تازہ ترین

نوجوانوں کو ترقی میں اہم حصہ دار بنایاجائیگا:فاروق خان

 سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کی مجموعی ترقی میں ساتھ لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جموں و کشمیر کی ترقی میں اہم حصہ دار بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یہاں ایس کے آئی سی سی میں مشن یوتھ جے اینڈ کے ، کے زیر اہتمام ’مشن یوتھ انیشی ایٹو  انٹر ڈیپارٹمنٹل سنکرونائیزیشن ‘پر منعقدہ ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیبر اینڈ ایمپلایمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور مشن یوتھ کے کرداروں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مشیر خان نے کہا کہ ہم آہنگی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جہاں ان دونوں ایجنسیوں میں مستقل ہم آہنگی ہونی چاہئیے تا کہ نوجوانوں کے اقدامات کو ایک مشنری جوش کے تحت آگے بڑھایا جائے ۔ مشیر خان نے کہا کہ نوجوانوںکو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں اور ان میں سے ایک ان

طغیانی متاثرین کی بروقت بازآبادکاری

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے حالیہ طغیانی ریلوں کے دوران ہوئے جانی اور مالی نقصان پرزبردست رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے متاثرین کی بروقت بازآبادکاری اورانہیں امداد فراہم کرنے پرزوردیا ہے۔ایک بیان کے مطابق پارٹی کے صوبائی اجلاس میں کشتواڑ اور دیگر مقامات پر موسم کی قہرسامانیوں سے لقمہ اجل بنے افراد  کی روح کے ابدی سکون  کی دعاکی گئی۔ اجلاس میں کشتواڑ میں بچائو کارروائیوں میں سرعت لانے پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ممبرشپ مہم میں ٹھہرائو آگیا تھا تاہم ممبرشپ مہم نے پھر سے رفتار پکڑ لی ہے جو ایک خوش آئندہ بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی اس بات ہے کہ پڑھے لکھے اور نوجوان لڑکے لڑکیاں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ اس بڑی تعداد میں نوجوانوں کا نیشنل کانفرنس کی طرف راغب ہونا بہت ہی زیادہ

کشمیر میں ہانگل کی سر شماری کاعمل مکمل

 سری نگر//وادی میں شہرہ آفاق جانور’’ہانگل‘‘کی تعدادمیں گزشتہ کئی برسوں سے معمولی اضافہ ہواہے۔ رواں برس کے اپریل مہینے کی3تاریخ سے 10تاریخ تک کی گئی ایک سروے ،جوداچھی گام کی جنگلی حیات کی پناہ اور اس کے گردونواح میں کیاگیا،سے معلوم ہوا ہے کہ ہانگل کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔سرشماری سے پتہ چلا ہے کہ اس وقت وادی میں تقریباً260ہانگل ہیں کو2019 میں237 تھے۔  یہ جانور داچھی گام نیشنل پارک میں پائے جاتے ہیں اور اپنے شاخوں والے سینگوں کے لئے مشہور ہیں۔اگرچہ سر شماری کی رپورٹ کو ابھی منظر عام نہیں کیا گیا ہے تاہم محکمہ جنگلی حیات کے ایک سینئر آفیسر نے ایک نجی نیوز چینل کوبتایا کہ ہانگل کی سر شماری کے نتائج جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔ خوشخبری کی بات یہ ہے کہ ان جانوروں کی آبادی میں8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مردم شماری ٹرانسکرپٹ طریقے سے اپریل کے مہ

پی ڈی پی کوبھاجپا ختم کرنا چاہتی ہے :محبوبہ

سری نگر// پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کادعوی ہے کہ ان کی جماعت مرکز کے سامنے مزاحمت کرنے والی واحد جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے مزاحمت کرنا لازمی ہوتا ہے جو مزاحمت نہیں کرتے ہیں ان کا وجود ختم ہو جاتا ہے ۔ان کا الزام تھا کہ بی جے پی، پی ڈی پی کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا،’’پی ڈی پی وہ واحد جماعت ہے جو مرکز کے سامنے مزاحمت کر رہی ہے کیونکہ جب تک مزاحمت نہیں کی جائے گی وجود کو ختم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ہمیں اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے مرکز کے سامنے کھڑا ہونا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا،’’ہمارے ورکروں کو ای ڈی، این آئی اے سے دھمکایا جا رہا ہے ، کوارٹروں سے باہر نکالا جا رہا ہے ، ان کے خلاف کیس لگائے جا رہے ہیں اور ا

دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان آگ بھڑکنے کا خدشہ

 سرینگر//یورپین پارلیمنٹ کے 16ارکان نے وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراظہار تشویش کیا ہے۔یورپین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو وعدوں کے مطابق اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے ۔ارکان نے کہا ہے کہ کشمیر سے جنوبی ایشیاء کے امن، استحکام اور سیکورٹی کوشدید خطرہ لاحق ہے،اس کے باعث دو ایٹمی ملکوں کے درمیان آگ بھڑکنے کا خدشہ ہے،ہم فکرمند ہیں کہ کسی بھی غلط اندازے کے خطرناک نتائج لاحق ہوسکتے ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے 16ارکان نے یورپی کمیشن کی صدرارسلا وان ڈرلین اورنائب صدر جوزف بوریل کو خط لکھ کر انکی توجہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کی طرف دلائی ہے، جسے ہیومن رائٹس واچ ورلڈرپورٹ2021ء اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے ہیومن رائٹس کی2018ء2019ء کی رپورٹ کاحصہ بنایاگیا ہے۔خط میں کہاگیا ہے کہ2019ء میں بھارتی زی

