سنگڈون کرالہ پورہ کپوارہ میں قیامت صغریٰ

کپوارہ//کرالہ پورہ ترہگام کے ایک مضافاتی گائوں میں ایک المناک واقعہ میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس خارج ہونے سے دو بھائیو ں سمیت4افراد دم گھٹنے سے لقمہ اجل بن گئے۔یہ واقعہ کرالہ پورہ قصبہ سے 4کلو میٹر دور واقع  سنگڈون وارسن میں اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ کنویں کی صفائی کررہے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کوسنگڈون وارسن کرالہ پورہ گائوںمیں ممتاز احمد خان ولد غلام محی الدین خان اپنے مکان کے صحن میں پرانے کنویں کی صفائی کر رہا تھا۔ اس دوران ممتاز نے دوپہر دو بجے کنویں میں مو ٹر لگا کر پانی نکال دیا اور کنویں میں اتر کر اس کی صفائی کرنے لگا ۔اہل خانہ نے بتایا کہ جب کافی دیر تک ممتاز کنویں سے باہر نہیں آ یا تو اس کا بھائی الطاف احمد خان کنویں میں اتر گیا لیکن وہ بھی کنویں سے واپس نہیں نکلا جس کے وجہ سے افراد خان کو تشویش ہو گئی اور انہوں نے دونوں کو آوازیں دیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

۔1لاکھ عارضی ملازمین کی خدمات سرکاری دفاتر کیلئے ریڑھ کی ہڈی

سرینگر// سرکاری محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف ملازمین انجمن کے اتحاد ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے روزانہ اجرتوں پر کام کر رہے ملازمین کی تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی کے صدر شاہ فیاض نے کہا کہ سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے کیجول ملازمین اور ڈیلی ویجر کام کر رہے ہیںجنہیںآج تک مستقل نہیں کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بھی اس بات سے با خبر ہے کہ قریب ایک لاکھ عارضی ملازمین نے ہی اصل امورات اور عوامی خدمات کے لازمی شعبے چلاتے ہیں تاہم اس کے باوجود اس حقیقت کو انتظامیہ نظر انداز کر رہی ہے۔ شاہ فیاض نے کہاکہ سیکریٹریٹ اور اعلیٰ دفاتروں میں انتظامی امورات سے متعلق جو منصوبہ بندی اور پالیساں مرتب کی جاتی ہے،ان کو بھ

محکمہ جل شکتی کے آئی ٹی آئی کیجول ملازمین بھی برہم

 سرینگر//محکمہ جل شکتی میں تعینات آئی ٹی آئی تربیت یافتہ کیجول ملازمین نے مطالبات کو منوانے کیلئے 6 جولائی کو ہڑتال کی کال کا اعلان کیا ہے۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سال 2006 میں محکمہ پی ایچ ای میں بحثیت آئی ٹی آئی تربیت یافتہ کیجول ملازمین کے تحت تقرری عمل میں لائی ہے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ سال 15سے لیکر محکمہ کے چیف انجینئر کشمیر اور جموں نے انکے حق میں مستقلی کو لیکر متعدد احکامات صادر فرمائے تاہم وہ ابھی تک بار آور ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ملازمین کے مطابق انہوں نے موجودہ انتظامیہ کی توجہ اپنے مسائل کی جانب مبذول کرانے کیلئے ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال کی مکمل تائید کا اعلان کیا ہے جوکہ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ فیاض احمد شبنم نے دی ہے۔ملازمین نے جموں و کشمیر کے گورنر سے جائز مطالبات کو منوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔  

