تازہ ترین

درسو رفیع آباد میں پولیس پارٹی پر گرینیڈ حملہ | کھریو میں سرگرم جنگجو کی گرفتاری

سوپور//شمالی کشمیر کے درسو رفیع آباد میں بدھ کو نا معلوم اسلحہ افراد نے فورسز پارٹی کو نشانہ بنا نے کی غرض سے گرینیڈ داغا تاہم حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے درسو رفیع آباد میںپولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھینکا جو پالیس پارٹی سے چند گز کی دوری پرزور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔واقعہ کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی اور سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر محاصرہ کر کے تلاشیاں لیں۔ادھراونتی پورہ پلوامہ پولیس نے ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع پراونتی پورہ پولیس، 50آرآر اور 185بٹالین سی آر پی ایف نے بدھ کی صبح شار شالی کھریو کا محاصرہ کیا اور محاصرے کے دوران ایک میوہ باغ میں مشکوک حرکت دیکھی جس کے دوران ایک مشتبہ شخص فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن اسے پکڑ لیا گیا۔ اسکی شناخت ساحل

پی ڈی پی کا 22واں یوم تاسیس | 5اگست کو جو کچھ چھینا گیا سود سمیت واپس کرنا پڑیگا | نوجوان بندوق چھوڑ دیں، پولیس 3 نوجوانوں کی ہلاکت کے حقائق سامنے لائے: محبوبہ مفتی

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا  ہے کہ 5 اگست 2019 کو کشمیریوں سے جو کچھ چھینا گیا اسے سود کیساتھ واپس کرنا پڑیگا۔پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  اگست 2019 میں کئے گئے فیصلے میں جموں و کشمیر کو ووٹوں کے حصول کیلئے قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ انہوں نے کہا’’یہ بدقسمتی ہے  ہندوستان میں واحد مسلم اکثریتی ریاست تقسیم ہوگئی‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بھی کشمیری عوام کوسامنا کرنا پڑا وہ ہندوستان اور اس کے آئین کے تحت نہیں کیا گیا ، بلکہ ایک فرد کی جماعت نے کیا۔انہوں نے کہا ’’جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت غیرقانونی طور پر چھینی گئی  اور 5 اگست ، 2019 کو لوگوں سے جو کچھ چھینا گیا تھا ، اسے سود سمیت واپس کرنا پڑے گا ‘‘۔ سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا &rsq

جموں وکشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری تعداد 60لاکھ کے پار

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا مخالف ویکسین لینے والے افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں بدھ کو مزید 77ہزار 208افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے جن 112ہیلتھ کیئر ورکر، 349فرنٹ لائن ورکر اور 18سال سے زیادہ عمر کے 76ہزار742افراد کو کورونا مخالف ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ بدھ کو ٹیکہ لگانے والے 77ہزار 208افراد میں اننت ناگ میں 3222، کولگام میں 3412 ،شوپیان میں 1455، پلوامہ میں 4877 ، سرینگر میں 4432 ، بڈگام میں 3680، بارہمولہ میں 5664، کپوارہ میں 8380،بانڈی پورہ میں 2759،گاندربل میں1607 ، جموں میں 0،ادھمپور میں5103،راجوری میں 3412، کٹھوعہ میں 7445،پونچھ میں 7162،رام بن میں 2454،ڈوڈہ میں 4876،کشتواڑ میں o،ریاسی میں 3238، اور سانبہ میں 4040افراد کو ٹیکی لگائے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ٹیکہ لگوانے والے 60لاکھ 12ہزار 285افراد میں1لاکھ 71ہزار4ہلیتھ کیئر ورکر، 5لاکھ 17ہزار

کورونا متاثرین میں معمولی اچھال، 160متاثر، ایک فوت

سرینگر//جموں و کشمیر میں بدھ کوچوتھے روز بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 18 سفر کرنے والوں سمیت مزید 160افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔اس سے قبل 23جولائی کو 63، 24جولائی کو 83، 25جولائی کو 166، 26جولائی کو 102،27جولائی کو 107  افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار کا ہندسہ پار کرکے 321026ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس نے ایک اور شخص کی جان لی ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد 4376تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 59 ہزار 192ٹیسٹ کئے گئے جن میں 160 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 60جموں جبکہ 100کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 100افراد میں 3بیرون ریاستوں  سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 97افراد مختلف اضلاع میں روز مرہ کی سرگر

