ایمز پر سانبہ میں کام شروع، اونتی پورہ میں اگست میں ممکن

سرینگر// مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کے ہمراہ بدھ کو مرکزی زیر انتظام والے علاقے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کئی انتظامی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم ہند کے دفتر کے وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ، مشیر راجیو رائے بھٹناگر،چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرمنیم،وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری گنیش کمار، فائنانشل کمشنر خزانہ ارن کمار مہتا، طبی تعلیم و صحت کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو،پرنسپل سیکریٹری بپھل پاٹھک کے علاوہ کئی محکموں کے انتظامی سیکریٹری اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے بھی تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔ میٹنگ کے دوران مرکزی معاونت والی اسکیموں،وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے علاوہ مرکزی وزراء کی طرف سے جنوری2020میں لوگوں تک پہنچنے کے کئی پروگراموں اور جموں کشمیر تبنظم نو مجریہ2020کے اطلاق کے نفاذ پر میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نارواوگلستان میں بجلی ٹرانسفارمرعوام کیلئے مذاق ثابت | نصب کرنے کے محض دو گھنٹوں بعد ہی واپس اُٹھالیا گیا

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے گلستان پائین (نارواو وارڈ 6) میں بجلی محکمہ نے 100کے وی بجلی ٹرانسفامرکو نصب کرنے کے محض 2گھنٹوں  بعدہی نامعلوم وجوہات کی بناء پر واپس دفتر پہنچادیاجس کی وجہ سے بستی میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ منگل کو پی ڈی ڈی محکمہ نے علاقے میں 63 کے وی ٹرانسفارمر کے بجائے 100 کے وی نصب کیا گیا جو ’آئو چلیں گائوں کی اور‘پروگرام کے دوران وعدہ کیا گیاتھا۔لوگوں کے مطابق اُن کی خوشیوں کی اُس وقت کوئی حد نہیں نہین رہی جب گائوں میں 100کے وی ٹرانسفارمر نصب کیا گیالیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وہ محض ایک مذاق ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ بعد ہی محکمہ کے اہلکاروں نے بستی کے لوگوں سے کہا کہ مذکورہ ٹرانسفارمر غلطی سے یہاں لایا گیاہے ، اسلئے اسے واپس دفتر پہنچانا ہے۔لوگوں کے مطابق بعد میں ٹرانسفارمر کو واپسی لیا گیا تاہم لوگوں سے کہا گیا

بجلی کی تقسیم کاری وترسیلی نقصانات | بصیر خان نے صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں اوروزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کی صوبہ کشمیر میں تیز تر عمل آوری کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سکیمیں صوبے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں، جن سے نہ صرف بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اِضافہ ہوگا بلکہ اس سے ترسیلی و تقسیم کاری نقصانات بھی کم ہوں گے ۔مشیر موصوف نے یہ ہدایات بجلی شعبے میں اِصلاحات اور مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کے دوران دیں۔فی الوقت جن سکیموں پر کام جاری ہے اُن میںریسٹرکچرڈا یسلیٹیڈپاور ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمس پروگرام (R-APDRP)، انٹگریٹیڈپاور ڈیولپمنٹ سکیم(IPPS) ،د ین دیال اوھپادیائے گرام جیو تی یوجنا (DUGJY) ، وزیر اعظم ترقیاقی پیکیج (PMDP) اربن ، گیس ایسو لیٹیڈ سسٹمز (GIS) شامل ہیں ۔جاری سکیموں پر جائزہ لیتے ہوئے مشیر موصوف

رنگہ والی ٹنگمرگ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ٹنگمرگ //سب ڈوثرن گلمرگ سے قریب 12 کلو میٹر دور گجر بستی رنگہ والی کو تحصیل ہیڈکواٹر سے ملانی والی رابط سڑک دس سال گزرنے کے باوجود بھی آمد رفت کے قابل نہیں ہے۔ مقامی شہری منظور احمد کے مطابق رابط سڑک آمدو رفت کے قابل بنانے کیلئے بستی کے لوگوں نے گزشتہ دس سال کے دوران محکمہ آر اینڈ بی ماگام کوکئی بار تحریری طور مطلع کیا تاہم آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔مقامی لوگوں نے گورنرانتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

پینے کے پانی کی شدید قلت | کاوہار بارہمولہ میں آبادی کو مشکلات

بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کاوہار نارواو علاقے میںپینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میںمقامی آبادی سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔ مقامی لوگوں نے جل شکتی محکمہ پرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ہذا کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بْری طرح سے متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ پچھلے ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترستے ہیں۔ ایک مقامی شہری الطاف حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جل شکتی محکمہ کے ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقے میںہا ہا کار مچی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا تھا تاہم صارفین کو یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ اور محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پانی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو

گاندربل میں قمریہ کھیل میدان ناقابل استعمال | کرکٹ کے شائقین میں ناراضگی

گاندربل//نالہ سندھ کے کنارے قمریہ گراؤنڈ جو فی الوقت صرف33 کنال اراضی پر محیط ہے اور گزشتہ سال گراؤنڈ میںسپورٹس کونسل نے پویلین بنانے کا کام شروع کیا جبکہ جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے جون 2019 کو کرکٹ کیلئے پچ کھودکر نیا سسٹم معرض وجود میں لانے کا عمل شروع کیا لیکن ایک سال ہونے کے باوجود بھی پویلین مکمل ہے نہ ہی نیا سسٹم (ٹریف)جس کے نتیجے میں کرکٹ کے شائقین میں ناراضگی اور غصہ پایا جارہا ہے۔کئی کھلاڑیوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ سال سے میدان کے بیچوں بیچ مٹی موجود ہے جسے دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میدان میں جگہ جگہ کھڈ بن چکے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حال ہی میں گرائونڈمیں لائٹس نصب کی گئی ہیں جن سے کھلاڑی مستفید نہیں ہورہے ہیں۔اس سلسلے میں جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ

ہندوارہ میں2 نقب زن گرفتار،مال مسروقہ بر آمد

کپوارہ//ہندوارہ پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعے دو نقب زنوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان سے مال مسروقہ بر آمد کیا ۔ہندوارہ قصبہ میں گزشتہ روز نقب زنی کے کئی معاملات رونما ہوئے تھے جس کے بعد پولیس نے نقب زنو ں کی تلاش شروع کی ۔پولیس کے مطابق ایک خصوصی ٹیم نے سی سی ٹی وی کی فو ٹیج سے نقب زنو ں کی شناخت بلال حمد آہنگر ساکن ہندوارہ اور جنید احمد ساکن کھنہ بل ہندارہ کے بطور ہوئی۔دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نقب زنو ں سے جنریٹر ،ٹرانسفار مر اور دیگر الکٹرانک سامان بر آمد کیا گیا اورایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔ٹریڈرس فیڈریشن ہندوارہ نے ہندوارہ پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ۔  

اننت ناگ ، کولگام اور کنگن میں غرقابی کے سانحات | خاتون اور2 نوجوان لقمۂ اجل

اننت ناگ+کولگام+ کنگن// اننت ناگ ، کولگام اور کنگن میں غرقابی کے الگ الگ حادثوں میں ایک خاتون سمیت تین لقمہ اجل بن گئے۔ ناگام دمحال ہانجی پورہ میں بدھ کو ایک خاتون اُس وقت لقمہ اجل بن گئی جب نالہ ویشو کو ایک ڈائیورشن پرسے پار کرتے ہوئے اُس کا پائوں پھسل گیا اور وہ نالے میں گر گئی اور پانی کے تیز بہائو کے ساتھ بہہ گئی۔اطلاعات کے مطابق ناگام کی چالیس برس کی شمیمہ بیوہ بشیراحمد لون ژولگام کولگام سے آرہی تھیں اور آڑی جن کے مقام پر اُس نے نالہ ویشو کو ایک ڈائیورشن پر سے پار کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ گر گئی ۔ا س دوران پانی کا تیز بہائو اُسے اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ اس موقعہ پر اگر چہ وہاں موجود لوگوں نے اُسے بچانے کی کوشش کی لیکن پانی کی تند تیز موجوں نے اپنا کام کیاتھا اور نالہ سے اس کی لاش ہی برآمد کی جاسکی ۔مقامی لوگوں نے اس واقعہ پر سخت غم وغصے کااظہار کرت

پروجیکٹ وجیک کے لاپتہ ڈرائیور کی لاش بازیاب

کنگن//دو ہفتہ قبل دراس میں ایک حادثے کے دوران پروجیکٹ وجیک کی جپسی دریا برد ہوئی تھی جس کے نتیجے میں جپسی کا ڈرائیور بلوندر سنگھ اوراس میں سوار انجینئر سبحان علی غرقآب ہوگئے تھے جس کے بعد دو ہفتے تک دونوں کی تلاش جاری تھی۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ دراس منظور حسین میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بدھوار کو تلاش کے دوران جپسی ڈرائیور بلوندر سنگھ کی لاش جزبو دراس کے مقام سے برآمد کی گئی اور قانونی لوازمات پور اکرنے کے بعد لاش کو پروجیکٹ وجیک کے حوالے کیا گیا ۔  

مزید خبریں

گاندربل کا عوامی وفد لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی ضلع کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا  سرینگر//لیفٹینٹ گورنرجی سی مرمونے راج بھون میں یہاں گاندربل کے ایک عوامی وفد کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل اور مشکلات سے جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر جموں کشمیرکے چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم ،فائنانشل کمشنر اورن کمارمہتہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔سابق ممبراسمبلی  اشفاق جبار کی قیادت میں وفد میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔انہوں نے ایل جی کو ضلع کے لوگوں کو درپیش گوناگوں مشکلات سے باخبر کیا۔وفد نے ایل جی سے مطالبہ کیا۔پاندچھ بیہامہ سڑک کو چار گلیاروں والی سڑک میںتبدیل کرنے کیلئے اراضی کے حصول کی مانگ کی ۔انہوں نے یونانی میڈیکل کالج واسپتال کے کام کاج ،لار مرگ ،موہند مرگ کی سیاحتی مقامات کے طور ترقی،پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر،لار کے

تازہ ترین