زبان و ادب کا فروغ معاشرے کی نشو نما کیلئے اہمیت کا حامل

 سرینگر//محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسین سامون نے کہا ہے کہ زبان و ادب کا فروغ ایک احسن معاشرے کی نشو نما کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اورنئی نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنے ادبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑے رکھنا بے حد لازمی ہے۔موصوف سول سیکریٹریٹ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں ریاست کے نامور قلمکار پرویز مانوس کے پہاڑی شعری مجموعہ (درد گلاباں نے )کی رسمِ اجراء انجام دی گئی۔اس موقع پر ناظم تعلیمات محمد یونس ملک نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی جبکہ تقریب میں نامور ادیب نور شاہ،ڈائریکٹر نیوز آل انڈیا ریڈیو سرینگر مشتاق احمد تانترے ،سابق ڈی ڈی جی دور درشن کیندر سرینگر سلا م الدین بجاڑ ،معروف فلم میکر مشتاق علی احمد خان ،معروف ادیب شبنم تلگامی اور زبیر قریشی شامل تھے۔ڈاکٹر سامون نے مقامی زبانوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے ک

سوپور میں6دہائی قبل تعمیر کیاگیا پُل ڈھہ گیا

سوپور// چھانہ کھن سوپو رمیں 60برس قبل تعمیر کیاگیا پُل ڈھہ گیا۔ دریائے جہلم پر 1955میںسابق وزیر اعظم بخشی غلام محمد کے دور میںتعمیر کیاگیا 250فٹ لمبا پُل بدھوار کی شام ڈھہ گیا البتہ کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ پُل میں دراڑیں پڑنے اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے 1999 میں اسے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کیاگیا تھااور2019میں پیدل چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ جامع مسجد پُل کے بعد بخشی پُل دوسرا بڑا پُل تھا جو سوپور کو سرینگر اور بارہمولہ علاقوں سے ملاتا تھا۔ اکنامک الائنس سوپور کے چیئرمین محمد اشرف گنائی کاکہنا ہے کہ پُل محکمہ آر اینڈ بی کی غفلت شعاری اور عدم توجہی کا شکار رہا اورنتیجہ یہ ہے کہ پُل کو گزشتہ 20 برسوں سے آمدو رفت کے لئے بند رکھا اور تب سے آج تک وہ اس پل کو منہدم نہیں کر پائے۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ پل میں کافی تعداد میں  لکڑی اور لوہا موجود ہے جو قصبہ کے کسی اور ترقیاتی ک

شوپیان اور پلوامہ میں محاصرے

شوپیان // پولیس و فورسز نے شوپیان اور پلوامہ میں کئی دیہات کا محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔ جمعرات کی صبح حاجی چیک حرمین کا 44آر آر ،14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ،گنڈ درویش ناگہ بل کا44آر آر ، 178 سی آر پی ایف اور پولیس اورآونیورہ کافسٹ آر آر، 178 سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرہ کرکے وہاں تلاشی کارروائی شروع کی۔ فوج نے ان علاقوں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو گھروں میں محصور کردیا جب کہ گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران مکانوں کی تلاشی کے علاوہ نوجوانوں کے شناختی کارڈ چک کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔تاہم کسی بھی جگہ جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بھی قابل اعتراض شئے بر آمد ہوئی۔ادھر پتھن پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کو اس علاقے میں جنگجو ئوںکے چھپے بیٹھنے کی اطلاع ملی تھی

لولاب اور کپوارہ میں آتشزدگی وارداتیں

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میںآتشزدگی کی الگ الگ واردات میں 3رہائشی مکانات اور12دکانیںمکمل طور خاکستر ہوئے ۔ لولاب  کے دیور علاقہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو محمد مقبول بٹ کے رہائشی مکان سے آگ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور آس پاس کے ڈھانچو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔مقامی لوگو ں نے فائر سروس ٹینڈر کو طلب کر کے بچائو کارروائی شروع کی تاہم اس تباہ کن واردات میں 9دکانیں مکمل طور خاکستر ہوئیں جبکہ محمد مقبول بٹ کا رہائشی مکان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔آگ کی اس ہو لناک واردات میں لاکھو ں روپئے کی املاک بھی تباہ ہوگئی ۔ آگ لگنے بجلی کا شاٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے ۔اس دوران زرہامہ مڑہامہ میں بھی جمعرات کی دوپہر کو آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور3دکانیں خاکستر ہوئیں جبکہ کیگام درگ