قیدیوں کے پیرول میں توسیع | ڈائریکٹرجنرل جیل خانہ جات کواختیار عطا

سری نگر //جموں و کشمیر حکومت نے کووِڈ - 19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو مجرم قیدیوںکے خصوصی پیرول میں کم سے کم 90 دن کی توسیع کرنے کا اختیار دیا ہے۔ضابطہ اخلاق مجریہ 1973 کے  دفعہ 432 کے ذیلی  دفعہ (5) کے تحت حاصل  اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، حکومت ، ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) ،کے کو ایک مجاز اتھارٹی کا اختیار دیتی ہے کہ سزا پانے والے قیدیوں کے خصوصی پیرول کی90روز تک توسیع کریں اور اگر کووِڈ -  19صورتحال میں بہتری نہیں آئے تو اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع  بھی کرسکتے ہیں۔    

مشیر فاروق خان کا دورۂ گاندربل | بزرگ افراد کیلئے گھر کے ڈیزائین میں تبدیلیوں کی ہدایت

گاندر بل //لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے محکمہ سماجی بہبود ( ایس ڈبلیو ڈی ) کے تحت جاری تعمیراتی پروجیکٹوں کا جائیزہ لینے کیلئے ضلع گاندر بل کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قریب ذہنی مریضوں کیلئے پاندچھ گاندر بل میں ری ہیبلی ٹیشن ہوم اور اولڈ ایج ہوم کے زیر تعمیر پروجیکٹوں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ دونوں پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں ۔ ان پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کا معائینہ کرتے ہوئے مشیر نے عمل آوری ایجنسی کے انجینئروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بہت ساری تبدیلیاں تجویز کیں اور متعلقین کو ڈرائینگ کو دوبارہ ڈیزائین کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ انفراسٹریکچر کا سیٹ اپ اس طرح ہونا چاہئیے جو بڑھاپے کی ضروریات کو پورا کرے اور ذہنی مریضوں کیلئے تمام تر سہولیات دستیاب ہوں ۔ پاندچھ گاندر بل میں اولڈ ایج ہوم کے

آیت مولا بانڈی پورہ میں پینے کے پانی کی قلت

بانڈی پورہ//آیت مولا بانڈی پورہ میں جل شکتی محکمہ خلاف احتجاج کرتے ہوئے لو گوں نے بتایا کہ انہیں پینے کے صاف پانی کیسخت قلت کا سامنا ہے۔ آیت مولا بٹ محلہ، لون محلہ کی آبادی نے بطور احتجاج خالی مٹکے سڑک پر رکھ کر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کو مسدود کرکے رکھ دیا۔ احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ کئی روز سے انہیںگدلا پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔ اس دوران وٹلب بابا شکرالدین سنگری محلہ کے لوگوں نے بھی بتایاکہ وہ ینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کارروائی کی جائے۔  

JKSRTCکی 83ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ | 2020-21کے دوران ادارے کو 75.03کروڑ روپے کی آمدن

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی ) کے 83 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز ( بی او ڈی) میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری ارون کمار مہتہ، کمشنر سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ ہردیش کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آر ٹی سی انگریز سنگھ رانا ، ڈائریکٹر جنرل بجٹ محمد یعقوب ایتو ، چیف انجینئر میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، فائنانس ، پی ڈبلیو ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ بی او ڈیز نے میٹنگ کے دوران کارپوریشن کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ بورڈ کی میٹنگوں میں ہونے والے فیصلوں کی کاروائی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مشیر بھٹناگر جو کہ بی او ڈی کے چئیر مین بھی ہیں ، نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریشن میں نئے رحجانات لانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ کارپوریشن میں کارکردگ

مزید خبریں

دواعلیٰ سطحی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانے کا حکم جاری  نئی تعمیراتی تجاویز کی منظوری اور پرانے منصوبوں کو بند کرنے کے امکانات کی کھوج  بلال فرقانی سرینگر// حکومت نے نئی تعمیراتی تجاویز کو منظوری دینے اور3سال سے زائد پرانے منصوبوں کو بند کرنے کے امکانات کے تلاش کیلئے علیحدہ علیحدہ اعلیٰ سطحی کمیٹیوں کے قیام عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نئی تعمیراتی تجاویز کو با اختیار کمیٹی کے سامنے انتظامی منظوری دینے کیلئے پیش کرنے سے قبل ان تجاویز کو منظوری دینے کیلئے اس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔7رکنی کمیٹی میں محکمہ مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکریٹری،محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری،محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری، محکمہ جل شکتی کے کمشنر سیکریٹری، محکمہ ایسٹیٹس

تازہ ترین