشیات مخالف مہم کے سلسلے میں ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں ایس پی سوپور سدھانشوورما،ایس ڈی پی او رفیع آبادنثاراحمد،بی ڈی اوروہامہ ممتازاحمد،بی ایم او روہامہ ڈاکٹرآصف علی ڈار،بارایسوسی ایشن صدرایڈوکیٹ بلال احمد،سماجی کارکن عمررشید،ڈرگ ڈی ایڈکشن ٹیم بارہمولہ،مفتی عبدالرشیدقاسمی ،پرنسپل گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول روہامہ محمد ابراہم شاہ،ٹریڈرس ایسوسی ایشن روہامہ کے صدربشیراحمدوار،چیئرمین سیول سوسائٹی روہامہ عبدالرحمان ایتو،سومواونرس ایسوسی ایشن روہامہ کے صدرعبدالقیوم لون اورایس ایچ اوپانزلہ مدثرشفیع بھی موجودتھے جبکہ گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول روہامہ کے طالب علموں نے بھی اس جانکاری پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر ممتاز مقررین نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں والدین کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس با

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا رفیع آباد واقع پر اظہارِ رنج | عبدالحی خطیب کو برسی پر خراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رفیع آباد میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں خانہ بدوش کنبہ کے 6افرادکی ہلاکت پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اورسینئر لیڈر میاں الطاف احمد نے بھی اس دلخراش واقعہ پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے پسماندگان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں معقول ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشتواڑ کی سیاسی و سماجی شخصیت عبدالحی خطیب کو پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے حق میں جنت نشینی کیلئے دعا کی۔   

وجے بقایہ کے برادر فوت، الطاف بخاری کا اظہار یکجہتی

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے پارٹی جنرل سیکریٹری وجے بقایہ کے بھائی روی سی بقایہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ، جن کاپونے میں انتقال ہوگیا۔ تعزیتی پیغام میں بخاری نے آنجہانی کو قابل ترین افسر قرار دیا جنہوں نے جموں وکشمیر کے محکمہ جیالوجی مائننگ میں بطور انجینئر اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ بخاری نے کہاکہ روی سی بقایہ نے عمر بھر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کیا اور عوامی مشکلات کے ازالہ کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں۔ انہوں نے آنجہانی کی روح کی شانتی اور سوگواران کو یہ صدمہ بردداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کے لئے دعا کی ۔  

ملک ڈیجٹل انقلاب کی راہ پرگامزن:اتل ڈلو | ڈیجٹل انڈیا مشن کے تحت یک روزہ ورکشاپ کااہتمام

سری نگر//اَیڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ اَتل ڈولو نے  ڈیجیٹل پے منٹس پر مرکزی حکومت کے ’ڈیجیٹل اِنڈیا مشن‘ کے تحت ایک  روزہ ورکشاپ میں شرکت کی جس کا اہتمام یہاں ایس کے آئی سی سی میں نیشنل پے منٹ کارپوریشن آف اِنڈیا (این پی سی آئی ) ، گورنمنٹ آف اِنڈیا ، فائنانس ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر نے کیاتھا۔فائنانشل کمشنر فائنانس (ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) اَتل ڈولو جو اِس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے، نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیجیٹل پے منٹس میں بہت آگے بڑھ چُکا ہے او رجموںوکشمیر بھی مالیاتی شمولیت کے حصول کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ’ ڈیجیٹل اِنڈیا مشن‘ کو ڈیجیٹل طور پر بااِختیار سوسائٹی اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کا ایک نظریہ ہے جس میں لوگوں اور معیشت کے دیگر شراکت داروں کے درمیان فیس لیس ، کیش لیس او رکانٹیکٹ لیس لین دین ہے۔اُنہوں

امن وہم آہنگی ترقی وخوشحالی کیلئے ناگزیر : الطاف بخاری | کشتواڑکے پن بجلی پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاجائے

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ مختلف صورتوں میں تشدد نے جموں وکشمیر میں امن، خوشحالی اور اچھی حکمرانی کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ بخاری چوگان میدان کشتواڑمیں منعقدہ پارٹی کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ نوجوانوں سے تشدد کا راستہ ترک کر کے خطہ میں امن واستحکام میں اپنا تعاون پیش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’مسلح تشدد نے ترقی، امن اور اچھی حکمرانی پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں جس سے عوامی ادارے کمزور ہوئے اوربدعنوانی کا ماحول پیدا ہوا‘‘۔ بخاری نے کہاکہ امن وہم آہنگی جموں وکشمیر میں ترقی وخوشحالی کے لئے ناگزیر ہے، گذشتہ روز سرینگر میں نوجوان پولیس افسر جو ابھی پروبیشن پر تھا ،کا سفاکانہ قتل کیاگیا۔ اِس سانحہ نے صرف اکیلے اُس کے خاندان کو تکلیف نہیں پہنچائی بلکہ کشمیر میں پہلے سے اذی

ویری ناگ میں اسکوٹی سے گر کر لڑکی ہلاک | سیر ہمدان سڑک حادثہ میں 8 افراد زخمی

اننت ناگ //اننت ناگ میں سڑک کے الگ الگ حادثوں میں ایک لڑکی ہلاک جبکہ 8 دیگرافراد زخمی ہوگئے ۔ کپرن ویری ناگ میں ایک 19 سالہ لڑکی سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئی۔  انشاء جان دختر عبدالرشید بٹ اسکوٹی پر سوار کہیں جارہی تھیں جس دوران اسکوٹی سڑک پر لڑھک گئی جس کی وجہ سے لڑکی نیچے گرگئی اور اس کے سر میں چوٹیں آئیں۔اگر چہ لڑکی کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھیں ۔ادھر سیر ہمدان میں تویرا گاڑی اور لوڈ کریئر کے بیچ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔تویرا زیر نمبر JK22- 8298 اور لوڈ کیرئر زیر نمبر JK03D -7529 کے بیچ زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور سب ڈسڑکٹ اسپتال سیر ہمدان منتقل کیا گیا جہاں سے4 زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔  

مزید خبریں

ڈرافٹ جوینائل جسٹس بل ۔2021 | سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے متعلقین سے تجاویز طلب سری نگر//محکمہ سماجی بہبود نے جموںوکشمیرجوینائل جسٹس ( بچوں کی دیکھ دیکھ اور تحفظ ) رولز 2021 کے مسودے کے بارے میں تمام شراکت داروں سے تجاویز طلب کی ہیں جو کہ جموںوکشمیر جوینائل جسٹس ایکٹ ( بچوں کی دیکھ دیکھ اور تحفظ ) ایکٹ 2015 کے تحت بنائے گئے ہیں۔محکمہ کی طرف سے یہاں جاری ایک اعلامیہ کے مطابق دلچسپی رکھنے والے شراکت داروں سے اپنی تجاویز/جواب ڈرافٹ کی ویب سائٹ jksocialwelfare.nic.in پر مقررہ مدت میں جمع کرسکتے ہیں۔         نیشنل کانفرنس کے تنظیمی انتخابات |  سرینگر کے ایک اور بارہمولہ کے 6بلاک صدور کا انتخاب سرینگر//نیشنل کانفرنس تنظیمی انتخابات کے سلسلے میں ضلع سرینگر کے حلقہ انتخاب امیرا کدل کے ایک بلاک اور ضلع بارہمولہ کے 5بلاکوں کا چنائو عمل میں ل

۔2006کا جنگلاتی حقوق ایکٹ نافذ

 سرینگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ انتظامیہ قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مختلف سطحوں پر مسلسل کام کر رہی ہے اور ان کی ترقی اور بہتری کیلئے ایک مشن موڈ میں کام کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر  ایک تقریب کے دوران ’ جموں و کشمیر میں درجہ فہرست قبائل اور دیگر روایتی جنگل کے باشندوں (حقوق کی پہچان ایکٹ) ‘کے نفاذ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اسے جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 14سال سے زائد عرصے کے انتظار کے بعد ، 2006 کے جنگلاتی حقوق ایکٹ کو لاگو کرتے ہوئے قبائلی برادری کو مناسب حقوق دیئے گئے ہیں۔ سماجی مساوات اور ہم آہنگی کی بنیادی روح کو ذہن میں رکھیں جیسا کہ ہمارے ملک کے آئین اور پارلیمنٹ کی رہنمائی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ، جموں و کشمیر انتظامیہ ایک مساوی اور م

