تازہ ترین

چندوسہ بابا ریشی اور کپوارہ کی بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل | ٹرانسپوٹروں اور راہگیروں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا

بارہمولہ+کپوارہ //ضلع بارہمولہ کے چندوسہ بابا ریشی علاقے کی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں میں نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرں کوگوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ برسوں سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ ایک مقامی شہری ریاض احمد نے بتایا کہ حال ہی میں ہوئی چند انچ برف باری کے بعد اس سڑک کی حالت مزید خستہ ہوچکی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ اگرچہ رواں برس متعدد سڑکوں کی مرمت کی گئی لیکن اس سڑک کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چیراداری ، گوہن ، پچہار، چندوسہ ،شملرن ،راج پورہ ، نوگام اورسلطان پورہ سمیت کئی علاقے اسی سڑک سے جڑرہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر بڑے بڑے کھڈبن چکے ہیں جس سے ٹرنسپوٹروں اور مریضوں کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لوگوںکو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

بارہمولہ شاہراہ پر کئی اہم مقامات پر گندگی کے ڈھیرجمع

بارہمولہ//سرینگر مظفر آباد شاہرہ کے کئی اہم مقامات پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیرجمع ہونے کی وجہ سے بدبو پھیل گئی ہے اورراہگیروں ،مسافروں اور دوکانداروں کوذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرینگر مظفر آباد شاہرہ پر ناربل سے سنگھ پورہ اور بارہمولہ سے بونیار تک دریائے جہلم کے کناروں پر غلاظت کے ڈھیرجمع ہیں جسے باضابطہ ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل اہلکار اپنی گاڑیوں میں گندگی لاد کر شاہراہ اور دریائے جہلم کے کناروں پر چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میںلوگوں کو بدبو سے اذیت پہنچتی ہے اور متعلقہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتاہے ۔لوگوں کو کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی نوٹس میں اس معاملے لایالیکن اُنہوں نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور میونسپل حکام سے مطالبہ کیا ک

بجلی کی عدم دستیابی | خانپورہ بارہمولہ میں محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا

 بارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ کے خانپورہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کے پیش نظر لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔سوموار کی صبح کوخواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شاہراہ پرجمع ہوکر دھرنا دیا جس کے بعدکچھ دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔ احتجاج میں شامل صارفین نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقے میں پچھلے کئی ہفتوں سے بجلی کی کٹوتی سے وہ سخت پریشان ہیں۔ اس دوران بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اورانہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے جس کے بعد احتجاجی مظاہرین پرامن طور منتشر ہوئے تاہم انہوں نے دھمکی دی کہ اگر محکمہ ان کا مسئلہ حل نہیں کرتا ہے تو وہ پھر احتجاجی راستہ اختیار کریں گے۔دریں اثناء پی ڈی ڈی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لوگ ہیٹر اور بوائلر استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے

ہمارے مسائل پر توجہ مرکوز کریں | گریجویٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل

  سرینگر/ /محکمہ امورصارفین میں تعینات گریجویٹ ملازمین نے اُن کے مطالبات کو حل کرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ میں سالہاسال سے رکی پڑی ڈی پی سی کو انسانی بنیادوں پر لاگو کیا جائے۔اس ضمن میں فوڈ اینڈ سپلائز گریجویٹ ایسوسی ایشن ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں وادی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میںملازمین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ پی ڈی پی سی کو لاگو کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری میں ایک دہائی سے ملازمین کی سینیارٹی لسٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی اورکئی بار حل طلب مسائل کی جانب توجہ مرکوز کرانے کی کوشش کی لیکن سبھی مسائل التوا میں ہیں۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔کے این ٹی   میکنیکل انجینئرنگ ونگ کی خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے:ایسوسی ایشن سرینگر//میکنکل انجینئرنگ گری