امتحانی نتائجIES-2020

 ایل جی،فاروق عبداللہ،عمرعبداللہ ، محبوبہ مفتی اورالطاف بخاری کی مبارکباد سری نگر//یواین آئی// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ،نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ،نائب صدر عمرعبداللہ،پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی اور اپنی پارٹی سربراہ الطاب بخاری نے انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) امتحان سال 2020 میں قومی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے نوجوان کو مبارک باد پیش کی ہے ۔بتا دیں کہ ضلع کولگام کے نگین پورہ کنڈ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد خان نامی نوجوان نے یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقدہ انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) کے امتحان میں آل انڈیا سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے تنویر احمد خان کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان موروثی طور پ

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کا اہم اقدام

سرینگر//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ نے سنیچر کو ضلع میں سماج کے پسماندہ اور کمزور طبقوں سے وابستہ زیر سماعت متعدد قیدیوں کے افراد خانہ کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔ سیکریٹری لیگل سروسز اتھارٹی فائق نذیر نے کہا کہ جموں وکشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے کی ہدایت پرپیرا لیگل رضاکاروں نے ان کنبوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پیرالیگل رضاکاروں کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سماج سے وابستہ کمزور اور پسماندہ زیر سماعت قیدیوں کے کنبوں کی شناخت کرکے مختلف فلاحی سکیموں کے تحت ان کی قانونی مدد کریں۔ فائق نذیر نے کہاکہ پیرا لیگل رضاکاروں نے ضلع کے دورافتادہ علاقوں جن میں زوری منز بھی شامل ہیں، دیکھا کہ زیر سماعت قیدیوں کے کنبوں کی حالت دل کو جھنجھوڑنے والی ہے۔ پیرا لیگل رضاکاروںکی ٹیم نے دورے کے دوران پایا کہ ایک کنبہ میں3سالہ اور10سالہ کمسن بچیاں ہیں ج

بارہمولہ میں 'یوم ورمل' تقریب کا انعقاد

بارہمولہ //ورمل سیول سوسائٹی کی جانب سے سنیچر کو شیروانی میموریل ہال میں 'یوم ورمل'تقریب کاانعقاد ہوا  ،جس دوران سماج کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینی والے11افراد کو'ستارہ زینت' اور40سے زیادہ افراد کو اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار (آئی اے ایس ) بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ جموں وکشمیرپولیس کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل شمالی کشمیرسجیت کمار(آئی پی ایس )اورایس ایس پی بارہمولہ محمد رئیس بٹ تقریب میں بطورمہمانان ذی وقار تھے ۔ تقریب کامقصد ضلع بارہمولہ کی اْن سرکردہ شخصیات کی عزت افزائی کرنا تھا جنہوںنے سماج کے مختلف شعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دی ہیں جبکہ ایسے تین درجن سے زیادہ افرادکوبھی توصیفی اسناد سے نوازا گیا جو اس وقت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے اپنے خطاب میں منتظمین کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک بہت اہم تقر

کیپیکس بجٹ اور بیک ٹو وِلیج پروگرام

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے منی سیکریٹریٹ میں ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ اور بیک ٹو وِلیج پروگرام ( بی ٹو وِی ) کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی اور سیکٹورل اَفسران میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کیپکس پلان 2021-22 کے تحت تفصیلی تجاویز پر تبادلہ خیا ل کیاگیا جس میں رواں مالی سال میں مکمل ہونے کے لئے ہدف بنائے گئے منصوبوں کی فزیکل سٹیٹس اور بیک ٹو وِلیج پروگرام کے تحت منظور شدہ کاموں کی پیش رفت بھی شامل ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ منظور شدہ منصوبہ کے لئے 50 فیصد فنڈس فائنانس ڈیپارٹمنٹ سے واگزار ہوا ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی ہے کہ فنڈس متعلقہ محکموں کو محکمہ مالیات کی ہدایات کے مطابق مقررہ وقت میں جاری کئے جائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے گزشتہ اوررواں مالی سال میں منظور شدہ کاموں کے بارے میں تفصیلات طلب کی اور کہا کہ باقاعدہ سکیموں کے تحت 146 کام من

دارالخیر کی امدادی کارروائی

سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے گزشتہ دنوں شہر سرینگر کے پالہ پورہ گزربل میں آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک درجن رہائشی مکانات اور املاک و جائیداد خاکستر ہونے پر زبردست دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق دارالخیر کے رکن مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں ایک وفد نے پالہ پورہ گزربل نورباغ جاکر متاثرین میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ دارالخیر کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس دوران غریب عوام کو درپیش شدید مالی مشکلات کے تناظر میں دارالخیر کے زیر اہتمام Feed a family campaign کے تحت مستحق کنبوں کے مابین امداد اور معاونت کی مہم برابر جاری ہے ۔ چنانچہ دارالخیر کی امدادی ٹیم نے عیدگاہ سرینگر، آستانہ عالیہ سرائے بالا