قانون کا محافظ قانون شکن نکلا

گاندربل//ارشاد احمد//ڈسٹرکٹ پولیس لائن گاندربل میں تعینات پولیس اہلکار کے گھر سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات برآمد کرکے اہلکار کو گرفتارکیاگیا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ گاندربل کے مقامی لوگوں کو نشہ آور ادویات کے عادی بنانے میں گاندربل سے ملحقہ کرہامہ کا مقامی پولیس اہلکار کانسٹیبل شوکت احمد گنائی ملوث ہے۔ پولیس نے مذکورہ اہلکار کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے گھر پر چھاپہ ڈالکر800 سے زائد کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کیں۔ایس ایس پی گاندربل خلیل پسوال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ’’ ہمارے پاس پولیس اہلکار کے بارے میں شکایت موصول ہوئی تھی اورباضابطہ کارروائی کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے گھر سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات برآمد کرکے اس کے خلاف8/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس زیر نمبر25/2020 درج کرلیا گیا ہے۔انہوںنے ک

منشیات مخالف مہم| سمبل میں شہری گرفتار، نشیلی ادویات ضبط

 بانڈی پورہ// بانڈی پورہ پولیس نے اندرکوٹ سمبل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔اُس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں نشیلی ادویات برآمد کرکے کیس ررج کرلیا ہے ۔ایس ایچ او سمبل نے کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او سمبل کی ہدایت پر اندر کوٹ سمبل میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران معرااج الدین نجار کو گرفتار کر لیا گیا جو علاقے میں منشیات کے دھندے میں ملوث تھا ۔اس کے قبضے  سے37بوتلیں اوربھاری مقدار میں نشیلی دوائیاں برآمد کی گئیں۔مذکورہ منشیات فروش کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر105/2020سمبل تھانے میں درج کیا گیا۔ 

’اقامتی قانون مستقل باشندوں کیلئے منظم امتیازی سلوک ‘

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے اس بات کو دہرایا ہے کہ ڈومیسائل قانون سے جموں و کشمیر کے مستقل باشندوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک کے دور کا آغاز ہوگا اور اس سے مقامی نوجوانوں کے پہلے سے ہی قلیل روزگار کے ذرائع معدوم ہوکر رہ جائیں گے۔ڈاکٹر کمال نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی تشویش کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقامتی قانون کو یہ کہہ کر ہمارے گلے سے اُتارنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا، جو دعوے اور وعدے کئے جارہے ہیں لوگوں کو ان پر شک و شبہات اور تحفظات ہیں اور اس کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقامتی قانون کے پس پردہ عزائم ، جن کے بارے میں عوام کو خدشات تھے، وہ ہر دن گزرنے کے ساتھ صحیح ثابت ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس روز اول سے ہی اس قانون کی مخالف رہی ہے اور ہماری جماعت 5اگست2019 کے بعد لاگ

’رہبرِ جنگلات ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت ناانصافی‘

سرینگر//اپنی پارٹی لیڈر محمد اشرف میر نے جموں وکشمیر حکومت پرزور دیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت تعینات ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کی جائے۔ ایک بیان میں اشرف میر نے کہا کہ رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت جوفارسٹری گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ یافتہ تعینات کئے گئے ہیں، رہبرِ تعلیم، رہبرِ زراعت اور رہبرِ کھیل اسکیموں کے تحت تعینات ملازمین کے برعکس اِ ن کے پے گریڈ ودیگر کئی تفاوت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رہبرِ جنگلات ملازمین کی تنخواہوں میں جو فرق ہے ،اُس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ چیف سیکریٹری کی سربراہی والی کمیٹی رہبر جنگلات پالیسی پر نظر ثانی کرے اور بلاتاخیر اپنی سفارشات پیش کریں ۔اشرف میر نے کہاکہ اِسی نوعیت کی دیگر پالیسیوں کے برعکس رہبرِ جنگلات پالیسی کے تحت تعینات پوسٹ گریجویٹ کا فاریسٹ گارڈ پوسٹ سے موازنہ کیاگیاہے جوکہ جموں وکشمیر سر

