بنگر گنڈ ترہگام پل 8سال سے تشنۂ تکمیل | مقامی آبادی برہم ،ضلع انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ

کپوارہ//بنگر گنڈ ترہگام پل پر کام روک دینے پر مقامی آبادی برہم ہوگئی اور ضلع انتظامہ سے مدا خلت کی اپیل کی ہے ۔نالہ کہمل پر بنگر گنڈ کے مقام پر مذکورہ پل پر 8سال قبل کام شروع کیا گیا تاہم ابھی تک مکمل نہیں ہو ا جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ترہگام کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ پل کی عدم دستیابی کہ وجہ سے رامحال کے درجنو ں دیہات کا رابطہ ترہگام سے کٹ گیا ہے اور گا ڑیو ں کی آمد و رفت بھی گزشتہ8سال سے بند ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرو ں نے اب متبادل سڑک کا استعمال کیا ہے لیکن وہا ں سے رامحال پہنچے میں کافی وقت لگتا ہے جبکہ سومو گاڑیو ں کے کرایہ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا ہے کہ جس ٹھیکیدار کو پل تعمیر کرنے کا کام سو نپ دیا گیا ہے وہ ہر سال معمولی کام کر کے اس پل کو ادھوار چھو ڑ دیتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا

کشمیر یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ امتحانات ملتوی

سرینگر //کشمیر یونیورسٹی نے جوالائی کے مہینے میں ہونے والے اپنے تمام انڈر گریجویٹ اور پروفیشنل آف لائن امتخانات کو ملودی کر دیا ہے ۔ایک بیان میں یونیورسٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھلائو کی روکتھام کیلئے شہر سرینگر میں نفاذ ہونے والے لاک ڈائون کے پیش نظر ان امتخانات کو ملتوی کیا گیا ہے ۔کنٹرول امتخانات کشمیر یونیورسٹی پروفیسر فاروق اے میر نے کہا ہے کہ مؤخرکئے گئے آف لائن امتخانات کیلئے الگ سے دوبارہ تاریخ مقرر کی جائے گی ۔   

شکار گاہ ترال کی رضا کارانہ صفائی مہم | عوامی حلقوں نے اقدام کی سراہنا کی

ترال//جنوبی کشمیر کے مشہور صحت افزا مقام شکار گاہ ترال کی صفائی ستھرائی کیلئے مقامی نوجوانوں ،رضاکار تنظیموں اور ترال پولیس نے اپنا دست تعاون پیش کیا۔اس سلسلے میں چند روز قبل ترال کے ایک نوجوان صحافی عرفان امین ملک نے سماجی نیٹ ورک پر ماحول دوست افراد بالخصوص ترال کی آبادی سے اپیل کی تھی کہ شکار گاہ کی شان رفتہ بحال کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔اتوار کو مقامی نوجوانوں ،رضاکار تنظیموں اور مقامی پولیس تھانہ سے وابستہ ایک ٹیم نے شکار گاہ سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کیلئے اپنا تعاون پیش کیااور اِس خوبصورت سیاحتی مقام سے پالیتھین اور دیگر گندگی سے پاک کیا۔ عرمان امین نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں شکار گاہ گھومنے گئے تھے جس دوران انہوں نے گند گی کے ڈھیر دیکھے جس کی انہوں نے عکس بندی کر کے ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئرکیا اور ماحول دوست افراد سے اس خوبصورت سیاحتی مقام کی صفائ

زاری ہاڑ ترال سڑک خستہ | لوگوں کو عبور مرور میں مشکلات درپیش

ترال//ترال کے زاری ہاڑ گوجر بستی کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہے اورمقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سب ضلع ترال سے 7کلو میٹر دور زاری ہاڑ ماحچھامہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ باگندر نامی گائوں سے سدر ناگ تک تقریباً3کلو میٹر اس سڑک کی حالت خراب ہے۔ پرویز احمد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ پہلے پہل گائوں میں کوئی سڑک نہیں تھی جس کے بعد عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کرسال 2000 میں ایک تین کلو میٹر سڑک کو تعمیر کیا گیا جس کے بعد 2005ء میں سڑک پر میکڈم بچھایا گیا لیکن سڑک ڈرین کی تعمیر نہیں کی گئی جس کے باعث بارشوں کے پانی نے اس سڑک کو قلیل وقت میں ہی خستہ حال کردیا ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت

جل شکتی محکمہ نے درجنوں پانی کے موٹر پمپ ضبط کئے

سوناواری //جل شکتی محکمہ کی جانب سے جاری مہم کے تحت سوناواری کے کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کو ناجائز طریقے پر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ نے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے درجنوں پانی کے موٹر پمپ ضبط کئے ۔حاجن سوناواری سے ملحقہ علاقہ ہاکبارہ میں محکمہ نے کھیت کھلیانوں،کچن گارڈن، لان اور گاڑیوں کو دھونے کے لئے استعمال میں لایا جاتا تھا جس کی وجہ سے محکمہ نے کئی موٹر پمپ اور پائپوں کو ضبط کیا ۔اس سلسلے میں جل شکتی محکمہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہاکبارہ میں گھر گھر جاکر درجنوں پانی کے موٹر پمپ ضبط کئے گئے۔  

شیری بارہمولہ میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ

 بارہمولہ// شیری نارواو بارہمولہ میںآوارہ کتوں نے ہڑبونگ مچادی ہے ۔بیشتر علاقوں اور بازاروں میں کتوں کے جھنڈ نظر آتے ہیںجس کی وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گئی ہے۔لوگوں کے مطابق ان کتوں کے حملوں میں آج تک کئی افراد زخمی ہوئے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر آنے میں بھی اب خوف محسوس کر رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ مساجدجانے سے بھی احتیاط برتتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں اقدامات کئے جائیں۔  

پہاڑی بولنے والوں کیلئے سرٹیفکیٹ اجراء کرنے کا مطالبہ

اوڑی/ /سرکاری اعلان کے دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی پہاڑی بولنے والے طبقے کو ابھی بھی پہاڑی سپیکنگ سرٹیفکیٹ اجراء نہیں کی جا رہی ہے۔ رواں سال 20 اپریل کو ریاسی حکومت نے ریزرویشن ایکٹ 2005 میں ترمیم کر کے پہاڑی بولنے والے طبقے کے لئے سرکاری ملازمت اور سکول میں داخلے کے لئے 4 فی صدمخصوص کوٹا فرہم کرنے کے حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کی تھی جس کے بعد پہاڑی طبقے سے وابستہ لوگوں میں خوشی پائی جا رہی تھی مگر وادی کے بیشتر پہاڑی علاقوں سے شکایات مل رہی ہیں کہ حکومت کی طرف سے دو ماہ قبل نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود بھی پہاڑی لوگوں کو ابھی تک اسناد اجرا نہیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے پہاڑی طبقے سے وابستہ لوگوں میں نارضگی پائی جا رہی ہے اور اِن لوگوں کو کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔  

نامور عالم اورمفسرقرآن صلاح الدین یوسف کا انتقال

سرینگر// عالمی سطح کے عالم دین ،مفسر قران ،محقق و مفتی حافظ صلاح الدین یوسف پاکستان میںانتقال کرگئے۔اس سلسلے میں جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ نے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ صلاح الدین یوسف کو اللہ تعالیٰ نے زبان و بیان اور تصنیف و تالیف کی عظیم نعمتوں سے ما لاما ل کیا تھا۔انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ جمعیت کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی نے موصوف کی بے مثال فہم و دانش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کے کس کس پہلو کو اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چند سطور میں ان کی زندگی، کارناموں اور خدمات کو بیان کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ ایک تاریخ تھے اور یہ تاریخ اپنے آپ کو ہمیشہ دہراتی رہے گی۔  

۔7روز بعد گرمی کی شدت میں کمی | آنے والے دنوںمیں موسم خشک ، ہلکی بارشوں کا بھی امکان

سرینگر //سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب معمولی بارش کے بعد وادی میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی اور شہر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.7ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے کچھ ایک دنوں تک موسم خشک رہے گا تاہم اس بیچ کچھ ایک جگہوں پر ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اتوار کو قاضی گنڈ میں 29.2ڈگری ،کپواڑہ میں 28.8،پہلگام میں 23.4،گلمرگ میں 21.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔11جولائی کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.0ڈگری ، قاضی گنڈ میں 30 اور کپوارہ میں 30.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔10جولائی کو سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7قاضی گنڈ میں 30.5کپوارہ میں 32.9ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا ۔9جولائی کو سرینگر میں پادہ 33.1ڈگری سلسیش تک جا پہنچا تھا جبکہ قاضی گنڈ میں 31.4اور کپوار ہ میں