منشیات خالف مہم | اونتی پورہ میںدو افراد گرفتار

سرینگر//منشیات مخالف مہم کے دوران اونتی پورہ میں پولیس نے دوافرادکو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء کوبرآمد کر لیا۔اونتی پورہ ٹول پلازہ کے نزدیک تلاشی کے دوران ایک سنٹرو کار زیر نمبرJK01N-4631سے چار سوگرام چرس آمد کر لیا گیاجبکہ گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ اونتی پورہ میںزیر حراست رکھا گیا ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت منظور احمد بیگ ساکن ملپورہ کھاگ بڈگام اور محمد اقبال میر ساکن اسکندر پورہ بیروہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ۔  

کولگام علاقے میں مویشی چور سرگرم | بوگام میںکئی جانورچرالئے گئے

کولگام//جنوبی کشمیر میں مویشی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔  جنوبی ضلع کولگام میں گزشتہ دومہینوں کے دوران چوری کے درجنوں واقعات رونما ہوئے جن میں چور لاکھوں روپے کے زیورات نقدی و مویشی اڑاکرلے گئے ۔ چوری کے ان بڑھنے واقعات سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ایک تازہ واقعہ میں اتوار و سوموار کی درمیانی شب کوچوروں غلام رسول ڈار ولد محمد شعبان ساکن بوگام کولگام کے گاؤ خانے سے ایک گائے اوربچھڑا چرا لے گئے۔ اس سے پہلے اسی طرح کے واقعات منی پورہ ، کہروٹ، گنوسرگام ، کھریراری، مغل باغ ، لارم وغیرہ کے مقامات سے بھی رونماء ہوئے اور ان مقامات سے نہ صرف مویشی بلکہ نقدی ولاکھوں کے زیورات چور اُڑانے میں کامیاب ہوئے۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ چوری کے ان مسلسل واقعات پر روک لگ جائے۔ &nbs

کولگام میں فورسز افسر کی پر اسرار موت

کولگام//  دمہال ہانجی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف  کے ایک آفیسر کی دوران شب پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی۔ 93بٹالین سی آر پی ایف کااسسٹنٹ سب انسپکٹر شبد کمار دینو کنڈی مرگ ہائر سکنڈری سکول میں تعینات تھا اور دوران شب اس پر بیہوشی طاری ہوئی ۔ اسے اگر چہ فوری طور پر دمحال ہانجی پورہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔پولیس نے معا ملہ سے متعلق زیر دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ قانونی لوزامات کے بعد اسکی لاش متعلقہ یونٹ بھیج دی گئی ۔  

زوجیلا کے نزدیک حادثہ ،ٹینکر پر برفانی تودا گرا

کنگن//زوجیلا کے کنی پھتری دیال کے مقام پر پیر کو اس وقت ایک اور حادثہ ٹل گیا جب کرگل سے سرینگر کی طرف آرہے ایک ٹینکر پر برفانی تودہ گرا ۔ کرگل سے ایک ٹینکر زیر نمبر HR37D/8701 پر کنی پھتری دیال کے مقام پر برفانی تودہ گرآیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا۔ ڈی ایس ڈی ٹریفک رورل گاندربل فہیم علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی کو برفانی تودہ سے باہر نکالنے کے لئے باجری نالہ زوجیلا سے سنو کٹر لانا پڑا جس میں چار گھنٹے کا وقت لگ گیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سونہ مرگ سے کرگل کی طرف جارہی ایک زائلو گاڑی بھی کیپٹن موڈ پر برفانی تودہ کی زد میں آئی تھی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ڈرائیور سمیت تین افراد معجزاتی طور پر بچ گئے تھے۔  

ننی بُگ کولگام کا محاصرہ اورگھر گھر تلاشی

کولگام//کولگام کے ہرپورہ گائوں کا سوموار کو پولیس اور فروسزکی مشترکہ ٹیموں نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی تاہم اس دوران کسی کو گرفتار کئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔فوج کی 9 راشٹریہ رائفلز ، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کی مشترکہ ٹیم نے سوموار صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے ننی بُگ کولگام نامی دیہات کے ہر پورہ محلہ کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کی کاروائی شروع کی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کاروائی تقریباً دن کے بارہ بجے تک جاری رہی جسکے بعد محاصرے کو ختم کیا گیا ۔اس دوران کسی کوگرفتار کئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔   

