تازہ ترین

بانڈی پورہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ بازار میں آٹوسٹینڈ میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی سے نہایت خستہ حالت میں ہے۔ گندگی موجود ہونے سے لوگوں اور دکانداروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گردوارہ مارکیٹ کے عقب میں ڈرین کوڑاکرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے اورلوگوں کے لئے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ ضلع عدالت بانڈی پورہ کے صحن میں پولیس اہلکاروں کیلئے قائم بنکر کے عقب میں بھی گندگی کے ڈھیر موجود ہیں لیکن اس کی طرف ضلع انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار تکلیف میں مبتلا ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی اپیل کی گئی ۔  

کھانڈی پورہ کولگام میں آگ، دارالعلوم کی عمارت کونقصان | انجمن علماء و ائمہ مساجد کا اظہار یکجہتی

کولگام// کھانڈی پورہ کولگام میں قائم دارالعلوم ’سواء سبیل ‘ کی عمارت کو آگ کی ایک واردات میں جزوی نقصان پہنچا ۔ضلع کولگام میں یہ دارالعلوم معروف اسلامی اسکالر مولانا حمیداللہ کی سرپرستی میں تعلیم و تربیت فراہم کررہا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات بعد دوپہردارالعلوم کی تیسری منزل سے آگ نمودار ہوئی تاہم فائراینڈسروسز نے آگ بجھانے کی فوری کارروائی عمل میں لائی ۔اگرچہ آگ پو فوری طور قابو پالیا گیا تاہم تیسری منزل کونقصان پہنچا جس میں بسترے وغیرہ موجود تھے ۔آگ کی اس واردات میں یہاں زیرتعلیم کوئی طالب علم یاکوئی مدرس زخمی نہیںہوا۔پولیس نے بتایاکہ ابتدائی اطلاعات ہیں کہ دارالعلوم میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تاہم معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ انجمن علما وائمہ مساجدکے ایک وفدنے سر پرست اعلیٰ مفتی محمد قاسم قاسمی ،امیرحافظ عبدالرحمن اشرفی ،مولانا محمد شفیع تر

سی ٹی یونیورسٹی کاکشمیر اور پنجاب میں باہمی تعاون سے تعلیمی اقدام

سرینگر//سی ٹی یونیورسٹی نے 1 اور 2 اگست2021 کو سرینگر میں کے اے ایس پی یو این 1.0 کو منظم کرنے کے لئے انوکھی پہل کی ہے۔ یہ ایک تعلیمی اقدام ہے جو کشمیر اور پنجاب کے خطے میں طلبا کو ان کے روزگار کے زیادہ مواقع کے لئے جامع ترقی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر کوشش ہوگی۔KASPUN کا بنیادی مقصد نئی تعلیمی پالیسی اور اس کے تعلیمی ایکو سسٹم کو فروغ دینے اور تخلیقی صلاحیتوں اور تجربہ کار ماہرین صنعت کے ماہرین کے ساتھ تعلیم کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس کا دائرہ کار نئی تعلیمی پالیسی اور صحت سے متعلق شعبے کو فائدہ پہنچانا ہے۔مستقبل میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے ہونہار طالب علموں کو بھی اعزاز دئے جائیں گے۔  

مشیر بصیر خان کا دورۂ کولگام | کئی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا،بجلی کا نظام بہتر بنانے پر زور

کولگام//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع کولگام کا وسیع دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران مشیر نے ترقیاتی منظر ناموں ، یومِ آزادی کی تیاریوں ، سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں ، پی ڈی ڈی کے کاموں کا جائیزہ لیا جس میں کھمبے ، تاروں ، کنڈکٹرزکی تبدیلی اور کووڈ ایس او پیز پر عمل شامل ہیں ۔ مشیر نے پہلو میں ہرناگ کی بحالی کے جاری کام کا معائنہ کیا جو منریگا کے تحت 19.95 لاکھ روپے کی لاگت سے جاری ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ جل جیون مشن کے تحت اس آبی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے اس پروجیکٹ کو جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ جوڑیں ۔ مشیر نے بعد میں اڈیگنتنو میں سیلاب سے بچاؤ کے بنڈ کا معائینہ کیا ۔ اے سی ڈی کلگام اور ایگزیکٹو انجینئر آر ای ڈبلیو نے مشیر کو سیلاب سے بچاؤ کے اس بنڈ کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈاک بنگلہ ژولگام میں مشیر نے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈ

سٹریٹ لائٹس نصب کرنے میں لیت ولعل | بلاک گنڈ انتظامیہ سے برہم،اقدامات کی اپیل

کنگن// ضلع گاندربل کے بلاک گنڈ میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے 105سولر لائٹس عید گاہوں اور مساجد کے باہر نصب کرنی تھیں لیکن گنی ون سے گگن گیر تک 80لائٹس نصب کرنے کے بعدسربل، سونہ مرگ، شتکڑی اور نیلہ گراٹھ میں آج تک ان لائٹوں کو نہیں لگایا گیا۔ ان علاقوں میں مقیم لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک سولر لائٹ کی قیمت 22500روپے ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس نومبر میں گگن گیر تک جو لائٹس نصب کی گئیں ان میں پتھری بل گگن گیر میں نصب سولر لائٹ تین ماہ کے بعد بیکار ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس بارے میں مقامی سرپنچ کو بھی آگاہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس سلسلے میںبی ڈی سی چیئرمین بلاک گنڈ مولوی محمد رفیق نے بتایا کہ بلاک گنڈ میں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے ایک ٹھیکیدار کو 10

شادی پورہ میں 2قمارباز گرفتار

بانڈی پورہ//پولیس نے شادی پورہ میں2قماربازوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ انچارج چوکی افسر شادی پورہ  گلزاراحمدکی سربراہی میں فارسٹ کمپارٹمنٹ نمبر2لاٹھی اوتھ کھوروشادی پورہ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران یہاں فیاض احمد ساکن وانی پورہ سالورہ اورغلام محمدساکن ریشی پورہ نامی 2افرادکورنگے ہاتھوں جوا کھیلتے ہوئے پایا۔پولیس نے مذکورہ افراد سے دائو پر لگائے گئے 2800روپے اورتاش کے پتے برآمد کرلئے ۔پولیس تھانہ گاندربل میں اس سلسلے میں ایف آئی آرزیرنمبر143/2021درج کیاگیا۔  

شادی پورہ میں 2قمارباز گرفتار

بانڈی پورہ//پولیس نے شادی پورہ میں2قماربازوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ انچارج چوکی افسر شادی پورہ  گلزاراحمدکی سربراہی میں فارسٹ کمپارٹمنٹ نمبر2لاٹھی اوتھ کھوروشادی پورہ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران یہاں فیاض احمد ساکن وانی پورہ سالورہ اورغلام محمدساکن ریشی پورہ نامی 2افرادکورنگے ہاتھوں جوا کھیلتے ہوئے پایا۔پولیس نے مذکورہ افراد سے دائو پر لگائے گئے 2800روپے اورتاش کے پتے برآمد کرلئے ۔پولیس تھانہ گاندربل میں اس سلسلے میں ایف آئی آرزیرنمبر143/2021درج کیاگیا۔  

مزید خبریں

یوم شہادت خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ |  وادی میں کئی تقاریب کا اہتمام سرینگر//خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کے یومِ شہادت کے سلسلے میں آثار شریف حضرت بل میں ایک تقریب منعقدہوئی جہاں عقیدتمند نماز ظہر ادا کرنے کے بعد موئے پاکؐکے دیدار سے فیضیات ہوئے جبکہ آثار شریف شہری کلاش پورہ میں نماز ظہر سے قبل جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے شہادت حضرت عثمان غنیؓ کی سیرت مبارک پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ نے سخاوت اور قرآن مجید کی ترتیب میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ مشعل راہ ہیں۔ ایسی ہی تقریبات آثار شریف جناب صاحب صورہ، پنجورہ شوپیان، کعبہ مرگ اننت ناگ، سیر ہمدان، لال بازار، ڈانگر پورہ نرورہ ، اندواری کے علاوہ کئی علاقوں میں منعقد ہوئیں، جہاں تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقعے پر علماء نے عالم اسلام کی سربلندی، انسانیت کی بقاء، کورونا وائرس سے نجات اور لو

آفات سماوی سے متعلق قبل از وقت وارننگ سسٹم کی تنصیب ہنوز خواب | ڈوپلر راڈر نصب کرنے کا منصوبہ 2015سے اب تک تشنہ تکمیل، اہم معاملہ نظر انداز کرنیکا سہوہر ایک انتظامیہ نے انجام دیا

 سرینگر //بادل پھٹنے کے واقعات کا قبل از وقت پتہ لگانے کیلئے جموں وکشمیر میں جدید راڈر سسٹم ابھی تک نصب نہیں کیا گیا ہے جبکہ اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں رواں سال جنوری میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سسٹم نصب کئے گئے ہیں ۔ مرکزی وزارت ارتھ سائنس کے میٹرولوجیکل ڈیپاٹمنٹ نے 2019میں اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں موسمی وارننگ سسٹم کیلئے گمری زوجیلا اور اوڑی میں 2 موبائل ڈوپلر راڈر سسٹم نصب کئے جائیں گے اور یاترا کے اختتام پر گمری میں نصب موباہل ڈوپلر راڈر کو بانہال میں نصب کیا جائیگا تاکہ قومی شاہراہ، جنوبی کشمیر اور چناب ویلی کے بارے میں قبل از وقت موسمی وارننگ جاری کی جاسکی۔مرکزی وزارت کا کہنا تھا کہ جموں اور لیہہ میں بھی موبائل ڈوپلر راڈر سسٹم کی تنصیب کی جائیگی۔لیکن اس منصوبے کو کبھی بھی عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔حکومتی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب نہ کرنے ک

تازہ ترین