تازہ ترین

اہربل میں 20گھنٹوں کے بعد آپریشن ختم | مہلوک جنگجو 4سال سے سرگرم تھا:پولیس

شوپیان //پولیس نے قریب 20گھنٹوں کے بعد اہربل کے جنگلاتی علاقے میں آپریشن ختم کیا جس میں شوپیان کا سب سے مطلوب جنگجو کمانڈر جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوا جو قریب 4سال سے زائد عرصہ سے سرگرم تھا۔پولیس کے مطابق26جولائی پیر کی سہ پہر قریب 4بجے انہیں اہربل کولگام روڑ پر واقعہ چھرن بل کے جنگلاتی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد قریب 5بجے کولگام پولیس نے 62  آر آراور 14بٹالین سی آر پی ایف کیساتھ مشترکہ طور پر آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران چھپے ہو ئے جنگجوئوں نے مشترکہ سرچ پارٹی پر فائرنگ کی ، جس کے بعد انکانٹر ہوگیا۔۔مقابلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا  لیکن اندھیرے کی وجہ سے آپریشن معطل رہا اور رات بھر آپریشن جاری رہا۔منگل کی صبح سے تلاش کارروائی جاری رکھی گئی اور ہلاک  شدہ جنگجوکی لاش کو انکانٹر کے مقام سے برآمد کرلیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دن کے ایک

صفاپورہ میں نصب سٹریٹ لائٹس بیکار

گاندربل// صفاپورہ گاندربل میں چند سال قبل مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلی کوچوں اور بازار میں لاکھوں روپے خرچ کرکے  سٹریٹ لائٹس نصب کی گئیں جو تین سالوں کے اندر ہی خراب ہوگئیں جس کے سبب گلی کوچوں اور بازاروں میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے ۔ مقامی آبادی کے مطابق وہ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہر گلی، نکڑ اور بازاروں میںآوارہ کتوں نے ڈیرہ ڈالا ہے۔تجارت پیشہ افراد نے بھی بازاروں میں نصب سٹریٹ لائٹس کے ناکارہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک دوکاندار محمد یوسف نے بتایا کہ پچھلے چند روز سے بازار میں دوران شب نقب زنون کی سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہیں جن کی تصویریں سی سی ٹی وی میں ریکارڈ کی گئیںجس کی وجہ سے تجارت پیشہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بازار میں نصب سٹریٹ لائٹس جو ناکارہ ہوچکی ہیں ان کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے۔ &

شوپیان میں قدرتی چشمہ کوڑے دان میں تبدیل | لوگوں کی انتظامیہ سے شان رفتہ بحال کرنے کی اپیل

لشوپیان//شوپیان قصبہ میں موجود ایک چشمہ کوڈا کرکٹ کی ڈھیر میںتبدیل ہوچکاہے۔ منی سیکریٹریٹ کے قریب واقع اس چشمہ کے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب یہ چشمہ اب لوگوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہوچکا ہے۔لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اس چشمہ کی شان رفتہ کی بحالی کیلئے انتظامیہ کوئی اقدام نہیں کررہی ہے ۔ عبدالریشد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ اس چشمے کا پانی بہت صاف و شفاف ہوا کرتا تھااور لوگ اسے شوق سے استعمال میں لاتے تھے۔کئی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی شوپیاں بھی کوڈا کرکٹ اسی چشمہ کے پاس ڈالتی ہے جس کی وجہ سے یہ چشمہ اپنی شان کھوچکاہے بلکہ علاقے کی خوبصورت بھی ختم ہو تی جا رہی ہے ۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس خوبصورت چشمے کی شان رفتہ بحال کی جائے۔میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر جاہد آزاد نے اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چ

بلاک گنڈ میں عملے کی کمی | پنچایتی اراکین اور بی ڈی سی سراپا احتجاج

کنگن //ضلع گاندربل کے گنڈ بلاک میں جونیئر انجینئراور ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی اسامیاں گذشتہ چار ماہ سے خالی ہونے کی وجہ سے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اورپنچایتی اراکین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بی ڈی سی بلاک گنڈ مولوی محمد رفیق نے بدھ کو پنچوں اور سر پنچوں کے ہمراہ ایک پرس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گنڈ بلاک میں گذشتہ چار ماہ سے جونیئر انجینئر اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی کرسیاں خالی پڑی ہیںجس کی وجہ سے یہاں کام کاج متاثر رہتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ بلاک میں ایک جونیئر انجینئر اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ تعینات ہے لیکن بلاک گنڈ کی پنچایت سے 16حلقے منسلک ہیں جہاں کام کاج متاثر ہے ۔مولوی رفیق نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے اس بارے میں ڈی ڈی سی چیئرمین کو بھی آگاہ کیا ہے لیکن بلاک کنگن اور گنڈ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے ڈی سی گاندربل نے بی ڈی او گنڈ کو بلاک گنڈ میں جونیئر انجینئر اور ٹیکن

