تازہ ترین

درجہ حرارت میں 3ڈگری کا اضافہ

سرینگر // ایک دن کی راحت کے بعد وادی میںگرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور سرینگر میں اتوار کے مقابلے میں سوموار کو درجہ حرارت میں 3ڈگری کا اضافہ ہوا ۔ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا جس سے پسینے چھوٹے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم جوں کا توں رہے گا ۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں سوموار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 126فیصد تک جا پہنچا۔ اتوار کو وادی میں ہلکی بارشیں ہونے کے نتیجے میں درجہ حرات میں قدرے بہتری دیکھنے کو ملی تھی اور پارہ29ڈگری کے ساتھ 5ڈگری تک نیچے گر گیا تھا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کپوارہ میں درجہ حرارت 31.8ڈگری تھا اور وہاں ہوا میں نمی کا تناسب 145فیصد تھا ۔محکمہ کے مطابق قاضی گنڈ میں 30.9ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ ہوا میں نمی کا تن

۔2نظر بندوں پر عائد پی ایس اے

سرینگر//جموں کشمیرت ہائی کورٹ نے گزشتہ برس دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد نظر بند 2اسیروں پر عائد پی ایس اے منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے۔ جسٹس سندھو شرما کی سربراہی والے بینچ نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ مبشر احمد راتھر ساکن آونیورہ شوپیان اور منظور احمد ایتو ساکن در پورہ شوپیاں کو فوری طور رہا کریں، اگر وہ کسی اور معاملے میں ضرورت نہیں ہیں۔ راتھر اور ایتو دونوں کوگزشتہ برس10اگست کو ضلع مجسٹریٹ شوپیان کی جانب سے جاری دو علیحدہ پی ایس اے احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ایڈوکیٹ شفقت نذیر کی طرف سے عدالت میں یہ دلائل پیش کئے گئے کہ دونوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ۔عدالت نے دونوں نظربندوں پر عائد پی ایس منسوخ کیا۔مبشر احمد راتھر پر عائد پی ایس اے منسوخ کرنے کے دوران عدالت نے کہا’’ریکارڈ کی حمایت میں  نظربندی سے متعلق پہلے والے بنیادوں کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے،اور

عالمی تھنک ٹینک’ انٹرنیشنل کرائسس گروپ ‘کی رپورٹ جاری

جموں کشمیرکے ریاستی درجہ کی بحال پرزور سرینگر//عالمی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کے تئیں اپنے اپروچ پر دوبارہ نظر ثانی کرکے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحالی کرے تاکہ کشیدگی اور تنائو کم ہو۔مذکورہ گروپ نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جارحانہ طرز عمل سے باز رہیں اور 2003 میں باہمی رضامندی سے ہونے والی جنگ بندی کا احترام کریں۔کے این ایس کے مطابق عالمی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) نے اپنی نئی رپورٹ میں بھارت کو مشورہ دیا کہ کشمیر کے سیاسی طبقے سے دوبارہ بات چیت کرے اور وادی میں سیکورٹی فورسز کی بدانتظامیوں کو ختم کریں اور نئی دہلی کے بین الاقوامی شراکت داروں اور اتحادیوں پر زور دیا کہ انہیں اس کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) نے ہندوستان کے بین

جموں کشمیرکی سنگین صورتحال

سرینگر//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کے تدارک کیلئے اپنا جائز کردار ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دئیے گئے حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں۔ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی عزائم کے بارے میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز کو آگاہ کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے منتخب صدر وولکن بوزکر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کو منظم انداز میں سلب کرنے کی جاری کارروائیوں اور وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ

لیفٹینٹ گورنرمین اسٹریم قیادت کے اعتراضات پرغور کریں:سوز

سرینگر//سابق مرکزی وزیر اورکانگریس رہنما پروفیسر سیف الدین سوزنے جموں کشمیرکے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا پر زوردیا ہے کہ وہ مین اسٹریم قیادت کے اعتراضات پرغور کرکے مذاکراتی عمل کی طرف قدم بڑھائیں۔ایک بیان مین سوزنے کہا،’’جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹینٹ گورنر شری منوج سنہا نے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ وہ سیاسی سطح پر مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں۔یہ ایک خوش آئند قدم ہو سکتا ہے۔لگتا ہے کہ ریاست میں سیاسی بات چیت کا دروازہ کھولنے کا وقت آگیا ہے۔‘‘سوزنے بیان میں مزیدکہا ،’’ تاہم اس سلسلے میں شری منوج سنہا کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں کوئی مفید کام انجام نہیں دے سکتے ،اگر وہ بیروکریسی کو بھی اس عمل میں شریک کریںگے۔اُن کو چاہئے کہ وہ چیف سیکریٹری شری سبھرامنیم کا وہ بیان غور سے پڑھیں جس میں اُنہوں نے دعوی

