کورونا وائرس|8اموات، 671متاثر

 سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 49ہزار 219ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9سفر کرنے والوں سمیت 671افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔جمعہ کو مثبت کیسوں کی شرح 1.3فیصد رہی اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 10ہزار 688تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 8افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4234ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 671افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 226جموں جبکہ 445کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 445افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 443مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 445متاثرین میں سرینگر میں133، بارہمولہ میں66، بڈگام میں60 ,پلوامہ میں34، کپوارہ میں42، اننت ناگ میں24، بانڈی پورہ میں33،گاندربل میں20،کولگام میں29 اور شوپیان میں

۔ 800 پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی کو منظوری

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس،جیل خانہ جات اورفائراینڈ ایمرجنسی سروسزمیں نان گیزیٹیڈ 800سب انسپکٹروں کی بھرتی عمل میںلانے کومنظوری دی ۔انہوں نے ایک اوراہم اقدام کے بطورجموں وکشمیرپولیس کی ایگزیکٹو اورآرمڈ ونگ میں براہ راست بھرتی ہونے والے سب انسپکٹروں کی سینیارٹی مرتب کرنے کیلئے مشترکہ امتحان کوبھی منظور ی دیدی۔ محکمہ اطلاعات وعوامی تعلقات کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ منوج سنہا نے کورونا سے پیداشدہ صورتحال کے باعث بھرتی عمل میں آئی سست رفتاری کودورکرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس میں 800سب انسپکٹروں کی بھرتی  کے احکامات صادر کئے۔منوج سنہا نے کہا کہ پولیس،جیل خانہ جات اورفائراینڈ ایمرجنسی سروسزمیں اسامیوں کاانتخاب تحریر ی امتحان اورجسمانی ٹیسٹ پرمبنی ہوگا،اوراس سلسلے میں اُمیدواروں کاجسمانی ٹیسٹ لینے کیلئے ایس ایس بی کی جانب سے حکومت کیساتھ مشاورت کے بعد کمیٹ

خانصاحب میں تیندوا پکڑا گیا

 بڈگام// خانصاحب بڈگام سے ملحقہ کلشی پورہ میں جمعہ کو ایک تیندوے کو آزادانہ گھومتے ہوئے پایا گیاجس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے محکمہ جنگلی حیات کو آگاہ کیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنا عملہ کلشی پورہ روانہ کیا جنہوں نے بڑی محنت کے بعد تیندوے کو پکڑ الیا۔ رینج آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹیم نے تیندوے کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جسے بعد میں داچھی گام منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ پچھلے چار روز میں دوسرا تیندوا ہے جسے خانصاحب میں پکڑا گیا ہے جبکہ تین روز قبل ڈی سی آفس بڈگام میں بھی ایک تیندوے کو پنجرے میں قید کرلیا گیا ہے۔  

کشمیری اور ڈوگری میں یوگاویڈیوکی اجرائی

 سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو مرکزی وزارت آیوش کی جانب سے جاری کئے گئے عمومی یوگا رہنماخطوط کے کشمیری اور ڈوگری زبانوں میں ویڈیو اجراء کئے ۔ اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ یہ ویڈیوٹیلی ویژن چنلوں اور سوشل میڈیاپلیٹ فارموں پر ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ یوگاسے آدمی چست ،مضبوط،توانا،صحت منداور خوش رہتا ہے۔لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ وزیراعظم کی پہل پر،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے2014میں تاریخی فیصلہ لیااور21جون کو یوگا کا عالمی دن قراردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ یوگا کے عالمی سطح پر قبولیت کاعکاس ہے اور یہ ہمارے ملک کیلئے فخر کی بات ہے،کیوں کہ ہماری ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے۔سنہا نے ہرشہری کے روزیوگاکرنے پرزور دیاتاکہ وہ تنائو سے مبرا صحت مند زندگی گزارسکیں اور خاص طور سے کووَڈ- 19کے اس وقت میں لوگوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرے گا۔ لیفٹینٹ

