تازہ ترین

اُوڑی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی پاداش میں 27گاڑیاں ضبط،3دکان سیل

اوڑی/ شمالی کشمیر کے اوڑی میں پیر کو لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی پاداش میں 27 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور 3 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے بتایا کہ ا±نہوں نے یہ گاڑیاں بانڈی، مہورہ،چندنواڑی اور نور کھا ہ سے ایک ناکہ کے دوران ضبط کیں اور تین دکاتوں کو اوڑی چندنواڑی اور نورکھا بازار وں میں سیل کیا۔ ایس ڈی ایم نے مزید بتایا کہ انہوں نے ناکہ کے دوران بارہمولہ سے اوڑی کی طرف جانے والی درجنوں گاڑیوں کو واپس کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاون کو سختی سے نافذ کریں۔  

جنوبی کشمیر میں فوجی اہلکار لاپتہ، ذاتی گاڑی خاکستر حالت میں بر آمد

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میں ایک ٹیریٹوریل آرمی اہلکار لاپتہ ہوا ہے اور اس کی ذاتی گاڑی کو خاکستر حالت میں بر آمد کیا گیا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو جنگجوﺅں نے اغوا کیا ہے۔ ایک گاڑی جو مظفر منظور ساکن شوپیان کے نام پر رجسٹر ہے، کو کولگام ضلع کے رمبہامہ علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے نذر آتش کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ منظور ٹیریٹوریل آرمی میں تعینات ہے اور وہ لاپتہ ہے۔ مذکورہ اہلکار کی تلاش کیلئے کوششیں بڑے پیمانے پرشروع کی گئی ہیں۔    

تازہ ترین