تازہ ترین

تمام وینٹی لیٹر15اگست تک نصب کئے جائیں

سرینگر//صوبائی کمشنر پی کے پولے، نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے حاصل کئے گئے وینٹی لیٹروں کی تنصیب 15اگست سے قبل یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت میں کوئی خلل نہ ہو۔وہ یہاں ہفتہ وار کووِڈ19-جائزہ میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ نئے تنصیب کئے جانے والے وینٹی لیٹروں کے بلا خلل کام کاج کو یقینی بنانے کیلئے عملہ کی تربیت کا بندبست کریں ۔انہوں نے سرینگر کے اسپتالوں پر دبائو کم کرنے کیلئے میڈیکل کالج بارہمولہ اور میڈیکل کالج اننت ناگ کو شمالی اور جنوبی کشمیرکی ضروریات پورا کرنے پرزوردیااورکہا کہ غیرضروری طور مریضوں کو سرینگر منتقل کرنے کے عمل سے گریز کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ اسپتالوں میں بستروں میں ضرورت کے مطابق اضافہ کرنے کو یقینی بنائیں ۔صوبائی کمشنر نے متعلقین پرزوردیا کہ وہ مریضوں کو گھروں میں ہی الگ رکھن

پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے میڈیکل کالج

نئی دہلی// انڈین میڈیکل کونسل (آئی ایم سی) نے کہا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں قائم طبی کالجوں سے حاصل کی جانے والی طبی تعلیمی اسناد کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور ایسی اسناد رکھنے والے لوگوں کو بھارت میں میڈیکل پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قبل ازیں سال گزشتہ ماہ مئی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے ایک ایڈوائزری جاری کر کے طلبا سے کہا تھا کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں کیونکہ حکومت ہند انہیں تسلیم نہیں کرتی ہے۔یو جی سی کی ایڈوائزری کے بعد رواں برس ماہ جون میں آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک پبلک نوٹس میں جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پاکستانی کشمیر کے تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجوں اورتکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے گریز کریں کیونکہ یہ تعلیمی

فورسز انسپکٹر کی خود کشی کی کوشش

سرینگر// نیم فوجی دستے سی آر پی ایف سے وابستہ ایک انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں فورسز افسر شدید زخمی ہوا ۔ یہ واقعہ شیر گڑ ھی سر ینگر میںپیش آیا۔یہاں تعینات 141بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ انسپکٹر ایم دامودر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔   

باغات کالونی سربل بڈن رفیع آباد بجلی سپلائی سے محروم | لوگوں کو مشکلات کا سامنا ، گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

ؓ بارہمولہ//رفیع آبادبارہمولہ کا باغات کالونی سربل بڈن علاقہ ابھی تک بجلی سپلائی سے محروم ہیںجس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو دور جدید میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ باغات کالونی سربل بڈن جوکہ ایک نئی بستی ہے جس میں دس کے قریب رہائشی مکانات قائم ہیں لیکن وہ ابھی تک برقی روسے محروم ہیں ۔ ایک مقامی شہری محمد اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر چہ وہ پہلے بڈن گائوں میں ہی رہائش پذیر تھے جس کے بعد کئی کنبے تین سال قبل یہاں منتقل ہوگئے لیکن محکمہ بجلی استعمال کئے بغیر ہی بلیں ارساںکر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ محکمہ نے کئی علاقوں میں نئے بجلی کھمبے اور ترسیلی لائنیں نصب کی ہیں تاہم انہیںنظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ  سے مطالبہ کیاکہ انہیںبجلی سپلائی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ پی ڈی ڈی کے سپرانٹنڈنٹ انجینئرشمالی کشمیر منیر احمد

ہسپتال نئی عمارت میں منتقل کرنے میں تاخیر | کرالہ پورہ کپوارہ کے لوگ انتظامیہ سے برہم

کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں قائم سب ضلع اسپتال کو نئی عمارت میں منتقل کرنے میں تا خیر کے خلاف مقامی لوگو ں نے سخت نارا ضگی کا اظہارکیا ہے۔20سال قبل پرائمری ہیلتھ سنٹر کرالہ پورہ کا درجہ بڑھا کر اُسے سب ضلع اسپتال میں تبدیل کیا گیا لیکن ابھی تک یہ ہسپتال پرانی عمارت میں ہی قائم ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق ہیلتھ سنٹرچند کمرو ں پر مشتمل تھا تاہم رہی سہی کسر 2010میں آئے تباہ کن سیلاب نے پوری کر دی ۔ہسپتالی عمارت کا ایک حصہ سیلاب کی نذر ہو گیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق گزشتہ 10برسو ں کے دوران جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اس وقت اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ہے لیکن جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک ہی کمرے میں دو ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتے ہیں ۔ سب ضلع اسپتال کادرجہملنے کے بعد بھی اسپتال میں جدید مشینری نصب نہی