ٹنگمرگ کی بیشتر سڑکیں خستہ حال | عوام کو چلنے پھرنے میں مشکلات درپیش

 ٹنگمرگ // ٹنگمرگ کی گجر بستی رنگہ والی دارہ کشی کی رابط سڑک گزشتہ دس برسوں سے آمدورفت کے قابل نہ ہونے سے مقامی لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ایک مقامی سماجی کارکن منظور احمد چچی کے مطابق رنگہ والی دارہ کشی رابط سڑک محکمہ آر اینڈ بی ماگام کی لاپرواہی سے آمدورفت کے قابل نہیں ہے۔ادھر شاہ محلہ چھانہ پورہ کنزر سے قصائی محلہ تک رابط سڑک کی حالت ابتر ہونے سے  مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایمرجنسی کے دوران بیمار کو ہسپتال پہنچانے کیلئے کوئی گاڈی علاقے میں آنے کیلئے تیار نہیں ہوتی۔ مقامی شہری غلام جیلانی ریشی نے بتایا کہ ایک طرف جہاں محکمہ ار اینڈ بی سڑکوں کی مرمت اور میکڈم بچھانے کا دعویٰ کرتا ہے وہیں زمینی سطح پر بیشتررابط سڑکیں خستہ حالی کا منظر پیش کرتی ہیں۔ریشی کے مطابق ٹنگمرگ کے دور دراز علاقوں کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔ رنگہ والی

مابعدتنسیخ دفعہ370 | کشمیریوں کے دلوں میں غم وغصہ کم نہیں ہوا | فاروق عبداللہ کانئی دہلی پر وعدوں سے انحراف کاالزام

سرینگر//بھارت اگر کشمیرکی زمین کے بجائے کشمیریوں کوچاہتا ہے تو نئی دہلی کودفعہ370کے بارے میں دوبارہ غور کرناچاہیے۔5اگست2021 کو دفعہ370 اور35Aکی تنسیخ کے دوسال مکمل ہونے کے موقعہ پرایک قومی خبررساں ادارے کودیئے گئے ایک انٹرویوں میں  ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان باتوں کو مستردکردیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے 2برس بعد بھی تبدیل کی گئی حیثیت پرکشمیریوں میں ابتدائی طور پر جو غم و غصہ پایاجارہاتھا،وہ کم ہو رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ریاست میںبہت سارے المیے دیکھے ہیں، ایک بڑی بات جو کشمیریوں میں ہیں ، وہ یہ ہے کہ ہم جو اندر محسوس کرتے ہیں، وہ ہم زبان پر نہیں لاتے، نفرت بہت زیادہ ہے جو تم نوٹس کرسکتے ہو، لیکن وہ آپ کو یہ نہیں بتائیںگے ، لیکن اگر آپ امریکی، برطانوی یا اور کوئی صحافی ہوتے، جو بھارتی نہ ہو،تو وہ آپ کے بجائے اُنہیں زیادہ بتائیںگے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ یہ سوچ رہے ہیں

سیروتفریح ماتم بن گیا | برزلہ کا شہری ،تھاجواس سونہ مرگ میں فوت

کنگن//تھاجواس سونہ مرگ میں سرینگر کا ایک نوجوان حرکت قلت بند ہونے سے فوت ہو گیا۔ سونہ مرگ کے تھاجواس  علاقہ میں 42سالہ عمران حسین ولد ڈاکٹر حسین شاہ ساکن برزلہ سرینگر اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیرو تفریح کے لئے سونہ مرگ کے تھاجواس پہنچا ،جہاں  اچانک اس کے سینے میں درد محسوس ہوا جس کے نتیجے میں وہ غش کھاکر گرپڑا ۔ مقامی  لوگوںکے مطابق اگرچہ سونہ مرگ کے تھاجواس میں گاڑیوں کو چلنے پر عدالت عظمیٰ کی طرف سے پابند عایدہے لیکن مذکورہ نوجوان کو ہسپتال لانے کے لئے افراد خانہ نے کافی منت کرکے ایک مقامی نوجوان کی ماروتی لے کر اس کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے اُسے مردہ قراردیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ ماہ بھی تھاجواس میں ایک سیاح کو دل کا دورہ پڑگیا تھا جس کو وہاں سے گاڑی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پالکی پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے  مردہ قرار دیا تھا۔ مقامی لوگو

پارمپورہ میں دریائے جہلم سے غیرمقامی شہری کی لاش برآمد

سرینگر//پارم پورہ میں دریائے جہلم میں منگلوار کوایک غیرمقامی شخص کی لاش سطح آب پر پائی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ پارمپورہ میں مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں ایک لاش کوسطح آب پر دیکھااور فوری طور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے لاش کوتحویل میں لیاجس کی شناخت  محمد زاہد ملک ولد محمد یونس ساکنہ اتر پردیش کے طور ہوئی۔پولیس کے مطابق ابھی تک یہ پتہ نہیں چلاہے کہ یہ خودکشی کامعاملہ ہے یاکچھ اور۔پولیس نے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو مردہ گھر میں رکھا ہے جبکہ کیس درج کرکے مزیدتحقیقات جاری ہے۔  

مزید خبریں

2021-22میں 8ہزار کلومیٹرسڑکوں پر میگڈم بچھانے کا ہدف: چیف سیکریٹری   سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی )کے کام کاج اور فلیگ شپ پروگرام ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ( پی ایم جی ایس وائی ) کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ کے متعلقہ اَفسران اور ڈائریکٹر جنرل بجٹ نے شرکت کی۔میٹنگ کو بتایا گیاکہ اِس وقت محکمہ جموںوکشمیر میں 41,584کلومیٹر سڑک کی مسافت برقر ار رکھے ہوئے ہے جس میں نیشنل ہائی ویز ، پی ایم ایس وائی اور آر اینڈ بی سڑکیں اور 1,343 پُل شامل ہیں۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران محکمہ نے آر اینڈ بی ، ایم اِی ڈی ، ڈی آئی کیو سی سیکٹروں اور مغل روڈ پروجیکٹ سے وابستہ 1,289 سکیمیں مکمل کی ہیں جن پر 1,638روپے صرف کیا

تازہ ترین