نارواو بارہمولہ میں پینے کی صاف پانی کی سخت قلت | لوگ مشکلات سے دوچار، اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے نارواو علاقہ کے کئی دیہات کی آبادی گرمیوں کے ان ایام میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ نارواو علاقے کے کئی دیہات جن میں شیری ،فتح گڈھ،ہی ون ،کالے بن،ملہ پورہ ،کاو ہار ،لریڈورہ،زنڈفرن ،ز وگیار،شالٹنگ، بدمولہ ،پہلی ہرن،آ ڈورہ ،نملن اور کچہا مہ کے لوگوں نے جل شکتی حکام پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عدم توجہی کے سبب پانی کی سپلائی بُری طرح متاثر ہے ۔ لوگوں کے مطابق متعلقہ محکمہ کی طرف سے اگرچہ کئی سکیموں پرکام شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھر  ادھورا چھوڑاگیا جس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں پر پہلے ہی واٹر سپلائی سکیمیں موجود ہیں لیکن پایپ لائن زنگ آلودہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جل شکتی محکمہ کی طرف سے چند برس قبل کئی اسکیموں پر کام شروع کیا گیا لیکن نامعلوم وجوہ

آئی اے ایس امتحان میں3اُمیدواروں کی کامیابی | کپواڑہ میں خوشی کی زبردست لہر

کپوارہ//کپوارہ ضلع کی ایک لڑکی اور ایک نوجوان نے اپنی ذہانت کا لو اہا منو ا کر آئی اے ایس کیلئے اپنی جگہ بنائی ۔پنجواہ را محال کی جو اں سال لڑکی نادیہ بیگ ولد غلام محمد بیگ ایک سادہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔ غلام محمد مدرس ہے ۔ نادیہ بیگ کی تمنا تھی کہ وہ یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے آئی اے ایس کیلئے منتخب ہوجائے ۔انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا ’’میں نے کئی بار کوشش کی کہ یو پی ایس سی امتحان پاس کروں لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا لیکن میں نے بھی ہمت نہیں ہاری اور یہ امتحان پاس کرنے کی بھر پور کوشش کی جو آج رنگ لائی‘‘۔ اس دوران ترہگام قصبہ سے تعلق رکھنے والے آ فتاب رسول ملک بھی ان ذہین نوجوانو ں میں شامل ہیں جنہوں نے آئی اے ایس کیلئے کامیاب قرار پائے جس کے باعث ترہگام میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی اور وہا ں لوگو ں نے جشن منایا ۔آفتاب کے والد ایک سبکدوش پولیس سب ان

پروفیسر زرگردوبارہ سنٹرل یونیورسٹی کے رجسٹرار

 گاندربل//پروفیسر محمد افضل زرگر کو پانچ سال کے لئے دوسری بارسنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے رجسٹرار کے طور پر دوبارہ نامزد کیا گیا ہے۔  انہوں نے پیر کے روز بطور رجسٹرار چارج سنبھال لیا۔ پروفیسر زرگر اس سے قبل یونیورسٹی کے دوسرے رجسٹرار کی حیثیت سے ستمبر 2013 میں مقرر ہوئے ہیں ۔موصوف تعمیراتی سرگرمیوں کی ابتدا میں اور یونیورسٹی کی علمی سرگرمیوں کے میدان میں اضافہ کرنے میں بہت معاون تھے۔ اس وقت وہ بائیوٹیکنالوجی ، ڈین اسکول آف لائف سائنسز کے پروفیسر اور سنٹرل یونیورسٹی کے نونر کیمپس کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ وہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کی ایگزیکٹو کونسل ، اکیڈمک کونسل ، یونیورسٹی بلڈنگ کمیٹی (یو بی سی) ، پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ سمیت متعدد قانونی اور فیصلہ ساز اداروں کے ممبر رہے ہیں اور وہ عدالت کے ممبر سکریٹری اور چیئرمین تھے۔  اس سے قبل پروفیسر زرگر ہیڈ  ڈیپ

پولیس اہلکاروں کیلئے فلاحی امدادی سکیم | ڈائریکٹر جنرل کی ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی منطوری

