تازہ ترین

نامور ادیب اور براڈکاسٹر اوتار کرشن رہبر فوت

سرینگر//معروف براڈ کاسٹر ، نقاد، قلمکار اور تاریخ دان اوتار کشن رہبر جمعرات کو انتقال کرگئے۔اوتار کشن رہبر کے انتقال پر ادیبوں ،قلمکاروں ،فنکاروں اور ادبی حلقوں نے گہرے صدمے اوررنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کیساتھ تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ معروف براڈ کاسٹر ، نقاد،قلمکار اور تاریخ دان اوتار کشن رہبر کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے 30 جولائی کو نئی دلی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔اوتار کشن رہبر کی آخری رسومات جمعہ کو نوئڈا میں ادا کی گئیں جہاں وہ آج کل مقیم تھے۔رہبر سرینگر کے فتح کدل علاقے میں 1933 میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز برن ہال سکول میں استاد کی حیثیت سے کیا اور بعد ازاں انہوں نے ریڈیو کشمیر سرینگر کیلئے سکرپٹ رائٹر کا کام شروع کیا ،جہاںوہ بعد میں اسسٹنٹ پروڈیوسر کے عہدے تک پہنچ گئے۔ وہ اسسٹنٹ ا سٹیشن ڈائریکٹر کے عہدے پر سبکدوش ہوگئے۔اوتار کشن رہبر کئی مش

عیدالاضحی پر چیف سیکریٹری ،مشیروں ، صوبائی کمشنر اور پولیس سربراہ کی مبارکباد

 جموں//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم،لیفٹیننٹ گورنر کے مشیروں بصیر احمد خان ، فارو ق خان،راجیو رائے بھٹناگر ،کے کے شرما ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ، آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے عید الاضحی کے مقدس موقعہ پر جموںو کشمیر کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔بی وی آر سبھرامنیم نے عید الاضحی کے مبارک موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کی خیر و عافیت او رخوشحالی کی تمنّا کی۔ اپنے مبارک بادی پیغام میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ کہ عید الاضحی کا مقدس تہوار قوتِ ایمان اور نیکی کی راہ میں قربانیاں دینے کی علامت ہے اور سخاوت او رنیک اعمال کی راہ اِختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ کووِڈ۔19وَبائی صورتحال کے مد نظر رکھتے ہوئے چیف سیکریٹری نے لوگوں کو عید کی خوشیاں منانے کے دوران کووِڈ ۔19احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر سماج د وری بنائے رکھ کر کووِڈ ۔19کو

یکم اور 2 اگست کو تعطیل

 سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے عید الاضحی کے پیش نظر یکم اور 2 اگست کو عید کی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حکمنامہ میں 31جولائی کو عید تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جو بعد میں منسوخ کیاگیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کوعمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق عید الاضحی کے پیش نظر جو چھٹی 31جولائی کو مقرر کی گئی تھی اس کو اب منسوخ کیا جاتا ہے اور اس کے بدلے اب یکم اگست سنیچراور دوم اگست اتوار کو دو دنوں کی چھٹی ہو گی۔  

حکومت کا بیان غلط، ہنوز خانہ نظر بند ہوں: سوز

سرینگر//پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز کہا ہے کہ ’حقیقت یہ ہے کہ میں اپنے گھر میں خانہ نظربند ہوں اور پولیس کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتا‘۔ ایک بیان میں سوز نے کہاکہ ’میں گلبرگ کالونی حیدر پورہ سرینگر میں اپنی بیمار بہن سے ملنے کیلئے گیا، چونکہ پولیس مجھے اپنی گاڑی کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے ، اس لئے 2پی ایس او میرے ساتھ لگائے گئے تھے,جب میں گھر واپس آیا تو پولیس نے ایک ویڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ میں آزاد شہری ہوں‘۔سوز نے کہاکہ پولیس کی طرف سے ایسی حرکت غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں ہے !انہوںنے کہاکہ میں دوپہر کو  باہر جاکر اپنی بیٹی کے پاس جانے کی کوشش کی ،جو پڑوس میں ہی رہتی ہے ، مگر مجھے پولیس نے باہر جانے سے روکا!اس سلسلے میں پولیس نے ایک بچگانہ حرکت کی اور ایک ویڈیو بنایا اور یہ بتانے کیلئے