سوپورمیں بنیادی سہولیات کا فقدان

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے سوپورقصبہ اوراسکے نزدیکی علاقوں کوتعمیروترقی ،روزمرہ کی عوامی ضروریات اوراہم ترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں نظرانداز کیاہے ۔موصولہ بیان کے مطابق قصبے میں پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ ارشاد رسول کاراورسینئرکارکن غلام حسن گوجری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں سوپور قصبہ اوراسکے نواحی علاقوں کے مسائل کوزیرغور لایاگیا۔میٹنگ میں ارشاد کارنے تشویش کا اظہار کیا کہ سوپور کی جانب کافی عرصہ سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ،جس کے نتیجے میں سوپور اوراسکے نواحی علاقوں ودیہات میں رہنے والے ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ لوگ سخت مشکلات اورپریشانیوں سے دوچار ہیں ۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ کئی ماہ قبل سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپورکوکووڈ 19اسپتال میں تبدیل کیاگیا،جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔میٹنگ میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور کی اصل ہئیت بحال کرنے کا

مفت راشن اسکیم

سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈراعجاز احمد خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مفت راشن اسکیم کی نومبر تک توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوجر بکروال طبقہ کے علاوہ سماج کے دیگر خانہ بدوش اور اقتصادی طور کمزور طبقہ جات جو ابھی تک معاشی سروے میں شامل نہیں ہیں، کو بھی کورونا وباء سے پیداشدہ صورتحال کے دوران پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنہ (PMGKAY)سے استفادہ حاصل کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔اپنی پارٹی لیڈر نے کہا کہ مفت راشن اسکیم کی توسیع سے جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں وسیع آبادی کو فائدہ ہوگا۔ حکومت ہند کی جانب سے یہ بروقت اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیشتر گوجر بکروال کنبہ جات اپنے مویشیوں کے ہمراہ خوراک اور پناہ گاہ کی تلاش میں لگاتار ہجرت کے عمل میں ہی رہتے ہیں۔ درج فہرست قبائل کے علاوہ خانہ بدوش کسانو ںکے ہزار

اردو کونسل کی اطلاع

سرینگر //جموں کشمیر اردو کونسل کی طرف سے منعقد کروائے جارہے تحریری مقابلے کے سلسلے میں جو مضامین کونسل کو موصول ہوئے ہیں ان کی جانچ پڑتال کے دوران پایا گیا کہ مقابلے میں شامل ہونے والے بہت سے بچوں نے اپنے مضامین کے ساتھ وہ ساری تفصیلات نہیں بھیجی ہیں جن کو ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی تھی چنانچہ اس بنا پر کونسل موصول شدہ سبھی مضامین نتائج کے لئے ماہرین کے پاس بھیجنے کی حالت میں نہیں ہے۔ کونسل کی طرف سے موصول شدہ مضامین کی ایک قسط کی تفصیلات اردو کونسل کے فیس بک پیج @jkurducouncil پر اپلوڈ کی جا چکی ہیں تاکہ مضامین ارسال کرنے والے بچے اسے دیکھ کر مطلوبہ کوائف کونسل کو بھیج سکیں۔ فہرست میں ان کمیوں کی نشاندہی NM یعنی ( Not Mentioned ) کے طور کی گئی ہے۔متعلقین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مطلوبہ جانکاری دو دن کے اندر اندر کونسل کو اپنے دئے گئے سیریل نمبر کے حوالے کے ساتھ سے بذریعہ فون یا ائی م

مزید خبرں

لداخ میں 4.5 شدت کا زلزلہ یو این آئی   سرینگر// لداخ یونین ٹریٹری میں جمعرات کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق: 'لداخ میں جمعرات کو دوپہر کے وقت قریب ایک بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کرگل کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 90 کلو میٹر درج ہوئی ہے'۔ زلزلے کے جھٹکے لداخ کے علاوہ جموں وکشمیر کے کچھ علاقوں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔   بھارت پروپگنڈے سے حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتا  پاکستان  سرینگر// پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر میں عوام کیخلاف طاقت کے بے جا استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذ

تازہ ترین