سرینگر // جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں کے مالی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے 111 افسران اور اہلکاروں کے حق میں فلاحی امداد سکیم کو منظوری دی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 111 پولیس اہلکاروں کے حق میںجاری 1,10,25000 روپے کی رقم کو مرکزی پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کیا گیا ہے۔بچوں کی یا پھر اپنی شادی کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے 89اہلکاروں کے حق میں فی کس ایک لاکھ روپے منظورکیا گیا ۔اسی طرح 17 پولیس اہلکاروں پر انحصار کرنے والوں کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ روپے فلاحی قرضہ اور 1.25 لاکھ کی امدادکو منظوری دی گئی۔جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کوارٹرز اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔پولیس اہلکاروں پر انحصار کرنے والے افراد کے علاج ومعالجہ  اپنی شادی ، بچوں کی تعلیم ،یا کچھ مذہبی ذمہ داریوں کیلئے مالی

گلاب باغ ترال بجلی ملازم کی ہلاکت پرسوگوار

ترال// ترال قصبے سے تعلق رکھنے والا محکمہ بجلی کا ایک ملازم منظور احمد کئی دنوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔موصوف دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جھلس گیا تھا۔محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیوانجینئر الطاف احمد نے موصوف کی رحلت کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔انہوں نے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔اس دوران ان کا آبائی علاقہ گلاب باغ ترال سوگوار ہے۔ بستی کے لوگوںکا کہنا ہے کہ وہ ایک شریف النفس اور انسا ن دوست شخصیت سے محروم ہوگئے۔  

گلمرگ کے دیہات میں ریچھوں کی موجودگی سے خوف ودہشت

ٹنگمرگ//سب ڈویژن گلمرگ کے متعدد دیہات میں دن دہاڑے ریچھوں کے دندناتے گھومنے پھرنے سے لوگوں میں زبردست خوف وہراس پیداہوا ہے جبکہ ریچھوں نے کئی لوگوں پرجان لیوا حملے بھی کئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران ریچھوں کو حملوں میں دوخواتین اور تین مردوں کو زخمی کردیا۔ادھر منگل کوچک فیروزپورہ میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک ریچھ کو پنجرے میں پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی،تاہم منگل شام کوہی ریچھ نے جاویداحمدپیرولدمحمدامین پیر نامی نوجوان پراسوقت حملہ کردیا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھاتھا۔اُسے علاج کیلئے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ میں بھرتی کیاگیا۔ادھر ہری اوٹنو میں ایک ہفتہ قبل کلوارہ گائوں میں ریچھ نے دوافراد کوزخمی کردیااورتب سے وہ گائوں میں دندناتاپھررہا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام لگا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات ریچھ کو پکڑنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے۔ اسی طرح ریچھوں کی موجودگی سے چھاندل، بدر

صحافی ندیم یوسف کو صدمہ،والد فوت

سرینگر//ہفتہ روز اخبار ’سرینگر ٹوڈے ‘کے مدیر اعلیٰ ندیم یوسف ریشی ساکن ناو پورہ ترال کے والدخضر محمد ریشی انتقال کر گئے۔سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سوگوار کنبے خاصکر ندیم یوسف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعا کی ہے۔جرنلسٹ ایسو سی ایشن ترال اورمعروف معالج ڈاکٹر نثار ترالی نے بھی ندیم یوسف کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے۔  

اقوام متحدہ میں تذکرے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا:بھارت

سرینگر//جموں کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں بار بار اجاگر کرنے سے پاکستان کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا ہے۔ اس بات کااظہار اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر ٹی ایس ترمورتی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شدت پسندی کا گڑھ ہے اور دنیا اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ پاکستان میں کس طرح کی غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب ٹی ایس ترمورتی نے منگل کو پریس بریففنگ میں پاکستان کو ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کرد یا ہے کہ جموںکشمیر کے مسئلے کو بار بار اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے سے پاکستان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیںہے اور نہ ہی اس طرح کی کارورائی سے بھارت پر کوئی اثر پڑنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ۔ مورتی نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جموں کشم

