بسم اللہ کالونی وارپورہ | سوپور پینے کے پانی سے محروم

سوپور//بسم اللہ کالونی وارپورہ سوپور میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں جل شکتی محکمہ کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ایک مقامی باشندے محمد مقبول ڈار نے بتایا کہ ماہ مبارک کے ان متبرک ایام میں بھی وہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا گیالیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔  

منشیات مخالف مہم | گاندربل اوراونتی پورہ میں5افراد گرفتار

گاندربل// صفاپورہ گاندربل میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران گذشتہ دو ماہ کے دوران 11افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق ایس ایچ او صفاپورہ سجاد احمد کھانڈے کی قیادت میںبرکاتی محلہ صفاپورہ کے مقام پر صفاپورہ پولیس نے ناکہ کے دوران ہاکبارہ حاجن سے تعلق رکھنے والے مدثر احمد وگے کوگرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس نے پولیس ناکہ دیکھ کر بھاگنے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے اُسے دبوچ لیااور اُس کی تحویل سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات ضبط کی گئیں۔اس سلسلے میںصفاپورہ تھانہ میں ایک کیس زیر نمبر 22/2020 درج کیا گیا ۔ادھر اونتی پورہ پولیس نے دہ وتو کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران اشفاق احمد ، بلال احمد ، محمد اکبر ساکنان بیگ پورہ اور محمد عباس ساکن رینز پورہ کو گرفتارکر کے اُن کے قبضے سے 20 کلو گرام خشخاش پوست کا بھوسہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ا

کپوارہ میں کیرن کے درماندہ لوگو ں کا احتجاج | گھرو ں کو فوری طور روانہ کرنے کا مطالبہ

کپوارہ//لاک ڈائون کے بعد کیرن کے سینکڑوں لوگ کپوارہ اور دیگر علاقوں میںدرماندہ ہو کر رہ گئے ہیں اور دو ماہ گزر جانے کے با جود بھی انہیں اپنے گھرو ں کو روانہ نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں ۔کیرن کے ان درماندہ لوگو ں کو کہنا ہے کہ اگر بیرون ریاستوں میں درماندہ افراد کو اپنے اپنے گھرو ں کو پہنچایا تو انہیں کیوں اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔منگل کوکیرن کے سینکڑوں درماندہ لوگو ں نے کپوارہ میں سماجی دوری کے مد نظر رکھتے ہوئے خاموش احتجاج کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ2ماہ سے اپنے گھرو ں سے دور ہیں کیونکہ وہ کسی ضروری کام سے کپوارہ اور سرینگر آئے تھے تاہم لاک ڈائون کے بعد وہ یہا ں ہی درماندہ ہوکر رہ گئے ۔انہو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کہ وہ کیرن کے درماندہ لوگو ں کی گھر واپسی کیلئے کوشش کرے۔  

امتحان لینے کیلئے اقدامات کئے جائیں | 12ویں جماعت کے طلاب کی محکمہ تعلیم سے اپیل

سرینگر//بارہویں جماعت میں زیر تعلیم اُن طلاب نے محکمہ تعلیم کے حکام سے اپیل کی ہے کہ اُن کے امتحانات لینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ان طالب علموں کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے وہ کئی مضامین کا امتحان نہیں دے پائے ،اسلئے ان مضامین کا امتحان لینے کیلئے ڈیٹ شیٹ مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وہ امتحانات دے رہے تھے کہ اس دوران لاک ڈائون کا اعلان ہوا اور کئی پرچوں کا امتحان نہیں دے سکے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریباً400طلاب تذبذب کا شکار ہیں۔کے این ایس  

کنگن اور بانڈی پورہ میں عمارتی لکڑی ضبط

کنگن+باندی پورہ //نجون کنگن میں جنگلات کے اہلکاروں نے سمگل کی جارہی عمارتی لکڑی گاڑی سمیت ضبط کرلی۔ رینج افسر منیر احمد کی قیادت میں ناکہ کے دوران اکہال سے نجون کی طرف آرہی ایک سنٹرو کار زیر نمبرنمبرJK01E-9684 سے تلاشی کے دوران21مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی تاہم گاڑی کا ڈرائیور فرا ہونے میں کامیاب ہوا۔ادھرکنی بٹھی بانڈی پورہ میں فارسٹ پروٹیکشن فورس کی چھاپہ مار ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میںایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 17مکعب فٹ غیر قانونی کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط کی۔اس موقع پر سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔  

