تازہ ترین

مزید خبریں

سوپور میں احد بب کا سالانہ عرس آج  سرینگر//وادی کے معروف صوفی قلندر احد بب کاسالانہ عرس آج یعنی سوموار کوسوپور میں منایاجارہاہے تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے محدود عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔        قانون کے طالب علموں کیلئے انٹرنشپ | لیگل سروسز اتھارٹی چندی گڑھ کے اہتمام سے تقریب سرینگر//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی چندی گڑھ نے جون کے مہینے میں قانون کے پیشہ ور افراد کے لئے ای انٹرنشپ پروگرام کا انعقاد کیا جہاں 2 ہفتوں کے پروگرام کے تحت آرینز کالج آف لاء کے تقریبا 50 طلباء کا انتخاب کیا گیا تھا۔ڈی ایل ایس اے کے پروگرام میںاشوک مان سی جے ایم و سکریٹری اور نیل رابرٹس چیف کوآرڈی نیٹر ڈی ٹی ایس چندی گڑھ نے اسناد سے نوازا۔ مان نے قانون کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانونی انٹرنشپ قانون طلبہ کو قانونی تعلیم کے ذریعہ پی

کولگام شبانہ معرکہ میں جنگجو جاں بحق | سملر بانڈی پورہ آپریشن 3جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم

کولگام +بانڈی پورہ //جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں شبانہ تصادم آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا جبکہ شمالی کشمیر بانڈی پورہ ضلع کے شوخ بابا سملر جنگل میں معرکہ آرائی 3جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوئی تاہم چھٹے بانڈی اور ارن بانڈی کے دیہات کے کڑے محاصرے میں لیا گیا ہے۔اس میں بانڈی پورہ ٹائون کا وہ جنگجو بھی شامل ہے جو 2018میں واگہ سرحد سے پاکستان چلا گیا تھا۔ کولگام پولیس نے کہا ہے کہ مونند اور سرسونہ یاری پوری کولگام کے درمیان 34آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر ناکہ لگایا تھا جس کے دوران وہاں سے جنگجوئوں کا گذر ہوا ۔ اس موقعہ پر جنگجوئوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن جنگجوئوں نے فائرنگ کی اور طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جس میں ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہوا ۔بوٹینگو اننت ناگ کے عبدالقیوم ڈار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 4روز سے ان ک

مسلسل دوسرے دن بھی کوئی موت نہیں | بی ایس ایف کے28 اہلکاروں سمیت 166مثبت

سرینگر //گذشتہ 5ماہ میں جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ مسلسل کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے اور اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4374بنی ہوئی ہے لیکن اس دوران 28سیکورٹی اہلکاروں سمیت مزید 166افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 20ہزار 657ہوگئی ہے۔ جموںو کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 58ہزار 240ٹیسٹ کئے گئے ہیںجن میں 166افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 166 افراد میں سے 34جموں جبکہ 132 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 132افراد میں بی ایس ایف کے 28اہلکار بھی شامل ہیں جو مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثر ہونے والے 132افراد میں سرینگر میں 66،بارہمولہ میں 18، بڈگام میں 9،پلوامہ میں 10، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 4، بانڈی

بندوق لائسنس گھوٹالہ | سی بی آئی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف :وکرم ملہوترہ

سرینگر//اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے ہندوستان کے سب سے بڑے بندوق لائنسزاجرائی گھوٹالہ میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی تحقیقات پر سوال اُٹھائے ہیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں ملہوترہ نے کہاکہ سی بی آئی اُس گھوٹالہ میں چھاپے اور تلاشی کارروائیاں انجام دی رہے ہیں جوکہ سال 2012-16کے دوران ہوا، کئی سالوں کے بعد آئی اے ایس افسران کی سرکاری رہائش گاہوں پر چھاپے مارنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تحقیقات ایجنسی کتنی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا’’ایسا لگ رہا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی قصور وار افسران کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے جوکہ اِس گھوٹالے میں ملوث ہیں، جنہیں ثبوت مٹانے کے لئے بہت زیادہ وقت دیاگیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ بندوق گھوٹالہ میں جاری تحقیقات میں سی بی آئی نے اُن کی رہائش گاہوں کی کیا تلاشی لی، سی بی آئی کو اِن افسران کے اُن مقامات کا پتہ کرنا چائیے جواِن افسر

ترال کی متعدد اندرونی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

ترال//ترال کے مختلف علاقوں کی اندرونی سڑکیں اور گلی کوچے خستہ حال ہونے کی وجہ سے لوگوں کو چلنا پھرنامشکل ہوجاتاہے۔تحصیل آری پل کے گڈپورہ سے تعلق رکھنے والئے لوگوں کے مطابق بستی میں اہم کوچے آج تک نظرانداز کئے گئے ہیںجس کی وجہ سے بستی میں رہائش پذیر لوگوں کو بارشوں اور برف باری میں گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی طرح نور آبادترال سے گامراج سڑک  کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ناقابل آمدورفت ہے۔ ادھر ریشی پورہ ترال کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے سے گزرنے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کے بعد عوام کوگوناگوں مسائل کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ادھر ماحچھامہ ناگہ بل سڑک کی 200فٹ چڑھائی پر میکڈم نہیں بچھایا گیاجس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لوگوں نے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

شتکڑی سونہ مرگ میںٹنل کی تعمیر سے رہائشی مکانات کو نقصان | متاثرین ہنوز معاوضہ سے محروم، انتظامیہ سے برہمی کا اظہار

  کنگن// شتکڑی سونہ مرگ کے لوگوں نے انتظامیہ سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیڈ مور ٹنل کی تعمیر میں اُن کے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں لیکن آج تک کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق 2017میں 6.5کلو میٹر زیڈ مور ٹنل کی تعمیر کے دوران   زوردار بلاسٹنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے وہ ان مکانوں کی کوئی مرمت نہیں کرسکے تاہم معاملہ ضلع انتظامیہ گاندربل کی نوٹس میں لایا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں محکمہ مال، این ایچ آئی ڈی سی ایل، آر اینڈ بی اور سی ای او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران شامل تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے بستی کا دورہ کرکے بلاسٹنگ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیکر ضلع ترقیا

بنگ ڈار ستورہ میں پل کی عدم دستیابی | آبادی مشکلات سے دوچار، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور

ترال//بنگ ڈار ستورہ ترال میں نالہ برای آنگن پرپل کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20برسوں سے پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم آج تک اُن کے نالے صدا بہ سحرا ہی ثابت ہوئے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس پل تعمیر کرنے کی غرض سے سیاسی جماعتوں نے اُن سے کئی بارووٹ بھی حاصل کئے لیکن کبھی اس بستی کی طرف پلٹ کر نہیں دیکھا ۔ ایک مقامی طالب علم جعفر علی نے بتایا کہ علاقے سے نالہ براری آنگن اور نالہ سرائی ون گزر تے ہیں اور دونوںکا پانی یہاںجمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے بارشوں میں ہر وقت آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتی ہے ۔ نسیمہ نامی ایک خاتون نے بتایاکہ نالے میں پانی کے بہاو کے دوران اگر بستی میںکوئی بیمار ہوتا ہے تو انہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سکولی بچے بھی

کنزرچھانہ پورہ پل آمدورفت کیلئے مکمل بند | عوم نے جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا

 ٹنگمرگ //کنزرچھانہ پورہ پل کو تحفظِ زندگی کی خاطر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاہے ۔محکمہ آر اینڈ بی کے مقامی حکام نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زیرِتعمیر کنزر چھانہ پورہ پل کو ٹریفک کے لئے مکمل طور بند کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پل ابھی زیرتعمیر ہے جسے گزشتہ سیلاب سے نقصان پہنچا تھا اور بعد اذاں حکام نے غیر محفوظ قرار دیا تھا۔ محکمہ آر اینڈ بی نے اتوار کی صبح کو اسکے دونوں طرف آہنی سلاخوں سے مکمل طور پر بند کردیاجسے عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔لوگوں نے حکام سے اس اہم پل کو مزید تاخیر کے بغیر پائے تکمیل تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔  

انسانی بستیوں میں جنگلی جانوروں کی دراندازی | خانصاحب میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

بڈگام//خانصاحب بڈگام کے وتہ نار جنگلات میں اتوار کوریچھ کے حملے میں ایک 48 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق  ریچھ نے سخی داد ولد گل محمد ساکن شالہ نار خانصاحب نامی 48سالہ شہری پر اس وقت حملہ کیا جب وہ بستی کے قریب جنگل میں مویشی چرا رہے تھے ۔زخمی شہری کو فوری طور سب ڈسٹرکٹ اسپتال خانصاحب پہنچایا گیا جہاں سے اسے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا ۔  

واگورہ چاڈورہ میں کمسن نالہ میں غرقآب

سرینگر//واگورہ بڈگام میں چھ سالہ بچہ نالہ میں غرقآب ہوگیا۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واگورہ چاڈورہ میں  چھ برس  کا فیضان اشرف ولد محمد اشرف شیخ گھر کے قریب بہہ رہے نالہ میں نہانے کیلئے گیا۔ مذکورہ بچہ نالہ میں پانی کے تیز بہائو میں بہہ گیا۔فیضان کو نالہ سے باہر نکالاگیا اور  نزدیکی ہسپتال لے جایاگیا جہاں سے اسے صدر ہسپتال منتقل کیاگیا۔ صدر ہسپتال میں ڈاکٹروںنے بچے کو مردہ قرار دیا۔ مذکورہ بچے کی میت جب واگورہ چاڈورہ لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔  

تازہ ترین