۔5اگست2019 کشمیریوں کی جدوجہد کا ایک نیا موڑ : قریشی

 سرینگر//پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کشمیریوں کی جدوجہد کا ایک نیا موڑ ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم، کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا بھارت نے کشمیریوں کا تشخص مٹایا، ان کا جھنڈا چھینا، ان کی شناخت ختم کی، ریاست جموں و کشمیر کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی، لیکن کشمیریوں نے اسے ذہنی طور پر قبول نہیں کیا ،چاہے وہ ہندو پنڈت، چاہے لداخ میں رہنے والا بدھ مت یا وادی میں رہنے والا مسلمان ہے ،کسی نے ذہنی طور پر نہ اسے تسلیم کیا ہے اورنہ قبول کیا ہے اور ان کی جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے، جسے ہم نہیں ،سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازع کہتی ہیں، جسے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار نے ضم کرنے کی کوشش کی ہے جسے کشمیریوں اور پاک

عید پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے

باندی پورہ// بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں دکانداروں نے ٹریڈرس فیڈریشن کے ضلع صدر شمشاد احمد بٹ کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ انہیں عیدکے موقع پر دکانیںکھولنے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے دکانداروں کی ایک وفد کوطلب کیا ہے تاکہ اُن سے بات چیت کی جائے۔

کینیڈ امیں تعلیم اور روزگار کا حصول

سرینگر//آرینز کالجز راجپورہ چندھی گڑھ اور بی ای ٹی اے کالج بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کینیڈا نے مشترکہ طور’’ کام کیلئے کینیڈا میں پڑھنے اورآباد ہونے کی جوہات‘‘ کے موضوع پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔ بِیٹا کالج صدر ڈاکٹر پوجا نے ویبنار میں آرینزکے فیکلٹی ممبران اور انجینئرنگ،قانون،منیجمنٹ،نرسنگ فارمیسی بی ایڈ اور زراعت شعبوں سے وابستہ طالب علموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے طلاب کو بتایا کہ کینیڈا عالمی سطح پر طالب علموں کی پہلی پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بِیٹا کی طرف سے مختلف شعبوں میں نئے نئے کورسز کرائے جاتے ہیںجیسے کہ فائنانس،ہیومن ریسورس منیجمنٹ،ملٹی میڈیا ور پروجیکٹ منیجمنٹ وغیرہ ۔انہوں نے کہا کہ طلاب آرینز کالج کے ذریعے اُن کے کالج میں داخلہ لے سکتے ہیں۔آرینز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے ویب نارکی صدارت کی۔  

قلزم فیضان نامی کتاب کی رسم رونمائی

سرینگر//کشمیر مر کز ادب وثقافت چرار شریف کی طرف سے صوفی شاعر نثار احمد دلدار کا نعتیہ مجموعہ ’’ قلزم فیضان‘‘ کی رسم رونمائی انجام دینے کے لئے ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب کی صدارت قلمکار ڈاکٹر بشر بشیر نے انجام دی جبکہ ڈاکٹر شاد رمضان اور ڈاکٹر عزیز حاجنی بحیثیت مہمانان خصوصی شامل ہوئے۔ڈاکٹر گلزار احمد راتھر اور مشتاق محرم نے کتاب پر اپنے مقالات پڑھکرمصنف کے نعتیہ کلام کی ادبی و مذہبی حسن کو اجاگر کیا۔ آن لاین تقریب میں جن دیگر افرادنے مقالے پیش کئے اُن میں ڈاکٹر رئوف الحسن، عرفان بشیر، ڈاکٹر غضنفر علی صدر کشمیر مرکز ادب وثقافت۔ علی احسن، غلام رسول جوش اور یونس وحید وغیرہ قابل ذکر ہیں۔  

