کورونا کی دوسری لہر |7فوت، 428نئے معاملات

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں کمی برقرار ہے اور روزانہ مثبت آنے والے کیسوں کی شرح بھی متواتر طور پر کم ہورہی ہے۔ بدھ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43ہزار 786ٹیسٹ کئے گئے جن میں 428افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح مثبت کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر 0.97تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 12ہزار 584تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 7افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4269تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں میں 36سفر کرنے والوں سمیت مزید 428افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 148جموں جبکہ 280کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 280متاثرین میں 12بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 268مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 280متاثرین میں سرینگر میں104، ب

رواں برس ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کی ہدایت

 سرینگر //چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے  محکمہ جنگلات و ماحولیات کے مختلف شعبوں کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محکمہ جنگلات و ماحولیات ، پرنسپل چیف کنزرویٹر برائے جنگلات ، ڈائریکٹر ایکولوجی ، ماحولیات اور ریموٹ سینسنگ ، چئیر مین اور ممبر سیکرٹری آلودگی کنٹرول بورڈ ( پی سی بی ) اور متعلقہ ایچ او ڈیز نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں 20194 مربع کلو میٹرپر جنگلات ہیں جو اس کے جغرافیائی علاقے کا 47.80 فیصد ہے جس میں 55 فیصد جنگل اور درختوں کا احاطہ ہے اور 43 فیصد کھلا جنگل ہے ۔جموں و کشمیر میں زیادہ سے زیادہ جنگل کی اقسام رکھنے کے علاوہ مختلف جڑی بوٹیوں کی سب سے زیادہ حیات ہے ۔ معاشی طور پر جموں و کشمیر میں جنگل 20 لاکھ یوم روزگار پیدا کرتا ہے اور اس کی مالیت 1.93 لاکھ کروڑ روپے کے برابر ہے ۔ معاشی س

قاضی گنڈ، باباریشی اوربانہال میں دلدوز سڑک حادثات

 قاضی گنڈ+بانہال+بارہمولہ//ٹنل کے آر پار سڑک کے مختلف حادثوں میں دوبھائی ہلاک اورپندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ قاضی گنڈ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں 2 بھائی ہلاک جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔گنڈ پورہ قاضی گنڈ کے نزدیک بائیک ، ایک ٹینکر زیر نمبرJK01F 8968کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار جاوید احمد ٹھوکر و نثار احمد ٹھوکر پسران عبدالغنی ٹھوکر موقعہ پرہی ہلاک ہوگئے ،جبکہ مشتاق احمد نجار ولد غلام رسول نجار شدید زخمی ہوگیا ۔سبھی افراد کا تعلق سوپٹ قاضی گنڈ سے ہیں ۔ٹینکر ڈرائیور  گاڑی شاہراہ پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔ اس بیچ ڈرائیور بلال احمد وانی ولد غلام نبی ساکنہ چملواس کو گرفتار کرکے معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر 150/21 US 279,304 IPC درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔سرنزباباریشی میں منگلوار کو ایک مسافر بس کے ا

نسرین بی بی کی خوشی کاٹھکانہ نہیںFMPHW

 سانبہ//ضلع سانبہ کی ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر ( ایف ایم پی ایچ) خاتون نسرین بی بی کایہ زندگی کا سب سے خوشی کا لمحہ تھا جب اُنہوں نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ میں سنا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے خطاب کے دوران اُن کے نام کا ذکر کیاہے۔ماہانہ پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ کی سوم قسط 20 جون 2021ء کو نشر ہوئی جو لیفٹیننٹ گورنر نے فرنٹ لائن ورکروں ، کووِڈ وارئیروں کی محنت ، لگن اور اَنتھک کوششوں کے لئے وقف کیا تھا۔نسرین بی بی بڑی براہمنا کی رہائش پذیر ہے اور ایک طویل عرصے سے محکمہ صحت وطب میں کا م کر رہی ہیں ۔  وہ کووِڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہم کے دوران اَپنی خدمات انجام دینے ، چھوٹے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور گھر گھر جا کر سروے کرنے سے پُر منڈل زون میں بہتر مشہور ہو گئی ہے۔نسرین بی بی کو یہ جان کر حیرانی ہوئی ہے کہ لیفٹیننٹ گ