پاکستان کی طرف سے نئے نقشے کی اجرائی | بھارت نے مسترد کرکے بچگانہ حرکت قراردی

سرینگر//بھارت نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کوبچگانہ دعویٰ قرار دیتے مسترد کیا ہے۔ پاکستان نے منگل کو اپنے ملک کا نیا سیاسی نقشہ متعارف کیا،جس میں مکمل جموں کشمیر کے علاوہ گجرات کے کئی حصوں کو اپنا علاقہ قرار دیا گیاہے۔ بھارت نے اس نقشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بچگانے دعوئے کا نا ہی کوئی قانونی  اور نا ہی بین الاقوامی جواز ہے۔ وزارت خارجہ نے مختصر بیان میں کہا’’ ہم نے پاکستان کا خود ساختہ سیاسی نقشہ دیکھا ہے،جس کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے  منظر عام پر لایا ہے۔یہ غیر منطقی سیاسی سرگرمی ہے جس میں بھارت کی ریاست اور ہمارے مرکزی زیر انتظام والے علاقوں جموں کشمیر اور لداخ پر کمزور دعویٰ کیا گیا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’کہ اس بچگانے دعوئے کا نا ہی کوئی قانون جواز ہے اور نا ہی بین الاقوامی جواز ہے،اور حقیقت میں یہ نئی کوشش پاکستان کے عزائ

بانڈی پورہ میں 2نوعمر لڑکے غرقآب

بانڈی پورہ// بانڈی پورہ کے کلوسہ گائوں میں نالہ مدھومتی میں نہانے کے دوران  2نوعمر لڑکے ڈوب گئے ، جن میں سے ایک لقمہ اجل بن گیا۔ سخت گرمی سے کچھ راحت پانے کیلئے 15سالہ سمین شبیر ولد شبیر احمدگنائی اور16سالہ فرودس احمد ساکنان نوپورہ کلوسہ بانڈی پورہ منگل کے روز نالہ مدھومتی میں نہانے کیلئے چلے گئے ۔دونوں نوعمر لڑکے نہانے کے دوران نالے میں ڈوب گئے اورپانی کاتیز بہائو دونوں کواپنے ساتھ دورتک لے گیا،اس دوران نالے کے کنارے پر دیگر بہت سارے لوگ بھی موجود تھے، جنہوں نے چیخ و پکار کی اور لوگوں نے پویس کی مدد سے بچائو کارروائی عمل میں لائی۔ غرقآب ہوئے دونوں نوعمر لڑکوں کونالے سے برآمد کرکے فوری طورپرڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیاتاہم یہاں موجودڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنہ کے بعدایک لڑکے سمین شبیر کومردہ قراردے دیا جبکہ دوسرے لڑکے کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ضل

۔5اگست تاریخ کا سیاہ باب | نیشنل کانفرنس عوام کے حقوق کیلئے آئینی جنگ لڑے گی

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے 5اگست کو تاریخ کا سب سے سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ دن ہے جب یکطرفہ، غیر جمہوری اور غیر آئینی اور جبری طور پر جموں وکشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر شب خون مارا گیا اور پارٹی جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کے بحالی کیلئے پُرامن اور آئینی جنگ لڑے گی۔ 5 اگست 2019کے اقدامات کو جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق ، عزت اور وقار پر غیر جمہوری حملہ قرار دیتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ 5اگست کے اقدامات جس انتہائی غیر جمہوری انداز میں اٹھائے گئے اُس سے اُن وعدوں سے انحراف کیا گیا جو جموں و کشمیر اور متحدہ بھارت کے درمیان رشتوں کی بنیاد پڑنے کے وقت یہاں کے عوام کیساتھ کئے گئے تھے اور یہ اقدام کسی دھوکے اور فریب سے کم نہیں تھے۔ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے وعدوں پر قائم رہے جبکہ ہندوستان نے اپنے وعدوں سے غیر جمہوری اور غیر آئینی طور پر

آکسیجن سطح میں کمی کووِڈ مریضوں کی موت کی بڑی وجہ | پلس آکسی میٹر لوگوں کی جان بچاسکتا ہے : ڈاک

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے انکشاف کیا ہے کہ کووِڈ -  19مریضوں کی جان آکسیجن کی کمی کی وجہ سے چلی جاتی ہے کیوں کہ ہائپوکسیا سے مریضوں کی آکسیجن لیول کم ہوجاتی ہے تاہم سانس لینے میں دشواریوں کی کوئی نشانی سامنے نہیں آتی جس کے نتیجے میں مریض دم توڑ دیتے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق وادی میں کوروناوائرس کی وجہ سے اموات میں اضافہ کے ساتھ ہی ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے بتایا ہے کہ کووِڈ -  19کی اموات کے پیچھے سائلنٹ ہاپوکسیا(hypoxia)ہے جس میں مریض کی آکسیجن لیول خطرناک حد تک کم ہوجاتی ہے تاہم مریض کو سانس لینے میں دشواریوں کی کوئی بھی نشانی نہیں دکھائی دیتی ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اموات کی شرح میں اضافہ کے پیچھے ایک اور بات یہ ہے کہ لوگ نازک مریضوں کو اُس وقت ہسپتال پہنچاتے ہیں جب ان کے بچنے کے آثار بہت ہی کم رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال پہنچ

