تازہ ترین

موسمی صورتحال میں تبدیلی،وادی کے طول وعرض میں بارشیں | درجہ حرارت میں نمایاں کمی،سوموارسے موسم میں بہتری کاامکان:محکمہ موسمیات

سرینگر//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق ٹنل کے آ ر پار موسلادار بارشیںہوئی جس کے نتیجے میں معمولات زندگی میں خلل واقع ہوا ۔  بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر نے دستک دی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 13ستمبر سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیاہے ۔ وادی کشمیر میں سنیچروار کو موسمی صورتحال میں تبدیل ہوئی اور آسمان پر بادل چھا گئے جس کے ساتھ ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ سنیچروار کی صبح سے ہی میدانی علاقوں میں تازہ بارشوں کے نتیجے میں یکا یک موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور دن کے درجہ حرارت میںکمی آئی، وہیں رات کا درجہ حرارت بھی کافی نیچا چلا گیا ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرار ت میں ک

سول جج نوکری سے برخواست

سرینگر// لیفٹنٹ گورنر نے سیول جج (جونیئر ڈویژن)محمد یوسف آلائی کو نوکری سے بے دخل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ محکمہ قانون، انصاف وپارلیمانی امور کے سیکریٹری اچل سیٹھی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر ولداخ کے مکمل(فل) ہائی کورٹ کی تجویز پر جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر نے سیول جج(جونیئر ڈویژن) منصف محمد یوسف آلائی کو نوکری سے بر خواست کرنے کے احکامات جاری کئے۔  

لوک عدالتیں تنازعات کے حل کا متبادل طریقہ کار:جسٹس ماگرے | بڈگام ، اننت ناگ اور پلوامہ میں افتتاح کیا ،50ہزار معاملات افہام و تفہیم سے حل

سرینگر// جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس علی محمدماگرے نے سنیچر کو بڈگام ، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں’’تیسری قومی لوک عدالتوں‘‘ کا افتتاح کیا۔مختلف اضلاع کے دورے کے دوران ، جسٹس ماگرے نے لوک عدالت بینچوں کا معائنہ کیا اور ایم اے سی ٹی (میکٹ)اور دیگر تنازعات کے متاثرین میں معاوضے کے مختلف ایوارڈ تقسیم کئے۔بنچوں کے سامنے رکھے گئے معاملات میں سول ، کرمنل کمپاؤنڈ ایبل ، چیک باؤنس ، بینک معاملات ، ایم اے سی ٹی ، ازدواجی ، کرایہ داری ، بجلی اور پری لٹی گیشن معاملات ، خاندانی جھگڑے ، سول تنازعات ، زمین کے حصول کے معاملات ، ٹریفک معاملات اور زیر سماعت مقدمات شامل تھے۔ بڈگام ضلع میں جسٹس موصوف نے چیئرمین ڈی ایل ایس اے و پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام محمد اشرف ملک ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام شہباز احمد مرزا ، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی موجودگ

سونہ مرگ اور لیہہ میں 10کوئنٹل خشخاش برآمد | پنجاب کے تین شہری گرفتار،تین ٹرک ضبط

کنگن// سونہ مرگ میں اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس نے ایک چھاپے کے دوران پنجاب کے دو مال بردار ٹرکوں سے 800 کلو خشخاش برآمد کرکے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران لیہہ گوردوارہ کے نزدیک ایک ٹرک سے 200کلو خشخاش برآمد کرکے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ڈی ایس پی اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کی قیادت میں ایک ٹیم نے جموں کشمیر پولیس کے ہمراہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سونہ مرگ کے ٹرک اڈے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ٹرکوں زیر نمبرPB07AL-2229 اورHP55B-0711کو تحصیلدار گنڈ فرید الدین کھٹانہ کی موجودگی میں تلاشی کارروائی کے دوران دونوں ٹرکوں سے 800 کلو خشخاش برآمد کرلی ۔ ڈی ایس پی ٹاسک فورس مبشر احمدنے بتایا کہ ایک ٹرک سونہ مرگ سے فرار ہوگئی تھی جس کے بارے میں لداخ پولیس کو مطلع کیا گیا اورلیہہ گوردوارہ کے نزدیک اس ٹرک کو پکڑا گیا ۔ تلاشی کے دوران اس ٹرک سے 2

مڈورہ ترال میں آگ، رہائشی مکان خاکستر

ترال// ترال کے مڈورہ نامی گائوں میں آگ کی ایک ہولناک ورادت میں ایک رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ غلام حسن چوپان ولد عبد الخالق چوپان کے مکان میں گزشتہ روزاچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اگر چہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم غلام حسن کا رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا ۔مقامی لوگوںنے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی مدد کیلئے اپیل کی ہے ۔  

مزید خبریں

وزیر مملکت برائے دفاع و سیاحت نے جموں و کشمیر کے سیاحتی منظر کا جائیزہ لیا  سرینگر//جموں و کشمیر کیلئے مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور سیاحت اجے بھٹ نے جموں و کشمیر سیاحت کے عہدیداروں کے ساتھ سرینگر کے رائل اسپرنگز گالف کورس میں تفصیلی بات چیت کی ۔ اس کے علاوہ اجے بھٹ نے جموں و کشمیر یو ٹی کے سیاحت کے شعبے سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر کے سیاحتی منظر کا جائیزہ لیا ۔ ایک تفصیلی جائیزہ سیکرٹری جموں و کشمیر سیاحت سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر غلام نبی ایتو اور محکمہ کے دیگر عہدیداروں نے پیش کیا ۔ اجے بھٹ نے انفراسٹرکچر اور اقدامات کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر دستیاب ہونے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے مرکزی سرزمین کے سیاحتی منظر کو فروغ دینے کیلئے مجموعی طور پر زمین ک

تازہ ترین