تازہ ترین

نارملسی کے تمام دعوے سراب ثابت، پنڈت برادی عدم تحفظ کا شکار: فاروق عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا للہ کا کہنا ہے کہ اہل کشمیر نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مشعل کو صدیوں تک فیروزاں رکھنے کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں اور آج بھی کشمیر کا اکثریتی طبقہ اپنے اقلیتی طبقہ کیساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔   انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب پورے ملک میں مذہب کے نام پر خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی اُس وقت صرف کشمیر ہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور یہاں کے اکثریتی طبقے نے اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا اور ہر کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آپس میں مل جُل کر معمول کی زندگی گذارتے رہے۔   ان باتوں کا اظہارڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر پنڈتوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔   انہوں نے کہا کہ 1947میں جب م

قاضی گنڈ:جاری کشیدگی کے درمیان مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کیں

سری نگر//  ایک ایسے وقت میں جب بڈگام کے وسطی ضلع میں تحصیل دفتر چاڈورہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ایک کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت کے بعد کشمیر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، مسلمانوں اور کشمیری پنڈت برادری کے  لوگوں نے ایک عمر رسیدہ کشمیری پنڈت80سالہ خاتون کی آخری رسومات قاضی گنڈ کے وائی کے پورہ میں ادا کرکے بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ثبوت پیش کیا۔   تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرنے والی ایک معمر پنڈت خاتون کی آخری رسومات ہمسایہ مسلمانوں نے انجام دیں۔   مذکورہ خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی گاؤں کے لوگ مرد و زن ان کے گھر کی طرف روانہ ہونے لگے اور جہاں خواتین ایک طرف لواحقین کی ڈھارس بندھانے میں لگ گئیں وہیں مرد مرحومہ کے آخری رسومات انجام دینے کے انتظامات میں جٹ گئے۔   مقام

حالیہ ہلاکتوں، حد بندی پینل کی حتمی رپورٹ کے متعلق پی اے جی ڈی کا اجلاس

  سری نگر//عوامی اتحاد برائے گپکار ڈیکلریشن کی ایک میٹنگ ہفتہ کو سرینگر میں شروع ہوئی ہے جس میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   خبر رساں ایجنسی کے این او نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتحاد کے ارکان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی گپکار رہائش گاہ پہنچے جہاں صبح 11:30بجے ایک میٹنگ شروع ہونے والی تھی۔   ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں کشمیر میں حالیہ ہلاکتوں اور حد بندی کمیشن کی طرف سے پیش کی گئی حتمی رپورٹ بھی شامل ہے۔   اس خبر کےشائع ہونے کے وقت تک اجلاس جاری تھا۔  

کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے ہی درج ایک کیس کے سلسلے میں وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔   سرکاری ذرائع نے کے ڈی سی کو بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے این آئی اے کے دستے بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے شوپیان میں چھاپے مار رہے ہیں۔   جانچ ایجنسی نے مشتاق احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکنہ نیو کالونی فیتھ پورہ بارہمولہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ مشتاق محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازم ہیں۔   اسی طرح وادی کے دیگر حصوں میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔   ایک اہلکار نے کے ڈی سی سے تصدیق کی اور کہا کہ این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔  

اداکارہ سارا علی خان نے پہلگام میں تولین جھیل کی ٹریکنگ کی

سری نگر// ملک کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اداکار جہاں وادی کشمیر کے دلفریب ودلکش سیاحتی مقامات میں فلموں کی شوٹنگ کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں وہیں تھکن کو دور کرنے اور اپنے ذہن و دماغ کی تر وتازگی کے لئے کشمیر کی سیر کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل رہتا ہے۔   یہی وجہ ہے کہ وادی کے کسی نہ کسی سیاحتی مقام پر ان ادا کاروں کو کہیں نہ کہیں ضرور شوٹنگ، ٹریکنگ یا سیاحت کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔   حال ہی میں معروف گلو کار اودت نرائن نے یہاں ایک المبم کی ریکارڈنگ کے لئے شوٹنگ کی اور آج بالی ووڈ کی معروف ادا کارہ سارہ علی خان پہلگام میں ٹریکنگ کرتے ہوئے دیکھی جا رہی ہیں۔   موصوف ادا کارہ نے جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سطح سمندر سے زائد از 36 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع تولین جھیل کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے 26 کلو میٹروں کی طویل اور دشو