مڈھون حاجن میں ناصاف پانی کی سپلائی | بیماریاں پھوٹ پڑنے سے سینکڑوں افراد اسپتالوں میں داخل

گاندربل //حاجن سوناواری سے ملحقہ علاقہ مدھون میں گندے پانی کی  سپلائی سے پورے علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑھنے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقامی باشندوں نے بتایاکہ ابھی چاروں طرف سے کروناوائرس کا موجود ہے کہ مدھون علاقہ میں پینے کا ناصاف پانی استعمال کرنے سے ڈائریا،الٹیاں اور پیٹ کا درد کے ساتھ ساتھ بخار ظاہر ہوگیا جس نے وبائی صورتحال اختیار کرلی ہے.اس سنگین نوعیت کے وبائی بیماری نے پورے مدھون علاقے کے مکینوں میں خوف اور الجھن کا ماحول پیدا کررہا ہے۔مدھون کے مقامی شبیر احمد ڈار نامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ مدھون علاقے کو پرنگ مدھون فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے جس کو دریا جہلم کے کنارے پر قائم کیا گیا ہے ،فلٹریشن پلانٹ کو دریا جہلم میں پائپ ڈال کر پانی لایا جاتا ہے اور فلٹریشن کرنے کے بعد عوام کو فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پچھلے پندرہ

مزید خبریں

 درجہ چہارم کی اَسامیاں |  ,12,690درخواستیں موصول  جموں//4اگست صبح تک 4,15,750اُمید واروں نے  بھرتی بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی جبکہ2,12,690 اُمید واروں نے درجہ چہارم اَسامیوں کیلئے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10 جولائی 2020 ء کو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی ۔نیز اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کے لئے 49,560درخواستیں آن لائن جمع کروائی گئیںجبکہ یہ بات نوٹ کی گئی کہ کل 77,000منفرد اَفرادنے بورڈ کے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پررسائی حاصل کی۔جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اَسامیوں کو اِشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 1ا

پروفیسررحمت اللہ نے وائس چانسلر مانوکا عہدہ سنبھالا

حیدرآباد//پبلک ایڈمنسٹریشن کی تدریس کے ماہرپروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے گذشتہ جمعہ(دوپہر) 31 جولائی 2020 کو پروفیسر فاطمہ بیگم سے وائس چانسلر ،انچارج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔وہ اُردو یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ہیں۔ انہیں درس و تدریس و تحقیق کا 38 سالہ تجربہ ہے۔ پروفیسر رحمت اللہ نے جو اپنی نئی ذمہ داری سے قبل رجسٹرار انچارج کی ذمہ داری نبھارہے تھے، یکم مارچ 2007 کو یونیورسٹی میں بطور پروفیسر ، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ انہیں جنوری 2019 میں سری کرشنا دیورایا یونیورسٹی (ایس کیو) ، اننتا پور ، آندھرا پردیش کا وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل انہوں نے مانو میں فروری 2013 سے جنوری 2015 تک کل وقتی رجسٹرار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی میں مختلف حیثیتوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں

رکشا بندھن پرچہل پہل مفقود | کورونا کے پیش نظر تقریبات متاثر

 رینگر// کورونا وائرس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عید قربان کے ساتھ ساتھ رکشا بندھن کا تہوار بھی متاثر رہا۔ اس موقع پر اگرچہ روایتی چہل پہل مفقود رہی تاہم بہنوں نے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھیاں باندھنے کی رسم انجام دے دی۔رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار دنیا بھر میں موجود ہندو برادری جوش وخروش سے مناتی ہے۔ یہ بہن بھائیوں کے پیار اور ان کے اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے۔ اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمر درازی اور کامیابیوں کے لئے دعا کرتی ہیں۔وادی میں رکشا بندھن کی مناسبت سے گہما گہمی کورونا کی نذر ہوگئی تاہم بہنوں نے گھروں میں ہی بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھنے کی رسم انجام دی اور ان کی سلامتی، کامیابیوں اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔دوسری جانب صوبہ جموں میں بھی یہ تہوار کورونا

والدین تنائو کا شکار | بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ

سرینگر //انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز سرینگر کے چائلڈ گائیڈنس اینڈ ویل بینگ سینٹر کے پروگرام کارڈی نیٹر عادل فیاض وڈو نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث بے روز گاری بڑھ جانے سے بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں اور ان کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی پروگرام 'سکون' میں کیا ہے۔انہوں نے کہا: 'کووڈ کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ گئی ہے، جو والدین بے روزگار ہوگئے ہیں اور گھر میں بیٹھ کر ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں وہ اپنا غصہ بچوں پر نکالتے ہیں کیونکہ بچے ہمیشہ آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ جسمانی زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے'۔عادل فیاض نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جسمانی زیادتیوں کی وجہ سے گھر

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا:قریشی

سرینگر//پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی اورپاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سی این آئی کے مطابق کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویزخٹک اورمشیرقومی سلامتی معید یوسف نے عسکری حکام کے ہمراہ حدمتارکہ کے چری کوٹ سیکٹرکا دورہ کیا۔ اس موقع پرفوجی حکام بھی وفاقی وزرا کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران فوجی حکام نے پاکستان کے وزیرخارجہ کو حالات کی جانکاری بھی دی گئی۔پاکستانی وزیرخارجہ نے حدمتارکہ پرتعینات پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم اپنے ان جری سپوتوں کی جوانمردی اور بہادری پرفخرکرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جو مرضی کر لے، کشمیریوں نے 5 اگست 2019کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے اقدام کوکوئی قبول نہیں کرے گا۔ کشمیریوں کی حق خود

ہند پاک مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بامعنی بات چیت شروع کریں :حریت ع | 5اگست2019تاریخ کا افسوسناک باب

سری نگر//حریت کانفرنس (ع)نے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکوپر امن طور حل کرنے کیلئے بامعنی بات چیت کاآغازکریں ۔ ایک بیان میںحریت کانفرنس(ع) نے گزشتہ برس5اگست کے مرکزی حکومت کے اقدامات کو یکطرفہ اور اس کے نتیجے میں قوانین کے نفاذ کو جموں کشمیرکی تاریخ کاایک انتہائی افسوسنا ک باب قراردیا ہے۔ بیان میں حریت نے کہا کہ ایک برس گزرچکا ہے اور لاک ڈائون اور گرفتاریوں اورنظر بندیوں کاسلسلہ ہنوزجاری ہے جبکہ ایک بعد ایک کشمیرمخالف اوراکثریت مخالف اقدامات اور قوانین اور آرڈیننسزکوعوام پر مسلط کیا جارہا ہے جو حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کاعکاس ہے ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ یہاں تک کہ مذہبی تقاریب پر بھی پابندیاں ہنوزجاری ہیں ۔حریت نے کہا کہ جموں کشمیرکی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی کوششوں کے نتیجے میں اس کی متنازعہ حیثیت اورہیت کوتبدیل نہیں کیاجاسکتااورنہ ہی اس حقیقت سے فرا

لداخ سے چینی فوج کے انخلا ء میں تاخیر | فوجی کمانڈروں کے درمیان11گھنٹے تک بات چیت

نئی دہلی //بھارت اور چین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان بات چیت کے بعد ہندستان  نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ایل اے سی پر کشیدگی والے علاقوں سے پوری طرح پیچھے ہٹیں۔ہندستان اور چین کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کو لے کر اتوار کو ایک بار پھر سے پانچویں دور کی کمانڈر سطح کی بات چیت ہوئی۔ تقریبا 11 گھنٹے تک چلی اس میٹنگ میں ہندستان کی طرف سے لیہہ میں واقع 14 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ تھے، جبکہ چین کی قیادت جنوبی شنجیانگ فوجی علاقہ کے کمانڈر، میجرل جنرل لیو لن نے کی۔ اس بات چیت کے بعد ہندستان نے چین کو ایک بار پھر سے دو ٹوک لفظوں میں ایل اے سی کے کشیدگی والے سارے علاقوں سے پیچھے ہٹنے کو کہا ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان یہ میٹنگ صبح 11 بجے سے رات کے تقریبا 10 بجے تک چلی۔ ذرائع کے مطابق، بات چیت کے دوران ہندستان نے پینگ یانگ جھیل اور مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے پاس ٹکرائو والے سبھی جگہ