الیکشن کمیشن نے2019کے عام انتخابات کا ایٹلس جاری کیا

نئی دہلی//چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر نے الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر اَنوپ چندر پانڈے کے ساتھ مل کر 15 جون 2021ء کو ’’ عام اِنتخابات 2019 ۔ ایک ایٹلس ‘‘ جاری کیا ۔ سشیل چندر نے اِس کے لئے اَفسران کی سراہنا کی ۔ایٹلس میں یاد گار واقعے کے تمام اعداد و شمار شامل ہیں ۔ اِس میں 42 موضوعاتی نقشے اور 90 ٹیبلز ہیں جن میں اِنتخابات کے مختلف پہلوئوں کو پیش کیا گیا ہے ۔ ایٹلس میں ہندوستانی اِنتخابات سے متعلق دِلچسپ حقائق ، کہانیاں اور قانونی دفعات بھی موجود ہیں۔پہلے عام اِنتخابات 1951-52کے بعد سے کمیشن اِنتخابی اعداد و شمار کی تالیف شائع کر تا رہا ہے جس میں بیان اور اعداد و شمار کی کتابوں کی شکل میں ہے ۔ 2019ء میں ہونے والے 17 ویں عام اِنتخابات اِنسانی تاریخ کی سب سے بڑی جمہوری مشق تھی جس میں ہندوستان کے 32لاکھ مربع کلومیٹر علاقے میں پھیلے 10.378 لاکھ پولنگ سٹی

ہند و پاک سفارتی تعلقات میں بہتری خوش آئند: کمال

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے ہند و پاک کی طرف سے سفارتی عہدوں پر تعینات آفسیروں کو خصوصی ویزا فراہم کرکے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فروری میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر من و عن عمل کرنے کے فیصلے کے بعد مفاہمت کے اس دوسرے اقدام سے نئی اُمیدیں جاگ اُٹھی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رنجشوں اور تلخیوں کا خمیازہ عام لوگوں بھگتنا پڑتا ہے اور گذشتہ3ماہ کی جنگ بندی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کیونکہ سرحدی علاقوں میں قیام پذیر آبادیاں چین و سکون کی زندگی جینے لگے ہیں اور سینکڑوں کنبے ایسے ہیں جو برسوں بعد اپنے گھروں کو لوٹے ہیں۔ مفاہمتی اقدامات کو مضبوط رشتوں اور دوستی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے پاس دوستی اور آپسی مسائل کو بات چی

فیس بک پر جعلی پوسٹ کرنے کا شاخسانہ

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ شہر کے چھتہ بل علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی باشندے کو اس کے جعلی فیس بک پوسٹ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے ایک مقامی میڈیکل شاپ کے مالک کی زندگی کو خطرے میں ڈال دی تھی۔ایس ایس پی سرینگر نے مختصرپریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کمپیوٹر ایجوکیشن کے گریجویشن کورس کے ایک فارغ التحصیل طالب علم نے میڈیکل شاپ کے مالک کے بارے میں فیس بک پر کچھ جعلی خبر شائع کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس شہری کے ذریعہ شائع کی جانے والی خبروں میں کوئی حقائق موجود نہیں ہیں ، اور مناسب تصدیق اور تفتیش کے بعد نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو ایسی سرگرمیوں سے باز آنا چاہئے کیونکہ پولیس کے پاس تمام گمنام سوشل میڈیا صارفین کا سراغ لگانے کے لئے ساز و سامان اور ٹکنالوجی موجود ہے اور ایسی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔   

نالہ سندھ سے غیر قانونی طور معدنیات کا اخراج

 سرینگر//گاندربل میں پولیس نے نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے پر 10ٹپروں کو ضبط کرکے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گاندربل پولیس نے نالہ سندھ سے تعمیری مواد نکالنے کی شکایت پر فوری طور پر کارروائی کی۔ ایس ایچ او تھانہ گاندربل کے انسپکٹر ارشید کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے نالہ سندھ سے غیرقانونی طور پر نکالی گئی بجری ،ریت اور بولڈروں سے لدے10 ٹپروں کو موقع پر ہی ضبط کیا۔ پولیس نے ٹپر ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی۔  