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کی ضامن : ساگر

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے ایک بیان کے مطابق مختلف سیاسی اور سماجی کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کا سلسلہ جاری جاری ہے اور اس سلسلے میں سنیچر کو ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز کانفرنس کے متعدد اراکین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلے میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک مختصر تقریب پر پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر ایڈوکیٹ میر سیف اللہ اور پہاڑی ونگ کے انچارج سید رفیق شاہ بھی موجود تھے۔ علی محمد ساگر نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی آواز کو تقسیم کرنے کیلئے آج بھی بہت ساری تنظیمیں اور خودساختہ لیڈران منظر عام پر آرہے ہیں لیکن کامیابی صرف اور صرف اتحاد میںہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموںوکشمیر کے مفادات کی واحد ضامن ہے۔ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی وقت کی پکار ہے اور ا

بڈگام میںنیشنل کانفرنس کی احتجاجی ریلی

 سرینگر//ڈی ڈی سی چیئرمین بڈگام کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی بھی عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف نیشنل کانفرنس کی جانب سے   بڈگام میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور عدم اعتماد کی تحریک پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ پارٹی کے وسطی زون صدر علی محمد ڈار، نائب صوبائی صدر منظور احمد وانی، ضلع صدر بڈگام حاجی عبدالاحد ڈار، پارٹی لیڈران ڈاکٹر محمد شفیع اور سیف الدین بٹ ریلی کی قیادت کررہے تھے۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے نائب چیئرمین چودھری نذیر احمد سمیت نیشنل کانفرنس کے 8اور حمایتی جماعتوں کے 2ڈی ڈی سی ممبران بھی شامل تھے۔ احتجاجی لیڈران نے ضلع ترقیاتی کمشنر پر زور دیا کہ وہ جمہوریت مقدم سمجھ کر عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں کسی بھی دیری کی صورت میںوہ ڈی سی آفس کے سامنے دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔ 16جولائی 2021کو 10ڈی سی سی ممبران ک

بادل پھٹ جانے سے نقصان

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے نالہ سکھناگ میں گزشتہ شب بادل پھٹ جانے اورطغیانی کی وجہ سے خانصاحب علاقے کے متعدد علاقوں میں آبپاشی نہروں، واٹر سپلائی سکیموں اور رہائشی مکانوں کو ہوئے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نالہ سکھناگ، آریزال ، زوگو کھارین، ،چھل براس وغیرہ علاقوں کے متاثرہ کسانوں کو بھر پور معاوضہ دینے کی مانگ کی ہے جن کی فصلوں اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک بیان میں حکیم یاسین نے کہا کہ نالہ سکھناگ میں گزشتہ رات آئی زبردست طغیانی کی وجہ سے علاقہ خانصاحب کے متعدد علاقوں میں بیشتر واٹر سپلائی سکیموں، آبپاشی نہروں، رہائشی مکانات اور کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے جسکی فوری بحالی کے لئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر کاروائی کرنی چاہئے۔  

مزید خبرں

گاندربل میں یوم آزادی کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے منی سیکرٹریٹ میں یوم آزادی 2021ء کی تقریب احسن طریقے سے منانے کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب قمریہ گرائونڈ گاندربل میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی ترنگا لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے جبکہ جے کے پی ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف ، فائراینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کے دستے پیش کریں گے ۔اِس موقعہ پر خصوصی ثقافتی پروگرام پیش ہوگا جس کے بعد اَنعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔میٹنگ میں حفاظتی منصوبہ ، پینے کے پانی کی سہولیت ، صفائی ستھرائی ، نشستوں کا اِنتظام ، ٹریفک مینجمنٹ اور بجلی کی فراہمی اور دیگر ضروری اِنتظامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے اِس موقعہ پر تمام ض

ٹیکے لگانے کی مجموعی شرح 99.44فیصد

سرینگر //جموں و کشمیر میں جمعہ کو مزید 53ہزار 712 افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں اور اسطرح ٹیکہ لگانے والوں کی 61لاکھ 43ہزار 513 ہوگئی ہے جبکہ ٹیکہ لگانے والوں کی مجموعی شرح 99.44فیصد ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے12اضلاع میں 45سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آنے والے افراد کی ٹیکہ کاری 100  فیصد مکمل ہوچکی ہے جن میں اننت ناگ، کولگام ، شوپیان، پلوامہ، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی  پورہ، گاندربل، جموں، راجوری، پونچھ، رام بن اور شانبہ شامل ہیں تاہم ان اضلاع میں ابھی بھی 18سال سے 45سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ جموں و کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران ٹیکلہ لگانے والے 53ہزار 712افراد میں  اننت ناگ میں 3810،کولگام میں 1164،شوپیان میں1720،پلوامہ میں 720،سرینگر میں3161افراد کو ویکسین دیا گیا اور ویہاں ویکسین لگانے والوں کی شرح 94.26،بڈگام