کولگام علاقے میں مویشی چور سرگرم | بوگام میںکئی جانورچرالئے گئے

کولگام//جنوبی کشمیر میں مویشی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔  جنوبی ضلع کولگام میں گزشتہ دومہینوں کے دوران چوری کے درجنوں واقعات رونما ہوئے جن میں چور لاکھوں روپے کے زیورات نقدی و مویشی اڑاکرلے گئے ۔ چوری کے ان بڑھنے واقعات سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ایک تازہ واقعہ میں اتوار و سوموار کی درمیانی شب کوچوروں غلام رسول ڈار ولد محمد شعبان ساکن بوگام کولگام کے گاؤ خانے سے ایک گائے اوربچھڑا چرا لے گئے۔ اس سے پہلے اسی طرح کے واقعات منی پورہ ، کہروٹ، گنوسرگام ، کھریراری، مغل باغ ، لارم وغیرہ کے مقامات سے بھی رونماء ہوئے اور ان مقامات سے نہ صرف مویشی بلکہ نقدی ولاکھوں کے زیورات چور اُڑانے میں کامیاب ہوئے۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ چوری کے ان مسلسل واقعات پر روک لگ جائے۔ &nbs

اپنی پارٹی دفعہ370کی بحالی کیلئے قانونی لڑائی لڑنے کی وعدہ بند

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے پیر کے روز عہد کیا ہے کہ اُن کی جماعت جموں وکشمیر میںعوام کو سیاسی طور با اختیار بنانے کے لئے جدوجہد کرے گی جوکہ سال گذشتہ ریاست سے مرکزی زیرانتظام علاقہ میں تبدیلی کے بعد سے بے اختیار ہے۔ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلہ میں اننت کے کھنہ بل میں منعقدہ ایک پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے لئے ریاستی درجہ کی بحالی یقینی بنائے گی اور تب تک پارٹی جموں وکشمیر کے شہریوں کی اراضی اور ملازمت کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا’’ اپنی پارٹی 5اگست 2019کو جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن مانتی ہے، جس دن نہ صرف دفعہ370اور35-Aختم کیاگیا بلکہ ہماری ریاست کو دو پھاڑ کر کے دو مرکزی زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ  بنایاگیا۔ اپنی پارٹی عدالت عظمیٰ میں خصوصی درجہ کی بحالی کے لئے قانونی ل

کپوارہ میں جیش جنگجو گرفتار،پولیس کا دعویٰ

کپوارہ//پولیس نے کپوارہ میں جیش محمد سے تعلق رکھنے والے جنگجو کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق درگمولہ علاقہ میں ایک ناکہ پرجیش سے وابستہ جنگجو کو گرفتار کیاگیا،جس کی تحویل سے ایک چینی ساخت کاہتھ گولہ،اورساڑھے تین لاکھ روپے برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 333/2020 درج کیا ہے۔

محبوبہ مفتی کاالزام

 سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ حکومت ہند ’جے شری رام‘ کے نعرے لگوا کر جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔انہوں نے یہ باتیں سری نگر کے مضافات ایچ ایم ٹی میں جنگجوؤں کے حملے جس میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، کے بعد فوج کے ہاتھوں لوگوں کی مبینہ مار پیٹ کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہیں۔موصوفہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے،’’فوجی اہلکار نیم شب کو لوگوں کو گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالتے ہیں اور انہیں زد کوب کرتے ہیں، ان بے گناہ لوگوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے لئے ایسا کرنا حکومت ہند کا نظریہ ہے‘‘۔  