اننت ناگ میں راجوری کا مزدور جہلم میں غرقآب

اننت ناگ//بجہباڑہ اننت ناگ میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور غرقآب ہوا ۔زبیر احمد تانترے ولد عبدالقادر ساکنہ راجوری ، سیتھر بجہباڑہ میں جہلم سے ریت نکالنے کے دوران غرق آب ہوگیا ۔اگر چہ یہاں موجود لوگوں نے اس سے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس نے قانونی لوازمات کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی ہے ۔  

جموںوکشمیر کی ’انڈیا گلوبل ویک ‘سہ روزہ ورچیول کانفرنس میں شرکت

سرینگر//جموںوکشمیر حکومت نے اِنڈیا گلوبل ویک2020 ء کی سہ روزہ ورچیول کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس ،جس کا انعقاد انڈیا اِنگ گروپ کی جانب سے کیا ہے ،کا مرکزی خیال ’’بھارت اور بہتر نئی دنیا بحالی کی جانب‘‘ ۔کانفرنس میں 67ممالک کے 10,000 سے زائد ارکان نے شرکت کی جس کا مقصد عالمی سطح پر مثبت نظریوں کو فروغ دینا اور زندگی کے تمام شعبوں میں عالمی سطح کے غور و خوض کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔جموں اینڈ کشمیر: ڈیولپمنٹ اینڈ بزنس فورم کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے یوٹی حکومت کی جانب سے خطے کو ایک بڑے سرمایہ کاری منزل میں 12 شعبوں پر توجہ مرکوز کر کے تبدیل کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے توسط سے سرمایہ کاری موافق ماحول قائم کر رہی ہے جس کے لئے دو آئی ٹی

عوام کی لاپرواہی ناقابل برداشت: ڈی سی بارہمولہ

بارہمولہ// ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ غلام نبی انتو نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کو کم کرنے کیلئے تمام معیاری عملیاتی طریقہ کار (ایس او پی) اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ایک قابل عمل میکانزم تیار کیا گیا ہے اور عوامی مفاد کیلئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات ضلع انتظامیہ نے وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں لیکن ان طریقوں سے عام لوگوں کے تعاون کے بغیر کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمات جن میں سب سے اہم اشیاء خوردنی کی تقسیم شامل ہیں ، متاثر نہیں ہونگی ۔ انہوںنے کہا کہ ایک خصوصی خواتین دستہ تشکیل دیا جائے گا جو خواتین کے ذریعہ مطلوبہ ایس او پیز پر

مزید خبرں

ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی چنائو کئے جائیں: بھیم سنگھ  جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بھیم سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ پارٹی سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداران کی اتوار کے روز یہاں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے بلا تاخیر جموں وکشمیر کے ریاست کے درجہ بحالی کی مانگ کی گئی۔پنتھرس پارٹی نے جموں وکشمیر اسمبلی کے جلد از جلد انتخابات کرانے کی بھی کی مانگ کی جو 19جون 2018سے جب گورنر راج نافذ کیا گیا اور بعد میں اسمبلی تحلیل کئے جانے سے بے جان پڑی ہے ۔انہوں نے صدرجمہوریہ سے مانگ کی کہ جموں وکشمیر کے ریاست کے درجہ کی بحال کے لئے فوری طورپر نوٹفیکشن جاری کیا جائے ۔بھیم سنگھ نے کہا کہ پنتھرس پارٹی قومی مفاد اور سابق ریاست کی سلامتی کیلئے جموں وکشمیر کے

انتخابات حد بندی کے بعد ہوں گے | دفعہ370کی واپسی کا کوئی سوال نہیں:رام مادھو

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہا کہ جموں کشمیر میںاسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی کے مکمل ہونے کے بعد ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بار حدبندی مکمل ہوجائے جموں کشمیر یوٹی کی اپنی اسمبلی ہوگی ۔ریاستی درجہ بحال کئے جانے سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرسے تعلق رکھنے والے ہر ایک مسئلہ کواُٹھایا جائے گا۔ بھاجپا کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہا کہ دفعہ 370 کی واپسی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں کو گھروں سے باہر آکر بات کرنی چاہیے اگروہ اس کی واپسی چاہتے ہیں۔وہ بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک تعزیتی میٹنگ میں بول رہے تھے،جو پارٹی کے تین کارکنوں جنہیں گزشتہ دنوں ہلاک کیاگیا تھا ،کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وادی کے سیاستدانوں کو آگے آنا چاہیے۔رام مادھو نے کہا کہ دفعہ370کو

تازہ ترین