فلاحی ادارہ اتھ روٹ نے آکسیجن کنسنٹریٹر تقسیم کئے

سرینگر// فلاحی ادارہ اتھ روٹ نے نواکدال سرینگر میں واقع اس کے مرکزی دفتر میں وادی کی مختلف تنظیموں میں آکسیجن کنسنٹریٹر تقسیم کئے ۔ سرونگ نیشنز کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا اور سرونگ نیشنز کی جانب سے عرفان حسین میر انچارج شمالی کشمیر ، عامر ضلعی صدر بانڈی پورہ اور انعام نصیر نے شرکت کی جبکہ مصطفی خان بانی چیئرمین سرونگ نیشنس ٰ نے فون پر بات کرتے ہوئے مذکورہ اقدام کے لئے  اتھ روٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ مصطفی نے کہا کہ اتھ روٹ معاشرے میں بہت خدمت کررہاہے اور موجودہ وبائی صورتحال میںاتھ روٹ سینکڑوں لوگوں کو ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔  

پرنگ کنگن میں زیر تعمیر عمارت منہدم

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے پرنگ کنگن میں نالہ سندھ کے نزدیک تعمیر کی جارہی ایک عمارت کو منہدم کیا گیا ۔تحصیلدار کنگن عبدالمجید راتھر کی قیادت میں محکمہ مال اور اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے ڈاکٹرس کالونی پرنگ کنگن میں نالہ سندھ کے نزدیک غیر قانونی طور تعمیر کی جارہی ایک عمارت کو منہدم کیا ۔محکمہ فلڈ کنٹرول کے ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اس عمارت کو منہدم کیا گیا تھا لیکن لاک ڈان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت پر دوبارہ کام شروع کیا گیا جس کو تحصیلدار کنگن کی قیادت میں محکمہ مال اور اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کی ٹیم نے دوبارہ منہدم کیا ۔ انہوںنے ہدایت دی کہ اگر دوبارہ عمارت پر کام شروع کیا گیا تو ملوثین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔  

بونیار کے ایک ہی گائوں کی دوخواتین کی زہرخوری

 اوڑی//بونیار اوڑی میں ایک ہی گائوں کی دوخواتین نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔اطلاعات کے مطابق ترکانجن بونیار کی دوخواتین اہلیہ شبیراحمد عمر36 برس اور اہلیہ مشتاق احمدعمر40سال نے کوئی زہریلی شئے کھاکرخودکشی کرنے کی کوشش کی۔دونوں کو فوری طور گھروالوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر بونیار پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔معلوم ہوا ہے کہ اسپتال میں دونوں کی حالت مستحکم ہے ۔اس حوالے سے پولیس تھانہ بونیار نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

اجتماعی کوششوں کے ثمرآورنتائج برآمد

اننت ناگ اورکپوارہ کے ڈپٹی کمشنروں کی میڈیا بریفننگ  کپواڑہ//اننت ناگ اور کپوارہ اضلاع میں کووِڈ- 19مثبت معاملات کے سامنے آنے میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ ضلع میں کووِڈ۔19 صورتحا ل اور شفایابی کی شرح  بتدریج بہتر ہو رہی ہے  اور  میں مثبت معاملات  کے سامنے آنے میں نمایاں کمی اوراور صحتیابی کی شرح میںگزشتہ سات دِنوں کے دوران اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے کہا کہ کووِڈ مناسب سی اے بی اور ایس او پیز انفیکشن میں اِضافے کو روکنے کے لئے بہت ضروری ہیںتاکہ کووِڈ وائرس کے پھیلائو پر مزید قابو پایا جاسکے۔ڈاکٹر سنگلا نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں صحتیابی کی شرح مزید 95 فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ اِس عرصے میں مثبت معاملات ک

