تازہ ترین

وادی میں 2ماہ بعد 150مثبت

سرینگر //کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور دوماہ بعد جمعہ کووادی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دوبارہ 150تک پہنچ گئی جبکہ 24گھنٹوں میں کے دوران جموں و کشمیر میں 173افراد متاثر ہوئے جن میں 150کشمیر جبکہ 23افراد جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سے قبل 11جولائی کو وادی میں کوروانا وائرس سے 150افراد متاثر ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار653تک پہنچ گئی۔اس دوران جموں صوبے میں 10دنوں کے بعد اموات کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران متاثر ہونے والے 173افراد میں23جموں جبکہ 150کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 150افراد میں 3بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 147افرد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متا

جامع مسجد اور درگاہ حضرتبل کے منبر و محراب خاموش

سرینگر// تاریخی جامع مسجد سرینگر اور آثار شریف حضرت بل میںایک بار پھر جمعہ اجتماعات منعقد نہیں ہوسکے۔تاریخی جامع مسجد کو جمعہ کے روز ایک بار پھر مقفل کیا گیا اور نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔حکام کو نماز کے بعد گیلانی کے حق میں جلوس نکالنے کا خدشہ تھا۔ جامع مسجد سرینگر مسلسل اس ہفتے5ویں جمعہ بھی نماز کیلئے بند رہی،جبکہ اس سے قبل 14 ہفتوں تک کووڈکے چلتے نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔6اگست کو انتظامیہ نے مسلسل14ہفتوں کے بعد نماز کی ادائیگی کی اجازت دی تھی، تاہم 13 اگست کو ایک بار پھر جامع مسجد کو بند رکھا گیا۔ اس دوران درگاہ حضرت بل،خانقاہ معلی اور دیگر کئی جگہوں پر بھی نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں ہوئی۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے بیان میں کہا ’’6 اگست2021 کے بعد سے ایک بار پھر مسلسل کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر سمیت آثار شریف درگاہ حضر

لیفٹینٹ گورنر کی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیرمیں سرمایہ لگانے کی دعوت

 سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے دنیابھر کے سرمایہ کاروں وصنعت کاروں کوجموں وکشمیرمیں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے جبکہ سیکورٹی صورتحال میں بھی اب نمایاں بہتری آئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ورچوئل موڈ کے ذریعے نئی دہلی میں’ایلارا انڈیا ڈائیلاگ2021 سے خطاب کیا۔ایلارا کیپیٹل کے چیئرمین شری راج بھٹ ، معروف صحافی سمت ادیتی پھڈنس اور ملک اور بیرون ملک سے کمپنی کے سینکڑوں نمائندوں نے مکالمے میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ،لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے گزشتہ2سالوں کے معاشی نمو اور ترقی کے سفر کے بارے میں شرکاء کوتفصیلی جانکاری فراہم کی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ نیا جموں کشمیر ہے جو معاشی ترقی اور روزگار کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ7 دہائیوں کے رجحان کو پ

بصیر خان کا آئی آئی سی ٹی ، پشمینہ لیبارٹری کا دورہ

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے انڈین انسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی ( آئی آئی سی ٹی ) اور پشمینہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ہینڈ ی کرافٹس اور ہینڈ لوم کشمیر کے ناظم محمود احمد شاہ اورناظم آئی آئی سی ٹی بھی تھے ۔ آئی آئی سی ٹی کے اپنے دورے کے دوران مشیر نے دستکاری اور ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے جونئیر /سینئر کرافٹ انسٹرکٹرس کے ساتھ بات چیت کی جو کہ انسٹی چیوٹ میں ہُنر مندی اور صلاحیت بڑھانے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ مشیر نے ہینڈ لوم بُنکروںکے ایک اور گروپ کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا جو کہ سلک ٹیکنیکل سروسز سینٹر ( ایس ٹی ایس سی ) سنٹرل سلک بورڈ جموں کے زیر اہتمام ہُنر مند اَپ گریڈیشن ٹریننگ حاصل کررہے ہیں تا کہ ان کی مہارت کو اپ گریڈ کیا جا سکے اور انہیں ڈیزائیننگ اور دیگر متعلقہ ضروری معلومات دی جا سکیں ۔ اس موقعہ پر مشیربصیر خان نے کہا کہ مہارت کی ترق

