تازہ ترین

مزید خبریں

بی ڈی سی چیئرمین اوڑی کی قیادت میں وفدایل جی سے ملاقی سرینگر//بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اوڑی کے چیئرمین کی صدارت میں ایک وفد نے یہاں راج بھون میں لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی۔وفد میں پی آر آئی نمائندوں سمیت بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبرشوپیان،بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیرمین شانگس ،یوتھ نمائندے اورکپوارہ کے مذہبی رہنمااورسماجی کارکن شامل تھے۔انہوں نے اپنے متعلقہ علاقوں کی ترقی سے متعلق مسائل لیفٹینٹ گورنر کی نوٹس میں لائے جن میں سڑک رابطوں کی فراہمی،سرحدی سیاحت،موبائل نیٹ ورک، اور دیگرترقیاتی معاملے شامل ہیں ۔لیفٹینٹ گورنر نے ممبران کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو فوراًحل کیا جائے گااورکہا کہ انتظامیہ سرحدی اور دور افتادہ علاقوں کی ترقی کیلئے توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسانظام ترتیب دیا ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کام زمینی سطح پرتیار کئے جاتے ہیں اورپھر انہیں اعلیٰ حکام کو ا

اول سے لیکر 9ویں جماعت تک سکول بدستور بند رہیں گے | 10ویں، 12ویں اور کوچنگ مراکز کی محدود پیمانے پر اجازت برقرار

سرینگر// انتظامیہ نے کہا ہے کہ 10 ویں اور 12 ویں جماعتوں کے بغیر تمام اسکول درس و تدریس کیلئے بند رہیں گے ۔ چیف سیکریٹری کی سربراہی میںریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا’ صرف دسویں اوربارہویں جماعت‘ کے طلاب کو اسکولوں میں حاضر ہونے کی اجازت دی جائے گی تاہم ذاتی طور پر 50 فیصد سے زیادہ طلاب و عملہ اسکولوں میں نہیں ہونے چاہئیں، تاہم ان تمام طلبا کے والدین سے رضامندی حاصل کی جائے گی جو اسکول جانے کے خواہشمند ہوںگے‘‘۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹریز فنانس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم کے علاوہ پرنسپل سیکریٹری داخلہ ، ڈویژنل کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں ،پولیس سپرنٹنڈوں اور انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔حکومت نے کہا کہ بارہویں جماعت  کے طلاب کو مخصوص دن میں ٹیکہ لگائے گئے 50 فیصدطالب علموں اور عملے کو تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی

بچوں کی پارک گلمرگ میں قائم ریسٹورنٹ خستہ حالی کاشکار | مصنوعی جھیل بھی تباہ ،صفائی دو سال سے نہیں ہوپائی

 گلمرگ //سیاحتی مقام گلمرگ کی چلڈرن پارک میں قائم ریسٹورنٹ خستہ حالی سے بیکار پڑا ہے اور مصنوعی جھیل کی دو سال سے صفائی تک نہیں کی گی ہے جس کی وجہ سے پارک میں سیر تفریح کی غرض سے آنے والے سیلانیوں کو کھانے پینے کی کوئی چیز پارک کے اندر دستیاب نہ ہونے سے مشکلات پیش آتے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ 5اگست 2019سے آج تک لاکھوں روپئے خرچ کرکے تعمیرکئے گئے ریسٹورنٹ کی  دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکارہے ۔یہاں تک کہ کھڑکیاں اور دروازے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔اسی طرح پارک میں مصنوعی جھیل میں گھاس پھوس اگنے سے یہ جھیل بے رونق ہوگئی ہے۔اس پارک سے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سالانہ لاکھوں روپئے حاصل ہوتے تھے جبکہ اتھارٹی نے گزشتہ دو سال کے دران اس پارک کو مزیدجاذب نظر بنانے کے لیے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے یہ پارک آج ویرانی کا منظر پیش کررہی ہے۔ پارک میں اسڑیٹ لایٹس بھ

پینے کے پانی کی قلت | سیدو شوپیان میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج

 شوپیان //جنوبی ضلع شوپیان کے سیدو نامی علاقے میں اتوار کو لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔احتجاج میں بڈناڈ سیدو علاقے کی خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔انہوںنے کہا کہ اُن کے گائوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ۔مظاہرین نے بتایاکہ اگر چہ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو کئی باراس اہم سنگین صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔سماجی کارکن ماگرے منصور نے اس سلسلے میںبتایا کہ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے جل شکتی محکمہ پر الزام عائد کیا کہ وہ سب کچھ جاننے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درپیش مشکلات کو فوری طور حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔  

آری پل ترال کے لوگ محکمہ جل شکتی سے نالان | کہیں پینے کا پانی ہی نہیں اور کہیں مضر صحت پانی فراہم کرنے کاالزام

ترال// تحصیل آری پل کے متعددگائوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مقامی لوگ محکمہ جل شکتی سے نالاں ہے۔ لوگوں نے محکمہ پر الزام لگایا کہ حکام انہیں درپیش مشکلات سے باخبر ہونے کے باجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا مذکورہ تحصیل کے آری پل نا می گائوں میں موجود قدرتی چشمہ ترال کی ایک بڑی آبادی کو پینے اور سینچائی کے لئے پانی فراہم کرتا ہے تاہم مذکورہ گائوں کی گنائی محلہ نامی بستی پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے۔علاقے سے مقامی جامع مسجد امام کی قیادت میں آئے لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ بستی میں لوگوں کو پینے کے پانی کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا اس حوالے سے انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ کو آگاہ بھی کیا ہے تاہم تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی  ۔انہوں نے کہا محکمہ ہمارے مسئلے کو حل کرنے میںسنجیدہ نظر نہیں آرہا ہے ۔ادھرترال کے ززب

رفیع آباد واقعہ انتہائی افسوسناک:الطاف بخاری | لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ایس ڈی آر ایف ٹیمیں بھیجی جائیں

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سیدالطاف بخاری نے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کفرناڑ بہک میں پانچ افراد کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں بخاری نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ پرزور دیا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں روانہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا’’ میں اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانیں کھونے والوں کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا گو ہوںاور میری انتظامیہ سے گذارش ہے کہ متاثرہ کنبہ کو معقول معاوضہ جلد سے جلد فراہم کیاجائے‘‘۔ اپنی پارٹی کے سینئرلیڈر محمد دلاور میر اور  یاور میر نے بھی غمزدہ کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے گذارش کی کہ فوری طور ایکس گریشیا فراہم کی  جائے۔  

حضرت بابا داودخاکی کو خراج عقیدت | حقانی ٹرسٹ کے اہتمام سے آن لائن کانفرنس

سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ نے حضرت بابا داودخاکیؒ کے عرس پر انہیںخراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میںایک آن لائین کانفرنس کاانعقادکیاجس میں کئی علماء اوردانشوروںبشمول مولاناخورشیداحمدقانونگو، مولانا مبارک حسین نعمانی ، سیدبلال کرمانی اورانجینئرنذیراحمدپانپوری نے شرکت کی۔کانفرنس کی صدارت مولانا شوکت حسین کینگ نے کی۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سیدعبدالحمیدحقانی نے کہا کہ علمی تبحر کی وجہ سے حضرت بابا داودخاکیؒ امام اعظمِ ثانی کے خطاب سے یاد کیے جاتے ہیں۔انجمن مصباح الاسلام کے سربراہ مولانا مبارک حسین نعمانی نے حضرت بابادادخاکی کی علمی وسعت اورگہرائی کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ آپ علوم کے بحرذخائرتھے ان کی تصانیف خصوصاًوردالمریدین میںانہوںنے عقائداورتصوف کے جملہ مسائل بیان کئے ہیں۔مرکزاسلامی کے روح رواں سیدبلال کرمانی نے حضرت بابادادخاکیؒ کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ م