تیندوے کے حملے میں24بھیڑیں ہلاک

ٹنگمرگ //شمالی قصبہ کنزرکے رمبیل پورہ نامی گائوں میں تیندوے کے حملے میں کم سے کم 24بھیڑیں ہلاک جبکہ دو دیگر کو زخمی ہیں۔21اور 22جون کی درمیانی رات کومعراج الدین ریشی ولد خضر محمد ریشی کے گائو خانے میں موجود 24 بھیڑیں تیندوے کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔مذکورہ شہری نے گذشتہ سال بے روزگاری سے نجات پانے کیلئے زمین فروخت کرکے انہیں خرید لیا تھا۔انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منگل کی صبح جب وہ بھیڑیںگھاس چرانے کیلئے گائو خانے میں داخل ہوا تو اُس کے ہوش اڑگئے جب اُس نے وہاں سبھی بھیڑیںخون میں لت پت دیکھ لیں۔اس صورتحال کو دیکھ کر افراد خانہ پر غشی طاری ہوگئی اور وہاں لوگوں کی بھاری تعداد جمع ہوگئی۔محکمہ وائلڈلائف نے اطلاع ملتے ہی تیندوے کو پکڑنے کیلئے تلاشی کارروائی شروع کی جو بے سود ثابت ہوئی۔ مقامی شہری بشیر احمد نے بتایا کہ ٹنگمرگ کے قرب وجوار میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے علاقے میں لوگ اکیل

’جب تم ہنس رہے ہو تو زندگی بہتر ہے‘

سرینگر//ڈائریکٹوریٹ ایکسٹینشن زرعی یونیورسٹی کشمیر نے تناؤ کے انتظام سے متعلق ایک لیکچر کا انعقاد کیا۔ مہمان مقررپروفیسر جے پی شرما ، وائس چانسلر سکاسٹ جموں و کشمیر تھے ، جنہوں نے’’جب آپ ہنس رہے ہو تو زندگی بہتر ہے‘‘ کے عنوان سے تناؤ کے انتظام پر بات کی۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ ملازمین کا ہر حقیقی مطالبہ جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ "جب آپ ہنس رہے ہو تو زندگی بہتر ہوتی ہے" کے عنوان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت NEP2020 کے تحت ہندوستان میں تناؤ کے انتظام کے بارے میں وہ کورسز متعارف کروانے جارہے ہیں جو نتیجہ خیز ہیں۔شرما نے اپنی بات کا آغاز خیریت کی وضاحت داخلی اور بیرونی خوشی سے کی جو ایک فرد کو معاشرے میں رہنے ، کام کرنے اور بات چیت کرنے کے عمل میں محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے اچھی جسمانی ، اہم ، ذہنی اور روحانی

گھروں میں بیٹھے بیٹھے پیداشدہ تنائو سے فراغت کی کوشش

سرینگر// وادی میں درجہ حراست میں اضافہ اور اسکولوں کے مسلسل بند ہونے کے نتیجے میں چھوٹے بچوں نے مقامی پارکوں میں ڈیرہ جمایا ہے۔ کورونا وائرس معاملات میں کمی اور موسم گرم ہونے کے بعدمنگل کو سرینگر کی عید گاہ پارک میں چھوٹے بچوں کی اچھی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی،جو مختلف کھیلوں میں سرگرم دیکھنے کو ملے۔کورونا کے پیش نظر سرکاری و نجی اسکولوں کے مسلسل بند رہنے اور آن لائن تعلیم سے گھروں میں مقید ہوئے بچوں نے مقامی پارکوں میں کھیلنا کودنا شروع کردیا ہے جبکہ صبح و شام کے اوقات میںان پارکوں میں اچھا خاصا رش دیکھنے کو ملتا ہے۔بچوں کا کہنا ہے کہ اسکول بند ہیں اوروہ گھروں میں محصور ہیں،جس کے نتیجے میں وہ بہت تنگ آچکے ہیں۔ان بچوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے وقت مقامی پارکوں میں ٹہلنے اور کھیل کود سے انہیں جہاں گھریلوں کھیلوں سے آزادی مل رہی ہے وہیں باہر گھومنے میں کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ &

ترقیاتی کمشنرکپوارہ کا دوورئہ کیرن

کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ امام الدین نے ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ ایل او سی کے قریب واقع کیران علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کردیں۔ڈی سی اپنے دو روزہ دورہ کیرن کے دوران مختلف مقامات پر افسروں اور عوامی دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے موقع پر ہی بہت سارے معاملات حل کیے اور عوامی شکایات کے بروقت حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دی۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ پنچایت حلقہ منڈیاںاے اور بی کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کا احاطہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بی آر او نے مزید ترقی کے لئے آر اینڈ بی سے سڑک سنبھالنے کے لئے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔سردیوں کے موسم میں ہیلی کاپٹر خدمات کی دستیابی کے بارے میں انہوں نے علاقے کے لوگوں کو حکومت سے معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تاکہ مطالبہ پورا کیا جاسکے۔ڈی سی نے تحصیلدار کیران کو ہدایت دی کہ و

پاور کنال گاندربل میں نوجوان غرقآب

کنگن//غلام نبی رینہ//پاور کنال گاندربل میں پاندچھ کاایک نوجوان غرقآب ہوگیا۔ فیصل آباد پاندچھ گاندربل کا ایک نوجوان محمد سالم خان ولد عبدالمجید خان اپنے دوستوں کے ہمراہ سیرو تفریح پر سونہ مرگ گیا ہوا تھا ۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ میر عبدالرشید نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مذکورہ نوجوان کے دوستوں نے بتایا کہ سلیم احمد خان گنڈ اَکو کے مقام پر نہانے کے دوران پاور کنال میں غرقآب ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ غرقاب ہوئے نوجوان کے دوستوں نے اُس کے کنال میں غرق ہونے کے بعد کسی کو اس کی اطلاع نہیں دی بلکہ وہ گھر لوٹ آئے اور شب گیارہ بجے انہوں نے محمد سالم کے گھر والوں کو مطلع کیا کہ وہ پاورکنال میں ڈوب گیا، جس کے بعد غرقآب ہوئے نوجوان کے اہلخانہ، رشتہ دار مقامی لوگوں اور پولیس، این ڈی آر ایف،ایس ڈی آر ایف نے نوجوان کی لاش کو برآمد کرنے کی کاروائی شروع کردی۔ ایس ایچ او کے مطابق جائے واردات پر غرقآب ہوئ

لوگوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدام کریں گے

سرینگر//اپنی پارٹی نے متفقہ طور پرپارٹی صدرالطاف احمد بخاری کو24جون کو نئی دہلی میں وزیراعظم کی صدارت میںمنعقد ہونے والی کل جماعتی اجلاس میں جموں کشمیر کے لوگوں کی خواہشات اور توقعات کی ترجمانی کرنے کااختیاردیاہے۔اس بات کااظہارپارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میرنے کیا۔ایک بیان کے مطابق سوموار شب پارٹی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں وکشمیر بھر سے پارٹی لیڈران نے حصہ لیا جس میں سماجی واقتصادی امور اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی بحث وتمحیص ہوئی۔میٹنگ میں وزیر اعظم کی طرف سے کی گئی سیاسی پہل کا خیر مقدم کیاگیااور اُمیدظاہر کی گئی کہ 24جون کو منعقد ہونے والی میٹنگ جموں وکشمیر میں سیاسی عمل کی بحالی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی اور لوگوں کی دیرینہ بااختیاری کی راہ ہموار ہوگی۔ اجلاس میں 5اگست 2019کے بعد جموں وکشمیر میں مجموعی سیاسی صورتحال اور زمینی حالات پر تفصیلی بحث ہوئی اور 2

شبیرشاہ کی ضمانتی عرضی ،ای ڈی کی مخالفت

سرینگر //ینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگلوار کو علیحدگی پسندرہنماشبیراحمدشاہ کی ضمانت کی عرضی کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ کیس میں ملزم سنگین جرم میں ملوث ہے اور وہ کشمیرمیں بدامنی پھیلانے کیلئے پاکستان سمیت بیرونی ممالک سے خطیررقومات حاصل کررہا تھا۔دہلی کی ایک عدالت میں شبیراحمدشاہ کی طرف سے داخل کی گئی ضمانتی عرضی کے جواب میں اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا،’’شبیراحمدشاہ جنگجوسرگرمیوں کیلئے رقم بہم پہنچانے میں ملوث ہے،کیوں کہ جنگجو کو سہارادینے  اور جنگجویانہ سرگرمیاں انجام دینے کیلئے پیسہ کی ضرورت تھی۔کے این ایس کے مطابق دہلی کی ایک عدالت میں شبیر شاہ کی درخواست ضمانت کے جواب میں دائر اپنے جواب میں،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شبیر شاہ عسکریت پسندی کی مالی اعانت کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا کیونکہ عسکریت پسندی کو خود کو برقرار رکھنے اور عسکریت پسندی کی کارر