آب گاہوں کی شان رفتہ کی بحالی،47کروڑ روپے کامربوط عملی منصوبہ تیار

سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے وادی میںآبگاہوں کی قدیم شان بحال کرنے کیلئے ایک ’مربوط انتظامی عملی منصوبہ ‘ تیا ر کیا ہے۔معلوم ہواہے کہ46.70کروڑ روپے مالیت کایہ عملی منصوبہ پانچ برسوں یعنی 2022سے2027تک مکمل ہوگا۔جے کے این ایس نے ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ آبگاہوںکی ہیت بحال کرنے سے متعلق مربوط انتظامی عملی منصوبے کی  دستاویز کے مطابق18.93 کروڑ روپے پانی کے انتظام پر خرچ کیے جائیں گے ، جو آبگاہوںکی بحالی کے لئے اہم ہے۔ اسی طرح ، 13.15کروڑ روپے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر خرچ کئے جائیں گے۔مذکورہ منصوبے کے مطابق تعلیمی آگاہی اور ماحولیاتی سیاحت کے لئے 7.49 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ پائیدار وسائل کی ترقی اور معاش کی ترقی کیلئے0.80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 6.33 کروڑ روپے ادارہ جاتی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے۔کشمیروادی میں واقع 8آبگاہوںکیلئے16.1

نیشنل کانفرنس ضلع شوپیان کے 7بلاکوں کا چنائو

سرینگر//نیشنل کانفرنس تنظیمی انتخابات کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے 2حلقہ انتخابات کے 7بلاکوں کے چنائو منعقد ہوئے۔ 7بلاکوں کے چنائو پارٹی کے وسطی زون صدر علی محمد ڈار کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقعے پر پارٹی کے ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، معاون صوبائی ترجمان مدثر شاہ میری، ڈاکٹر سعید، ایڈوکیٹ شوکت حسین گنائی، شیخ محمد رفیع اور شبیر احمد کلے اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ پارٹی لیڈران نے منتخب ہوئے بلاک صدور کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ نومنتخب عہدیداران پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنے کے علاوہ ہر حال میں خود کو عوام کیلئے وقف رکھیں گے۔ لیڈران نے پارٹی الیکشن کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوری عمل پارٹی کی مضبوطی عیاں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کو یہ طرئہ امتیاز حاصل ہے اور اس جماعت کے اندر ایک مضبوط جمہوری ن

بڈگام میں 3جنگل سمگلر گرفتار

 سری نگر//بڈگام میںپولیس نے جنگل ا سمگلروں کو گرفتار کرکے گھوڑوں پر لدی لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط کی۔جے کے این پولیس چوکی ہردپنزو نے چک مرگ میں ناکہ بٹھایا تھا جسکے دوران 3گھوڑوں پرجنگل سے کاٹے گئے 6شہتیرلدے تھے، سمگلروں کو روکا گیا۔ پولیس نے موقعہ پر ہی 3سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے سمگلروں کی شناخت محمد شفیع کوٹے ،ریاض احمد چوہان اور تنویر احمد چوہان ساکناں بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس تھانہ بیروہ میں ایف آئی آر زیر نمبر131/21درج کرلیا۔   

گنڈکنگن میں معروف سیاسی شخصیت کی ہمشیرہ فوت

سرینگر//غلام نبی رینہ//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف سیاسی و  سماجی شخصیت اور  اقبال موٹر ٹرانسپورٹ سروس کے منیجنگ ڈائریکٹرغلام قادر آخون کے گھر واقع گنڈ کنگن جاکر تعزیت پرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے کہ غلام قادر آخون کی ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں ۔ اس موقعہ پر مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔ ڈاکٹر فاروق کے ہمراہ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران میاں الطاف احمد، محمد سعید آخون، شیخ اشفاق جبار اور دیگر عہدیداران بھی تھے۔ دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ بھی ملے اور پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے علاوہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کی بھی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیساتھ ساتھ

لیہہ میں جیو فائبر براڈ بینڈ خدمات کا آغاز

 لیہہ//ریلائنس جیو نے لیہہ میں جیو فائبر براڈ بینڈ خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ لیہہ کے کئی علاقوں میں مرحلہ وار طریقے سے شروع ہونے کے بعد ، جیو فائبر سروسز ابتدائی طور پر مین مارکیٹ ، ہائوسنگ کالونی اور فورٹ روڈ پر شروع کی گئی ہیں۔ لیہہ میں جیو فائبر کی خدمات کا آغاز کرتے ہوئے ،  رکن پارلیمان جمیانگ سیرنگ نمگیل نے کہا، ’’لداخ کے لوگ اب جیو فائبر نیٹ ورک کے ذریعے بھارت کی تیز ترین اور سستی انٹرنیٹ سروس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں‘‘۔انہوں نے لداخ میں عالمی معیار کا نیٹ ورک لانے پر جیو کا شکریہ ادا کیا۔ لیہہ میں JioFiber براڈ بینڈ خدمات کا آغاز طلباء اور مرکزی علاقہ کی سیاحت کی صنعت کے لیے ایک نعمت ہے۔ حکومت کے E- گورننس اقدامات کو بڑھاتے ہوئے ، اس مشکل علاقے میں آسانی اور مستحکم رفتار سے آپریشن کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ JioFiber الٹرا ہائی سپیڈ انٹرنیٹ ، سمارٹ ف