پی ڈی ایف امیدواروں کو ووٹ دیں

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ نے خان صاحب بلاک کی تمام پانچ سرپنچ اورپچاس میں سے پنتالیس پنچ سیٹوں پربھاری اکثریت سے جیت حاصل کی ہے اور پارٹی کواب بڈگام کی ضلع ترقیاتی کونسل نشستوں پرجیت حاصل کرنے کی اُمید ہے ۔ان باتوں کااظہار پی ڈی ایف کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے پارٹی کے جیت حاصل کرنے والے پنچ اور سرپنچ امیدواروں اور ورکروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حکیم یاسین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلاکوں کیلئے پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدواروں کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کااستعمال کرکے جموں کشمیرکی صدیوں پرانی سیکولرروایات اور اپنے متعلقہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کوفروغ دینے میں عملی طور شراکت دار بنیں ،کنونشن کے دوران ضلع کی متعدداہم شخصیات نے پی ڈی ایف میں اپنی شمولیت کااعلان کیا۔پارٹی چیئرمین نے ان کا پارٹی میں شامل ہونے پروالہانہ استقبال کیا۔ حکیم یاسین نے کنونشن میں موجود پارٹی ورکروں اور پ

اوڑی میں وین الٹنے سے خاتون ہلاک3زخمی

اوڑی/ /اوڑی میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔سوموارکو نورکھااوڑی میں ایک وین زیرنمبر JK05-6513 سڑک سے الٹ کر کھیت میں جاگری جس کے نتیجے میں وین میں سوار ایک خاتون موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ مزیدتین زخمی ہوگئے۔فوت ہوئی خاتون کی شناخت50سالہ نذیرہ بیگم زوجہ غلا م علی بٹی ساکنہ دراگٹلیاں اوڑی کے طور ہوئی۔اگرچہ نذیرہ بیگم کو اسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا۔زخمی ہونے والوں کی شناخت 49 سالہ سونا بیگم زوجہ بخشی خان، 45 سالہ رویلہ بیگم زوجہ سخاوت خان اور 10 سالہ وسیم احمد ولد سخاوت خان ساکنہ درہ گٹلیاں اوڑی کے طور ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر بونیار میں بھرتی کیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید کاروائی کی ہے۔  

کرگل میں فلم کی عکس بندی کے دوران اداکارراہل رائے بیمار

سرینگر//کرگل میں منفی درجہ حرارت کے باوجود بالی ووڈ کی ایک فلم کمپنی شوٹنگ میں مصروف ہے ۔چتراکلا شرما اور نویداباسور کی مشترکہ پیش کش ایل اے سی :لائیو دی بیٹل ،نیول فلم پروڈکشن کمپنی کی ہوگی اور اسے نتن کمار گپتا ہدایت دے رہے ہیں ۔فلم میں راہل رائے اور نشانت ملکھانی اہم رول اداکررہے ہیں ،رائے فوجی افسر کا کردار نبھارہے ہیں ۔فلم اس سال موسم گرما میں گلوان وادی میں پیش آئے واقعات پر مبنی ہے ۔فلم کی شوٹنگ سے وابستہ ایک اہلکار نے بتایا کہ کرگل میں دس روزتک فلم کی شوٹنگ کا پروگرام ہے اور یہ یہاں شوٹنگ کاآخری مرحلہ ہے ۔اس دوران ایکٹر راہل رائے کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوگئی اور اس سے علاج کیلئے فوراًممبئی پہنچایا گیا۔فلم شوٹنگ سے وابستہ اہلکاروں نے بتایا کہ کہ راہل رائے کی طبعیت شوٹنگ کے دوران سخت سردی کی وجہ سے خراب ہوئی اورا سے فوی طور ہوائی جہازکے ذریعے ممبئی پہنچایا گیاجہاں اس کی ح

مزید خبرں

پونچھ میں حدمتارکہ کے نزدیک پاکستانی طیارے کی پرواز فو ج اور فضائیہ کو چوکنا کردیاگیا،معاملے کی تحقیقات جاری سرینگر//پونچھ میں حدمتارکہ کے قریب ایک پاکستانی جنگی طیارے کی پروازکے بعد فوج اورفضائیہ کو چوکنا کردیاگیاہے۔سی این آئی کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں سوموار کی صبح اُس وقت فوج اور فضائیہ کو چوکنا کردیاگیا جب بھارتی سرحدی حدود میں پاکستانی جنگی طیارے کی مشکوک نقل وحمل محسوس کی گئی۔ذرائع کے مطابق پونچھ میں حدمتارکہ کے قریب شاہپوراور سوجیان کے درمیان فضاء میں دھوئیں کی ایک لکیر بن گئی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشتبہ طیارے نے حدمتارکہ کے قریب کم وبیش ساڑھے تین کلومیٹر تک پروازکی ۔نہوں نے مزید کہا چونکہ یہ بات طے ہے کہ کسی بھارتی طیارے نے وہاں سے کوئی اڑان نہیں بھری اس لئے جو دھوئیں کی لکیر پائی گئی ہے وہ پاکستانی طیارے کی پرواز سے ہی پیدا ہوئی تھی۔ پاکستانی جنگی طیارے کی مشک