سری نگر: حرکت قلب بند ہونے سے سیاح کی موت

سری نگر//گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی ہفتہ کو گرمائی دارالحکومت سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔   ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیاح کی شناخت سلمیٰ صدیقی کے طور ہوئی ہے، جو احمد آباد گجرات کے رہائشی صدیقی بھائی منصور کی اہلیہ ہے، جو ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی، سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔   تاہم، ڈاکٹروں نے معمر خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد اسے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے مردہ قرار دے دیا۔

بڈگام میں گاڑی کی ٹکر سے شہری لقمہ اجل| لواحقین کا قتل کا الزام

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کی دیر شام ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔   تاہم مقتول کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔   اہل خانہ نے نیوز ایجنسی - کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ کل رات تقریباً 8.30 بجے وہ گھر پر تھا کہ کسی نے اسے باہر آنے کے لیے بلایا۔ "لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا بلکہ اسے قریبی سڑک پر مقامی لوگوں نے خون میں لت پت پایا۔"   شہری کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد نبی شیخ ساکن کھیری گنڈ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے جسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوگام منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔   لواحقین نے انتظامیہ سے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی اپیل کی ہے۔   ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے

سوپور میں سرگرم جنگجو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس

سری نگر// شمالی کشمیر کے رفیع آباد سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔   پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 32 آر آر، جموں وکشمیر پولیس اور 92 بٹالین سی آر پی ایف نے 13اور 14مئی کی درمیانی رات کو روہامہ رفیع آباد میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اور اس دوران ایک سرگرم جنگجو کودھر دبوچ کر سلاحوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔   انہوں نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار جنگجو کی شناخت رضوان شفیع لون ولد محمد شفیع لون ساکن شوگپورہ ماگام ہندواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔   اُن کے مطابق جامہ تلاشی کے دوران جنگجو کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین اور پانچ گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔   پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لشکر جنگجو کی گرفتار

امرناتھ یاترا کی سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ

نئی دہلی//مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے جمعہ کو امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ۔سالانہ یاترا دو سال کے وقفے کے بعد 30 جون کو شروع ہونے والی ہے۔ بھلا نے وزارت داخلہ میں وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ وریاستی پولیس کے سینئر افسران، انٹلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ،بی ایس ایف سربراہ پنکج سنگھ کے ساتھ میٹنگ بلائی۔میٹنگ میں فوج کے افسران بھی موجود تھے۔امرناتھ شرائن بورڈ کے ارکان نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔ بھلا کو یاترا کے دوران مخصوص مقامات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال سے متعلق سیکورٹی اپ سے آگاہ کیا گیا۔یہ میٹنگ جموں و کشمیر کے ان کے ایک دن کے دورے کے تقریباً ایک ماہ بعد منعقد کی گئی تھی جس میں انہوں نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ حالیہ پر تشدد واقع

کپوارہ میں کنوئیں سے زہریلی گیس کا اخراج ،4لقمہ اجل

کپوارہ+جموںکیگام کپوارہ میں کنوئیں سے زہریلی گیس کے اخراج سے باپ بیٹا سمیت4افراد ہلاک اور ایک بےہوش ہوگیا جبکہ کٹرہ میں ایک بس میں آگ لگ جانے کی وجہ سے4مسافر جھلس کر ہلاک اور22زخمی ہوئے۔کیگام کپوارہ میںاس وقت کہرام مچ گیا جب 5افراد کنویں کی صفائی کے دوران بے ہو ش ہو گئے اور ان میں 4کی موت واقع ہوگئی جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہے ۔ جمعہ کے روز کیگام کپوارہ میں نذیر احمد ماگرے ،عبد الغنی ماگرے اور اس کا 30برس کابیٹا لطیف احمد ماگرے ،عبید احمد ماگرے اور اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے محمد یونس ایک کنویں کی صفائی کر رہے تھے کہ اس دوران کنویں سے زہریلی گیس خارج ہوئی جس کے دوران سب لوگ بے ہوش ہو گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ پہلے دو،افراد کنویں کی صفائی کرتے تھے جس کے بعد دو مزید شہری کنواں صاف کرنے کی غرض سے اترے لیکن جب وہ کنویں سے باہر نہیں آئے تو افراد خانہ کو تشویش لاحق ہو گئی اور وہاں فوجی کیمپ

مرکزی وزیر کی کھیر بھوانی مندر پر حاضری

گاندربل// شمال مشرقی خطے کے تعاون کے مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے گاندربل کا دورہ کیا اور تولہ مولہ ملک پروڈیوسر س ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ گاندربل کے کام کاج کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے ملک پروڈیو سر س ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی کے مختلف یونٹوں کا معائینہ کیا ۔ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹی گاندربل نے وزیر موصوف کو مذکورہ ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی کے کام کے بارے میںجانکاری دی۔انہیںبتایا گیا کہ مذکورہ ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی 1982 سے 318 دودھ پیداکرنے والوں کی رکنیت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور اس نے اَپنے منافع سے 10 کروڑسے زائد مالیت کا قابل قدر منقولہ اور غیر منقولہ بنیاد ی ڈھانچہ اِکٹھا کیا ہے۔مرکزی وزیر موصوف کو سہولیات کے بارے میں بتایا گیا کہ اِس کے پاس اِضافی دودھ کو ذخیرہ کرنے کے لئے بلک ملک کو لنگ کی سہولیات موجود ہیں ۔ اِس کے علاوہ سوسائٹی مستقبل قریب میں دودھ

راہل بھٹ کی ہلاکت پرسیاسی رہنمابرہم

سرینگر// پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ اور یوتھ لیڈر عارف لائیگرو ،سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز،انجینئرنذیر ایتو اور عوامی اتحاد پارٹی کے شیبان عشائی نے چاڈورہ میں ایک کشمیر ی پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت پر افسوس اور صدمے کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کی موت سے کشمیری سماج کوبہت بڑاصدمہ پہنچاہے۔ایک بیان میں پروفیسرسوزنے کہا،”راہل بھٹ کو اردگرد کشمیر کے لوگوں میں ایک ایسے شخص کے طور پہنچایا جاتا تھا جو ہر طرح سے امن و سکون سے زندگی گزار رہا تھا اور سماج کےلئے کسی تضاد میں شامل نہ تھا ۔مجھے راہل بھٹ کے وحشت ناک قتل سے بہت بڑا صدمہ ہوا ہے“۔ ادھرپیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے کشمیر ی پنڈت ملازم راہل بھٹ کی وحشتناک ہلاکت سے صدمہ پہنچا ہے ۔ا

احتجاجی پنڈتوں کیخلاف طاقت کا استعمال انتہائی شرمناک : عمر عبداللہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے چاڈورہ میں کشمیری پنڈت نوجوان راہل بٹ اور پلوامہ میں ایس پی او کی بہیمانہ اور وحشیانہ ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دونوں مہلوکین کے لواحقین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل کو کل اپنے دفتر میں اور ریاض احمد ٹھوکرکو آج اپنے گھر میں ابدی نیند سلا کر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ، ان ہلاکتوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ راہل کی آتما کو شانتی ملے اور ریاض کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب ہو۔عمر عبداللہ نے پُرامن احتجاج کررہے کشمیری پنڈتوں کیخلاف طاقت کے بے تحاشہ استعمال اور پولیس ایکشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک امر ہے کہ ایک جائز احتجاج کو طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے ذریعے جواب دیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کیلئے( یہ کوئی نئی بات نہیں ہ