تشددہرصورت میں ناقابل قبول:الطاف بخاری

سرینگر /اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے سید ہ پورہ عیدگاہ میں اپنی رہائش گاہ کے نزدیک ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی پرزور مذمت کی ہے۔  ایک بیان میں بخاری نے اِس حملہ کو چونکا دینے والا اوردل سوز قرار دیتے ہوئے کہاکہ شدت پسند طاقتوں نے صرف لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور ایسے اقدام انتہائی قابل ِ مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ تشدد ہر صورت میں ناقابل قبول ہے اور اِس سے اموات اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اموات کے اِس عمل نے کئی قیمتی جانوں کازیاں کیا ہے اور یہاں رہ رہے لوگوں کے لئے تناؤ کن ماحول پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن دشمن طاقتوں نے پچھلی تین دہائیوں کے دوران لوگوں کی سماجی واقتصادی صورتحال کو بہت متاثر کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ایسے واقعات پر روک لگائی جائے۔ بخاری نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ دکھ کی اِس گھڑی میں دلی تعزیت پیش کرتے ہ

آئی جی پی مہلوک پولیس اہلکار کے گھر تعزیت پرسی کیلئے گئے

سرینگر// سعدپورہ عید گاہ میں اپنے گھر کے باہر بندوق برداروں کی گولیوں کاشکار بنے پولیس اہلکارکے لواحقین کی تعزیت پرسی کرنے کیلئے کشمیر کے صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار جمعہ کو مرحوم پولیس اہلکار کے گھر گئے۔ان کے ہمراہ وسطی کشمیرکے پولیس سربراہ اورایس ایس پی  سرینگر بھی تھے۔ انہوں نے مہلوک پولیس اہلکار شبیر احمد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔پولیس نے ٹویٹر ہینڈ ل پر کہا’’ آئی جی پی کشمیر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پولیس جان بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مدد کرنے کیلئے صف اول پر ہے‘‘۔  

میں شعبہ بایو ٹیکنالوجی کے اہتمام سے ویبنارCUK

  گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی نے اپنے سائنس کیمپس میں ’’مصنوعی حیاتیات کے تصورات‘‘کے موضوع پر ایک قومی ویبنار کا اہتمام کیا۔وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر، رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر ، سابق ڈین ، اسکول آف بائیوٹیکنالوجی جواہر لال نہرو یونیورسٹی پروفیسر پون کے دھر ، فیکلٹی ممبران اور طلبا نے ویبنار میں شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے اپنی تقریر میں شرکا ء سے کہا کہ وہ اپنے اندر سائنسی صلاحیتوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ درس طلبا ، محققین اور نوجوان فیکلٹی ممبروں کے لئے تحریک  کا کام کرے گا۔ماہر پروفیسر پون کے دھر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مصنوعی حیاتیات اور سائنس کے مختلف شعبوں میں اس کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی.انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ہم علاج معالجے کے لئے کس طرح فضول

سونہ مرگ میں مقامی سیلانیوں کی آمد سے خاصی چہل پہل

کنگن//کووڈ- 19لاک ڈائون میں قدرے نرمی کے ساتھ ہی سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مقامی سیلانیوں اور بیرونی سیاحوں کی آمد سے خاصی چہل پہل نظر آرہی ہے جبکہ اس سیاحتی مقام کے ہوٹل مالکان،ٹرانسپورٹراور دستکاریاں فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے وہ بینکوں کا قرضہ بھی ادانہیں کرسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ رواں سال موسم بہار کے آغاز پر وادی میں سیاحوں کی آمد سے کسی حد تک کاروباری سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ہوٹلوں اور ہاوس بوٹو ں میں سیاحوں کے ٹھہرنے کیلئے جگہ دستیاب نہیں تھی،لیکن ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہونے کے ساتھ ہی لاک ڈائون کی وجہ سے وادی میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی ہوٹلوں اور ہاوس بوٹوں کو سیاحوں نے خالی کرنا شروع کیااورتب سے ہوٹل اور ہاوس بوٹوں کے علاوہ سیاحتی صنعت سے وابستہ دیگر لوگ بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔لاک ڈائون می

پنڈتوں کے بغیر کشمیر کا سماج نا مکمل: ڈاکٹر فاروق

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ و نائب صدر عمر عبداللہ ،پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ چیئرمین حکیم محمد یاسین  اور اپنی پارٹی کے یوتھ صوبائی صدر خالد راٹھور  نے سالانہ میلہ کھیر بھوانی پر کشمیری پنڈت برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس قدیم اور تاریخی مندر کے ساتھ ہندو برادری خصوصاً پنڈت برادری کو زبردست عقیدت رہی ہے اور یہاں کے مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کو تمام قسم کی سہولیات دستیاب رکھنے میں کلیدی رول ادا کرتے آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں تک کہ نامساعد حالات میں بھی کشمیری پنڈت برادری کے تئیں اپنے فرائض نبھاتے رہے ہیں اور پنڈتوں کو تمام تر سہولیات دستیاب رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیری عوام کسی بھی صورت میں مکمل نہیں اور پنڈت برادری ہمارے سماج کا اہم جز ہے اور

کورونا وائرس سے بچائو

بانڈی پورہ //دارالعلوم رحیمہ کے سرپرست اعلی مولانا رحمت اللہ قاسمی نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ معیاری عملیاتی طریقہ کار (SOP)پر مکمل عمل کریں ،اقامت دین پر قائم رہے اسی میں امت مسلمہ کی فلاح ہے ۔نور مسجدبانڈی پورہ میں نماز جمعہ سے قبل مولانا رحمت اللہ قاسمی نے کہا کہ اس وقت مہلک بیماری کووڈ19 دنیا بھر میں پھیل کر بنی نوع انسان کو عذاب میں مبتلا کیا ہے ۔انہوں نے دین کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ دین کا معنی ہے زندگی گزارنے کا طریقہ ،اسلام کا معنی ہے خدا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع زندگی گزارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجات کا واحد راستہ دین اسلام ہے جو پیدائشی دین ہے ۔مولانا رحمت اللہ نے کہا کہ جب بچہ ماں کے شکم سے نکل کر زمین وآسمان کے شکم میں پہنچ جاتا ہے تو پہلے کان میں سب سے پہلے ذان دی جاتی ہے یعنی زندگی گزارنے کا آغاز ہوجاتا ہے ۔انہوں نے معاشرے میں پھیلی بدعات کے خلاف صف آرا ہو

مزید خبرں

مہلک انفیکشن سے بچنے کیلئے ٹیکہ لگائیں ڈپٹی کمشنر شوپیان کی لوگوں سے اپیل شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے کہا کہ تمام نامزد کووِڈ ویکسی نیشن مراکز میں 18 برس اور اس سے اوپر کے اَفراد کے لئے ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔عوام میں مؤثر کووِڈ انوکولیشن مہم کے لئے 18برس عمر سے 44 برس عمر تک کے گروپ کے اَفراد کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے متعلقہ ہیلتھ اَتھارٹیوں نے دیہی علاقوں میں ضلع بھر میں جگہیں قائم کیں اور لوگوں کووِن ایپ پر اندراج کے بعد ٹیکے لگا سکتے ہیں۔یہ ٹیکے اِس عمر کے گروپ کو مفت میں دی جائیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مہلک انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے خود کو جلد از جلد ٹیکے لگائیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اَپنے کنبے اور پورے معاشرے کی حفاظت کے لئے جلد از جلد کووِڈ مخالف ٹیکے لگائیں ۔   پائیدار امن کیل

تازہ ترین