۔120بچوں کیلئے3کمرے دستیاب | مڈل سکول حاجن ترال کی عمارت ڈیڑھ سال سے ناقابل استعمال

ترال//گورنمنٹ مڈل سکول حاجن کی سکولی عمارت کو ڈیڑھ سال قبل سیلابی پانی کے ریلے نے سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد یہ عمارت ناقابل استعمال بن گئی۔18ماہ کا وقت گزرنے کے باجوودمحکمہ تعلیم نے اس عمارت کی تعمیر وتجدید کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ ترال قصبہ سے تقریباً25کلو میٹر دور تحصیل آری پل کے حاجن علاقے میں یہ سکول نالے کے کنارے پر قائم کیا گیا ہے ،جسے اگست2019کو سیلابی پانی کے ایک ریلے نے سخت نقصان پہنچایا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ سرکار نے اس وقت سکول کو دوسری جگہ منتقل کیا تاہم سکول کی عمارت کوڈیڑھ سال کا وقت گزرنے کے باوجود اس عمارت کی مرمت بھی نہیں کی گئی اور نہ سرنو تعمیر کرنے کیلئے کوئی اقدام کیا جارہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سکول میں زیر تعلیم تقریباً120 بچوں کیلئے 3کمرے دستیاب ہیں۔اس صورتحال کے نتیجے میں یہاں تعینات عملے کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے س

کپوارہ میں کانگڑیو ں اور کوئلہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضاٖفہ

کپوارہ//سردیو ں میں اضافہ کے ساتھ ہی شمالی ضلع کپوارہ میں مقامی طور تیار ہونے والی کانگڑیا ں اور کوئلہ کی قیمتو ں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے اور لوگو ں سے منہ مانگی قمیتیں وصول کی جار ہی ہیں ۔ لولاب ،ہندوارہ ،کپوارہ ،ترہگام ،کرالہ پورہ ،کرالہ گنڈ ،لنگیٹ اور دیگر علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ سردیا ں شروع ہونے کے ساتھ ہی مقامی طور تیار کردہ کانگڑیا ں اور کوئلہ کی قیمتوںمیں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ کانگڑیوں کی قیمت 250سے لیکر5سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوئلہ 400سے لیکر500 تک فی بوری فروخت کی جاتی ہے ۔لوگو ں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ قیمتوں میں اضافہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔  

گورونانک جینتی | لیفٹیننٹ گورنر اور اُن کے مشیروں، سکھ کارڈی نیشن کمیٹی،چیف سیکریٹری،ڈی جی پی اور بخاری اورکی عوام کو مبارکباد

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے گورو نانک دیو جی کے جنم دن پرجموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے پیغام میںلیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گورو نانک دیو جی کے پاکیزہ اصول اور بے لوث خدمت بغیر امتیاز کے ایک ہم آہنگ معاشرے کے قیام کا بنیادی جزہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ گورو جی کی زندگی اور ان کا پیار و محبت، مساوات ، اَمن اور بھائی چارہ کا پیغام آج بھی اِنسانیت کی رہنمائی کرتا ہے۔ اُنہوں نے اُن کو خراجِ عقیدت اَدا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں کے درمیان محبت ، سا  لمیت اور باہمی خیر سگالی کی روابط کو مستحکم کرنے کے لئے اُن کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ ہم سب کو گورونانک دیوجی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں امن ، ترقی ،خوشحالی اور عوام کی فلاح کے لئے دعا کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے