تازہ ترین

شوپیاں میں فورسز پر حملہ

شوپیان //زینہ پورہ شوپیان علاقے میں سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جمعہ کی دوپہر اگلرلتر زینہ پورہ میں پولیس او ر سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی پر جنگجوئوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو مختصراً جاری رہا۔حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا جس کے فوراً بعد فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی،جس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیا اور جنگجوئوں کی تلاش شروع کردی۔علاقے میں کافی دیر تک تلاشی کارروائی جاری رہی۔  

رم جھم بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

 سرینگر //گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید ترین گرمی کی لہر کا زور کل شام اگر چہ رم جم بارشوں سے ٹوٹ گیا لیکن تیز آندھی اور قہر انگیز ژالہ باری کے نتیجے میں کھیت کھلیانوں میں بھاری پیمانے پر تباہی مچ گئی ۔ شمال و جنوب میں تیز آندھی کی وجہ سے کئی علاقوں میںمکانوں کے چھت اْڑا گئے اور درخت اکھڑنے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا، جو جمعرات کے34.7 اور بدھ کے 34.8درجہ حرارت سے کم تھا۔محکمہ موسمیات نے 11اور 12جون کو دور دور تک بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔سہ پہر بعد کالے بادل چھا گئے جس کیساتھ ہی شوپیاں ، گلمرگ ، اوڑی ، ٹنگڈار اور جنوبی کشمیر کے کچھ ایک اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوئیں۔ جموں وکشمیر میں11برسوں کے دوران 34ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت جون کے مہینے میں کبھی کبھارہی ہوا ہے ۔

کولگام میں ریچھ 2بچوں سمیت پکڑا گیا

کولگام // محکمہ وائلڈلائف کی ایک ٹیم نے سوپٹ کولگام میں ایک بھاری بھرکم ریچھ کو2بچوں سمیت زندہ پکڑلیا۔ ٹیم نے جمعرات کی شام  سوپٹ میں کئی مقامات پرجال بچھائے ۔ نصف درج ملازمین پرمشتمل ٹیم کورات دیرگئے اُسوقت کامیابی ملی ،جب ٹینگہ پورہ سوپٹ کولگام کے نزدیک ایک بڑا ریچھ اپنے دوبچوں سمیت محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم کے نرغے میں آگیا۔ ریچھ اوردونوں بچوں کووائلڈلائف پناہ گاہ ڈکسم منتقل کرکے وہاں چھوڑدیاگیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ریچھ نے قبرستان کے نزدیک ایک کھوکھلے چنار کے درخت میں پناہ لی تھی ۔ادھر نوہاڑ چرارشریف میں تیندوے دیکھے گئے ہیں۔یہاں ایک کلو میٹر دور پنجرہ رکھا گیا ہے جو کوئی فائدہ نہیں پہنچارہا ہے۔مئی کے مہینے میں خربوز ناڑ ،صراف کھڈ نوہاڑ چرارشریف میں کئی جگہوں پر تیندوے کے گھپامیں انکے بچوں سمیت دیکھے گئے ۔  

اننت ناگ میں کرنٹ لگنے سے خاتون لقمہ اجل

 اننت ناگ //اننت ناگ میں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی ہے۔نائینہ سنگم علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب50 سالہ حلیمہ بیگم زوجہ غلام حسن مانتو گھر میں کام کرنے کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی ۔خاتون کو اگر چہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ا سے مردہ قرار دیا ۔جونہی انکی نعش گھر لائی گئی تو یہاں صف ماتم بچھ گیا ۔  

سیاحتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائینیں مقرر

 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کر کے جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحتی شعبے کے زیرِ اِلتوأ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران جے کے پی سی سی کے ذریعے انجام دی جانے والے اَمور اور سکیموںپرغورو خوض ہوا ۔ مشیر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِن منصوبوں کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنائیں تاکہ وقت پر نتائج کو حاصل کیا جاسکے۔پی آر اے ایس اے ڈی سکیم کے تحت حضرت بل کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران سیر حاصل بحث ہوئی ۔ مشیر موصوف نے کاموں کی رفتارمیں تیزی لانے اور اَفسران کو ہنگامی بنیادوں پر حائل رُکاوٹوں کو دورکرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ حضرت بل منصوبوں میں ملٹی لیول میکانائزڈ کار پارکنگ ، شاپنگ کیوسکس ( بنگری مارکیٹ ) اور عوامی سہولیت بلاک شامل ہیں۔مشیر موصوف نے حضرت بل کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائن مقر

ترقیاتی کام اور مضبوط اقتصادیات کیلئے تیزی لانا ہوگی:لیفٹیننٹ گورنر

 سرینگر //کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو سیول سیکریٹریٹ  میںایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری جون کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی اور 18 سال سے 44سال تک کے عمر کے لوگوں کی 30فیصد ٹیکہ کاری 15جولائی تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جمعہ کو بلائی گئی میٹنگ کے دوران کووڈ ٹاسک فورس کے ممبران ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، ایس ایس پیز اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔ میٹنگ کے دوران لیفٹنٹ گورنر نے 45سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی 100فیصد ٹیکہ کاری جون کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی  جبکہ 18سے 44سال تک 30فیصد لوگوں کو پہلا ڈوز 15جولائی تک دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ ضلع سطحی کویڈ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر نے صوبائی کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں، ایس ایس پیز اور محکمہ

اعلیٰ عہدوں پرفائز لوگوں کی تنقیدکرناعوام کا جمہوری حق:عمر عبداللہ

سری نگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے جمعہ کے روز کہاکہ اہم واعلیٰ عہدوں اورمنصبوں پرفائز اشخاص کی تنقید کرناجمہوری نظام میں ہرشہری کاحق ہے ۔انہوں نے کہاکہ پتلی چمڑی یاجلد والے لوگوں کوزمانہ قدیم کے قوانین کے پیچھے چھپنا نہیں چاہئے ۔ کے این ایس کے مطابق لکشدیپ پولیس کی جانب سے فلمساز عائشہ سلطانہ کیخلاف ملک سے غداری کے الزام میں مقدمہ درج کئے جانے سے متعلق ایک ٹی وی مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہاکہ جمہوری نظام میں حکمران ہویاسیاستدان،کوئی اعلیٰ افسر ہویاحاکم ،اُس کوہدف تنقید بناناہرشہری کاحق ہے ۔عمرعبداللہ کا ٹیلی ویژن مباحثے میں کہناتھاکہ ا ہم واعلیٰ عہدوں اورمنصبوں پرفائز اشخاص کی تنقید کرناجمہوری نظام میں ہرشہری کاحق ہے ۔خیال رہے بی جے پی کے لیڈرکی جانب سے کی جانے والی شکایت پرلکشدیپ پولیس نے خاتون فلمسازعائشہ سلطانہ کیخلاف غداری کامقدمہ درج کیا ۔نیشنل ک

پی ڈی پی حد بندی کے عمل میں حصہ لینے کی اہل نہیں

سری نگر/پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے جمعہ کو کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں جاری حد بندی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکتی ہے کیونکہ اس وقت پارٹی کے پاس پارلیمنٹ کاکوئی ممبراور ممبر قانون ساز اسمبلی بھی نہیں ہے۔ پی ڈی پی نے سرینگر کنٹونمنٹ بورڈ کے دائرہ اختیار میں رہنے والے رہائشیوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔کے این ایس کے مطابق پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری نے یہاں نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیاں انفرادی طور پر موجودہ حد بندی کے عمل میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرسکتی ہیں،تاہم انہوں نے کہاکہ جہاں تک پی ڈی پی کا تعلق ہے ، اس وقت ہمارے پاس کوئی ممبرپارلیمنٹ اورنہ کوئی ممبر قانون ساز اسمبلی ہے، لہذا ہم اس عمل میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں ۔انہوں نے حدبندی کے عمل میں پی اے جی ڈی کی شرکت کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا ، جس طرح ک

جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد:بھاجپا

سری نگر// یواین آئی//بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج ایڈوکیٹ وبودھ گپتا نے کہا کہ یونین ٹریٹری کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں از سر نو حد بندی کے سوا کچھ بھی بڑا نہیں ہونے والا ہے ۔وبودھ گپا نے جمعے کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا،’’کچھ لوگ جموں و کشمیرمیں ایک بار پھر ڈر و خوف کا ماحول بنانا چاہتے ہیں۔ مزید تقسیم کی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں‘‘۔انہوں نے کہا،’’جو آپ کو لگتا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے میں کہتا ہوں کہ کچھ نہیں ہونے والا سوائے از سر نو حد بندی کے ۔ حدی بندی میں بھی بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا،’’یہ کام حد بندی کمیشن کو کرنا ہے اور اس میں کسی بھی جماعت کی کوئی مداخلت نہیں ہے ۔ پہلی بار یہاں حد بندی صحیح سے ہوگی ا

چوگام قاضی گنڈ میں جدید دارالقرآن

سرینگر//دارالعلوم سید المرسلین چوگام قاضی گنڈ کولگام کے جدیددارالقرآن کا سنگ بنیاد دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کے صدر مفتی شیخ الحدیث مفتی نذیر احمد قاسمی اور مولانا محمد یعقوب رشیدی مہتمم جامعہ عربیہ اشرف العلوم حیدر پورہ سرینگر نے رکھا۔ نماز جمعہ کے بعدمفتی نذیر احمد قاسمی اور مولانا محمد یعقوب رشیدی نے سینکڑوں علما ئے کرام وائمہ مساجد کی موجودگی میں جدید دار القرآن کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعہ پر مفتی نذیر احمد قاسمی نے علمائے کرام کو نصیحتوں سے نوازا اور پوری امت مسلمہ خاصکر جموں وکشمیر کے لوگوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی ۔

روہت کنسل نے پلوامہ کا تفصیلی دورہ کیا

 محکمہ پی ڈی ڈی مختلف سکیموں میں 5ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے پلوامہ//پرنسپل سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہنت کنسل نے کہا ہے کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ ہر اَضلاع کے بنیادی ڈھانچے اور معاشی و اقتصادی کی جامع ترقی کے لئے ویژن پیدا کیا جائے۔  ان باتوںکا اِظہار پرنسپل سیکرٹری نے کیپکس بجٹ 2020-21 ء کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے اور ضلع پلوامہ کے موجودہ مالی سال کے سالانہ کیپکس منصوبے پر غور خوض کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے محکموں سے کہا کہ وہ ضلع میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے لئے آپس میں قریبی ہم آہنگی اور تامل میل رکھیں ۔اُنہوں نے محکمہ کے سربراہوں پر زور دیا کہ وہ مرکزی معاونت والی سکیموں اور کیپکس بجٹ 2020-21 کے تحت ہاتھ میںلئے گئے کاموں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کریں۔انہوں نے آڈٹ رِپورٹوں ، یوسیز ایکشن ٹیکن رِپورٹ کو بروقت پی

سرمد حفیظ کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد

سری نگر//سیکریٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے ایس کے آئی سی سی میں سینئر اَفسران کی میٹنگ منعقد کی اور اَپنے اَپنے محکموں کی کارکردگی کے سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے کے سی سی سی ، ناظم سیاحت کشمیر ، ناظم سیاحت جموں ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹور اِزم ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ڈی ٹی سی ، ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی ، ڈیولپمنٹ اَتھارٹیوں کے تمام چیف ایگزیکٹیو اَفسران اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ اَپنے اَپنے حد اِختیار میں جدت طرازیوں کے اِقدامات کرنے کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے سرکاری دفاتر میں بدعنوانی کے خاتمے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے دفاتر میں ملازمین کا چارٹر ڈسپلے کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ دوپہر 2 بج کر

مرزا محمد افضل بیگ کی39ویں برسی

سرینگر// پی ڈی پی نے محمد افضل بیگ کو 39ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ ایک بیان میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ مرزا افضل بیگ نے جموں وکشمیر میں لوگوں کیلئے جو خدمت انجام دی ، وہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ مرزا افضل بیگ نے بحیثیت وزیر مالیات تاریخی اراضی اصلاحات میں جس طرح عوام میں اراضی کی یکساںتقسیم کی، وہ یادگار ہے، عوام ان کی دوراندیشی اور بالغ نظری کو یاد رکھے گے ۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ مرزا افضل بیگ جموں وکشمیر کیلئے ایک راہ دکھانے والا لیڈر تھا اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا۔ اس دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری داکٹر محبوب بیگ، نائب صدر اے آر ویری، جنرل سیکریٹری جی این لون ہانجورہ ونظام الدین بٹ اور ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری نے بھی مرزا محمد افضل بیگ کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔

مزید خبرں

کرالہ گنڈ ہندوارہ میں حادثہ  سکوٹر سوار جا ں بحق 2شہری زخمی  اشرف چرا غ    کپوارہ // کرالہ گنڈ ہندوارہ میں سڑک کے ایک دلدو ز حادثہ میں ایک سکو ٹر سوار جا ں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو ئے ۔معلوم ہوا ہے کہ کرالہ گنڈ علاقہ میں ایک مو ٹر سائیکل اور ایک لو ڈ کیر ئر کے درمیان ٹکر ہو ئی جس  دوران مو ٹر سائیکل سوار تین افراد زخمی ہو ئے ۔مقامی لوگو ں نے زخمیو ں کو فور ی طور اسپتال پہنچایا جہا ں ایک مو ٹر سائیکل سوار اپنے زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھا اور اس کی شنا خت جا زم احمد ساکن لنگیٹ کے بطور ہوئی ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔     چیمبروفدپرنسپل سیکریٹری صنعت وتجارت سے ملاقی قالین صنعت سے وابستہ لوگوں کی حالت زار سے آگاہ کیا سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے صدر شیخ عاشق کی سربراہی میں

تازہ ترین