مفتی سعید احمد پالن پوری انتقال کرگئے

سرینگر// جمعیت علماء اہل السنت والجماعت جموں وکشمیرکے سکریٹری مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی کی اطلاع کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور لاکھوں علماء کے استاد مفتی سعید احمد پالن پوری منگل کوانتقال کرگئے۔ جمعیت کے سکریٹری مولاناقاسمی نے مرحوم کوجمعیت علماء جموں کشمیر کے تمام ممبران وکارکنان کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مفتی پالن پوری کے انتقال سے پورا عالم اسلام بالخصوص پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ان کے شاگرد،علمائ،صلحاء ومشائخ آج یتیم ہوگئے ۔ مفتی سعید احمد کا شمار دنیا کی معتبر مذہبی شخصیات میں ہوتاہے اوردارالعلوم دیوبندکیلئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔  

سینکڑوں کنال اراضی سے خشخاش کی فصل تباہ

سرینگر //کووڈ 19کے بیچ محکمہ ایکسائز کشمیر نے وادی کے مختلف علاقوںمیں471 کنال اراضی سے خشخاش کی فضل کو تیاہ کیا ۔محکمہ کے مطابق جنوبی کشمیر سے 279کنال اراضی سے خشخاش کی فضل کو تباہ کیا ہے جبکہ وسطی کشمیر سے 125کنال اور شمالی کشمیر سے68 کنال اراضی سے یہ فصل تباہ کی گئی۔صوبائی کمشنر کشمیر و ایکسائز کمشنر آر کے شاون کی ہدایت پرایکسائز کمشنر کشمیر طاہر اعجاز نے تمام اضلاع سے محکمہ کے افسروں کی ٹیموں کو کام پر لگا کر اس فصل کے خلاف جنگ شروع کی۔ محکمہ میں موجود زرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابھی تک محکمہ نے شوپیاں ،اننت ناگ ، زین پورہ ، کالہ پورہ ،سلر ، پانپور ،بجبہاڑا ، ماگام ، بڈگام ، حاجن ، ملورہ ، وچی ، کھیار ، ڈانگر پورہ ،لیت پورہ ،لاوے پورہ ،رٹھسن اورحاجن کے علاوہ شمالی کشمیر کے دیگر علاقوں سے بھی اس فصل کو تباہ کیا ہے۔محکمہ ایکسائز کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے سال 2018-19کے دوران 2159

لاک ڈائون کا59واں دن۔۔۔۔شہرمیں سخت بندشیں، پائین شہر بالکل بند

 سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے 59ویں روزوادی میںمنگل کو بندشوں میں قدرے سختی رہی کیونکہ پائین شہر میں سحری کے وقت مسلح جھڑپ شروع ہوئی تھی۔شہر میں کہیں امن و قانون کی صورتحال پیش نہ آئے، حکام نے بندشیں سخت کیں اور ہر ایک سڑک پر ناکے لگا کر خاردار تاریں بچھائی گئیں جس کے نتیجے میں بہت کم نجی گاڑیوں کی آمد و رفت رہی حتیٰ کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ تک جانے میں بھی بیماروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔پائین شہر مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا جبکہ سیول لائنز علاقوں میں چوکسی بڑھا دی گئی تھی اور کئی سڑکیں مکمل طور پر بند  رکھی گئیں تھیں۔یہ صورتحال دن بھر جاری رہی۔تاہم مہاراج بازار،رام باغ ، بٹہ مالو اور ڈلگیٹ علاقوں میں میوہ فروش دکھائی دیئے البتہ اور کسی جدہ اس طرح کی سرگرمی نہیں تھی۔شہر میں دن بھر تنائو جیسی صورتحال رہی اور لوگو زیادہ تر گھروں تک ہی محدود رہے۔پائین شہر کے اندرونی علاقوں

کیمپا ملازمین تنخواہوں سے محروم

گاندربل//محکمہ جنگلات کے سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل اور سپیشل ڈویڑن ٹنگمرگ میں تعینات مرکزی سرکار کی معاونت والی کمپا سکیم میں سینکڑوں واچ اینڈ وارڑ اور فائر واچر پچھلے سات ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔کیمپا میں تعینات ان عارضی ملازمین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ وہ کئی سال قبل مرکزی سرکار کی معاونت والی کمپا سکیم میں تعینات کئے گئے لیکن دن رات کام کرنے کے باوجود بھی وہ سات ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔اس سلسلے میں پرنسپل چیف کنسرویٹر موہت گیری نے بتایا کہ امید ہے کہ عید تک ان کو تنخواہیں واگزار کی جائیں گی ۔  

کنگن میں حاملہ خاتون کاٹیسٹ مثبت آیا

کنگن//کنگن میں ایک حاملہ خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیاہے جس کی وجہ سے کنگن اور ملحقہ علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق اقبال آباد کنگن میں منگلوار کے روز ایک حاملہ خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سب ضلع انتظامیہ نے مشتبہ مریض کو سب ڈسٹرک ہسپتال گاندربل منتقل کیا ۔ بلاک میڈیکل افسر کنگن ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کا نمونہ جانچ کے لئے اتوار کو لیا گیا تھا اور منگلوار کو اس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو ڈسٹرک ہسپتال گاندربل منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون کے گھر کے 9افراد کو قرنطین میں لیا گیا۔بلاک میڈیکل افسر نے کہا کہ مذکورہ خاتون کے گھر میں نشاط شالیمار کی ایک لڑکی آتی تھی جو اُن کے گھر میں قریب چھ تک رہی ہے۔ ان کا تھا کہ اب دیکھنا ہے کہ ان کے رابطے کہاں تک رہے ہیں۔  

ایک اور مثبت | املرترال ’ریڈزون‘ قرار

ترال //ترال میں کووِڈ- 19کاایک اورمعاملہ سامنے آنے کے بعد املرگائوں کوریڈزون قرار دیاگیا ہے ۔انتظامیہ نے اس سلسلے میں 40افراد کو قرنطین مرکز منتقل کرکے گائوں کو سیل کیا ہے ۔انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی فردمثبت ٹیسٹ رپورٹ آنے والے شخص سے ملاہے تو وہ ازخود فوری طور انتظامیہ سے رابطہ قائم کریں۔    

میونسپل حدود گاندربل میں غیرقانونی تجاوزات | اینٹی کورپشن بیوروکامعائنہ ،رپورٹ مرتب

گاندربل //اینٹی کرپشن بیورونے گاندربل میونسپل حدود میں سال 2010 میں غیر قانونی تجاوزات کھڑا کرنے کے کئی مقامات کا جائزہ لیکر مفصل رپورٹ پیش کی ۔واضح رہے سال 2010 میں سابق ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی گاندربل نے ملازمین سے ملکرمیونسپل کمیٹی کے حدود میں ٹاون پلانر نے جو پلان مرتب کیا تھا، اس میں بے ضابطگیاں کرکے درجنوں تجارتی مرکز کھڑے کرنے کی اجازت دیکر ماسٹر پلان کے ساتھ ساتھ ریونیو ایکٹ 133 کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی تھیں۔سال 2009 میں سابقہ دور حکومت میں ضلع گاندربل کے لئے دودھرہامہ میں 200 بیڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال بنانے کو منظوری دی تھی ہسپتال ابھی زیر تعمیر ہی تھا کہ ہسپتال کے ارد گرد ٹاون پلان میں بے ضابطگیاں کرکے درجنوں تجارتی مرکز کھڑے کردیئے گئے جو کہ آبی اول میں تعمیر کئے گئے تھے۔.ماسٹر پلان میں جہاں پر رہائشی مکان بنانے کی اجازت تھی اس پر دھاندلی کرکے تجارتی مرکز بنانے کی اجازت دی گئی

لولاب میں بالائی زمین ورکرکی گرفتاری کا دعویٰ

کپوارہ//لولاب کے ٹکی پورہ علاقہ میں پولیس نے جنگجو ئوںکے ساتھ کام کرنے والے ایک بالائے زمین ورکر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے فوج کی 28آرآر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر لولاب کے ٹکی پورہ علاقہ کو گھیرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی ۔تلاشی کاروائی کے دوران فوج اور پولیس نے با غات کالونی ٹکی پورہ میں ایک مشتبہ شہری کو گرفتار کیا اور اُس سے پوچھ تاچھ شرو ع کی ۔پولیس نے لولاب کے دلبا غ دیور علاقہ میںاُس کی نشاندہی پر ایک پستول اور دیگر قابل اعتراض چیزیں کیں  ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 35/2020درج کر کے تحقیقات شروع کی۔  

ترال اسپتال کی ماہرامراض زنانہ تبدیل

ترال//سب ضلع اسپتال ترال میں تعینات ایک ماہرامراض خواتین کودیہی علاقے میں تبدیل کئے جانے سے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی حاملہ خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ا س دوران بلاک میڈیکل افسر ترال نے بتایا کہ سب ضلع اسپتال ترال میں دو ماہرامراض خواتین موجود ہیں۔سب ضلع اسپتال ترال میں انتظامیہ نے ایک ماہرامراض خواتین کو بٹہ گنڈ نامی گائوں میں قائم ایک اسپتال تبدیل کیا،جس کی وجہ سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی حاملہ خواتین کو موجودہ لاک ڈائون کے باعث شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔کئی حاملہ خواتین نے بتایا کہ وہ کئی ماہ سے اس ڈاکٹر کے زیرعلاج ہیں تاہم قصبے کے مرکزی اسپتال سے انہیں تبدیل کئے جانے سے موجودہ لاک دائون کی صورتحال میں ان کے لئے  بٹہ گنڈ پہنچنا محال ہے۔اس دوران بلاک میڈیکل افسر ترال،ڈاکٹر بشیر احمد ملک نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر کو پلوامہ تبدیل کیا گیا ہے۔جبکہ ایس ڈی ایچ ترال م

مزید خبریں

مشیربصیرخان کی علماء سے میٹنگ | لوگوں کو نمازعیدگھروں میں اداکرنے کیلئے آمادہ کرنے پر زور سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے آنے والی شبِ قدر ، جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے دوران لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے پر آمادہ کرنے کیلئے مذہبی رہنماؤں سے تعاون طلب کیا ۔اس ضمن میں منعقدہ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ، سیکرٹری وقف بورڈ ، خطیب نقشبند صاحب پروفیسر طعیب کاملی ، امام سعید یعقوب صاحب سونہ وار مولوی محمد حسین قادری، مولوی مشتاق احمد جامع مسجد منور آباد ، خطیب سعید منصور صاحب ذالڈگر مولوی عبدالحمید نعامی ، امام سعید قاسم شاہ نشاط ،مولوی غلام محی الدین کے علاوہ دیگر متعلقین موجود تھے ۔ وادی میں کووڈ 19 معاملات میں اضافے کے پیش نظر مشیر نے متعلقہ اماموں اور خطیبوں سے کووڈ 19 کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اپنی حثیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کو گھروں کے اندر ہی رہ کر نمازوں وغیر

ایس جے ایم گیلانی کو صدمہ ،والد انتقال کر گئے

سرینگر//ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ ایس جے ایم گیلانی کے والد بزرگوار سید محمد اسلم گیلانی المعروف فرحت گیلانی منگل کی رات دس بجے اپنی رہائش گاہ واقع ہمہامہ بڈگام پر انتقال کر گئے ۔ زندگی کے آخری لمحات میں اُن کے سبھی نزدیکی رشتہ دارموجود تھے۔ مرحوم اپنے پیچھے پسماندگان میں اہلیہ ،تین بیٹیاں ،تین بیٹے اور ان کے اہل خانہ کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ مرحوم کو آج آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیاجائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق کورونا لاک ڈاﺅن کے پیش نظر کوئی تعزیتی مجلس نہیں ہوگی اور تمام رشتہ داروں ،دوست و احباب اور بہی خواہوں سے کہاگیا ہے کہ وہ کورونا لاک ڈاﺅن کی بندشوں پر عمل پیرا رہ کر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کریں۔    

تازہ ترین