تازہ ترین

شب قدر توبہ و استغفار کیلئے بہترین موقع | بھٹناگر،فاروق خان،بصیر خان ، محبوبہ مفتی ، الطاف بخاری، میر، سجاد لون،حکیم یاسین اور حقانی ٹرسٹ کی مبارکباد

 سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر وں راجیو رائے بھٹناگر ، فاروق خان، بصیر خان ،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ،اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری،جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر،پیپلز کانفرنس چیئرمین سجاد غنی لون، پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ چیئرمین حکیم یاسین ، حقانی میموریل ٹرسٹ ،پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر عارف لائیگرونے شب قدر کے مقدس موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر ، راجیو رائے بھٹناگر ، فاروق خان اور بصیر خان نے شب قدر کے مبارک موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بابرکت رات ہمارے لئے ایک موقع ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو خود سے ہمکنار کرسکیں اور اللہ کی مغفرت ، سخاوت اور رہنمائی حاصل کریں۔مشیروں نے امید ظاہر کی کہ اس اچھے موقع سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے بندھن کو

کورونا کرفیوسے بانڈی پورہ میں معمولات ٹھپ | تاجروں کی بنکوں سے قرضوں میں رعایت کی اپیل

بانڈی پورہ//کورونا کرفیو کی وجہ سے ضلع بانڈی پورہ میں معمولات زندگی ٹھپ ہیں اور غریب طبقہ خاصکر مزدور بری طرح سے متاثرہیں ۔ جن دکانداروںاور تاجروں نے بنک سے قرضہ لیا ہے وہ اپنی قسطیں ادا کرنے کے اہل نہیں ہیں۔بانڈی پورہ بازار میں قائم چھوٹے دکانداروں بیکری والوں اور چھاپڑی فروشوں نے بتایا کہ روزہ مرہ کمائی سے محروم ہونے کی وجہ سے وہ زبردست مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور بنکوں کے قرضہ کے بوجھ تلے پس رہے ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے بنک قرضوں میںرعایت کا مطالبہ کیا ہے۔   

ڈھاکہ یونیورسٹی نے میڈیکل امتحانات ملتوی کر دئے

سرینگر//جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نے ڈھاکہ یونیورسٹی کی جانب سے میڈیکل امتحانات کو ملتوی کرنے پر وزیر خارجہ اور جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک بیان میںبتایا گیاکہ بنگلہ دیش کے میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباکو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے مداخلت اور کوششوں پر وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اور جے اینڈ کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کا شکریہ ادا کیاجن کی مداخلت کے بعد امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔    

کوکرناگ میں41سال سے اخروٹ فیکٹری تشنہ تکمل

سرینگر// ضلع اننت ناگ میں 41سال قبل اخروٹ کی صنعت سے وابستہ افراد کے لئے ایک فیکٹری کا قیام عمل میںلاکر لاکھوں روپے ابتدائی طور خرچ کئے گئے جس کے بعد فیکٹری پر کام ادھورا چھوڑا گیا ۔ کوکرناگ سے محض 3 کلومیٹر کی دوری پر واقع ذلنگام میں محکمہ ہارٹیکلچر پروڈوس مارکیٹنگ کارپوریشن (HPMC) نے 1980 میں اخروٹ کی صنعت سے وابستہ لوگوں کو سہولیت پہچانے کی غرض سے فیکٹری قائم کی تھی جس کی ابتدائی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے۔ تاہم چار دہائیاں گزرنے کے باوجود فیکٹری پر کام مکمل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے ۔لو گوں کے مطابق فیکٹری کے قیام سے قبل مذکورہ علاقے کے نوجوان اس جگہ کو کھیلنے کے لئے استعمال کرتے تھے اور اب کھیل کا میدان نہ ہونے کے باعث علاقے کے نوجوانوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ  رہا ہے ۔ ہارٹیکلچر پروڈوس مارکیٹنگ کارپوریشن (HPMC

کشمیر یونیورسٹی کاٹیکنیکل افسر مسعود کرمانی کو خراج

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فارماسیوٹیکل سائنسز نے 7 مئی کو انتقال کرنے والے سابق ٹیکنیکل آفیسر سید مسعود احمد کرمانی کے سلسلے میںتعزیتی اجلاس منعقد کیا۔ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ پروفیسر مبشر حسین مسعودی کی زیرصدارت اجلاس میں تمام عملے کے ممبران نے شرکت کی جنہوں نے مرحوم کی روح کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں نے تین دہائیوں کی خدمات کو یاد کیا۔پروفیسر مبشر نے کہا کہ کرمانی نے 1983 میں اپنے قیام کے بعد سے ہی شعبہ فارماسیوٹیکل سائنسز کی خدمات انجام دیں اور وقتا فوقتا اس کی ترقی اور فلاح و بہبود میں بے پناہ تعاون کیا۔ممبران نے مرحوم کی روح کو ابدی سکون کی دعا کی اور غم اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار کنبہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔  

