بلاک دیوس دوم تقاریب کا انعقاد | عوامی مسائل کا حل حکومت کی ترجیح | چاڈورہ میں تقریب سے شرما کا خطاب

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے بلاک دیوس کے سلسلے میں چاڈورہ اور چرار ِشریف کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام ، ایس پی بڈگام ، ایس ڈی ایم چاڈورہ اور دیگر ضلعی سیکٹورل اَفسران تھے۔ چاڈورہ اور چرارِ شریف کے ایک روزہ طویل دورے کے دوران مشیر سے درجنوں عوامی وفود ملے ۔ اَپنے افتتاحی خطاب میں مشیر نے چاڈور ہ بوائزہائیر سکینڈری سکول میں منعقدہ بلاک دیوس میں عوام کی بھاری شرکت پر اپنے اطمینان اظہار کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی معاشی و معاشرتی حالت زندگی بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو بلاک دیوس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے سراہا ۔اس موقعہ پرتمام محکموں نے اَپنے سٹال قائم کئے تھے۔ مشیر نے بلاک دیوس کے دوران متعدد وفود اور افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل و مانگوں کی شنوائی کی۔ انہوں نے موقعہ پر ہی حق شہریت، آمدن ، ایس ایم اے ایس ، لاڈلی بیٹی

ڈولی پورہ رامحال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقہ میں ریچھ کے حملہ میں ایک معمر شہری شدید زخمی ہوا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بدھ کوڈولی پورہ  میں ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے ایک شہری ولی محمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ پر اس وقت حملہ کر کے زخمی کیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کام کر رہا تھا ۔ولی محمد نے شورمچایا جس کے بعد مقامی لوگو ں نے ڈنڈو ں اور کلہا ڑیو ں سے ریچھ کا تعاقب کیا ۔مقامی لوگو ں نے خون میں لت پت  شہری کو اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا جہاں ڈاکٹرو ں نے انہیں تشویش ناک حالت میں سرینگر منتقل کیا ۔  

سپدن خمینی چوک سڑک سے میکڈم اکھڑگیا | لوگوں کا محکمہ پر ناقص مواد بچھانے کا الزام

سرینگر//ضلع بڈگام میں محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے حالیہ ایام میں سڑکوں پر جو میکڈم بچھایا گیا تھا وہ اُکھڑ گیا ہے اور سڑکوں پر ایک بار پھر کھڈ بن چکے ہیں ۔سپدن بڈگام سے خمینی چوک تک حالیہ ایام میں میکڈم ڈالا گیا جوچند روز کے بعد ہی اُکھڑ گیا جس پر مقامی لوگوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناقص میٹریل استعمال کرنے کی وجہ سے سڑک پھر تباہ ہوگئی ہے ۔مقامی لوگوںنے کہا کہ اس طرح سے غیر ذمہ داری سے کام کرنے سے سرکاری پیسہ ضائع ہوجاتا ہے۔ لوگوںنے اس سلسلے میں محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں ۔ سی این آئی   

ریزن گنڈ میں جنگلات کی عمارت خستہ حال

کنگن//کنگن کے ریزن گنڈ میں محکمہ جنگلات کی عمارت استعمال میں نہ لانے کی وجہ سے خستہ ہوچکی ہے۔یہ عمارت 13برس قبل لاکھوں روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی لیکن تب سے لیکر آج تک اسے استعمال میں نہیں لایاگیا ۔ اِس عمارت کیلئے جس شہری نے اراضی وقف کی تھی ،وہ بھی محکمہ جنگلات سے نالاں ہے۔ بشیر احمدنامی اس شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 2006 میں محکمہ جنگلات نے اس عمارت کی تعمیرکیلئے مجھ سے اراضی حاصل کرتے وعدہ کیا گیا تھا کہ آپ کو اراضی کے بدلے سرکاری نوکری دی جائے گی مگر 14برس بیت چکے لیکن آج تک نہ مجھے نوکری دی گئی اور نہ کوئی معاوضہ فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ عمارت تعمیر ہوئی تب سے محکمہ جنگلات نے اس کی دیکھ ریکھ بھی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ عمارت اب خستہ ہوچکی ہے۔  