بڈگام جانے کی اجازت نہیں دی گئی:محبوبہ مفتی

سرینگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں بڈگام میں بر سر احتجاج پنڈت برادری کے لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے سے باز رکھنے کے لئے خانہ نظر بند رکھا گیا۔ان کا الزام تھا کہ کشمیری مسلمانوں اور پنڈتوں کا ایک دوسرے کے دکھ درد کو بانٹنا ان (سرکار) کے فرقہ وارانہ بیانیے کو راس نہیں آتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ انہیں بر سر احتجاج پنڈتوں کو ملنے سے باز رکھنے کے لئے خانہ نظر بند رکھا گیا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا،”میں بڈگام جانا چاہتی تھی تاکہ مرکزی حکومت کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہونے کے خلاف بر سر احتجاج پنڈتوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کر سکوں“۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا،”مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا در حقیقت کشمیری مسلمانوں اور پنڈتوں کا ایک دوسرے کے دکھ درد کو بانٹنا ان کے فرقہ وارانہ بیانیے کے لئے درست نہ

اجتماعیت امت مسلمہ کی پہچان :انجمن علماء

سرینگر//اجتماعیت امت مسلمہ کی پہچان ہے اوریہی نماز جمعہ کا فلسفہ ہے اور اسی چیز میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور اسکے رسولؐ کی خوشنودی مضمرہے۔انجمن علما وائمہ مساجدکے ایک بیان کے مطابق ان خیالات کا مدرسہ احیا ء العلوم منگت کے سالانہ اجلاس دستاربندی کے موقع پر علماء کرام نے کیا۔بیان کے مطابق جمعہ کومدرسہ احیاء العلوم منگت تحصیل بانہال میں سالانہ جلسہ دستاربندی کا پروگرام منعقد ہوا۔اس میں اس سال ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے حفاظ کی دستاربندی علما کرام وائمہ مساجد نے انجام دی۔ اس موقع پر اتحاد ملت ،فلسفہ نماز جمعہ اور اسکی اجتماعیت ،فضیلت قرآن اور کئی ایک موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ علماء نے زوردیا کہ کئی جگہ نماز جمعہ پڑھنے کے بجائے اگر ایک ہی جگہ اجتماعیت کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی جائے تواس کے فوائد زیادہ ہیں۔ اجلاس کی صدارت معروف عالم دین مفتی محمد اسحاق نازکی استاد حدیث دارالعلوم رحیمیہ با

پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ کا دورۂ شوپیاں

 شوپیان//پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں سچن کمار واشیا ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن کمار نے جمعہ کوگورنمنٹ پالی تکنیک بلاک اے اور سی مالی گنڈ شوپیاںکا معائنہ کیا جس کا تخمینہ 13کروڑ روپے ہے اور ضلع کے آئی ٹی آئی اور پالی تکنیک کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک مالی گنڈ شوپیاں میں کمپیوٹر سینٹر اور لنگویج لیبارٹری کا بھی اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے طلباء سے بات چیت کی اور ان سے پڑھائے جانے والے کورسو ں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے متعلقہ کورسوں جیسے الیکٹرانکس ، میکنیکل ، فوڈ ٹیکنالوجی ، سول اِنجینئرنگ اور دیگر کورسوں کے قیام پر زور دیا تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مختلف کورسوں کی بربیت سے فائدہ اُٹھانے کے قابل بنایا جاسکے ۔اِداروں کے سربراہان نے مختلف کاموں کی صورتحال اور اَپنے متعلقہ اِ

سلطان ڈھکی اوڑی کی رابطہ سڑک چارسال سے تشنہ تکمیل

اوڑی// سلطان ڈھکی اوڑی کی رابطہ سڑک کی تعمیر چار سالوں میںتعمیر نہ ہو سکی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی محکمہ نے ان کے گائوں میں ایک سڑک کی تعمیر کے ٹینڈر سال 2016 میں اجرا کئے تھے اور سڑک کی تعمیر کا کام سال 2019 میں شروع کیا تھا مگر چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اس سڑک کی تعمیر کا کام مکمل نہیں کیا گیا۔لوگوں نے بتایا کہ یہ ساڑے تین کلو میٹر کارابطہ سڑک گائوں میں ہی  دھنی مار بستی تک تعمیر کرنی تھی۔متعلقہ ٹھیلدار نے لوگوں کی زمینوں اور میوہ دار درختوں کا کٹاو کر کے بے تحاشہ نقصان کیا اور متعلقہ ٹھیکیدار گزشتہ سال سے لاپتہ ہو گیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے زمین کا کٹاو کے دوران جل شکتی سکیم کو بھی نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اوڑی میں تعینات محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے افسران کی نوٹس میں بھی

فارماسیوٹیکل سائنسز میں پیش رفت

سرینگر//آرینز کالج آف فارمیسی، راجپورہ، چندی گڑھ کی طرف سے "فارماسیوٹیکل سائنسز میں حالیہ پیش رفت" پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر مونٹو کمار پٹیل، صدر، فارمیسی کونسل آف انڈیا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر انشو کٹاریا، چیئرمین، آرینز گروپ نے سیشن کی صدارت کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران چراغاں سے ہوا۔ کانفرنس میں فارما کے سینکڑوں طلباء اور مختلف کالجوں کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔معروف فارما پروفیشنلز بشمول ڈاکٹر پروین گرگ، چیئرمین؛ ڈاکٹر جی ڈی گپتا، ڈائریکٹر؛ آئی ایس ایف کالج موگا؛ روہت کنسل، سی سی ممبر، پی سی آئی؛ ڈاکٹر راہل شرما، بیلہ کالج آف فارمیسی؛ ڈاکٹر بھرت پراشر، ڈین، فارمیسی آئی سی ایف اے آئی یونیورسٹی، بڈی؛ ڈاکٹر کمار گوروکشیپ پرنسپل، جی جی ایس فارمیسی کالج، یامونا نگرٹیک، کانفرنس کے معزز مہمان اور اہم نوٹ مقررین تھے۔سب سے خطاب کرتے ہوئے ڈ

بجلی فیس میں مجوزہ اضافہ بلا جواز

سرینگر// محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی فیس میں مجوزہ اضافے پر ٹرانسپوٹروں،تاجروں،مٹن ڈیلروں،ہاوس بوٹ و شکارا مالکان اور میوہ فروشوں نے  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو فی الوقت التواء میں رکھا جائے۔کشمیر ٹریڈرز الائنس نے محکمہ بجلی کی طرف سے جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے سامنے پیش کردہ بجلی کے نرخوں کی مجوزہ تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔کے ٹی اے کے صدر اعجاز احمد شاہدار نے کہا کہ بجلی فیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔شہدار نے کہا"کاروباری برادری خاص اور عمومی طور عام لوگ پر پے در پے لاک ڈان کی وجہ سے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ فی الوقت یہ اضافہ عام لوگوں پر مزید مالی مشکلات پیدا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ حکومت اس اضافے سے اتنا زیادہ ریونیو حاصل نہیں کر سکے گی کیونکہ ہمارے اے ٹی داینڈ سی نقصانات ملک میں سب سے

مزید خبریں

عالی کدل میں مغربی بنگال کا شہری چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا  سرینگر//شہر خاص کے عالی کدل علاقے میں مقامی لوگوں نے مغربی بنگال کے ایک شہری کو پولیس کے حوالے کیا گیاجب وہ چوری کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ ملن اسلام ولد محمد نورالاسلام ساکن مغربی بنگال حال راجباغ سرینگر کو مقامی لوگوں نے اُس وقت دھر لیا جب وہ چوری شدہ مال لے جانے کی کوشش کررہا تھا ۔ مقامی لوگوں نے چور کو پکڑتے ہی پولیس کے حوالے کیا ۔ اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ کچھ شرپسند عناصر اس واقع کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں تاہم پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے اور پولیس گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ سی این آئی    بجبہاڑہ میں دوران شب نامعلوم شر پسندوں کی کارستانی ۔2ٹپروں سمیت6گاڑیوںکونقصان اننت ناگ// بجبہاڑہ کے ووپزن علاقہ میں دوران شب نامعلوم افرادنے 2ٹپرنذرآتش کرنے ک