جموںوکشمیر میں پی ایم ڈی پی منصوبے 2021-22 کے دوران مکمل ہونگے: چیف سیکریٹری

 سرینگر// چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج تک حاصل ہونے والی طبعی اور مالی پیش رفت کے ضمن میں پی ایم ڈی پی منصوبوں کے سیکٹر وائز عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔محکموں کو تمام مالی منصوبوں کو رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ آئندہ مالی سال تک اِس سلسلے میں کوئی اِضافہ نہیں ہوگا۔میٹنگ میںمکانات و شہری ترقی محکمہ ، بجلی ، جل شکتی ،منصوبہ بندی ،ترقی و نگرانی ، امور نوجوان و کھیل کود، خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین کے شعبہ کے اِنتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ کمشنر چیف ایگزیکٹیو آفیسر سری نگر سمارٹ سٹی نے شرکت کی۔ابتداً اِنتظامی سیکرٹری منصوبہ بندی ،ترقی و نگرانی محکمہ نے جموںوکشمیر میں جاری پی ایم ڈی پی منصوبوں کی صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی۔چیف سیکریٹری نے اِنتظامی سیکرٹریوں پر زور دیا کہ وہ پی ایم ڈی پی منصوبوں

قومی تعلیمی پالیسی2020کا مقصدمساوی اور جامع تعلیم :بھٹناگر

سرینگر///لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے آسانی سے عملدرآمد کیلئے تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس کی منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں سیکرٹری ایس ای ڈی بی کے سنگھ ، وائس چئیر پرسن جے کے بوس وینا پنڈتا ، سکول ایجوکیشن جموں و کشمیر کے ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ، سماگرہ تعلیم ، این سی ای آر ٹی کے نمائندے ، ٹاسک فورس کے دیگر ممبران اور ایس ای ڈی کے متعلقہ افسران نے ذاتی طور پر یا ورچول موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے اس بات کو برقرار رکھا کہ NEP-2020 کا مقصد بنیادی مرحلے سے ثانوی مرحلے تک تمام پہلوؤں میں پرایمری اور ثانوی اسکول کی تعلیم کی تشکیل نو ہے جس میں سب کیلئے مساوی اور جامع تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پا

ایگریکلچر ۔ہارٹیکلچر ایکسپورٹ اور آرگنک پالیسیاں

سری نگر//پرنسپل سیکریٹری زرعی پیداوار و بہبود کساناں نوین کمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ میں جموں وکشمیر کے لئے ایگریکلچر ۔ ہارٹیکلچر ایکسپورٹ اور آرگنک پالیسیوں کے ڈرافٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اَفسران کے میٹنگ کی صدارت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے آرگنک فارمنگ اور ایگریکلچر ۔ ہارٹیکلچر ایکسپورٹ پالیسی (2021-25) کے ڈرافت پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے پی آر آئی کو شامل کر کے نچلیل سطح پر خصوصی ایگر یکلچر ۔ ہارٹیکلچر مصنوعات کی مناسب برانڈنگ ، مارکیٹنگ اور برآمد کے حوالے سے بڑے پیمانے کی آگاہی کے لئے ممبران پر زور دیا تاکہ کاشت کار اَپنی فصلوں کو نامیاتی میں تبدیل کرسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ شروعات کے لئے 4۔5 پنچایتوں کے ساتھ سمال کلسٹر تشکیل دئیے جاسکتے ہیں اور اگلے درجے تک لے جاسکتے ہیں تاکہ زیادہ کاشت کاروں کو نامیاتی کاشت کاری کی طرف راغب کیا جاسکے۔نوین چودھری نے روایتی کیمیائی کھادوں کے

سوپور اور مضافانی علاقوں میں آندھی سے خوف و ہراس

سوپور//غلام محمد//تیز آندھی کے بعد بارش سے جمعرات کی شام شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے متعدد علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سوپور ، بارہمولہ ، سنگرامہ ، پٹن ، زینہ گیر اور دیگرعلاقوںکے لوگوں نے بتایا کہ آندھی اور طوفانی بارش جو 15 منٹ تک جاری رہی سے خوف و ہراس پھیل گیاکیونکہ کئی درخت اکھڑ کر دلنہ کے کچھ مقامات میں گر پڑے جس کے نتیجے میں سوپور،بارہمولہ شاہراہ پر کانٹہ باغ اور سنگرامہ میں گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حرکت متاثڑ ہوئی تاہم کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔تیز ہواؤں کی وجہ سے ضلع کے کئی علاقوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔

اصغر سامون نے سِکل ڈیولپمنٹ اِداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا

 سرینگر// پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ہنر فراہم کرنے والے تمام اِداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی ، سیکریٹری ٹیکنیکل بورڈ ، جوائنٹ ڈائریکٹروں ، پالی ٹکنیک کالجوں کے پرنسپلوں اور آئی ٹی آئی کے سپر اِنٹنڈنٹ نے شرکت کی۔آئوٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ کے آغاز میں پرنسپل سیکرٹری نے مختلف عمل در آمد کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے اِنفراسٹرکچربلڈنگ کے تمام کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ تمام منصوبوں کی پیش رفت پر گہری نظر رکھیں اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر سامون نے اِن اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ مقامی طور پر ایسے مقامات دیکھیں جہاں طلاب کو مخصوص مدت کے لئے صنعتی ماحول کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ فیلڈ ورک اور ملازمت کی ضروریات سے مطابقت حاصل کرسکیں۔

عوام اور محکموں کے مابین فاصلے کم کریں

کپواڑہ//سیکریٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے افسران اور فیلڈ کارکنوں سے عوامی مسائل کے حل کے لئے سرگرم عمل رہنے کی تاکید کی۔اُنہوں نے کہا کہ ایل جی اِنتظامیہ جموں وکشمیر کے عوام کو زیادہ ذمہ دار ، جواب دہ اور شفاف حکمرانی کی فراہم کے لئے پُر عزم ہے۔سیکرٹری جو ضلع کپواڑہ کے مینٹور سیکرٹری بھی ہیں ، ضلع میں یہاں ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلعی ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نذیر احمد لون اور دیگر سینئر اَفسران موجو د تھے۔سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ وہ عوام اور محکموں کے مابین فاصلے کم کریں۔ انہوں نے شکایات خانہ کے قیام اور ہر دفتر میں ضروری ہیلپ لائن نمبر کے ساتھ مناسب شکایات کے ازالے کا طریقہ کار قائم کرنے کے لئے کہا تاکہ لوگوں

کرناہ میں سومو گاڑی کھائی میں گرگئی

کرناہ // جبڑی گلی کرناہ میں ایک سومو گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں5ماہ کا بچہ اور 90سالہ شہری جان بحق اور8 زخمی ہوگئے ۔سومو گاڑی زیر نمبر JK05B/8799جبڑی سے مسافروں کو لیگر ٹنگدار آرہی تھی کہ گاڑی جبڑی گلی کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر 200فٹ نیچے کھائی میں جاگر ی جس کے نتیجے میں  5ماہ کے کمسن بچے نذاکت علی سمیت 90سالہ صدر علی ساکنان جبڑی موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے ۔حادثہ کی خبر سنتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں سے 2 زخمیوں 30سالہ شمسہ بیگم زوجہ محمد یاسین اور 40سالہ محمد یاسین ولد محمد مسکین کو صدر ہسپتال سرینگرمنتقل کیا گیا جبکہ 6زخمیوںعابدہ بی بی، 10ماہ کا بچہ افان احمد ،28سالہ امتیاز احمد، 25سالہ مریدہ بیگم ،5سالہ اعیان امتیاز اور 25سالہ رضیہ بیگم کاعلاج ومعالجہ سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار میں چل رہا ہ

وزیراعظم کے نام حکیم یاسین کے برقی مکتوب ارسال

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ چیئرمین حکیم محمدیاسین نے  نئی دہلی میں وزیر اعظم کی صدارت میں جموں وکشمیر پرہونے والی کل جماعتی میٹنگ سے قبل نریندر مودی کو دو الگ الگ خطوط ای میل کئے جن میں جموں وکشمیر کے لوگوں کے آئینی و انتظامی حقوق بحال کرنے پر زور دیا گیا ۔ حکیم یاسین نے وزیراعظم کے نام مکتوب میں کہا کہ 5اگست2019 کے بعد جموں وکشمیر میں کی گئی مختلف نوعیت کی آئینی و انتظامی تبدیلیاں لوگوں اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر من مانے طریقے پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی و انتظامی تبدیلوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کی خواہشات کو سخت ٹھیس پہنچ گئی ہے۔ مکتوبات میں وزیراعظم پر جموں وکشمیر میں سیاسی ، سماجی اور جمہوری صورتحال کو بحال کرنے کے لئے متعلقہ تعلق داروں کو اعتماد میں لیکر ایک متفقہ رائے قائم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیاہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ

کُل جماعتی میٹنگ میں دعوت نہ دینے پر برہمی

سرینگر//کشمیری پنڈتوں نے نئی دہلی میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں دعوت نہ دینے کیخلاف جموں میں علامتی احتجاج کیا۔کے این ایس کے مطابق کشمیری مہاجر پنڈتوں نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائی جانے والی کل جماعتی میٹنگ میں دعوت نہ دئیے جانے پر پریس کلب کے باہر علامتی احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی بھی کی۔اس موقعہ پر پنڈتوں کی ایک تنظیم کے ذمہ دار سنجے گنجو نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے اور جمعرات کوبھی جو اہم میٹنگ بلائی گئی اس میں ہمارے نمائندے کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ آج کشمیر پر اہم میٹنگ ہو رہی ہے لیکن ہمارے کسی بھی نمائندے کو اس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری پنڈتوں کے ریاستی قانون سازیہ میں 4 نمائندے اور پارلیمنٹ میں 2 نمائندے ہونے چاہیں۔سنجے گنجو نے کہا ک

مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین کیلئے ریلیف منظور

سرینگر// جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ملازمت میں رہتے ہوئے مہلوک پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو معاشی طور پر سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے اپنی خدمات انجام دینے کے دوران ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں و ایس پی ائوز کو خصوصی ویلفیئر ریلیف کے طور پر 1.45 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے ۔ڈائریکٹر پراسیکیوشن (ڈی ڈی پی) پرشوتم لال اور نرسنگ آرڈرلی فاروق احمد شاہ ، جو ملازمت کے دوران علالت کے سبب انتقال کر گئے تھے، حوالدار الملک راج اور ا سلیکشن گریڈ کانسٹبل راشپول جن کی ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی ،کے علاوہ کانسٹبل وسیم احمد اور شوکت احمد ،جو جنگجویانہ حملے میں ہلاک ہوئے ،کے وارثین کے حق میں فی کس20لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف کی منظوری دی۔پولیس ہیڈ کواٹر کے ذریعہ اپنے متعلقہ یونٹوں کے ذریعہ فلاحی امداد کے طور پر کنبہ کے افراد کو فی کس ایک لاکھ روپے پہلے ہی۔ مالی تعاون تعاون کرن

سیلو سوپورمیں لکڑی کا پل مکمل طورخستہ حال

سوپور//سوپور کے مضافاتی علاقہ سیلومیں دہائیاں قبل تعمیر کئے گئے پل کی حالت خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب مقامی باشندوں کو پل پار کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔برسوں سے اس پل کی مرمت نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی نیاپل تعمیر کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لکڑی کے اس پل کی صورتحال بارشوں اور برفباری کے دوران مزید بگڑجاتی ہے جس کے بعد مقامی لوگ از خود اسکی مرمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پل کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں اور اکثر حادثہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ یہ پل علاقے کی کثیر آبادی کو زینہ گیر علاقے سے جوڑتا ہے تاہم پل خستہ ہونے کے سبب انہیں اضافی سفرطے کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی نے کئی مرتبہ محکمہ تعمیرات عامہ سے جدید پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔  اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی سوپور

مزید خبرں

لیفٹیننٹ گورنر کی کبیر جینتی پرمبارکباد  سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سنت کبیر داس جی جینتی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ سنت کبیر ، صوفی شاعر اور ایک ویور نے اَپنی تحریروں کے ذریعے بہت سی معاشرتی اِصلاحات کیں جو کبیر کے دوہا کے نام سے مشہور ہیں اور ہندوستان کے معاشرتی ماحول پر اَپنا اثر ڈال چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اُنہوں نے اَپنی تعلیمات اور فلسفے سے اتحاد ، اَمن اور معاشرتی اِنصاف کے پیغام کو عام کیا ہے جو آنے والے نسلوں کے لئے متاثر کرتا رہے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے کہاکہ وہ سنت کبیر کے بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی کے نظریات پر عمل کریں جو بہتر معاشرے کی تشکیل کے لئے زیاد ہ مناسب ہیں۔اُنہوں نے اِس موقعہ پر یوٹی میں پائیدار اَمن ، ترقی اورخوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔

کورونا کی شدت میں کمی برقرار| 448متاثر ، 11اموات

 سرینگر //جموں و کشمیر میں3دنوں کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اچھال آیا ہے۔ جمعرات کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 11افراد فوت ہوگئے۔اس سے قبل 20جون جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 14افراد فوت ہوگئے تھے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4284تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخض کیلئے 50ہزار 95 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 45سفر کرنے والوں سمیت مزید 448افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ مثبت کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر صرف 0.98فیصد گئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 313476تک پہنچ گئی ہے۔جمعرات کو جموں و کشمیر میں مزید 448افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 183جموں  جبکہ 265کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 265متاثرین میں سرینگر میں95، بارہمولہ میں32، بڈگام میں18 ,پلوامہ میں30،کپوارہ میں17، اننت ناگ میں36، بانڈی پورہ میں15،گ

ٹیسٹوں کی تعداد بہت کم،سبھی اضلاع میں شرح بڑھانے کی ہدایتRTPCR

سرینگر //ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے وادی کے تمام اضلاع میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے ایک حکم نامہ زیر نمبر DHSK/NHM/DD(HQ) Covid-19/2021-22/1334-1417 میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کئے گئے کورونا ٹیسٹنگ کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ تمام اضلاع میں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے قوائد و ضوابط میں مقررہ تعداد سے کم ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ اس معاملے کو اعلیٰ حکام نے کافی سنجیدگی سے لیا ہے  اسلئے تمام چیف میڈیکل آفیسران، میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں اوربلاک میڈیکل آفیسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی شرح بڑھائیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے دوران محکمہ صحت و طبی تعلیم نے تمام  لیبارٹریوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے غیر ضروری آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ سے گریز کرنے

تازہ ترین