اسپتالوں میں زیرعلاج کووِڈ - 19مریضوں کا علاج

سرینگر// ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے منگل کو اسپتالوں میں داخل کووِڈ - 19 مریضوں کے علاج معالجے کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر اور انفلوئنزا ماہر ڈاکٹر نثار الحسن نے ایک بیان میں کہا علاج کے قطعی رہنما اصولوں کی عدم موجودگی سے کووِڈ - 19  مریضوں میںبے چینی پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاادویات کے غیر ضروری نسخوں کو روکنے اور یہ یقینی بنانے کیلئے کہ کووِڈ علاج یکساں ہے، ایک واضح ، جامع اور مسلسل تجدید شدہ ٹریٹمنٹ پروٹوکول کی اشد ضرورت ہے۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ کووڈ 19ایک وبائی بیماری ہے ،جو مریض کے پہلے ہفتے میں متاثر ہونے سے پھیل سکتی ہے تاہم دوسرے ہفتے میں متاثرہ مریض سے اگرچہ نہیں پھیل نہیں سکتی تاہم دوسرے ہفتے جسم میں ہائپر انفلامیٹری ردعمل ہوتا ہے جسے بڑے پیمانے پر سائٹوکائن سٹورم کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا اس تفہیم کی بنیاد پر اینٹی وایرل علاج بیم

انتظامی سیکریٹریوں تک عوام کی رسائی،5ٹیلی فون نمبر جاری

سرینگر//سرکار نے انتظامی سیکریٹریوں و محکموں کے دیگر افسراں تک عوام کی رسائی کیلئے پانچ فون نمبرات درخواستوں کی رجسٹریشن کیلئے جاری کئے ہیں،جبکہ اس مقصد کیلئے متحرک افسراں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ فون نمبرات 0194-2506144، 0194-2500115; 0194-2506102، 0194-2506111 اور 0194-2506112ہیں۔سرکار کی جانب سے جاری کی گئی پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے’’ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سرکار نے انتظامی افسراں اور محکموں کے دیگر افسراں تک درخواستوں کی رجسٹریشن کے ذریعے پہنچنے کیلئے ایک نظام قائم کیا ہے‘‘۔اس حوالے سے5فون نمبرات کو  جاری کیا گیا ہے،جن پر لوگ صبح10بجے سے شام5بجے تک کسی بھی ایام کار کے دوران اپنی درخواستوں کی رجسٹریشن کرسکتے ہیں‘‘۔آرڈر میں کہا گیا ہے ’’ رجسٹرڈ درخواستوں کو اس ہیلپ لائن کے ذریعے متعلقہ انتظامی سیکریٹریوں کے ساتھ اٹھایا جاسکتا

مزید خبرں

بچے قوم کا مستقبل،مناسب تعلیم ورہبری لازمی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کواہم تجاویزپیش سرینگر//نجی اسکولوں کی انجمن نے انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ تعلیمی شعبے کو بلندیوں پر لیجانے کیلئے وہ ہرقسم کا تعاون دیں گے اوربچوں کیلئے ڈجٹل طریقے سے سیکھنے کے تدریسی عمل کو تعلیم دینے کا کامیاب طریقہ بنائیں گے۔ایک بیان میں نجی اسکولوں کی انجمن نے اس حقیقت کو دہرایا کہ نجی اسکول تعلیم کے شعبے میں متعلقین کا سب سے بڑاطبقہ ہے۔انجمن کے ترجمان نے اسکولی تعلیم کے محکمہ کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ جموں کشمیرکے بچوں کو معیاری تعلیم دینے کے معاملے میں سرکاری اور نجی اسکول ایک ہی صف میں ہیں،اورانجمن تمام قواعدوضوابط کی پاسداری کرے گی۔نجی اسکولوں کی انجمن کا ماننا ہے کہ بچے ملک کا مستقبل ہیںاوران کی مناسب تعلیم اور رہبری سے ہی ایک مہذب سماج وجودمیں آئے گا۔ ترجمان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی ڈائریکٹور

تازہ ترین