واکورہ طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان

گاندربل//واکورہ گاندربل میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی میںسخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔واکورہ، گزہامہ، واسکورہ،بٹہ وینہ،ڈب نارائن باغ،ززنہ،بادام پورہ،سمیت دیگر علاقوں میں واکورہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کی حیثیت رکھتا ہے جہاں 60کی دہائی میں پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا تھا تاہم یہ طبی مرکزمحکمہ صحت کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔اس طبی مرکز میںنہ بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔مقامی آبادی کے مطابق ہسپتال میں نصب الٹرا سونوگرافی کی مشین اور ایکسرے پلانٹ کئی مہینوں سے بیکارہیں اور لوگوں کو گاندربل یاسرینگر کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے اس کا درجہ بڑھانے کی مانگ کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر گاندربل ڈاکٹر معراج الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ طبی عملہ کی کمی کو دور کرتے

مامر کنگن میں ناصاف پانی کی فراہمی سے لوگ پریشان

کنگن//مامرکنگن میں ناصاف پانی سپلائی ہونے کی وجہ سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔ مامر کنگن کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے میں دس برس قبل ایک فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا گیا جس کے بعد مامر کنگن کے لوگوں سے کہا گیا تھا کہ ان کو اسی فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ ایک مقامی شہری ثناء اللہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابھی تک مامر کو اس فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کی وجہ سے ان کے علاقے کوناصاف پانی سپلائی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے جل شکتی محکمہ کے افسران کے ہمراہ فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ مامر علاقے کو اسی فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا مگر آج تک اس فلٹریشن پلانٹ سے وہ وعدہ وفا نہیں ہوا۔  

پیر جلال لدین کے انتقال پرتعزیت پُرسی | ڈاکٹر فاروق ، حکیم یاسین ، مولانا ہمدانی اور پی ڈی پی کاخراج عقیدت

سرینگر//نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی ،پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ،جمعیت ہمدانیہ اور حقانی میموریل ٹرسٹ نے بٹہ مالو کے معروف روحانی بزرگ پیر جلال الدین المعروف لالہ صاحب کی رحلت پر رنج وغم کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لالہ صاحب کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے جملہ سوگوران ، اہل خانہ اور مریدوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوںنے مرحوم کے برادر گریٹر کشمیر و کشمیر عظمیٰ کے ایچ آر پریذیڈنٹ محمد صدیق کیساتھ بھی خصوصی طور پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر و سابق ایم ایل اے بٹہ مالو عرفان احمد شاہ اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی بھی اس سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پیپلزڈی

مزید خبرں

بہبود ی معاملات کو بروقت حل کریں: فاروق خان | اننت ناگ میں تعمیراتی کامگاروں کیلئے35لاکھ روپے کی چکیں تقسیم  اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر فاروق خان نے تعمیراتی کامگاروں اور فوت شدہ کامگاروں کے لواحقین میں35.48لاکھ روپے کی مالیت کی چکیں تقسیم کیں۔ اس موقعہ پراپنے خیالا ت کا اظہارکرتے ہوئے فاروق خان جوکہ محنت و روزگارمحکمہ کے سربراہ بھی ہیں ،نے کہا کہ خطے میں کووِڈ ۔19 سے پیدا شدہ مشکلات کو کم کرنا جموںوکشمیر انتظامیہ پُرعزم ہے۔ مشیر موصوف نے محنت و رزگار محکمہ کے اَفسران کی میٹنگ طلب کر کے ضلع میں مختلف محکموں کی جانب سے چلائی مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ضلع میں محکمہ محنت وروزگار کی جانب سے درج حصولیابیوں کو بھی اُجاگر کیا۔میٹنگ کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ ضلع میں جموںوکشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ویلفیئر بورڈ میں 21664 تعمیراتی کامگاروں کا اندراج ک