جنید احمد آرفنز کی ضرورت "کے نئے اسپانسر شب منیجر مقرر"

 سرینگر//جموں کشمیر میںسرگرم ایک فلاحی تنظیم کی ایک میٹنگ میں وادی کی کئی تنظیموں کے عہدیداروں اور رضا کاروں نے تنظیم کے نئے اسپانسر منیجر جنید احمد کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے شرکت کی۔تنظیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ریاض احمد شیخ نے جنید احمد کا تعاون پیش کرتے ہوئے کہا ’’ یتیم بچوں کو مطلوبہ مالی امدادنہیں مل پارہی تھی لہٰذا ہم نے انہیں اسپانسرشپ کی ذمہ داری سونپی ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ ضرورتمند بچوں کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے‘‘۔جنید احمد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’ مجھے اس ادارے کی یہ ذمہ داری سنبھالتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جس کے اراکین دن رات بیوائوں اور یتیموں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے سرگرداں ہیں‘‘۔انہوں نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے اراکین خاص طور پراوڈی ،لولاب اور کیرن سے آئے ہوئے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ 

دون سکول دہرادون کے داخلہ امتحانات | سرینگر میں پسماندہ طلاب کیلئے وظائف کا اعلان ہوگا

سرینگر// جموں کشمیر میں پسماندہ اور غریب طلباء کیلئے دون اسکول دہرا دون نے پہلی مرتبہ2اکتوبر کو سرینگر میں 20 سے120فیصد وظائف کے ساتھ داخلہ کیلئے پری انٹرنس ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے۔اسکول کے نمائندوں کے مطابق سرینگر شہر کیلئے پری انٹری ٹیسٹ2 اکتوبر کو ہوگا اور اس دوران امتحانات کے مرکزسے متعلق مطلع بھی کیا جائے گا۔اتوار کو سکولوں کے نمائندوں نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سکول 20سے120 فیصد وظائف پیش کرے گا جو کہ امتحانات اور دیگر مطلوبہ ٹیسٹوں میں کامیاب ہونگے جن میں پری انٹری ٹیسٹ ، تحریری امتحان اور انٹرویو شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ تمام طلباء کیلئے ہے اور یہ جموں و کشمیر کے پسماندہ غیر معمولی لڑکوں کے لیے سنہری موقع ہے۔ اسکول کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ بھارت بھر میں20طلاب کو وظائف کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر انٹر نس امتحانات میں غیر مع

میاں الطاف کے والد نسبتی میاں جنید نظامی کی وفات

وانگت//گزشتہ ایک ماہ کے دوران میاں خاندان وانگت دوسری مرتبہ صدمہ سے دوچارہوگیا۔ میاں بشیر احمد لاروی کے بھائی اور میاں الطاف احمد کے والد نسبتی 92سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔اپنے بڑے بھائی مرحوم میاں بشیر احمد لاروی کی وفات سے میاں جنید احمد نظامی کافی دل برداشتہ ہوئے اور بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد موصوف نے گھر سے باہر نکلنا بند کردیا تھا۔بالآخر میاں بشیر احمد لاروی کی وفات کے 29روز بعد اپنے گھر میں آخری سانس لیکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔انہیںزیارت میاں نظام الدین کیانوی کے صحن میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم محکمہ سوشل ویلفیئر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔مرحوم کو مطالعہ کا بہت زیادہ شوق تھا۔ اکثر اوقات کتابوں کے مطالعہ میں ہی رہتے تھے۔موصوف کے ایک فرزند اور چار صاحبزادیاں ہیں ۔میاں خاندان کے ذرائع کے مطابق مرحوم کا چہارم 14ستمبر بروز منگلوار انجام دیا جائ

تازہ ترین