ہرمکھ گنگہ بل یاترا کا آغاز

کنگن//دو روز تک جاری رہنے والی سالانہ ہرمکھ گنگہ بل یاترا سوموار سے شروع ہوگئی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جوتشنا، ایس ایس پی گاندربل سہیل منور میر نے ناراناگ سے ہرمکھ یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر گنگہ بل کی طرف روانہ کیا ۔ ضلع انتظامیہ نے یاتریوں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے معقول انتظامات کئے ہیں جبکہ کھانے پینے ،رہائشی اور طبی سہولیات کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ 22 کشمیری پنڈت ، جو ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہیں،نے پہلے ناراناگ میں پوجا پاٹ کی جس کے بعد وہ سوموار کو  36کلو میٹر پیدل راستہ طے کرنے کیلئے گنگہ بل روانہ ہوئے ۔ ہر مکھ گنگہ بل ٹرسٹ اور آل پارٹیز مائیگرنٹس رابطہ کمیٹی کے بینر تلے منعقد ہونے والی یاترا 15ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ امسال کورونا وائرس کی وجہ سے یاترا میں صرف 22 افراد شامل ہوئے ہیں۔ گذشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے گنگہ بل یاترا کو منسوخ ک

سینٹرل پولیس فورسز کیلئے ہوائی سروس دوبارہ شروع

سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل پولیس فورسز کے جوانوں کے لئے ایئر کورئیر سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوںسے چھٹی پر جا رہے ہیں یا اپنی ڈیوٹیوں میں شامل ہونے جا رہے ہیں ۔وزارت داخلہ کی نوٹیفکیشن کے مطابق ، ایئر کورئیر خدمات کو رواں سال یکم ستمبر سے 31 مارچ 2022 تک7 ماہ کیلئے منظوری مل گئی ہے۔خیال رہے مرکزی وزارت داخلہ کی منظوری نہ ملنے کے باعث سی آرپی ایف اہلکاروں کیلئے یہ ایئرکورئیرسروس معطل کی گئی تھی۔بارڈر سیکورٹی فورس ، جو اس سہولت کیلئے ایک رابطہ کار ایجنسی ہے ، نے ایئر انڈیا کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ’’ درخواست کی جاتی ہے کہ ملک کے شمال مشرق اور جموں وکشمیر سیکٹرز کے تمام منظور شدہ راستوں پرمقررہ دنوں اور وقت کے مطابق 16 ستمبر2021 سے ایئر کورئیر سروس دوبارہ شروع کی جائے‘‘۔ ایک تصدیق برائے مہربانی موجودہ ہی

۔4انتظامی افسران کے تبادلے

 سرینگر// انتظامیہ نے 2 ڈائریکٹروں سمیت4 انتظامی افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں جبکہ 2افسراں کو اضافی چارج بھی تفویض کئے گئے۔ محکمہ تعلیم میں پرسنل افسر مزمل مقبول بیگ کو تبدیل کرکے فوری طور پر کلکٹر حصول اراضی، سپیشل فوج (بڈگام، سرینگر) تعینات کیا گیاہے۔ پیر کو جاری سرکاری حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں وویک شرما کو تبدیل کر کے محکمہ سماجی بہبود کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے،جبکہ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں کرشن لال کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں کا اضافی چارج سنبھالنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق مبارک منڈی ثقافتی سوسائٹی جموں کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر دپیکا کماری شرما کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر حمایت اسکیم کا چیف آپریٹنگ افسر تعینات کیا گیا۔ ناظم سیاحت جموں وویک آنند رائے کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