ترال، سوپور اور بانڈی پورہ میں پولیس پبلک میٹنگو ں کا انعقاد

سرینگر //پولیس اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خاطر ترال تھانہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔پبلک میٹنگ کے دوران شرکا ء نے اپنے مطالبات پیش کئے خاصکر منشیات کی وبا ، ٹریفک جام ، سڑکوں پر تعمیراتی کاموں کیلئے مختلف چیزیں ڈالنے کے علاوہ علاقے کے دیگر اہم مسائل اجاگر کئے ۔ ایس ڈی پی او ترال اور ایس ایچ او نے شرکاء کے مسائل غور سے سننے کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ادھر پولیس پوسٹ وتر گام سوپور میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہواجس کی صدارت ایس ڈی پی اورفیع آباد نثار احمد نے کی ۔پبلک میٹنگ کے دوران شرکاء نے اپنے مطالبات پیش کئے جن کو پولیس افسر ان نے سننے کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا ۔اس دوران بانڈی پورہ پولیس نے آرگام ، آلوسہ، ٹی شاہ ، سی اے خان سملار گریز میں پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈاڈسرہ میں جسمانی طور خاص افرادمیں آلات تقسیم

ترال// ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے بلاک دیوس کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران جسمانی طور خاص افراد میںکئی آلات تقسیم کئے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ،ضلع سوشل ویلفیئر افسر پلوامہ ڈاکٹرمختار احمداور دیگر افرادبھی موجود تھے۔جسمانی طور خاص افراد نے متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔  

ترال میں بنک گارڑ سے اسلحہ چھیننے کا معاملہ | دوسرا ملزم بھی گرفتار ؛پولیس

 ترال//اونتی پورہ میں پولیس نے بنک گارڑ سے بارہ بول رائفل  چھیننے کے معاملے میںملوث دوسرے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ ڈاڈسرہ ترال میں 19ستمبر کو جموں کشمیر بنک کے ایک محافظ سے بارہ بور کی رائفل چھیننے کے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔21تاریخ کو پہلے ہی ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 19تاریخ کو واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے یہاں سے ویڈیوں فوٹیج حاصل کر کے پہلے ملزم کو بارہ گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے ڈاڈسرہ میں سکول احاطے میںچھپائی گئی رائفل کو بر آمد کیا تھا۔جبکہ تین روز بعد مکمل تحقیقات کر کے  دوسرے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف ایک کیس  زیر نمبر 128/2020درج کر کے کارروائی شروع کی ہے ۔  

چاڈورہ کا نوجوان جنگجو صفوں میں شامل | اہلیہ اور والدین کی گھر واپس لوٹنے کی اپیل

 سرینگر // بڈگام کے قصبہ چاڈورہ میں مبینہ طور پر جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک بچے کے والدکے اہل خانہ نے اس کو اپنی حاملہ اہلیہ اور چار سالہ بیٹے کی خاطر گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ سی این ایس کے مطاق چاڈورہ کے ہانجی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے طارق احمد بٹ ولد عبد الحمید بٹ نے اپنے ایک صدابند بیان کے ذریعے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طارق احمد بٹ کی اہلیہ نے بتایا کہ میرا شوہر جمعہ سے غائب ہے اور اتوار کو معلوم ہوا کہ اس نے جنگجو صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے اور جب ہم نے یہ خبر سنی  تب سے ہم پرقیامت ٹوٹ پڑ ی جبکہ میرا چار سالہ بچہ با پ کی جدائی سے کافی پریشان ہیں۔ اس دوران مذ کورہ نوجوان کے گھروالوں نے جذباتی طو رپراس کی واپسی کیلئے روتے بلکتے ہو ئے کہا،’’  لوٹ آو اور ہماری جان لے لو، اس کے بعد چلے جانا، تم 

بونیار میں کمسن لڑکا نہانے کے دوران دریائے جہلم میں غرق | بڈگام میں بنگال کا مزدور بجلی کرنٹ لگنے سے لقمۂ اجل

اْوڑی//بونیاراوڑی میں ایک بارہ برس کالڑکا بدھ کو دریائے جہلم میں غرقآب ہوا جبکہ بڈگام میں ایک غیرریاستی مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔اطلاعات کے مطابق شاہداحمد ولدنورمحمدکنیال ساکن نوشہرہ ،اوڑی اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے جہلم میں نہارہاتھاکہ اس دوران تیزموجوں میں وہ گم ہوا۔اُس کے ساتھیوں نے اگرچہ اُسے ڈھونڈنے کی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام ہوئے۔ اس دوران پولیس کو بھی مطلع کیا گیااور پولیس نے بھی ’ایس ڈی آرایف‘ٹیم کے ساتھ لڑکے کی تلاش شروع کی تاہم تاایں دم لڑکے کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ایس ڈی پی او،اوڑی جنیدولی کے مطابق ایس ڈی آرایف اہلکار اور پولیس بچے کو تلاش کررہے ہیں ۔ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے ملحقہ چاڈور میں پلائی ووڈ فیکٹری میں برقی رو کرنٹ لگنے سے غیر ریاستی مزدور جاں بحق ہوگیا.چاڈورہ بڈگام کے سنزی پورہ میں واقع پلائی ووڈ فیکٹری میں کام کرنے کے د

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | سعید پورہ اور وارپورہ سوپورکی آبادی کا جل شکتی محکمہ کیخلاف احتجاج

سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے سعید پورہ اور وارپورہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر مقامی لوگوں نے منگل کوضلع انتظامیہ بارہمولہ اور جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے میں خواتین کی خاصی تعداد بھی شامل تھی۔ سوپورڈانگر پورہ روڑ پر دھرنا دینے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حرکت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی ۔اس موقع پر احتجاجی خواتین نے کہا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ دو سالوں سے پینے کے پانی کی قلت پائی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جل شکتی محکمہ کو کئی بار اس صورتحال سے آگاہ کیالیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سعید پورہ کے ایک باشندے منظور احمد ڈار نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ہر سال گرمی کے ایام میں پانی کی قلت ہوتی ہے اور لوگ مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نزدیکی ندی نالوں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ جل شکتی مح

۔بس اڈہ ترال میں کار پارکنگ کا منصوبہ قبول نہیں | ٹرانسپورٹ انجمنوں اور ڈارئیوروں کا احتجاج

ترال//ترال میں ٹرانسپورٹ انجمنوں نے بس اڈہ ترال کے ایک حصے میں ’ پیڈپارکنگ ‘بنانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کر کے انتظامیہ سے مداخلت اپیل کی ہے۔ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے سب ضلع ترال میں سومو اورچھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں کے لئے مخصوص بس اسٹینڈ کے ایک حصے میںسرکارکی جانب سے پیڈ پارکنگ بنانے کے منصوبے کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔احتجاج میں شامل ایسو سی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا کہ بس اسٹینڈ کے ایک حصے کو انتظامیہ پارکنگ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں ان کا روز گار متاثر ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسٹینڈ تقریباً ایک ہزار منی بسوں،بسوں اور سومو گاڑیوں کے لئے فراہم کیا گیا ہے جس کیلئے انہوں نے چالیس سال محنت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ اب پارکنگ اور دکانات بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ ٹرانسپوٹروں کے لئے باع

پوسٹ میٹرک سکالرشپ | درخواستیں پورٹل پر اَپ لوڈ کی گئی ہیں: ناظم امور قبائل

سرینگر//ناظم امورِ قبائل کے مطابق درجہ فہرست طلاب کے پوسٹ میٹرک سکالر شپ کے لئے تمام درخواستیں مجاز حکام کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد نیشنل سکالر شپ پورٹل پر اَپ لوڈ کی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ این ایس پی حکام نے اَب تک فی طلاب کے لئے وظیفے کی رقم سے متعلق ڈیٹا محکمہ امور قبائل کو ادائیگی کے لئے پیش نہیں کیا ہے ،جوں ہی این ایس پی حکام کی جانب سے ڈیٹا پیش کیا جائے گا ۔ وظائف پی ایف ایم ایس طریقۂ کار کے تحت تمام اہل درجہ فہرست قبائل اُمیدواروں کے حق واگذار کیا جائے گا۔   

رفیع آباد میں دلدوز سڑک حادثہ | 2دیورانیاں لقمۂ اجل، ڈرائیور گرفتار

سوپور // رفیع آباد بارہمولہ میں ایک تیزرفتار گاڑی نے 2خواتین کو ٹکر مارکرکچل ڈالا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے لائیسر کراسنگ رفیع آباد کے قریب 2 خواتین کو ٹکر مار کر کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھیں ۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں خواتین آپس میں دیوارنیاںتھیں ۔ پولیس نے خواتین کی شناخت سلیمہ بیگم اہلیہ بشیر احمد میر اور فاطمہ بیگم اہلیہ محمد یوسف ساکن وگے محلہ ہاری پورہ رفیع آباد کے طورکی ۔ادھر پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں سوار ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ،لیکن اُسے گرفتارکیاگیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں واترگام چوکی میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔دونوں خواتین کی لاشیں جب اُن کے آبائی گھروں پہنچائی گئیں تو

اسلحہ و منشیات سمگلنگ اور نوید بابو کیس کا معاملہ | بھاجپا خاتون لیڈر سمیت 10افراد کے گھروں پر چھاپے

سرینگر//قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) نے سرینگر اور اوڑی میں آر پار تجارت اور حزب کمانڈر نوید بابو کیس سے تعلق سے قریب 10جگہوں پرچھاپے مارے اور قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجٹل ساز و سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جن افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے ان میں بھاجپا کی ایک خاتون لیڈربھی شامل ہے۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو کیس میںطارق احمد میر ساکن ملڈیرہ شوپیان،جس کو امسال29اپریل کو مبینہ حزب جنگجوئوں کو ہتھیار سپلائی کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ،کے قریبی ساتھیوں آزاد احمد پیر ساکن درد کوٹ اوڑی اور حلیمہ بیگم ساکن بونیار بارہمولہ، شریں بی بی اہلیہ طارق میر ساکن چنار بارہمولہ،تفصل پارمو ساکن رحمت آباد حید پورہ اورمحکمہ بجلی میں تعینات انسپکٹرشاہین لون ساکن کانسپورہ بارہمولہ کے علاوہ انکے والد نسبتی کے گھر واقع وازہ محلہ پلہالن بارہمولہ میں چھاپ

بھارت نے پاکستانی وزیرخارجہ کا بیان ردکیا

سرینگر//بھارت نے کشمیر پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اقوام متحد ہ میں دیئے گئے بیان کو بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونی والی داستان سے تعبیر کیا ۔ اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری ودیشا میترا نے پاکستان کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ میں سے ایک ہے۔کے این ایس، کے مطابق  اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری ودیشا میترا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کو بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونے والی داستان بتایاہے۔بھارت نے منگل کو پاکستان کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ میں سے ایک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کہا کہ اسلام آباد کو جنگجویت سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہئے۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

۔10ویں جماعت کے امتحانات | امتحانی مرکز بڈنمبل سے چوکی بل کپوارہ منتقل کرنے پر طلاب برہم

کپوارہ//بڈنمبل کرالہ پورہ کے دسویں جماعت کے طلبہ کاامتحانی مرکز بڈنمبل سے پچیس کلومیٹر دور چوکی بل منتقل کرنے پر لوگوں نے احتجاج کیا۔اطلاعات کے مطابق جموں کشمیراسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بڈنمبل کراکہ پورہ کپوارہ کے دسویں جماعت کے امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کاامتحانی مرکز یہاں سے 25کلومیٹر دور چوکی بل میں رکھا ہے۔والدین اور طلاب کے مطابق یہ بڈنمبل کے طلبہ کے ساتھ سرارسرزیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڈنمبل کپوارہ کاایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں بنیادی سہولیات کافقدان ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی برس قبل حکومت نے یہاں کے مڈل اسکول کادرجہ بڑھا کراِسے ہائی اسکول بنادیا جو لوگوں کیلئے باعث اطمینان تھا۔انہوں نے کہا کہ یہا ں کے دسویں جماعت کے طلبہ کا امتحانی مرکز بھی اسی اسکول میں رکھاجاتا تھا لیکن اب بورڈ حکام نے اچانک فیصلہ لے کر یہاں کے طلاب کیلئے دسویں جماعت کاامتحانی مرکز پچیس کلومیٹر د

