۔2ماہ بعد کورونا متاثرین کی تعداد 900سے کم | مزید 866مثبت، 14اموات، متوفین 4174

 سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 46ہزار 528ٹیسٹ کئے گئے جن میں 20سفر کرنے والوں سمیت مزید 866افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں( اس سے قبل 8اپریل کو 808افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے)۔متاثرین کی مجموعی تعداد 306638ہوگئی ہے۔اس دوران مزید 14افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4174تک پہنچ گئی۔سنیچر کو جموں و کشمیر میں مزید 866افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 265جموں جبکہ 601کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 601متاثرین میں 10بیرون ریاستوں اور ممالک سے وادی پہنچے جبکہ 591مقامی سطح پر رابطے میں آئے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 601میں سرینگر میں  164، بارہمولہ میں66، بڈگام میں71، پلوامہ میں71، کپوارہ میں68، اننت ناگ میں51، بانڈی پورہ میں34،گاندربل میں31،کولگام میں37 اور شوپیان میں صرف8متاثر ہو

بچہ مزدوری قانونی جرم،مہذب معاشرے میں ناقابل قبول | عالمی دن پرلیگل سروسزاتھارٹی کے اہتمام سے کئی اضلاع میں ویبنار

سرینگر//بچوں کی مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقع پرڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کے زیر اہتمام ایک ویبنار میںچیئرمین ڈی ایل ایس اے محمد اکرم چوہدری(پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرینگر)سمیت کئی جج صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی۔ ویبنار میںچائلڈ لیبر (ممنوعہ اور ریگولیشن) ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے بارے میںتبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم 14 سال سے کم عمر بچوں کے ملازمت پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتی ہے اور14 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے ملازمت پر پابندی عائد کرتی ہے۔انہوں نے حکومت کی جانب سے کئے گئے سخت اقدام سے سامعین کو بھی آگاہ کیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکیم جاوید نے چائلڈ ہیلپ لائن (1908) کی اہمیت اور چائلڈ ہیلپ لائن کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر ثریا امین باسو نے اس کی بنیادی وجہ پر توجہ دی جس کی وجہ سے ایک بچہ چائلڈ لیبر کا شکار ہوجاتا ہے۔ انہوں ن

نالہ سندھ میں نہانے سے گریز کریں | مقامی آبادی اور سیلانیوں کیلئے ایڈوائزری جاری

کنگن//درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے نالہ سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم)انتظامیہ کنگن نے جمعہ کو قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق نالہ سندھ کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے چوکس رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا ہے۔کنگن آنے والے سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے نالہ سندھ میں نہانے اور تیرنے سے گریز کریں۔ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر کے ذریعہ جاری کردہ اس ایڈوائزری میں کہا گیاہے’’جیسا کہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے اطلاع دی ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظراوپری علاقوں میںبرف پگھل رہی ہے جس کے نتیجے میں نالہ سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش آنے کابھی خدشہ ہیں۔اس صورتحال کے پیش

مزید خبریں

نورباغ بارہمولہ آتشزدگان سرنو مکانوں کی تعمیر کرنے کے اہل نہیں: محبوبہ | معاشی طور مستحکم لوگ مدد کیلئے سامنے آئیں فیاض بخاری بارہمولہ//پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نورباغ بارہمولہ جاکر بھیانک آتشزدگی سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرنو مکانوں کی تعمیر کیلئے دل کھول کر عطیہ دیں۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ نورباغ آتشزدگان اللہ کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ متاثرین کیلئے فوری طور پر معاوضہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی پی صدرنے کہاکہ نورباغ سوسائٹی اوررضاکار نوجوان متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے جو مدد کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔محبوبہ مفتی کے مطابق انہوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے بات کی کہ علاقہ میں گنجان آبادی کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایک مکان میں4کنبے رہائش پذیر ہیں تو 2کنبوں کو یہاں سے نکال کر ا

تازہ ترین