سول سیکریٹریٹ میں متعدد وَفود بصیر خان سے ملاقی

سری نگر//متعدد وَفود اور اَفراد نے سو ل سیکریٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقات کی اور اُنہوں نے اُنہیں اَپنے مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے۔روز لین گلاب باغ سری نگرکے لوگوں کے ایک وَفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُٹھائے ۔ اُنہوں نے اَپنے علاقے میں سڑکوں کو ہموار اور میکڈیمائزیشن کرنے کا مطالبہ کیا۔اِسی طرح ایک او ر وَفد نے اِن کے علاقے میں عوامی سہولیات کی اَپ گریڈیشن کامسئلہ بھی اُٹھایا۔اِسی طرح سری نگر اور دیگر علاقوں کے وَفود اور اَفراد نے صنعتوں ، پی ڈی ڈی ، پنچایتی راج ، دیہی ترقیات، سیاحت اور پھولبانی کی زراعت سے متعلقہ کئی مسائل گوش گزار کئے اور اِن کا جلد ازالے کا مطالبہ کیا۔مشیر موصوف اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے تمام جائز مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ فوری حل کرنے کے لئے اُٹھائے جائیں گے۔کچھ معاملات میں مشیر بصیر خان نے مت

بڈگام کاسبزی فروش بانہال میں فوت

بانہال //بڈگام کاایک سبزی فروش جمعہ کو بانہال میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ محمد یوسف نامی یہ سبزی فروش گزشتہ کئی برس سے بانہال میں کاروبار کررہا تھااور جمعہ کو اُسے چکر آگیااوروہ بیہوش ہوکرگرپڑا۔اگرچہ اُسے فوری طور اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے وہاں اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کوبانہال ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے ذریعے لواحقین کے سپرد کیا۔بانہا ل کی تاجر برادری کے کئی دکاندارمحمد یوسف کی لاش کو ایمبولنس کے ذریعے بڈگام روانہ ہوئے۔  

پانپورمیں لوگوں لفٹ دے کرلوٹنے والے تین گرفتار

ترال// قصبہ پانپور کے مختلف بس اسٹاپوں پر سادہ لوح لوگوں ،خاص کر بزرگوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والے گروہ کو پولیس نے بے نقاب کر کے3افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور لوگوں سے لوٹی گئی رقم بھی ضبط کر لی۔پولیس نے بتایاکہ انہیں اس بات کی شکایت موصول ہوئی تھی کہ چند نا معلوم لوگ علاقے میں بس سٹاپ پر سادہ لوح  لوگوں خاص کر بزرگوں کولفٹ کی پیشکش کر کے انہیں تھوڑی دور پہنچا کر کسی سنسان جگہ پر ان سے نقدی اور جنس لوٹ لیتے تھے جبکہ گروہ نے کئی مقامات پر درویش ہونے کا بہانہ کیا اور بے گناہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر بعد میں لوگوں کے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اُنہیں لوٹ لیا۔ اس طرح یہ گروہ اس علاقے میں سرگرم تھا اور کئی بزرگ لوگوں سے پیسے لوٹے تھے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک ٹیم ایس ڈی پی اوپانپور کی قیادت میں تشکیل دی گئی اور شواہد جمع کر کے3ملزمان کو گرفتار کی

مزید خبریں

قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے اقدام لازمی:قیوم وانی سرینگر//سو ل سوسائٹی فورم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے پر حکام کی لاپرواہی پرتشویش کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کہا کہ کووِڈ- 19عالمگیر وباء کے نتیجے میں نافذ کئے گئے لاک ڈائونوں کی وجہ سے جموں کشمیرکے اقتصادیات کی ریڑھ کی ہڈی جیسے زراعت،باغبانی،سیاحت اوردیگر شعبے ٹوٹ گئے ہیںاور مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔انہوں نے کہاحکومت جموں کشمیرمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کرتی ہے ۔وانی نے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیرمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پررکھنے کیلئے فوری اقدام کئے جائیں۔       کسان تحریک کا کسان مخالف قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ  سرینگر //جموں کشمیر کسان تحریک کے ج