مزید خبریں

کشمیرپاورڈسٹری بیوشن کارپوریشن کی پہلی سالانہ میٹنگ | ادارے کو منافع بخش بنانے پر پرنسپل سیکریٹری کازور سرینگر//پرنسپل سیکرٹری بجلی و اطلاعات نے کشمیر پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمٹیڈ کی پہلی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کمپنی کو تمام مالی اسٹیٹمنٹ مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے سراہا ۔ انہوں نے افسران کو ایچ آر اور آئی ٹی کنسل ٹینسی شامل کر کے کمپنی کو فعال بنانے کیلئے کہا ۔ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور بھرتی قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی بھی کمپنی حکام کو ہدایت دی ۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر،کے پی ڈی سی ایل، حکومت ہند وزارت بجلی کے نمائندے ، سپیشل سیکرٹری فائنانس اور دیگر محکموں کے نمائندے میٹنگ میں موجود تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری جو کہ کمپنی کے چئیر مین اور ڈائریکٹر بھی ہیں ، نے تمام وسائل اور انہیں تفویض کئے گئے اختیارات کو موثر طور استعمال کر کے کمپنی

دفعہ370کی تنسیخ کے بعد تشدد میں کمی آئی

 نئی دہلی//مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 5اگست2019کے بعد جموں وکشمیر میں جنگجویانہ سر گرمیوں، پتھرائو اور شہری وسیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کے گراف میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزارت داخلہ وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے ممبر پار لیمنٹ انیل دیسہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ 5 اگست 2019کو لئے گئے مرکزی حکومت کے فیصلہ جات کے بعد  سے جموں وکشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں ، پتھرائو کے واقعات ،شہری اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں کافی کمی آئی ہے۔انہوں نے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7اگست 2018سے لیکر 4 اگست 2019تک جموں وکشمیر میں تشدد کے 443 واقعات رونما ہوئے جبکہ 5اگست 2019 تک اسی عرصے کے دوران صرف 206 تشدد کے واقعات رونما ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مرحلے کے دوران 703پتھرائو کے واقعات رونما ہوئے جبکہ5 اگست 2019کے بعد 310 واقعات پیش آئے ۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران عام شہری کی 45 جبکہ

کشتواڑ کیلئے ہوائی سفر سہولت

جموں //جموں کشمیر نے آج فوج کے ساتھ کشتواڑ میں ہوائی پٹی کو ترقی دینے اور اسے چالو کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔ برگیڈئیر بکرم بھان کمانڈر ، 9 سیکٹر آر آر اور کمشنر شہری ہوا بازی ایس کٹوچ نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ( ویڈیو کانفرنسنگ ) کی موجودگی میں یہاں راج بھون میں معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس موقعہ پر چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، صوبائی کمشنر جموں ، سیکرٹری محکمہ شہری ہوا بازی حکومت ہند ، سیکرٹری محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور موجود تھے ۔ لیفٹینٹ جنرل وائی کے جوشی جی او سی نادرن شمالی کمان، لیفٹینٹ جنرل ہرشا گپتا جی او سی 16 کارپس ، کرنل رجنیش گیری اور کرنل اے کے پنور نے بھارتیہ فوج کی نمائندگی کی ۔ لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہوائی پٹی سے ضلع کشتواڑ کو ہوائی سفر کیلئے رابطہ فراہم ہ

سوپورکا زخمی فاریسٹ گارڈ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

 سوپور+کپوارہ//رام پور راج پور سوپور میں سڑک کے حادثے میں زخمی ہوا محکمہ جنگلات کا ملازم صورہ اسپتال میں ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھا۔ادھر شمریال لولاب میں دوبرس کا کمسن بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔15ستمبر کو سوپور کے بالائی علاقہ رام پور راج پور میں ایک نجی کار زیرنمبرJJK05J-2738کوحادثہ پیش آیا جس میں تین افرادزخمی ہوئے۔زخمیوں میں محکمہ جنگلات کے 45برس کے ملازم مشتاق احمدصوفی ولد غلام احمد صوفی ساکن کلنگام ہندوارہ کی حالت نازک تھی اور اُسے سوپورسب ضلع اسپتال سے صورہ ریفر کیا گیا۔میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں ایک ہفتہ تک زیرعلاج رہنے کے بعد مشتاق احمد صوفی سوموار کو اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ ادھر شمریال لولاب میں دوبرس کا کمسن بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔اطلاعات کے مطابق سوموار کو دوسال کا اویس احمدمجلو ولدنثاراحمد ساکن شمریال لولاب اپنے گھر کے صح