زلزلہ2005 | کرناہ میں کئی تباہ شدہ سکول ہنوز تشنۂ تکمیل

 کرناہ //سرحدی علاقہ کرناہ میں2005کے تباہ کن زلزلے بعد آج تک سکولوں کی تعمیرتشنۂ تکمیل ہے بلکہ یہ سکول اب کتوں یا پھر لوگوں کے مویشیوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں ۔2005کے تباہ کن زلزلے کو ہوئے 15سال کا عرصہ گزر گیا لیکن کئی سکولوں کو تعمیر کرنے میں ہنوز لیت و لعل کیا جارہا ہے۔ مڈل سکول اپرنہچیاں ، مڈل سکول جبڑی بجلدار ، مڈل سکول بیاڑی ، مڈل سکول دھنی پر 2006اور2007میں کام شروع کیا گیا بلکہ زرِ کثیر بھی خرچ کیا گیا لیکن پھر اچانک کام ٹھپ ہوگیا۔ان سکولوں کی نہ کھڑکیاں ہیں اور نہ دروازے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سکول اب کتوں اور مویشوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اب ان کی تعمیر وتجدید کی طرف کوئی دھیان نہیں دیاجارہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیولپمنٹ فنڈ سکیم کے تحت کروڑوں روپے ملے تو پھر سکول تعمیر کیوں نہیں ہوپائے ؟ محکمہ آر اینڈ بی اورمحکمہ تعلیم نے کہا کہ ا

اوڑی میں آگ کی واردات | 2رہائشی مکانات خاکستر

اوڑی//اوڑی کنٹرول لائن پر واقعہ گوالتہ نامی گائوں میں آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق سنیچر کی صبح گوالتہ اوڑی میں عبدلمجید ولد سائیں گیگی کے رہائشی مکان میںاچانک آگ نمودار ہوئی ۔ آگ نے چند ہی منٹوں میں پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیکر چند ہی منٹوں میں راکھ کردیا۔لوگوں کے مطابق اس دوران مذکورہ شہری کے دوسرے بھائی خادم حسین کا رہائشی مکان کوبھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا اوروہ بھی مکمل خاکستر ہو گیا۔اگر چہ اطلاع ملنے پر فوری طور مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقعہ پر پہنچے مگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ کی وجہ گیس لیک ہونے کی وجہ ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سڑک سے دور ہونے کی وجہ سے فائر اینڈ ایمر جنسی سروس محکمہ بھی موقع پر نہیں پہنچ سکا۔ادھر نیشنل کانفرنس شمالی زون کے نائب صدر ڈاکٹر سجاد شفیع نے  انتظامیہ سے متاثرہ کنبوں

سانحہ ولرکے14سال مکمل،زخم آج بھی تازہ| متاثرین انصاف کے طلبگار ،ہندوارہ میں تعزیتی مجالس

ہندوارہ//سانحہ ولرکے 14سال بیت گئے اورمتاثرین کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ 30مئی2006کو اسی دو پہر میں اٹکی ہوئی ہیں جب جھیل ولر کی لہرو ں نے ہندوارہ پبلک سکول میں زیر تعلیم 22بچو ں کو نگل لیا ۔30مئی 2006کی صبح جب افق پر روشنی پھوٹ پڑی تو برنگ کینڈل پبلک سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین اپنے بچوں کے ہاتھ پکڑ کر سکول پہنچ گئے اور اپنے جگر گوشو ں کو خوشی خوشی جھیل ولر کی سیر کے لئے الوداع کیا لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ انہوں نے اپنے بچو ں کو ہمیشہ کے لئے الوداع کیا ۔وٹلب پہنچتے ہی دوپہر کو بحریہ کے اہلکارو ں نے بچوں کو کشتی میں سوار کر کے جھیل ولر کی سیر کے لئے لیا لیکن جو ں ہی بچے اس کشتی میں سوار ہوئے تو کشتی الٹ گئی جس کے دوران 22بچے غرقآب ہوگئے ۔ان کی 14ویں برسی پر ہندوارہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ان بچو ں کی یاد میں تعزیتی مجالس کا اہتمام کیا گیا جبکہ مزار شہداء ہندوارہ میں ان کے

سڑک یا دریاکنارے مردہ جانوروں کی موجودگی | اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں عوام کوذہنی کوفت

اننت ناگ//اننت ناگ ضلع کے اکثر علاقوں میں مردہ جانوروں کو سڑک یا دریا کنارے پھینکنے سے بدبو پھیل جاتی ہے اورلوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ضلع کے کم چنار نوپورہ،مڈگج براگام،وانگنڈ قاضی گنڈ اور کوڈیگام وغیرہ علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے مردہ جانوروں کو سڑک یا دریا کنارے پھینکنے کا یہ سلسلہ جاری ہے۔شوکت احمد حجام نامی ایک شخص نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گرمی کے ایام میں اب یہ بدبو سوہان روح بن جاتی ہے ۔یہی نہیں بلکہ آوارہ کتوں کی آماجگاہ بھی ثابت ہوتی ہے اورپھر بچوں اور عمر رسیدہ اشخاص کو گھروں سے باہر نکلنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔محکمہ صحت کے ایک ملازم نے کہا کہ بدقسمتی سے کشمیر میں مردہ جانوروں کو ٹھکانے لگانے کے لئے کوئی منصوبہ بند پالیسی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر ایسے جانور دریااورسڑک کنارے ملتے ہیں اور ان مقامات سے پھیلنے والی بدبو اکثر بیماریاں پھیلنے ک

جواہرنگر گردوارہ میں نقب زنی کی واردات، تحقیقاتی عمل شروع

 سرینگر// جواہر نگر سرینگر میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیان رات کونقب زنوںنے گردوارہ میں موجود پیسے اڑالئے۔ نقب زنوں نے گردوارے میں موجود لکڑی کی تجوری کو بھی توڑ ڈالا ۔ پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ گردوارے میں موجود لوہے کی تجوری محفوظ ہے جس کو نقب زن کھولنے میں ناکام رہے ہیں۔ خبر ملتے ہی ایس پی سائوتھ سجاد احمد کے علاوہ ایس ڈی پی ائو صدر اظہر رشید اور راجباغ پولیس تھانہ کے ایس ایچ او سمیر احمد فارنسک سائنس لیبارٹری اور سراغ رساں کتوں کے اسکارڈ کی ٹیم لیکر پہنچ گئے۔انہوں نے انگلیوں کے نشانات حاصل کئے۔اس دوران گردوارہ کے داخلی اورخارجی راستوں پر بھی ثبوتوں کی ممکنہ حصولیابی کیلئے کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خفیہ کیمروں سے بھی تصاویر کو حاصل کیا گیااور مشتبہ افراد کی پوچھ تاچھ جارہی ہے۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں پولیس تھانہ راجباغ میں ایف آئی آر زیر نمبر42

نوہٹہ پولیس نے دو نقب زن گرفتار کرلئے | دو ماروتی گاڑیوں سمیت دیگر مال مسروقہ برآمد

سرینگر//نوہٹہ پولیس نے علاقے میں ہورہی چوری کی وارداتوں کو حل کرکے دو ماروتی گاڑیوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرکے دو مطلوب چوروں کو گرفتارکرلیا۔نوہٹہ تھانہ کے ایس ایچ او تاثیر خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ انہوں محمد آصف وانی ساکن ٹینگہ پورہ گاندربل، ارسلان مشتاق واندروساکن پوج محلہ رعناواری نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جنہوں نے دوران تحقیقات قبول کیا کہ وہ چوری کی واردات میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی تحویل سے دو ماروتی گاڑیاں زیر نمبر JK01K-0152 اور JK01F-1501 ایک آٹو ،لاکھوں روپے مالیت کے تانبے کے برتن، موبائل فون اور سگریٹ برآمد کئے۔ پولیس کا کہنا کہ دونوں نقب زن کئی واردات میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف کیس زیر نمبر 21/2020 درج کرلیا گیا ہے۔  

پاکستان کی طرف سے حدمتارکہ پراور کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش

سرینگر//جموں وکشمیر میں موجودہ صورتحال کے پس منظرمیں چنارکمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو ،اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے یہاں کورگروپ کی ایک میٹنگ جس میں سول انتظامیہ ،خفیہ اداروں اور حفاظتی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام شریک تھے،میں حفاظتی صورتحال اور کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔کور گروپ میں کشمیرکی حفاظتی معاملات پرتمام اداروں کو توجہ مزکوزرکھنے کی ضرورت اُجاگر کی گئی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے حدتارکہ پردراندازی اور جنگ بندی خلاف ورزیوں میں اضافہ کیا ہے اور کشمیرمیں جنگجویانہ کارروائیوں میں شدت لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پاکستان اور اس کے حاشیہ بردار جموں کشمیرمیں غلط معلومات پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں ۔ کور گروپ نے حدمتارکہ پرمستحکم دراندازی مخالف گرڈ یقینی بنانے پر غور کیاتاکہ کشمیرمیں جنگجوگرڈ کامقابلہ

لاک ڈائون کی خلاف ورزی | اچھ بل میں13دکانیں سربمہر

اننت ناگ //اچھ بل اننت ناگ میں کوروناوائرس کی عالمگیر وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ ملک گیر لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر13دکانوں کو حکام نے سربمہرکردیا۔اچھ بل پولیس کی ایک ٹیم نے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ محمدرفیق کی قیادت میں قصبہ میں نافذلاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے13دکانوں کو سربمہر کردیا۔پولیس کے مطابق لاک ڈائون کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی ۔پولیس نے عوا م سے بھی اپیل کی کہ وہ عالمی وباء کی روکتھام کیلئے سرکارکی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔  

میربازار میں جموں کے ڈرائیور کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی

اننت ناگ//نیپورہ میربازاراننت ناگ میں جموں سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی لاش پراسرار حالات میں درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق الپائین پٹرول پمپ کے قریب میر بازار اننت ناگ میں سنیچر کی صبح ایک غیر مقامی شخص کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔مقامی لوگوں نے لاش دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا جس نے موقعہ پرپہنچ کر قانونی لوازمات پورا کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔لاش کی شناخت رویندرسنگھ ولددیواسنگھ ساکن جگرسمبلی پریال جموں کے طور ہوئی جو پیشہ سے ڈرائیور تھااور گزشتہ کئی روزسے علاقہ میں درماندہ تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

بی ایس ایف کی گاڑی نالے میں جاگری

اوڑی//اوڑی میں سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیااوروہ نالہ میں لڑھک گئی۔اطلات کے مطابق سنیچر کو بعد دوپہر اوڑی کے نامبلہ گاوں میں  بی ایس ایف کی ایک گاڑی حادثاتی طور نالہ میں لڑھک گئی اور گاڑی کو شدید نقصان ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی اوڑی کے نامبلہ گاوں کے نزدیک گن پوسٹ نامی فوجی چوکی کے پاس سڑک کے کنارے اترائی میں کھڑی کی گئی تھی جس دوران اچانک گاڑی گہرے نالہ میں گر گئی۔پولیس کے مطابق اِس دوران گاڑی میں کوئی سوار نہیں تھا۔  

وانپورہ کولگام میں مسلح تصادم | 2 جنگجو جاں بحق

کولگام //جنوبی کشمیر کے وانپورہ کیموہ کولگام میں سنیچر کو خونریز معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ ایک مکان تباہ ہوا۔مقام جھڑپ کے نزدیک مظاہرین اور پولیس کے درمیان معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔اس دوران ضلع کولگام میں انٹر نیٹ سروس منقطع کی گئی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وانپورہ نامی گائوں کے شالی سر محلہ میں دو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فسٹ آر آر کیساتھ مشترکہ آپریشن کیلئے دوران شب ہی گائوں کو محاصرے میں لیا گیا اور سنیچر کی صبح گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ اس دوران محمد اکبر بٹ ولد محمد شعبان کے ایک یک منزلہ مکان میں موجود جنگجوئوں نے ساڑھے چھ بجے تلاشی پارٹی پر فائر کھول دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مکان میں موجود جنگجوئوں کی شناخت ظاہر ہونے کے بعد حال ہی میں ہتھیار اٹھانے والے محصور جنگجوئوں کے اہل خانہ اور والدین کو مقام جھڑپ پر لایا گیا جنہوں نے جنگجو

تازہ ترین