تازہ ترین

پٹن میں 3 منشیات فروش نوشہرہ اور پلہالن میں7 قمار باز گرفتار

 بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران شوکت احمد وانی ساکن وانی گام بالاکو گرفتارکرکے اس کی تحویل سے چرس برآمدکرلیا ہے۔ادھر پٹن قصبہ میں پولیس نے مین بازار پٹن میں چیکنگ کے دوران محمد یعقوب بٹ اور مقصود احمد وانی ساکنان پٹن کے قبضے سے کوڈین کی 8 بوتلیں برآمد کیں۔جس کے بعد د دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ادھر پولیس نے رائی پورہ  پلہالن علاقے سے چارقماربازوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے12270روپئے،ایک چک اور تاش کے پتے بھی برآمد کرلئے۔ سرینگر پولیس نے صورہ علاقے میں3قمارباز گرفتار کرلئے جن سے 17,640روپئے اور تاش کے پتے برآمد کئے گئے۔پولیس تھانہ صورہ نے نوشہرہ میں قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر تینوں قمار بازوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اُن کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 13/2020  درج کیا گیا ۔  

پٹن میں 3 منشیات فروش نوشہرہ اور پلہالن میں7 قمار باز گرفتار

 بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران شوکت احمد وانی ساکن وانی گام بالاکو گرفتارکرکے اس کی تحویل سے چرس برآمدکرلیا ہے۔ادھر پٹن قصبہ میں پولیس نے مین بازار پٹن میں چیکنگ کے دوران محمد یعقوب بٹ اور مقصود احمد وانی ساکنان پٹن کے قبضے سے کوڈین کی 8 بوتلیں برآمد کیں۔جس کے بعد د دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ادھر پولیس نے رائی پورہ  پلہالن علاقے سے چارقماربازوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے12270روپئے،ایک چک اور تاش کے پتے بھی برآمد کرلئے۔ سرینگر پولیس نے صورہ علاقے میں3قمارباز گرفتار کرلئے جن سے 17,640روپئے اور تاش کے پتے برآمد کئے گئے۔پولیس تھانہ صورہ نے نوشہرہ میں قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر تینوں قمار بازوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اُن کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 13/2020  درج کیا گیا ۔  

اونتی پورہ میں خشخاش کی فصل تباہ کردی گئی

سرینگر // منشیات مخالف مہم کے دوران اونتی پورہ پولیس نے 35 کنال اراضی پر پھیلی بھنگ اوررینز پورہ میں 20 کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ کرکے 6افراد کو گرفتارکیا۔پولیس نے گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت خورشید احمد میر،عبدالکبیر میر ساکنان کاونی اونتی پورہ ،علی محمد وگے ساکن نوگام اونتی پورہ اور بشیر احمد بٹ، محمد یوسف بٹ، غلام قادر بٹ ساکنان زینزی پورہ اونتی پورہ کے بطور کی ہے ۔جن کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر73/23020 متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کیا گیا۔اونتی پورہ پولیس نے ترال علاقے کے امیر آباد اور نئی بگ میں 5 کنال کی اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ کی۔  

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر جنک سنگھ سوڑی فوت

بارہمولہ// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر، شرومنی اکالی دل کشمیر کے صدر اور گردوارہ پروبند کمیٹی کے سابق صدر بارہمولہجنک سنگھ سوڑھی طویل علالت کے بعد اتوار کو فوت ہوئے۔ سوڑی نے سکمز میں آخری سانس لی۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے سینئر لیڈر جنک سنگھ سوڑی کے فوت ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے سوگوارکنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔ آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوں پارٹی لیڈران نے کہا کہ جنک سنگھ سوڑی ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود میں پیش پیش رہتے تھے۔پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی  نے بھی صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے خرانچی شمی سنگھ اوبرائے اور اقلیتی سیل کے آرگنائزر جگدیش سنگھ آزاد نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ضلع ہسپتال گاندربل کووِڈ- 19کیلئے وقف کرنے سے دیگر مریضوں کو مشکلات

گاندربل//ضلع اسپتال گاندربل کو کورونامتاثرین کیلئے وقف کئے جانے کے بعد سے گاندربل میں دیگر مریضوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ایک ہفتہ قبل لیفٹنٹ گورنر کے صلاح کار بصیراحمدخان نے ضلع کا دورہ کرکے ہاتھبرہ میں موجود نودہ ودیالیہ اسکول ،جہاں کوروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں،کا جائزہ لیااورہدایت دی کہ ضلع میں کوروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کوضلع اسپتال سے یہاں منتقل کیاجائے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی ضلع اسپتال سے کروناوائرس مریضوں کویہاں منتقل نہیں کیا گیا،جس کی وجہ سے ضلع بھر کے دیگر مریضوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں، سماجی انجمنوں اورسول سو سائٹی  نے ضلع اسپتال کوقرنطینہ مرکز میں تبدیل کرنے پر ناراضگی کااظہار کیاہے۔ ادھر ضلع ہسپتال گاندربل میں کروناوائرس بیماری میں مبتلا افراد کے مطابق ہسپتال میں داخل کروناوائرس مریضوں کے لئے وہ سہولیا

ہلڑ کوکرناگ میں نجی کلنک سربمہر

اننت ناگ //ہلڑکوکرناگ کے ریڈزون علاقہ میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں انتظامیہ اور پولیس نے ایک نجی کلنک کو سیل کردیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار،بلاک میڈیکل افسر اور ایس ایچ او کوکر ناگ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلڑ آرہامہ میں واقع ڈاکٹر حسین کے نجی کلنک کو سیل کردیا۔نائب تحصیلدار کے مطابق کروناوائرس کی وباء کے پیش نظر چونکہ ہلڑ آرہامہ ریڈ زون ہے اور علاقہ میں کلنک کے کھلا رکھنے سے کووِڈ-   19کے پھیلنے کا امکان ہے اس لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پریہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔قابل ذکر ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے سنیچر شام کوایک حکم جاری کیا جس کے تحت ضلع میں کئی کلنکوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔  

شکار گاہ ترال میں ہانگلوں کی کثیرتعدادموجود | خوراک کی تلاش میں میوہ باغات کارُخ کررہے ہیں

ترال//کشمیری ہانگل جس کے نایاب ہونے پر ماہرین کو تشویش ہے ،کو شکار گاہ ترال میں کثیرتعدادمیں دیکھاگیا ہے اور خوراک کی تلاش میں انہوں نے یہاں کے میوہ باغات میں داخل ہوکر نقصان پہنچایا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات کے حکام سے اس سلسلے میں فوری طور اقدام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ میوہ باغات کو نقصان سے محفوظ رکھا جائے اور ہانگلوں کیلئے بھی خوراک کا بندوبست کیا جائے۔شکار گاہ اور اس سے ملحقہ دیہات کے لوگوں نے اس نمائندے کو بتایا کہ علاقہ میں ہانگل کی کثیرتعداد موجود ہے جنہیں یہاں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی دیکھاگیا۔ایک خاتون نے بتایا کہ وہ حال ہی میں یہاں گھوم رہی تھی توانہوں نے کافی تعداد میں ہانگلوں کو جنگل کے دامن میں بیٹھے دیکھا۔شکار گاہ کے لری بل گائوں اور دیگر کئی دیہات ،جو شکارگاہ جنگل کے دامن میں واقع ہیں،کے لوگوں نے بھی بتایا کہ اُن کے میوہ باغات اورسبزیوں کے کھیتوں میں ہانگل

مزید خبرں

ڈائریکٹر جنرل آرمڈکی صدارت میں میٹنگ  اہلکاروں کوڈیوٹی کے دوران سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی تاکید سرینگر// وادی کے ناکوں اور چیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس اہلکاروں کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آرمڈ اے ۔کے ۔چودھری نے کشمیر میں تعینات آرمڈ پولیس اور انڈئن رئزرو پولیس کے کمانڈنٹوں کی میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ کے دوران  امن و قانون ،کورونا وائرس انتظامات،ناکوں پر تعیناتی اور دیگر انتظامی معاملات کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی بہبودی کے معاملات کا جائزہ لیکر ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کمانڈنگ افسران کی طرف سے میٹنگ میں کئی معاملات کو اٹھایا گیا،جبکہ موقعہ پر ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  پولیس آرمڈ اے۔ کے۔ چودھری نے ان سے متعلق احکامات بھی صادر کئے۔ چودھری نے وادی میں ناکوںپر تلاشیوں اور دیگر جگہوں پر تعیناتیوں سے متعلق کمانڈنٹوں کو لاز

پوش کیری سری گفوارہ میں مسلح جھڑپ | فائرنگ کے تبادلے کے بعد جنگجو فرار، ملنگ پورہ میں ہوائی فائرنگ

اننت ناگ//ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ  بجبہاڑہ علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے دوران جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹر نیٹ سروس بند کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ پوش کیری سری گفوارہ میں دو یا تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر 3آر آر، سی آر پی ایف اور سپیشل آپریشن گروپ نے گائوں کا رات کے 3بجے محاصرہ کیا اور جب ممکنہ جگہ کی جانب فورسز اہلکاروں نے پیش قدمی کی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کچھ منٹ تک جاری رہا۔صبح قریب 4بجے پولیس نے ٹیویٹ کیا اور اس میں مذکورہ گائوں میں جھڑپ شروع ہونے کی تصدیق کی۔تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی جنگجو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے تاہم فورسز نے محاصرہ جاری رکھا اور صبح دیر گئے تک تلاشی کارروائ

تازہ ترین