کولگام میں میوہ باغ سے نوعمر لڑکے کی لٹکتی لاش برآمد

بانڈی پورہ+کولگام //کولگام میں ایک میوہ باـغ سے نوعمر لڑکے کی لٹکی لاشچ پائی گئی جبکہ  بانڈی پورہ میں محکمہ باغبانی کاایک ملازم اوربڈگام میں نیم فوجی دستوں کاایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق باغ بانڈی پورہ کا  45برس کا محکمہ باغبانی کا جونیئراسسٹنٹ محمدسیدبابا اچانک گھر میں بیہوش ہوکرگرپڑا۔اُسے گھر والوں نے فوری طور ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ادھربڈگام میں اتوار کو سی آر پی ایف کاایک جوان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔پولیس کے مطابق 35برس کا کانسٹیبل محیت کمارہمہامہ میں تعینات تھا۔کولگام میں ایک کم عمرلڑکے کی لاش گھر کے قریب ایک میوہ باغ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اطلاعات کے مطابق شوژگائوں کولگام میں اتوار کی صبح ایک 15برس کے لڑکے جس کی شناخت عالم الاسلام ولد عطامحمدٹھوکرکے طور ہوئی ،کو گھر کے نزدیک

گاندربل میں کووِڈلاک ڈائون کی خلاف ورزی،پانچ کیخلاف کیس درج

گاندربل//پولیس نے گاندربل میں کرونالاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پرپانچ افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے جبکہ لوگوں کو متنبہ کیاگیا کہ وہ لاک ڈائون کی خلاف کرنے سے گریز کریں۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگ کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مخصوص جگہ پر جمع ہوگئے جس کا تحصیلدار لار نے سخت نوٹس لیااور پولیس کو حکم دیا کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن صفاپورہ نے فوری طور ایکشن لیتے ہوئے ایک کیس زیرنمبر21/2021درج کرکے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیاجن کی شناخت گلزاراحمد،ثناء اللہ،عبدالرشید،نثاراحمداورمحمدشفیع کے طور ہوئی۔گاندربل پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووِڈلاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔  

مزید خبریں

 جعلی خبریںپھیلانے کے مرتکب اَفراد کے خلاف کارروائی کاانتباہ جموں//حکومت جموں وکشمیر نے ایس ۔ آر۔  او ، 64 ڈی آر ڈبلیو، کی باقاعدگی سے متعلق جعلی خط کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموںپر گردش کررہا ہے۔ چیف سیکرٹری دفتر نے واضح کیا کہ خط کا مواد جعلی ہے اور سرکاری توثیق سے خالی ہے۔جعلی خبروں اور غلط معلومات کے مرتکب اَفراد کو جھوٹی اِشاعت اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے تحت سخت قانونی کارروائی کا انتباہ کیا گیاہے جو آئی پی سی اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعات کے تحت قید اور جرمانے کی سزاپرمشتمل ہے۔     کووِڈ- 19منیجمنٹ کے نکات |  پانی باربار پیتے رہیں اور آکسیجن سچیوریشن سطح کی نگرانی کریں جموں// کووِڈ۔19 متعدی مرض کی نمایاں علامات بخار ، گلے کی سوزش ، بھوک میں کمی اور تھکاوٹ ہیں۔ اگر ان میں سے کسی کا سامنا ہے ت

کورونا کرفیو کا10واں روز| جموں کشمیر میں عام زندگی بدستور مفلوج

 سرینگر// کورونا کرفیو کے 10ویں روز اتوار کو جموں کشمیرکے سبھی 20اضلاع میں روزمرہ زندگی بدستور مفلوج رہی۔گذشتہ 10روز سے یونین ٹریٹری میں ہر طرح کے کاروباری و تجارتی مراکز مقفل ہیں،جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔اتنا ہی نہیں بلکہ جموں کشمیر میں قریب 150سے زائد مقامات میں محدود بندشیں عائد ہیں۔ان میں سے زیادہ تر وادی کشمیر میں موجود ہیں جن کی تعد ا د95 ہے۔ صرف سرینگر شہر میں ابتک 45مقامات میں سمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔اتوار کو دسویں روز بھیسبھی اضلاع میں سختی سے لاک ڈائون نافذ رہا۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی سکول، کالجز، یونیورسٹیاں، کوچنگ مراکز اور دیگر پیشہ ورانہ تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں۔اسکے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بس اڈے  یا دیگر چھوٹی مسافر گاڑیوں کے اڈے ویران ہوگئے ہیں اور کہیں پر بھی کوئی بھیڑ نظر نہیں آرہی ہے۔جموں کشمیر