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار

سرینگر// منشیات مخالف مہم کے دوران بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو نشیلی مادہ سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او بڈگام کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بڈگام علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبرJK04C-8410 کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی گاڑی سے بارہ تھیلے برآمد کئے جن میں 101 کلوگرام خشخاش ضبط کیاگیا۔ گاڑی میں سوار محمد یاسین ڈار ساکن شولی پورہ کے بطو ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ شخص بڈگام علاقے میں نوجوانوںمیںنشیلی ادویات فروخت کرتا تھا۔بڈگام تھانہ میں اس سلسلے میںایف آئی آر زیر نمبر 302/2020متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔

ہندوارہ میں پولیس پبلک میٹنگ

سرینگر//پولیس اور عوام کے بیچ بہتر مراسم قائم رکھنے کیلئے ہندوارہ پولیس نے چوگل پولیس پوسٹ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں چوگل علاقے کے شہریوں ، مسجد کمیٹی ممبران ، پنچوں اور سرپنچوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران لوگوںنے اپنے مطالبات اجاگر کئے ۔پولیس نے ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کا یقین دلایا۔   

خصوصی درجہ، آئین اور جھنڈے کی واپسی

سرینگر//جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی مجبوری قرار دیتے ہوئے التجاء مفتی نے کہا ہے کہ مین اسٹریم جماعتوں کو متحد ہو کر خصوصی درجے کی بحالی ،اپنے آئین اور اپنے جھنڈے کی واپسی کیلئے متحد ہو کر لڑنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سے ریاستی درجہ اس لئے چھینا گیا تاکہ ہم خصوصی درجہ کو بھول جائیں‘۔ ایک نجی نیوز چینل کو دئے گئے انٹر ویو میں التجاء مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میںمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں ہی کہا تھا کہ جب حالات ٹھیک ہوں گے تو اس کو بحال کیا جائے گا اور ریاستی درجے کی بحالی بھاجپا کی کوئی مہربانی نہیں ہے لیکن ہم سے ایک بڑی چیز چھینی گئی ہے۔التجا مفتی نے کہا کہ دفعہ370اور35اے کی تنسیخ کشمیریوں کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ تھا۔انہوں نے کہا ’ہم کشمیریوں کے منہ پر بہت بڑا تھپڑ لگ گیا ہے، ہماری بڑے پیمانے

جموںکشمیر میں 4جی انٹر نیٹ خدمات کی بحالی

  سرینگر/31جولائی/سی این آئی//جموںکشمیر میں تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات 4جی کی بحالی کے امکانات 15اگست کے بعد ہی متوقع ہے کیونکہ مرکزی سرکار15اگست کے بعد ہی کوئی حمتی فیصلہ لے گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزرات داخلہ نے جموں کشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹر نیٹ خدمات کی بحالی کیلئے 15اگست کے بعد ہی حمتی فیصلہ لینے کا من بنا لیا ہے ۔ معروف انگریزی روزنامہ ’’ انڈین ایکسپرس‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں مرکزی وزرات داخلہ کے ذرائع سے لکھا ہے کہ جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات 4Gکی بحالی کا فیصلہ 15اگست کے بعد ہی لیا جائے گا ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مرکزی سرکار پہلے پانچ اگست کو جموںکشمیر میں دفعہ 370کے خاتمہ کے کامیاب سال پر تقریب منانے کے بعد 15اگست کی تقریبات کو پر امن طریقہ سے منانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور ان تقریبات کا پرامن طریقہ سے انعقاد کے بعد

مزید خبرں

 درجہ چہارم کی اَسامیاں ۔ 2,01,622درخواستیں موصول  جموں//جمعہ کی صبح تک 3,90,705اُمید واروں نے بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی جبکہ2,01,622 اُمید واروں نے درجہ چہارم اَسامیوں کے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10؍ جولائی 2020 ء کو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی ۔نیز اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کے لئے 43,057درخواستیں آن لائن جمع کروائی گئیںجبکہ یہ بات نوٹ کی گئی کہ کل 85,000منفرد اَفرادنے بورڈ کے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پررسائی حاصل کی۔جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اَسامیوں کو اِشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 1آف 2020 ،بتار

تازہ ترین