سیاسی کارکنوں پر حملے جنگجوئوں کی مایوسی کا عکاس

سری نگر// سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے سیاسی کارکنوں پر ہو رہے حملوں کو جنگجوئوں کی مایوسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کو روکنے کے لئے عوام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ سیاسی کارکن پر حملہ عوام پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں جنگجوئوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نے ایک انٹریو میں بتایا،’’سیاسی کارکنوں پر جو حملے ہو رہے ہیں یہ جنگجوئوں کی مایوسی کا نتیجہ ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ جنگجو مخالف آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے اور جن کارکنوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ سیاسی کارکن پر حملہ عوام پر حملہ ہے‘‘۔شمالی کشمیر میں ملی ٹنٹوں کی سرگرمیاں بڑھ جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے

میوہ اُگانے والوں کی مشکلات دور کی جائیں

سرینگر //پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے نئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں میوہ صنعت کو وبائی بیماری کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش سخت مشکلات کے ازالہ کی طرف اپنی  توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے مانگ کی کہ میوہ اگانے والوں اور میوہ تاجروں کو اپنا مال بغیر کسی رکاوٹ کے فروخت کرنے کے لیے  پچھلے سال کی طرح رواں موسم کے دوران بھی مارکیٹ انٹرونشن  (   MIS ) سکیم کو لاگو کریں۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تقریباً 52 لاکھ نفوس  بلواسطہ یا بلا واسطہ طور میوہ تجارت کے ذریعے اپنا روزی روٹی حاصل کرتے ہیں اس لئے اس صنعت کو موجود مالی بحران سے بچانا وقت کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں حکیم یاسین نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کے نا خوشگوار واقعات اور اب  اس سال وبائی بیماری کرونا وائرس کی وجہ سے میوہ صنعت کے ساتھ وابستہ کسانوں اور تاجروں

نوین چودھری نے جے کے ایچ پی ایم سی کے کام کاج کا جائیزہ لیا

سرینگر //پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار نوین کے چودھری نے جموں کشمیر ہارٹیکلچر پرڈیوس مارکیٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ ڈائریکٹر باغبانی کشمیر اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی میٹنگ میں موجود تھے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی نے کارپوریشن کی جانب سے ادارے کو فعال بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق ایک مفصل پرذنٹیشن پیش کی ۔ نوین چودھری نے منیجنگ ڈائریکٹر کو کارپوریشن کے تمام اثاثوں کی ایک مفصل رپورٹ مرتب کرنے کیلئے کہا تا کہ انہیں کارپوریشن کے مالی وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے اُن کا بہتر استعمال کیا جا سکے ۔ انہوں نے کارپوریشن کی انتظامیہ کو جموں اور کشمیر خطوں میں دو سی اے سٹور قائم کرنے کیلئے کہا ۔ صوبہ کشمیر میں سی اے سٹور کے قیام کیلئے وتر گام علاقے کی تجویز پیش کی گئی کیونکہ وادی کے شمالی حصے میں چند ہی سی اے سٹورز دستیاب ہیں اور چونکہ کارپو

تعلیمی ڈھانچے کی توسیع

سرینگر//جموں کشمیر میں سکولی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کیلئے یو ٹی کے دور دراز علاقوں میں 23 کیندریہ ودھیالیہ قائم کئے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزارت برائے انسانی وسائل کی ترقی کو مزید نئے کے ویز کے قیام کی تجویز بھی پیش کی جائے گی تا کہ جموں کشمیر میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ یہ جانکاری لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج یہاں نئے منظور کئے گئے کیندریہ ودھیالیوں کے قیام اور دیگر کیلئے تجویز پیش کرنے سے متعلق طلب کی گئی جائیزہ میٹنگ میں دی ۔ پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم ، چئیر پرسن جے کے بوس ، ناظمِ تعلیم کشمیر ، ڈائریکٹر سماگرہ سکھشا اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی ۔ مشیر نے پرنسپل سیکرٹری کو ان کیندریہ ودھیالیوں کیلئے اراضی کی نشاندہی کے عمل میں سرعت لانے کیلئے ڈپٹی کمشنران کو ہدایت دینے کیلئے کہا ۔ 

سماگراہ شکھشا کے تحت آن لائن آئی ایم پی اے سی ٹی تربیت کا افتتاح

سر ینگر//بڑے پیمانے پر اساتذہ کے لئے آن لائن انٹگریٹیڈ ملٹی ڈسپلنری پروفیشنل ایڈوانس منٹ کورس(آئی ایم پی اے سی ٹی)تربیتی پروگرام کا آغاز محکمہ سکول ایجوکیشن کے سماگراہ شکھشا کے تحت کیا گیا ۔اس شارٹ کورس کو  ضرورت کی بنیاد پر تین مرحلوں میںجامع خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں فیس موڈ (پانچ دِن تک) ، فیلڈ ورک( اکیس دِن) اور ریفلیکشن اینڈ اسسمنٹ (تین دِن )کی سہولیت دی جائے گی۔ کورس ماڈیول این سی ای آر ٹی نئی دہلی کے فیکلٹی ممبروں اور جموںوکشمیرکے 16 ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس پروگرام میں اساتذہ کو علم کی فراہمی ، عام خدشات جیسے سیکھنے والوں کی تفہیم ، سکول پر مبنی تشخیص ، پری سکول اور بنیاد ی خواندگی اور اعداد و شمار کے علاوہ ماحولیاتی علوم ، زبانیں ، ریاضی ، معاشرتی علوم اور سائنس پر توجہ مرکوز ہوگی۔ان اساتذہ کے ذریعہ کلاس روم کے عمل میں معاشرتی خدشات ، اقدار اور معاشرتی

نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ بی جے پی میں ضم

 لیہہ//یواین آئی// لداخ یونین ٹریٹری میں نیشنل کانفرنس کے لیہہ یونٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ہے۔پارٹی کے ہیڈکوراٹر پرمنعقدہ ایک سادہ تقریب کے دوران یہاں نیشنل کانفرنس کے قریب 66 کارکنوں بشمول کونسلر پی وانگڈن شونو نے 'بھارت ماتا کی جے' کے نعروں کی گونج میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔تقریب کی صدارت بی جے پی کے رکن پارلیمان اور یونین ٹریٹری لداخ کے صدر جمیانگ سیرنگ نمگیال نے کی۔اس موقع پر نمگیال نے کہا،’’آج کا دن بی جے پی اور لداخ  کے لئے تاریخی دن ہے جب نیشنل کانفرنس کے پورے لیہہ یونٹ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور اس طرح یہاں این سی کا صفایا ہوگیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لداخ کی تعمیر و ترقی اور بہبودی کے لئے پر عزم ہے اور لداخ کی خوشحالی کے لئے مودی سرکار کی طرف سے کئے جانے والے تمام وعدوں کو پورا

پہلگام میں نالہ لدر میں خاتون غرقآب

اننت ناگ+ٹنگمرگ//پہلگام میں ایک خاتون بچی کو بچانے کے دوران غرقآب ہوگئی  ۔45سالہ رانی زوجہ محمد یوسف کوہلی ساکن ویرسرن پہلگام اس وقت نالہ لدر میں غرق آب ہوئیں جب وہ اپنے دیور کی بیٹی کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے پانی میں کود گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون اور بچی نالہ لدر پر بنے لکڑی کے پل پر چل رہے تھے۔لیکن اس بیچ بچی اچانک پانی میں جاگری جس کو بچانے کے لئے خاتون پانی میں کود گئی اور بچی کو بچانے میں کامیاب رہی تاہم پانی کے تیز بہائو کے سبب خاتون خود کو نہیں سنبھال پائی اورغرق آب ہوگئیں۔ادھر ٹنگمرگ سے مشتاق الحسن کے مطابقسیاحتی مقام درنگ ٹنگمرگ میں ایک الٹو گاڑی  زیر نمبر JkO5G/9246 اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے اس میں سوار ڈرائیور 21 سالہ عرفان احمد ریشی ولد عبدالرشید ریشی ساکن پارسوانی کنزر اور 22 سالہ  عابدہ بانو دختر عبد لااحد بیگ سا

سوپورمیں جنگجوئوں کے دواعانت کاروں کی گرفتاری کادعویٰ

سوپور //غلام محمد//سوپورمیں پولیس وفورسز نے سوموار کو ایک مشترکہ کاروائی کے دوران دار پورہ کراسنگ پر ایک ناکے دوران جنگجوئوں کے دواعانت کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پو لیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر دار پورہ بومئی کراسنگ پر آرمی کے 22 آر، آر، پولیس اور سی آر، پی، ایف نے ناکہ چیکنگ عمل میں لائی اور وہاں سے گزرنے والے جنگجوؤں کے دوسرگرم اعانت کاروں کو گرفتار کیا جن کی شناخت پولیس نے اشفاق احمد میر اور محمد شفیع بٹ کے طور کی۔ ان کے قبضے سے پولیس نے ایک ہینڈ گرنیڈ اور اے، کے۔47 کے 20 راونڈ برآمد کئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

وترکھنی کے مندر کے انہدام کی خبرمیں صداقت نہیں:کشمیری پنڈت

کپوارہ// //کشمیری پندتوں کے ایک تیرہ رکنی وفد نے راکیش کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وترکھنی میں ایک مندر کے منہدم کئے جانے کی فیس بک پوسٹ جو وائرل ہوا ہے،نقلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پنڈت وفد نے اس حرکت کی مذمت کی اور کہا کہ کسی شرپسند عنصر نے اس جعلی خبر کو فیس بک پر اَپ لوڈ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مندکو فروری میں ہوئی بھاری برف باری سے نقصان پہنچا تھااوراس کا گنبد لال کوہل میں جاگراہے۔انہوں نے کہا کہ نتنوسہ مائیگرنٹ کالونی مین 500سرکاری ملازم رہائش پزید ہیں جنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مندر کی تعمیرکیلئے چندہ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وترکھنی مندر کے مقام کادورہ کیااورحکام کی اجازت کے بعداس کی تجدید کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ انہو ں ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ شیو مندر کی مرمت کریں گے اور اس سلسلہ میں مقامی مسلم بر دا

کنگن میں میٹاڈار گاڑی پلٹنے سے12زخمی

گاندربل//ارشاداحمد//کنگن میں ایک میٹاڈار گاڑی کے پلٹنے سے بارہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق کنگن سے گاندربل جانے والی ایک میٹاڈارزیرنمبرJK01E-8715شاہ پور کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک کھیت میں پلٹ گئی،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سواربارہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور نزدیکی طبی مرکز علاج کیلئے لیجایا گیاجہاں سے عبدالرزاق ماگرے ساکنہ وائل،محمد شفع اوان ساکنہ یارمقام،عبدالرحمن رانا ساکنہ مامر،رفیقہ بیگم، ساکنہ پرنگ،فیضان فیاض ساکنہ پرنگ،کو میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق محمد شفع آوان ولد لال الدین ساکنہ یارمقام کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،پولیس نے حادثے کے نسبت کیس زیر نمبر 165/2020 درج کیا ہے،پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور حادثہ کے فوراً بعد موقع سے فرار

صارفین کو پینے کے پانی کی قلعت درپیش | سوپور میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج

سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں پینے کے صاف پانی کی قلت پر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنا میں خواتین بھی شامل تھیں۔چک روڑے خان سوپور کے احتجاجی لوگوںنے بتایا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ 5سالوں سے پینے کے پانی کی قلت پائی جارہی ہے اورلوگگرمیوں کے ان ایام میںسخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں جل شکتی محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا مگر وہ خواب خرگوش میں ہیں۔ حلیمہ بیگم نامی ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ہر سال گرمی کے ایام میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ جل شکتی محکمہ سوپور کے ایگزیکٹیو انجینئر غلام رسول کا کہنا ہے کہ گرمیوں اور رواں خشک سالی کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

پوسناگ کریری میں احتجاجی مظاہرہ

 بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے پوسناگ کریری کے لوگوں نے پیر کوواٹر سپلائی اسکیم کی تکمیل میں تاخیر پر جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج ی  مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے محکمہ پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک واٹر سپلائی اسکیم کی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی کام ادھورا ہے جس کے نتیجے میںانہیں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں یہ کام مکمل نہیں ہوا تو وہ پھر سے سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے جس کی تمام ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی ۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی بارہمولہ عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ اسکیم نامکمل ہے اور جب تک حکومت اس کیلئے رقومات واگزار نہیں کرتی وہ کچھ نہیں کرسکتے ۔  

مخدومی خانوادے کے ساتھ سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں کا اظہار یکجہتی

سرینگر//نیشنل کانفرنس،نجی اسکولوں کی انجمن اور دیگر کئی تنظیموں اور انجمنوں نے کشمیرعظمیٰ اور گریٹر کشمیر کے پرنٹر پبلشر رشیدمخدومی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور صدمے کااظہار کیا ہے۔نیشنل کانفرنس  کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے مخدومی خاندان کی معروف دینی اور علمی شخصیت الحاج مرحوم غلام محمد مخدومی ساکن مخدوم صاحب کی نیک سیرت اور پارسا اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران و فرزندان خصوصاً گریٹر کشمیر و کشمیر عظمیٰ کے پرنٹر پبلشر رشید مخدومی کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں لیڈران نے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران آغا سید روح اللہ مہدی، محمد سعید آخون، تنویر صادق، عمران نبی ڈا

۔12فٹ چوڑائی نہیں ،مکمل سڑک پرمیکڈم بچھایا جائے | ڈورو لسر بوژھو کی آبادی کا پی ایم جی ایس وائی حکام سے مطالبہ

اننت ناگ //ڈورو لسر بوژھو سڑک پرمکمل میکڈم بچھانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے گذشتہ30برسوں سے ڈورو کوکرناگ سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ۔اس دوران محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے سڑک کی کشادگی اور مرمت کا کام شروع کیا ۔ 10کلو میٹر لمبی اس سڑک کی تعمیر کے لئے9کرورڈ34لاکھ روپئے مختص رکھے گئے ہیں ۔محکمہ نے پہاڑ کوکو چیرتے ہوئے سڑک کی کشادگی کو 24فٹ پہنچادیا ،جس کے نتیجے میں اس پہاڑی راستہ پر دوطرفہ ٹریفک کی نقل وحرکت میں آسانی ہوگئی ۔سڑک کافی اہمیت کی حامل ہے ،اس کی تعمیر سے دو سیاحتی مقامات کوکرنا گ اور ویری ناگ کے بیچ فاصلہ کم ہوگا ۔محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے میکڈم بچھانے کا عمل شروع کیا تاہم لوگوں نے کہا کہ 12فٹ چوڑائی پر ہی میکڈم بچھایا گیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کشادگی کے مطابق سڑک پرمیکڈم بچھایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی خطرے کا اندیشہ نہ رہے ۔انہوںنے محکمہ کے اعلیٰ حک

لار میں آگ،روئی کی فیکٹری مکمل طور خاکستر

گاندربل/ار گاندربل کے چانتھن گلاب پورہ میں واقع روئی کی ایک فیکٹری میں بجلی شارٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ اسحاق احمد قریشی ولد محمد زمان ساکن چانتھن گلاب نے آٹھ سال قبل روئی کی یہ فیکٹری شروع کی تھی جس میں پیر کودن کے ایک بجے بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نمودار ہوئی۔چونکہ فیکٹری میں ہر طرف روئی کے ڈھیر جمع تھے جس کے نتیجے میں آگ پلک جھپکتے ہی چاروں طرف پھیل گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق اس موقع پر فوری طور پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جن کا اسٹیشن صرف ایک کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں سے فائر ٹینڈر دیر سے پہنچے ۔آگ کی واردات میں فیکٹری اور اس میں موجود لاکھوں روپے کا مال مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے فائر سروسز کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ نیشنل کانفرنس لیڈر شیخ اشفاق جبار نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فی